cookie

Utilizamos cookies para mejorar tu experiencia de navegación. Al hacer clic en "Aceptar todo", aceptas el uso de cookies.

avatar

♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

Mostrar más
Publicaciones publicitarias
2 959
Suscriptores
+524 horas
+367 días
+15030 días

Carga de datos en curso...

Tasa de crecimiento de suscriptores

Carga de datos en curso...

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :7: محرم الحرام ●1446●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :14: جولائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز   ‌ اتوار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمــــول باتیــــں🎋 🖌۔ *حفاظ کو اللہ تعالٰی کا احسان ماننا چاہئے* ✍️محمد حنیف ٹنکاروی اس عاجز کا (پیر ذوالفقار ص نقشبندی) کی اپنی زندگی کا ایک واقعہ ہے ۔ ہمارے محلہ کی مسجد میں ایک حکیم صاحب تھے۔ کونے پر ان کی دکان تھی، ان کا نام احمد بخش تھا، وہ قرآن پاک کے بڑے اچھے حافظ تھے اورخوب پڑھتے تھے، ہم اس وقت چھوٹے چھوٹے تھے، رمضان المبارک کا دن تھا، کسی نے ان سے کہا کہ آج ستائیس کی رات ہوگی ، اگر آج رات پورا قرآن سنا دیں تو بڑا مزہ آئے گا، ان کا حفظ بھی بڑا پکا تھا، وہ کہنے لگے کہ اچھا میں آؤں گا، مسجد کوثر میں ان کو سنانا تھا، اس وقت عاجز کی عمر 9 سال کے قریب تھی، عاجز بھی وہاں پہنچ گیا، حافظ صاحب نے دو رکعت کی نیت باندھ لی انہوں نے ایک رکعت میں 29 پارے پڑھے، ان 29 پاروں میں ان کی کوئی غلطی بھی نہ آئی  پیچھے آٹھ دس حافظ کھڑے تھے وہ سب چپ رہے، کہیں کوئی اٹکن بھی پیش نہ آئی کہ پیچھے سے کوئی لقمہ مل جاتا، پڑھتے چلے گئے، 29 پاروں کے بعد انہوں نے رکوع کیا  پھر دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوئے اللہ تعالیٰ کی شان دیکھئے کہ انہوں نے آخری پارہ بھی کافی پڑھ لیا جب سورۃ اخلاص پڑھنے لگے تو بھول گئے ، کوئی متشابہ لگ گیا اب وہ اس سورۃ سے نکلنا چاہتے ہیں مگر نکل نہیں پاتے جب دو تین دفعہ اس کو لوٹایا اور آگے نہ نکل سکے تو اس وقت ایک غیر حافظ بندے نے ان کو لقمہ دیا اور حافظ نے غیر حافظ سے لقمہ لے کر سورۃ اخلاص مکمل کی ۔ نماز کے بعد لوگ بڑے خوش تھے مگر قاری صاحب کو پسینہ آیا ہوا تھا جب اٹھ کر جانے لگے تو کسی نے پوچھا کہ حضرت ! کیا بنا ؟ کہنے لگے ، نہ پوچھو، 29 پارے پڑھ لئے تو بڑی خوشی ہوئی، جب سورة اللهب پڑھ رہا تھا تو اس وقت دل میں خود پسندی کی کیفیت پیدا ہوئی کہ اس وقت میرے جیسا بندہ پورے شہر میں کوئی نہیں ہوگا جو دو رکعت میں قرآن سنا سکے، میرے دل میں یہ بات پیدا ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے سورۃ اخلاص میں متشابہ لگوا دیا یہ بتا دیا کہ یہ تیرا کمال نہیں یہ تو میرا اکمال ہے، یہ اللہ رب العزت کا کمال ہوتا ہے کہ وہ اپنے بندے کے لئے قرآن پاک کا یاد کرنا آسان فرما دیتا ہے اس لئے حفاظ کو اللہ تعالٰی کا احسان ماننا چاہئے۔ (قرآن عظیم الشان ص 138) ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Mostrar todo...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

