cookie

Utilizamos cookies para mejorar tu experiencia de navegación. Al hacer clic en "Aceptar todo", aceptas el uso de cookies.

avatar

🍃 باورچی خانہ🎋

السلام و علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ آپ سب کی خدمت میں ایک منفرد چینل کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔ یہاں آپ کو مختلف کھانوں، طب نبوی، بیماریوں سے حفاظت کے طریقے، جسم کو فٹ رکھنے کے لئے ورزش اور بہت کچھ ملے گا ان شاء اللہ!!!

Mostrar más
Publicaciones publicitarias
2 588
Suscriptores
+624 horas
+387 días
+9430 días

Carga de datos en curso...

Tasa de crecimiento de suscriptores

Carga de datos en curso...

کےجملہ امراض میںشفا ملتی ہے۔ خوبانی کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔سوزش اور بخار کم کرناخوبانی میں سوزش کو کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ جسم کے درجہ حرارت اور جسم کے مختلف حصوں میں سوزش کو کم کرتی ہے۔ یہ جوڑوں کے درد اور گٹھیا کے مریضوں کے لیے خاص طور پر مؤثر ہے۔
Mostrar todo...
*خوبانی کے طبی فوائد* خوبانی کا سائنسی و نباتاتی نام زرد آلو ہے۔ یہ موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو بآسانی دستیاب ہوتا ہے اور اکثر لوگوں کو پسند بھی ہوتا ہے۔ فوائد سے بھرپور خوبانی ایک چھوٹا سا پھل ہے جو آڑو اور آلوچے جیسے پھلوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہ تازہ اور خشک دونوں حالتوں میںدستیاب ہوتا ہے اور کسی بھی حالت میں اس کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے۔ خوبانی کی دریافت سے متعلق دنیا بھر میں مختلف دعویٰ کیے جاتے ہیں۔بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ خوبانی کا اصل گھر چین ہے جبکہ بعض لوگ خوبانی کو 300 سال قبل بھارت میں دریافت سے منسوب کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ خوبانی کی دریافت سب سے پہلے انڈیا میں منظر عام آئی۔ خوبانی کی دریافت سے متعلق مختلف دعووں کی اہمیت وحقیقت چاہے جو بھی ہو لیکن اس پھل سے متعلق طبی فوائد جاننا بھی ہمارے لیے ضروری ہے تاکہ جو لوگ خوبانی نہیں کھاتے وہ بھی کھانے لگ جائیں۔غذائی اجزاءامریکا کے ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچرل کے مطابق، 100گرام خوبانی میں 48 کیلوریز ، 1.40گرام پروٹین ، 0.39گرام فیٹ، 11.12گرام کاربو ہائیڈریٹس، 2 گرام فائبر اور9.20 گرام شوگر پائی جاتی ہے۔وٹامن اے اور بیٹا کیروٹینخوبانی میں دو خاص غذائی اجزاء وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ وٹامن اے صحت مند جِلد کی تشکیل اور بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ذریعے انسا ن کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، ساتھ ہی مدافعتی نظام کی جانچ پڑتال کے لیے بھی وٹامن اے کا کردار اہم ہے۔دوسری جانب خوبانی میں پایا جانے والا بیٹا کیروٹین، آنکھوں کی بیماری (Neovascular AMD) جیسے امراض کے خاتمے کا سبب بنتا ہے۔ بیٹاکیروٹین کے علاوہ وٹامن اے بھی آنکھوں کی بینائی کے لیے بہترین جزو تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ جزو، خلیات کی مرمت اور ان کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ خوبانی میں پایا جانے والا ریٹینول (وٹامن اے) حل پذیرمادہ ہوتا ہے جس کے باعث یہ پھل انسانی جسم میں بآسانی جذب ہوجاتا ہے۔فائبر سے بھرپورخوبانی چاہے خشک ہو یا تازہ، دونوں صورتوں میں یہ فائبرکا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔ فائبر انسانی جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، جس سے ہمارے دل کو تحفظ ملتا ہے۔ دوسری جانب فائبر،انسانی جسم میں اچھے کولیسٹرول کی سطح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔خوبانی میں موجود پوٹاشیم سے دل کی دھڑکن ریگولیٹ ہوتی ہے۔ خوبانی میں پایا جانے والا لائیکوپین دل کے لیےنہایت مضر کولیسٹرول (LDL) کی سطح کم کرکے شریانوں کو صاف رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین دن میں روزانہ کم ازکم ایک یا دو خوبانی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ہڈیوں کی مضبوطیکیلشیم ہڈیوں کی تشکیل اور مضبوطی کے لیے بے حد ضروی ہے۔ خوبانی میں بہت ساکیلشیم پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ انسانی جسم میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار کے بغیر، کیلشیم جسم میں بآسانی حل نہیں ہوپاتا اور نہ ہی بہترین کارکردگی انجام دے پاتا ہے۔ خوبانی میں یہ دونوں غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ پوٹاشیم، ہمارے جسم میں الیکٹرولائٹس کی سطح کو بھی بہتر بناتا ہے، جس سے مسلز ٹھیک سے کام کرتے ہیں۔خون کی کمی دور کرناخون میں موجود سرخ خلیات آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔ ان سرخ خلیات کی کمی کو درحقیقت اینیمیا یا خون کی کمی کانام دیا جاتا ہے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق خوبانی کا استعمال خون میں حرارت اور حدّت پیدا کرتا ہے۔ خوبانی میں دو قسم کا آئرن پایا جاتا ہےجو انسانی جسم میں جلد جذب ہوجاتا ہے، جس سے اینیمیا کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں۔جِلد کی صحتوٹامن سی، وٹامن اے اور فائٹو نیوٹرینٹس بطور مجموعہ جِلد کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ خوبانی میں یہ تینوں اجزاء کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب خوبانی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس انسان میں بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔ لہٰذا بہترین جِلد کے حصول کے لیے خوبانی کو اپنی خوراک کاحصہ بنانا نہ بھولیں۔میٹابولزمپورے جسم میں سیال کی سطح دوغذائی اجزاء پوٹاشیم اور سوڈیم پر انحصار کرتی ہے۔ خوبانی میں وافر مقدار میں پایا جانے والا پوٹاشیم جسم میں سیال کی روانی متوازن رکھتا ہےاور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کہ جسم کے اعضاء اور عضلات کے ارد گرد توانائی کی منصفانہ تقسیم ہو۔الیکٹرولائٹس، جیسے سوڈیم سے بھرپور نمک سے آپ کو زیادہ توانائی حاصل کرنے، پٹھوں کے درد کو کم کرنے اور خون کو پمپ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ الیکٹرولائٹس کی متوازن سطح جسم کوزیادہ توانائی فراہم کرتے ہوئےجسم سے اکڑن ختم کرتی ہے۔بدہضمی دور ہوناخوبانی غذائی ریشہ سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ ہاضمہ کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔ اس پھل میں شامل فیٹی ایسڈتیزی سے آنتوں کی صفائی کرتے ہوئے انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ غذائی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ جن افراد کا معدہ کمزور ہو، وہ کھانا کھانے سے قبل خوبانی استعمال کریں تو بد ہضمی اور پیٹ
Mostrar todo...
00:58
Video unavailableShow in Telegram
تکہ مصالحہ بنائیں بازار کا بھول جائیں
Mostrar todo...
1.72 MB
*💕عید قربان کے گوشت کھانے کے طریقے* 📢📢📢 کوشش کریں کہ گوشت میں سرخ مرچ کم استعمال کریں. گوشت شوربے والا پکائیں جو کے زیادہ فائدے مند ہے (1) ہار مونز سے متاثر خواتین گوشت میں ( ادرک+ لہسن+ہلدی+کالی مرچ+ دھنیا + پودینہ)  کا استعمال زیادہ کریں سرخ مرچ اور دیگر مصالہ کا استعمال براے نام کریں (2) گوشت کھانے سے اگر بلڈ پریشر بڑھے تو ( سونف + زیرہ سفید+ الائچی سبز)  کا قہوہ لیا جائے (3) گوشت کھانے سے جسم پر دھپڑ نکل جائیں تو فوراََ ( گلاب کی پتی + زیرہ سفید+ الائچی سبز + سونف + ثابت دھنیا)  کا قہوہ لیں (4) گوشت کھا کر اگر بدہضمی پیٹ درد ھو تو ( اجوائن دیسی + پودینہ+ تیز پات)  قہوہ لیں (5) گوشت کھا کر اگر لوز موشن متلی لگے تو ( لونگ + دار چینی + لیمن چند قطرے)  کا قہوہ لیں (6) گوشت کھا کر اگر پیچش ھو تو ( ہلدی + ملٹھی + سونف)  یا ( سونف + زیرہسفید + ہلدی)  پوڈر کرکے لیں (7) گوشت کھا کر اگر پائلز خونی شروع ھو جائے تو ( زیرہ سفید + سونف + گلاب کی پتی + ) کا قہوہ 2 چٹکی ہلدی پھانک کر قہوہ پی لیں (8) گوشت کھا کر اگر ( ادرک + پودینہ+ اجوائن دیسی)  کا قہوہ معمول سے لیا جائے تو بدہضمی ڈکاریں درد اپھارہ لوز موشن وغیرہ سے محفوظ رکھے گا (9) گوشت کھا کر اگر مسوڑوں پر ورم آجاے دانت درد کریں تو ( نمک + سونٹھ + سرسوں کے تیل سے لیپ)  تیار کر کے دانتوں مسوڑوں پر ملا جائے  تو سکون حاصل ھوتا ھے (10) گوشت کھا کر اگر قبض ھو تو ( منقہ 8/10 دانے)  ادھے کپ پانی میں ابال کر منقہ کھالیں اور پانی پی لیں انشاءاللہ قبض رفع ھو جائے گا (11)چھوٹے بچوں کو گوشت کے ساتھ  صرف( پودینہ + زیرہ + سونف + بڑی الائچی)  کا قہوہ دیا جائے
Mostrar todo...
01:17
Video unavailableShow in Telegram
زبردست زردہ ریسیپی 💕
Mostrar todo...
13.78 MB
08:31
Video unavailableShow in Telegram
💕A Complete Recipe Of Seekh Kabab By ijaz Ansari _ سیخ کباب بنانے کا طریقہ _💕
Mostrar todo...
42.42 MB
*خوشبو دار گرم مصالحہ گھر میں خود کیسے بنائیں؟* ایسا مصالحہ جو کہ آپ ہر کھانے میں استعمال کر سکتے ۔الگ الگ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ کھانوں کو مزیدار صرف سبزیاں یا گوشت نہیں بناتے بلکہ ذائقہ دار پکوانوں کے لیے سب سے ضروری بہترین اور صحیح مقدار میں مصالحوں کو استعمال ہے۔ *مصالحوں کی بات کی جائے تو گرم مصالحہ تقریباً ہر قسم کے پکوان میں استعمال ہوتے ہیں*۔ پہلے زمانے کی خواتین گرم مصالحہ پاؤڈر گھروں میں خود تیار کرتی تھیں جبکہ آج یہی پاؤڈر تیار شکل میں بازاروں میں دستیاب ہے، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ گھروں میں گرم مصالحہ خود بنانا بھول گئے ہیں۔ گرم مصالحہ پاؤڈر ہر قسم کے کھانے میں استعمال ہوتا ہے اور ۔ 🌿 *اجزاء*🌿: لونگ - ایک کھانے کا چمچ ثابت دھنیہ - ہاف کپ زیرا - ہاف کپ ۔ادھی پیالی ثابت کالی مرچ - تین  کھانے کے چمچ بادیاں کے پھول - 4 سے 5 عدد بڑی الائچی - 7 سے 8 عدد دارچینی - 12 عدد جیفل - 2 عدد ہری الائچی - دس  عدد سونٹ - 2 ٹکڑے چھوٹے تیز پات - 6 سے 8 عدد جوتری - ڈیڑھ کھانے کے چمچ کالا زیرا - دو  کھانے کا چمچ قصوری میتھی - دو کھانے کے چمچ (آپشنل ) ہینگ -  آدھ چائے کا چمچ ترکیب: فرائی پین میں لونگ، ثابت دھنیہ، زیرا اور ثابت کالی مرچ ڈال دیں اور خوشبو آنے اور  فرائی کرلیں اور پیالے میں نکال دیں۔ فرائی پین میں بادیاں کے پھول، بڑی الائچی، دارچینی، جیفل، ہری الائچی، سونٹ اور تیز پات ڈال کر خوشبو آنے تک روسٹ کرلیں اور الگ پیالے میں نکال لیں۔ پھر فرائی پین میں جویتری، کالا زیرا اور قصوری میتھی ڈال دیں اور خوشبو آنے تک روسٹ کرلیں اور الگ پیالے میں نکال لیں۔ ٹھنڈا کر کےمکسر میں ان تمام مصالحوں کو گرائنڈ کرکے پاؤڈر کی شکل میں تیار کرلیں۔ گرم مصالحہ تیار ہے، اسے دو ماہ تک ٹائٹ ایئر باکس میں رکھا جاسکتا ہے۔ عام کھانے میں تھوڑا سا ہی کافی ہو گا۔  کوارٹر ٹی سپون ۔۔  بریانی بنانی ہے تو ایک کلو میں ایک ٹیبل سپون استمال کریں۔  قورمہ کراہی گوشت میں ایک ٹی سپون ہی کافی ہے ایک کلو مقدار میں۔    اسی طرح گوشت کی دیگر ریسپیز میں بھی استعمال کریں۔
Mostrar todo...
06:47
Video unavailableShow in Telegram
42.42 MB
06:47
Video unavailableShow in Telegram
33.26 MB
08:39
Video unavailableShow in Telegram
Mix Achar
Mostrar todo...
40.72 MB
Elige un Plan Diferente

Tu plan actual sólo permite el análisis de 5 canales. Para obtener más, elige otro plan.