cookie

Utilizamos cookies para mejorar tu experiencia de navegación. Al hacer clic en "Aceptar todo", aceptas el uso de cookies.

avatar

World News Urdu

ورلڈ نیوز خبروں اور تجزیوں کا ایک آزاد اور خودمختار ادارہ https://t.me/WorldNewsUrdu

Mostrar más
Publicaciones publicitarias
434
Suscriptores
Sin datos24 horas
+27 días
-230 días

Carga de datos en curso...

Tasa de crecimiento de suscriptores

Carga de datos en curso...

Photo unavailableShow in Telegram
یوکرین نے روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز تباہ کر دیا https://t.me/WorldNewsUrdu یوکرین کی مسلح افواج  نے روسی بحریہ کے  سب سے بڑے جنگی جہاز کو  تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی ) کی ایک رپورٹ  کے یوکرینی افواج اور امور دفاع کی خفیہ ایجنسی نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے۔ یوکرین کی  وزارت دفاع کی جاری کردہ فوٹیج میں روسی بحری جہاز کو ڈرون حملے سے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ میگورا (v5) ڈرونز کے ذریعے کریمیا کے الپوکا نامی سول آبادی کے قریب یوکرین کی سمندری حدود میں موجود بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔
Mostrar todo...
👍 2
رفح وہ علاقہ ہے جسے اسرائیل نے خود محفوظ زون قرار دیا ہے اور عام شہریوں کو وہاں پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم نے ایک میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں امریکی فوجی امداد حاصل کرنے والے ممالک کے لیے اصولوں کو درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی اسنائپرز نے خان یونس میں النصر اسپتال کے باہر کم از کم 21 فلسطینیوں کو ہدف بنا کر شہید کر دیا اور رفح میں اسرائیلی حملوں میں تین بچوں سمیت 8 فلسطیی شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملوں میں رہائشی گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ وسطی غزہ میں ایک اور حملے میں اسکول پر بمباری کی گئی جس میں 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی افواج کے بلاتفریق جارحانہ حملوں میں پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 337 سے متجاوز ہو چکی ہے۔ ساڑھے 67 ہزار فلسطینی زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
Mostrar todo...
Photo unavailableShow in Telegram
جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے فوج سے پناہ گزین علاقے رفح پر حملے کا پلان مانگ لیا https://t.me/WorldNewsUrdu جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صیہونی فوج سے غزہ کے پناہ گزین علاقے رفح پر حملے کا پلان مانگ لیا ہے۔ نیتن یاہو نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے پناہ گزین علاقے رفح پر زمینی حملے کا پلان پیش کرے۔ فلسطینیوں پر جارحانہ حملوں کی مسلسل خاموشی سے حمایت کرنے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی بالآخر غزہ پر اسرائیلی حملوں کو حد سے زیادہ قرار دے دیا ہے۔ اسرائیل کے مرکزی اتحادی اور غزہ جنگ کیلئے مالی و فوجی تعاون فراہم کرنے والے امریکا نے رفح میں بڑے پیمانے پر حملوں پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی سانحے سے کم نہیں ہوگا، کیونکہ بہت بڑی تعداد میں عام شہری وہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
Mostrar todo...
Photo unavailableShow in Telegram
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہونگے: سعودی عرب https://t.me/WorldNewsUrdu سعودی عرب کا کہنا ہےکہ اس نے امریکا کو بتادیا ہےکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونے تک اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔ ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول پر ثابت قدم ہے، فلسطینی ریاست کے بغیر  اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔ سعودی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کردیا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی۔ سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت بندکرنے اور  اسرائیلی قابض افواج کے انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکے عمل کو تیز کرنےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Mostrar todo...
Photo unavailableShow in Telegram
قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد ہلاک https://t.me/WorldNewsUrdu بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ  آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد عبدالشکور عرف نعمان ابو حمزہ خراسانی ہلاک ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق داعش سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا،  ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
Mostrar todo...
دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے نئے معاہدے کی کوششوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حماس کا کہنا ہے مجوزہ تجاویز کی قبولیت اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا سے مشروط ہے۔ ادھر جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام مقاصد حاصل ہونے تک جنگ ختم نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 121 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 65 ہزار 636 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور بلاتفریق بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
Mostrar todo...
2
Photo unavailableShow in Telegram
غزہ کے رہائشی علاقوں، اسپتالوں پر وحشیانہ اسرائیلی حملے جاری، مزید 114 فلسطینی شہید https://t.me/WorldNewsUrdu غزہ میں اسرائیلی فوج کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، الامل اسپتال پر فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون سمیت متعدد فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ کل سے اب تک صیہونی حملوں میں مزید 114 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی افواج کی جارحانہ کارروائیوں میں کوئی کمی نہ آسکی ہے، صیہونی افواج نے اسپتال میں زخمیوں کو بھی نہ بخشا اور طبی عملے کے بھیس میں اسپتال میں گھس کر فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔  اسرائیل سے ملنے والی 100 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کردیا گیا۔
Mostrar todo...
2
Photo unavailableShow in Telegram
حماس نے 7 اکتوبر حملے کیلئے گولہ بارود کہاں سے حاصل کیا؟ https://t.me/WorldNewsUrdu حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کیلئے استعمال کیے گئے گولہ بارود کے حصول سے متعلق اہم اور دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حملے میں حماس کی جانب سے جو گولہ بارود استعمال کیا گیا وہ اسرائیلی گولہ بارود تھا۔ امریکی اخبار کے مطابق حماس کی جانب سے استعمال کیا گیا گولہ بارود غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں نا پھٹنے والے میزائلوں اور بموں سے حاصل کیا گیا تھا۔ اخبار کے مطابق حماس نے صرف ایک 750 پاؤنڈ وزنی نہ پھٹنے والے بم سے سینکڑوں راکٹ بنائے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہم دشمن کو اپنے ہی اسلحے سے فیضیاب کرتے رہے۔
Mostrar todo...
👍 4
Photo unavailableShow in Telegram
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، امریکی سینیٹرزکا ایران پربراہ راست حملے کا مطالبہ https://t.me/WorldNewsUrdu اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی سینیٹر نے ایران پربراہ راست حملہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔ امریکا نے ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا تاہم ایران نے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
Mostrar todo...
👍 1
ادھر حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے میرون ائیربیس پر راکٹ حملے کیے اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔ دوسری جانب  وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے طویل جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے امریکی مشیر Brett McGurk مشرق وسطیٰ کےدورے پر ہیں۔
Mostrar todo...
👍 2 1
Elige un Plan Diferente

Tu plan actual sólo permite el análisis de 5 canales. Para obtener más, elige otro plan.