🌷🏮حیاء ایمان کا ایک حصہ ہے 🕯️🌿 ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری شخص کے پاس سے گزرے اس حال میں کہ وہ اپنے ایک بھائی سے کہہ رہے تھے کہ تم اتنی شرم کیوں کرتے ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انصاری سے فرمایا کہ اس کو اس کے حال پر رہنے دو کیونکہ حیاء بھی ایمان ہی کا ایک حصہ ہے۔ 📙 صحیح بخاری 24
Mostrar todo...
*غریب شہر فاقوں سے مر گیا ہمدم* *امیر شہر نے ہیرے سے خودکشی کر لی۔* ‏وہ اتنا امیر تھا کہ برطانوی حکومت کو بوقت ضرورت قرض لینے کیلئے ان کے دروازے پر جانا پڑتا تھا. اس نے اپنے وسیع و عریض محل کے اک خفیہ گوشے میں اپنا خزانہ بنا رکھا تھا ،خزانے کا علم اس کے سوا محل میں کسی دوسرے شخص کو نہیں تھا. ایک دن وہ اپنے خزانے میں داخل ہوا ،خزانے کی چابی باہر بھول گیا،خزانے کا دروازہ ان پر بند ہوا،تب موبائل ٹیکنالوجی کا دور نہیں تھا،وہ چیختا چلاتا رہا لیکن کسی تک اس کی آواز نہ پہنچی. باہر محل میں موجود ملازموں نے سمجھا کہ شاید وہ کہیں سفر پر چلے گئے ہیں چونکہ وہ اکثر کئی کئی دن اور ہفتوں کیلئے کسی کو بتائے بغیر سفر پر جاتے تھے. اس کے سامنے سونا اور جوہرات کا ڈھیر تھا لیکن وہ بھوک اور پیاس سے تڑپ رہا تھا،مرنے سے پہلے اس نے سونے کے اینٹ سے *اپنی انگلی کو زخمی کیا اور دیوار پر اپنے خون سے ایک جملہ لکھا* *"دنیا کا امیر ترین شخص بھوک اور پیاس سے مرگیا "* *یہ برطانوی مشہور ارب پتی روتھشیلڈ تھا۔* دنیا میں بھی اس کا مال اس کے کام نہ آیا تصور کریں اس دن کا جس کے متعلق رب تعالی نے فرمایا کہ *يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ إِلا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ* کہ جس دن نہ مال نفع دے گا نہ اولاد کام آئے گی،ہاں مگر جو اللہ کے پاس قلب سلیم لیکر حاضر ہوجائے.
Mostrar todo...
♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :6: محرم الحرام ●1446●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :13: جولائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز   ‌ سنیچر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمــــول باتیــــں🎋 🖌۔ *مجاھد کا گھوڑا* ایک دوست پوچھ رہے تھے: اسلامی ممالک کے پاس اتنے ٹینک ، توپیں ، میزائل ، بارود اور جہاز ہیں ؛ پھر بھی میدان جہاد کی طرف رُخ کیوں نہیں کرتے ؟؟ میں نے انھیں کہا ، غالباً حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے لکھا ہے : سلطان رکن الدین بیبرس کے زمانے میں کسی مجاہد کے پاس ایک گھوڑا تھا ، جو میدان جنگ میں خوب بھاگ دوڑ  کرتا ۔ ایک دفعہ لڑائی کے دوران وہ سُست پڑ گیا تو مجاہد نے اسے آگےبڑھنے کے لیے مارا ، لیکن وہ آگے نہ بڑھا ، پیچھے ہی پیچھے ہٹتا گیا ۔ مجاہد کو اس کی حرکت پر بہت غصہ آیا اور حیرانگی بھی  ہوئی ۔ وہ رات کو سویا تو اس نے خواب میں اپنے گھوڑے کو دیکھا اور اُسے  میدان جہاد میں سستی کرنے پر ملامت کرنے لگا ۔ اِس پر گھوڑے نے کہا: ” میں دشمن پر کیسے چڑھائی کرتا ، جب کہ تم نے میرے لیےکھوٹے پیسے سے چارہ خریدا تھا ! “ مجاہد صبح اٹھ کر چارہ بیچنے والے کے پاس گیا ، تو چارہ فروش نے اسے دیکھتے ہی کہا: کل تم مجھے کھوٹا درہم دے گئے تھے!! اب آپ خود ہی غور کرلیں کہ: جس گھوڑے کو ایک بار کھوٹے پیسے کا چارہ کھلایا جائے جب وہ بھی میدانِ جہاد میں آگے نہیں بڑھتا تو وہ ٹینک ، گاڑیاں ، اور جہاز کیسے آگے بڑھیں گے جن کی پرورش میں سود کا پیسہ بھی شامل ہے! اِنھیں ” جہاد فی سبیل اللہ “ کی طرف لے جانا ہے تو اِن کی پرورش پاکیزہ مال سے کرنی ہوگی ، نیز انھیں میدان جہاد میں لے جانے والے فوجیوں کی غذا بھی سود وغیرہ سے پاک کرنی ہوگی ۔ یہ عِلم ، یہ حِکمت ، یہ تَدَبُّر ، یہ حکومت پیتے ہیں لَہو ، دیتے ہیں تعلیمِ مساوات ظاہِر میں تجارت ہے ، حقیقت میں جُوَا ہے سُود ایک کا ، لاکھوں کے لیے مرگِ مَفاجات وہ قوم کہ فیضانِ سَماوِی سے ہو محروم حَد اُس کے کمالات کی ہے بَرق و بخارات ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Mostrar todo...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

🍁🥀انمول باتیں🥀 💫کوئی بھی انسان پوری دنیا کے لئے نہیں جیتا بلکہ وہ کچھ خاص لوگوں کے لیے جیتا ہے جو اس کی ساری دنیا ہوتے ہیں۔۔۔
Mostrar todo...
🌹💓 انمول باتیں ✍️💞💢 اللہ کی خوشنودی کے لئے مدد کرنا، خدمت کرنا اور انسان سے پیار کرنا ایسے ادھار ہیں 🌿جو دگنے ہوکر واپس آپ کو کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتے ہیں🌿🌿🌿🌿🌿🌿 اللہ عمل کی توفیق دے آمین. ✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️
Mostrar todo...
♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :34 محرم الحرام ●1446●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :11: جولائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز   ‌ جمعرات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمــــول باتیــــں🎋 🖌۔‏"الماعون" اسٹور __!! چند روز قبل ایک دوست کے گھر جانا ہوا ۔ میں انکے باغیچے میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس دوران بیل بجی۔ ایک بچہ آیا اس نے بیلچہ مانگا، دوست نے ایک چھوٹا سا الماری نما کمرہ کھولا، جس کے دروازے پر بڑے حروف میں ”الماعون“ لکھا ہوا تھا۔ بیلچہ نکالا اور دے دیا۔ ساتھ ہی ایک چھوٹی سی نوٹ بک نکالی اسمیں تاریخ، وقت لکھ کر پھر  بچے کا نام اور ولدیت لکھ لی۔ کچھ دیر ہی گزری تھی پھر بیل بجی، ایک پڑوسی آۓ انہوں نے پانی والا پاٸپ مانگا، دوست نے کمرہ کھولا پاٸپ نکالا، دے دیا اور نوٹ بک پر اس صاحب کا نام لکھ لیا۔ میں یہ سارا منظر دیکھتا رہا۔ پھر ہم ظہر کی نماز پڑھنے چلے گٸے۔ جب نماز پڑھ کر واپس آٸے تو ایک لڑکا کلہاڑی اور ”ترینگل“ لئے منتظر تھا۔ انکل نے دونوں چیزیں لیں، نوٹ بک نکالی، اس لڑکے کا نام تلاش کرکے ”وصول“ لکھا اور تاریخ ڈال دی۔ اب مجھ سے رہا نہیں گیا۔ میں نے ان سے پوچھا ”آپ یہ چیزیں کراۓ پر دیتے ہیں“۔ وہ مسکراٸے اور بولے ”یہ سب چیزیں سارے محلے والوں کو ضرورت پڑنے پر دے دیتا ہوں۔  لیکن یہ سب کچھ اللہ کی رضا کیلئے ثواب کی امید پر کرتا ھوں۔ کیا تم نے سورہ ماعون نہیں پڑھی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ھے کہ  بربادی ہے ان کیلئے جو وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ عام استعمال کی چیزیں مانگنے پر دوسروں کو نہیں دیتے۔ تو جب سے مجھے یہ آیت سمجھ آٸی ہے میں نے یہ اسٹور ”الماعون“ بنادیا ہے۔ اور ساری عام استعمال کی چیزیں، کلہاڑی، کدال، بیلچہ، کسی، ہتھوڑا، پاٸپ وغیرہ وغیرہ جو کہ پہلے سے میرے گھر موجود تھیں میں نے یہاں جمع کردی ہیں۔ اب محلے میں جس کو جو چیز چاہیے ہوتی ہے وہ آکر لے جاتا ہے، نوٹ بک پر اسکا نام اور تاریخ لکھ دیتا ہوں۔ جب چیز واپس آجاۓ وصولی ڈال دیتا ہوں۔۔“ میں خوشگوار حیرت سے انکی باتیں سن رہا تھا۔ انہوں نے چاۓ کا گھونٹ بھرا اور بولے ” کچھ چیزیں میں نے خریدی ہیں، جبکہ بہت سی چیزیں تو محلے والے بھی اب خود ہی مجھے دے گٸے ھیں کہ آپ انہیں ”الماعون“ میں رکھ لیں۔ جب ضرورت ہوگی لے جاٸیں گے، جب کسی اور کو ضرورت ہوگی وہ لے جاٸیں گے“ احباب گرامی! مجھے دوست کا یہ ”الماعون“ والا آٸیڈیا بہت پسند آیا۔ ہم بھی ھر روز ایک دوسرے سے چیزیں مانگتے ہیں لیکن اکثر ہم نہیں دیتے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ مالک کریم نے  تو خاص طور  اس بارے میں ارشاد فرمایا ھے اور نہ کرنے پر ”ویل“ یعنی جہنم کی آگ سے ڈرایا ھے ۔ چنانچہ آپس میں ایسی معمولی استعمال کی چیزیں ضرور ایک دوسرے کو  عاریتاً دے دینی چاہیں۔ البتہ ایک قومی بیماری ”چیز واپس نہ کرنا“ کا علاج کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اسکا ایک فوری حل تو ”نوٹ بک“ ہے۔ تاکہ یاد دہانی رھے چیز مانگ کر لے جانے والے کو بھی خیال کرنا چاہئیے اور وقت پر واپس کر دینی چاہیے ورنہ وہ وعدہ خلافی، ایذاۓ مسلم جیسے گناہوں کا مرتکب ہوگا۔ اور اس چیز کا بھی اسکو خیال رکھنا چاہئے کہ آئیندہ بھی اسکو کوئی چیز ضرورت پڑ سکتی ھے۔ دوسری اھم بات یہ ھے کہ اگر چیز ھمارے استعمال میں ہے۔ ھم نہیں دے سکتے تو کسی جھوٹے بہانے سے انکار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔ کاپی پیسٹ ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Mostrar todo...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

Elige un Plan Diferente

Tu plan actual sólo permite el análisis de 5 canales. Para obtener más, elige otro plan.