cookie

Utilizamos cookies para mejorar tu experiencia de navegación. Al hacer clic en "Aceptar todo", aceptas el uso de cookies.

avatar

🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

Mostrar más
El país no está especificadoUrdu467Religión y espiritualidad90 804
Publicaciones publicitarias
196
Suscriptores
Sin datos24 horas
Sin datos7 días
Sin datos30 días

Carga de datos en curso...

Tasa de crecimiento de suscriptores

Carga de datos en curso...

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–56_* ★ *⚂_مکی دور- وہ نوجوان ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥_:_ ہونے والا آخری نبی ﷺ اس نقشہ زندگی کے ساتھ قریش کی آنکھوں کے سامنے اور ان کے اپنے ہی مکی معاشرے کی گود میں پلتا ہے، جوان ہوتا ہے اور پختگی کے مرتبے کو پہنچتا ہے۔ کیا یہ نقشہ زندگی بول بول کر نہیں بتا رہا تھا کہ یہ ایک نہایت ہی غیر معمولی عظمت رکھنے والا انسان ہے؟ کیا اس اٹھان سے اٹھنے والی شخصیت کے بارے میں یہ رائے قائم کرنے کی کچھ بھی گنجائش کسی پہلو سے ملتی ہے کہ نعوذ باللہ یہ کسی جھوٹے اور فریبی آدمی کا نقشہ ہو گا؟* *❀"_ ہر گز نہیں! ہرگز نہیں! خود قریش نے اسے صادق و امین دانا و حکیم اور پاک نفس و بلند کردار تسلیم کیا۔ اور بار بار تسلیم کیا اس کے دشمنوں نے اس کی ذہنی و اخلاقی عظمت کی گواہی دی اور سخت ترین کشمکش کرتے ہوئے دی! دائی برحق کے نقشہ زندگی کو خود قرآن نے دلیل بنا کے پیش کیا, *"_ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّن قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ( آخر اس سے پہلے میں ایک عمر تمہارے درمیان گزار چکا ہوں، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔ یونس ۔ ۱٦)* *❀"_ لیکن اپنی قوم کا یہ چمکتا ہوا ہیرا جب نبوت کے منصب سے کلمہ حق پکارتا ہے تو زمانہ کی آنکھوں کا رنگ معا بدل جاتا ہے اور اس کی صداقت و دیانت اور اس کی شرافت و نجابت کی قدر و قیمت بازار وقت میں یکا یک گرا دی جاتی ہے۔ کل تک جو شخص قوم کا مایہ ناز فرزند تھا آج وہ اس کا دشمن اور مخالف بن جاتا ہے۔* *❀"_ کل تک جس کا احترام بچہ بچہ کرتا تھا، آج وہ ایک ایک قدردان کی نگاہوں میں مبغوض ٹھرتا ہے۔ وہ شخص جس نے چالیس سال تک اپنے آپ کو ساری کسوٹیوں پر کھرا ثابت کر کے دکھایا تھا، توحید نیکی اور سچائی کا پیغام سناتے ہی قریش کی نگاہوں میں کھوٹا سکہ بن جاتا ہے۔ کھوٹا وہ نہ تھا بلکہ ان کی اپنی نگاہوں میں ٹیڑھ تھی اور ان کے اپنے معیار غلط تھے!* *📔 محسن انسانیت ﷺ , 117,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtube.com/@mustkimtechar4624 *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–55_* ★ *⚂_مکی دور- وہ نوجوان ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥_:_ پھر کسی شخص کے ذہن و سیرت کو اگر اس کے حلقہ احباب کا جائزہ لینے سے جانچا جا سکتا ہے تو آئیے دیکھئے کہ اس عربی نوجوان کے دوست کیسے لوگ تھے۔ غالباً سب سے گہری دوستی اور سب سے زیادہ بے تکلفانہ رابطہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے تھا۔ ایک ہم عمری اوپر سے ہم مذاجی !* *❀"_ اس نوجوان کے دوستوں میں ایک شخصیت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کی تھی، جو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے تھے اور حرم کے منصب رفادہ پر فائز تھے۔ ہجرت کی آٹھویں برس تک یہ ایمان نہیں لائے۔ لیکن پھر بھی آنحضرت ﷺ سے گہری محبت رکھتے تھے اور اسی محبت کے تحت ایک مرتبہ پچاس اشرفیوں کا ایک قیمتی حلہ خرید کر مدینہ میں اگر پیش کیا۔ مگر آنحضور نے باصرار قیمت ادا کر دی۔* *❀"_ پھر حلقہ احباب کے ایک رکن ضماد بن ثعلبہ ازدی تھے جو طبابت و جراحی کا کام کرتے تھے۔ اس نوجوان کے حلقہ احباب میں کیا کوئی ایک بھی دوں فطرت پست ذوق اور کمینہ مزاج آدمی دکھائی دیتا ہے؟ مکہ کے اشرار میں سے کسی کا نام اس فہرست میں ملتا ہے ؟ ظالموں اور فاسقوں میں سے کوئی اس دائرے میں سامنے آتا ہے؟*. *❀"_ پھر دیکھئے کہ یہ یکتائے زمانہ نوجوان گھر بار کی دیکھ بھال، تجارت اور دنیوی معاملات کی گونا گوں مصروفیات سے فارغ ہو کر جب کبھی کوئی فرصت کا وقت نکالتا ہے، تو اسے تفریحات و تعیشات میں صرف نہیں کرتا اسے کوچہ گردی میں اور مجلس آرائیوں اور گپوں میں نہیں کھپاتا، اسے سو سو کر اور غفلت میں بے کار پڑے رہ رہ کر بھی نہیں گزارتا، بلکہ سارے ہنگاموں سے کنارہ کر کے اور سارے مشغلوں کو تج کر حرا کی خلوتوں میں خدائے واحد کی عبادت اور اس کا ذکر اپنی فطرت مطہرہ کی راہنمائی کے مطابق کرتا ہے۔* *❀"_ کائنات کی گہری حقیقتوں کو اخذ کرنے کے لیے اور انسانی زندگی کے غیبی رازوں کو پالینے کے لیے عالم انفس و آفاق میں غور و فکر کرتا ہے اور اپنی قوم اور اپنے ابناء نوع کو اخلاقی پستیوں سے نکال کر مرتبہ ملکوتی پر لانے کی تدبیریں سوچتا ہے۔ جس نوجوان کی جوانی کی فرصتیں اس تحنث میں صرف ہو رہی ہوں کیا اس کی فطرت کے بارے میں انسانی بصیرت کوئی رائے قائم نہیں کر سکتی۔* *📔 محسن انسانیت ﷺ , 116,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtube.com/@mustkimtechar4624 *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–54_* ★ *⚂_مکی دور- وہ نوجوان ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥_:-_ پھر اس نوجوان کی صفات اور صلاحیتوں کا اندازہ اس سے کیجئے کہ تعمیر کعبہ کے موقع پر حجر اسود نصب کرنے کے معاملے میں قریش میں کشمکش پیدا ہوتی ہے اور تلواریں میانوں سے باہر نکل آتی ہیں، لیکن تقدیر کے اشارے سے اس قضیے کو چکانے کا شرف اسی نوجوان کے حصے میں آتا ہے۔ انتہائی جذباتی تناؤ کی اس فضا میں یہ جج اور صلح کا علمبردار ایک چادر بچھاتا ہے اور اس پر پتھر کو اٹھا کر رکھ دیتا ہے اور پھر دعوت دیتا ہے کہ تمام قبیلوں کے لوگ مل کر اس چادر کو اٹھاؤ۔ چادر پتھر سمیت متحرک ہو جاتی ہے اور جب موقع پر جا پہنچتی ہے تو وہ نوجوان اس پتھر کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نصب کر دیتا ہے۔ جھگڑے کا سارا غبار چھٹ جاتا ہے اور چہرے خوشی اور اطمینان سے چمک اٹھتے ہیں۔* *❀_ یہ نوجوان میدان معاش میں قدم رکھتا ہے تو تجارت جیسا پاکیزہ اور معزز مشغلہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ کوئی بات تو اس نوجوان میں تھی کہ اچھے اچھے اہل سرمایہ نے یہ پسند کیا کہ یہ نوجوان ان کا سرمایہ اپنے ہاتھ میں لے اور کاروبار کرے۔ پھر سائب، قیس بن سائب مخزومی، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور جن دوسرے لوگوں کو اس نوجوان کے حسن معاملت کا عملی تجربہ ہوا۔ انہونے اسے "تاجر امین" کا لقب دیا۔*. *❀_ عبداللہ بن ابی الممساء کی گواہی آج بھی محفوظ ہے کہ بعثت سے قبل خرید و فروخت کے معاملہ میں اس تاجر امین سے طے ہوا کہ آپ ٹھہریں میں ابھی پھر آؤں گا۔ لیکن بات آئی گئی ہو گئی۔ تیسرے روز اتفاقاً عبد اللہ کا گزر اسی مقام سے ہوا تو دیکھا کہ وہ تاجر امین وعدہ کی ڈوری سے بندھا اسی جگہ کھڑا ہے اور کہتا ہے کہ" تم نے مجھے زحمت دی۔ میں اسی مقام پر تین دن سے موجود ہوں“۔ (ابو داؤد)* *❀_ پھر دیکھئے کہ یہ نوجوان رفیقہ حیات کا جب انتخاب کرتا ہے تو مکہ کی نو عمر شوخ و شنگ لڑکیوں کو ایک ذرا سا خراج نگاہ تک دیئے بغیر ایک ایسی خاتون سے رشتہ مناکحت استوار کرتا ہے جس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ خاندان اور ذاتی سیرت و کردار کے لحاظ سے نہایت اشرف خاتون ہے۔ اس کا یہ ذوق انتخاب اس کے ذہن، اس کی روح، اس کے مزاج اور اس کی سیرت کی گہرائیوں کو پوری طرح نمایاں کر دیتا ہے۔ پیغام خود وہی خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بھیجتی ہیں۔ جو اس یکتائے روزگار نوجوان کے کردار سے متاثر ہوتی ہیں اور یہ نوجوان اس پیغام کو شرح صدر کے ساتھ قبول کرتا ہے۔* *📔 محسن انسانیت ﷺ , 115,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtube.com/@mustkimtechar4624 *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–53_* ★ *⚂_مکی دور- وہ نوجوان ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥_ جہاں قمار قومی مشغلہ بنتا چلا آ رہا تھا وہاں یہ ایک مجسمہ پاکیزگی تھا کہ جس نے کبھی مہروں کو ہاتھ سے نہ چھوا، جہاں داستان گوئی اور موسیقی کلچر کا لازمہ بنے ہوئے تھے وہاں کسی اور ہی عالم کا یہ نوجوان لہو و لعب سے بالکل الگ تھلگ رہا۔ اور دو مرتبہ ایسے مواقع پیدا ہوئے بھی کہ یہ نوجوان ایسی مجالس تفریح میں جا پہنچا، لیکن جاتے ہی ایسی نیند طاری ہوئی کہ سمع و بصر کا دامن پاک رہا۔* *❀"_جہاں بتوں کے سامنے سجدہ پاشی عین دین و مذہب قرار پا چکی تھی وہاں خانوادہ ابراہیمی کے اس پاکیزہ مزاج نوجوان نے نہ غیر اللہ کے سامنے کبھی اپنا سر جھکایا نہ اعتقادا کوئی مشرکانہ تصور اپنے اندر جذب کیا، بلکہ ایک مرتبہ بتوں کے چڑھاوے کا جانور پکا کر لایا گیا تو اس نے وہ کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔* *❀"_ جہاں قریش نے زمانہ حج میں اپنے آپ کو عرفات جانے سے مستثنیٰ کر لیا تھا وہاں اس ممتاز مرتبے کے قریشی نے کبھی اس من گھڑت استثنیٰ سے فائدہ نہ اٹھایا۔ جہاں اولاد ابراہیم نے مسلک ابراہیمی کو بگاڑ کر دوسری خرابیوں کے ساتھ کعبہ کا طواف حالت عربانی میں کرنے کی ایک گندی بدعت پیدا کرلی تھی، وہاں اس حیا دار نوجوان نے کبھی اس بدعت کو اختیار نہ کیا۔* *❀"_ جہاں جنگ ایک کھیل تھی اور انسانی خون بہانا ایک تماشا تھا، وہاں احترام انسانیت کا علمبردار یہ نوجوان ایسا تھا کہ جس کے دامن پر خون کی ایک چھینٹ نہ پڑی تھی۔۔۔ نو عمری میں اس نوجوان کو حرب فجار نامی جنگ عظیم میں شرکت کا موقع پیش آیا اور اگر چہ اس نے قریش کے بر سر حق ہونے کی بنا پر اس میں حصہ لیا لیکن پھر بھی کسی انسانی جان پر خود ہاتھ نہیں اٹھایا۔* *❀"_ پھر اس پاکباز و عفیف نوجوان کی دلچسپیاں دیکھئے کہ عین بہک جانے والی عمر میں وہ اپنی خدمات اپنے ہم خیال نوجوانوں کی ایک اصلاح پسند انجمن کے حوالے کرتا ہے جو حلف الفضول کے نام سے غریبوں اور مظلوموں کی مدد اور ظالموں کی چیرہ دستیوں کے استیصال کے لیے قائم ہوئی تھی۔ اس کے شرکاء نے اس مقصد کے لیے حلفیہ عہد باندھا۔ آپ ﷺ دور نبوت میں اس کی یاد تازہ کرتے ہوئے فرمایا کرتے کہ: اس معاہدہ کے مقابلے میں اگر مجھ کو سرخ رنگ کے اونٹ بھی دیئے جاتے تو میں اس سے نہ پھرتا۔ اور آج بھی ایسے معاہدہ کے لیے کوئی بلائے تو میں حاضر ہوں"* *📔 محسن انسانیت ﷺ , 115,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtube.com/@mustkimtechar4624 *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–52_* ★ *⚂_مکی دور- وہ نوجوان ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥-- عرب کے ایک ممتاز مہذب اور اعلیٰ روایات رکھنے والے خاندان میں، سلیم الفطرت والدین کے قران السعدین سے ایک انوکھا سا بچہ یتیمی کے سائے میں پیدا ہوتا ہے۔ ایک غریب مگر شریف ذات کی دایہ کا دودھ پی کر دیہات کے صحت بخش ماحول کے اندر فطرت کی گود میں پلتا ہے۔ وہ خاص انتظام سے صحرا میں تگ و دو کرتے کرتے زندگی کی جولان گاہ میں مشقتوں کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں کرتا ہے اور بکریاں چرا کر گلہ بانی اقوام کی تربیت پاتا ہے۔* *❀"_ بچپن کی پوری مسافت طے کرنے سے پہلے یہ انوکھا بچہ ماں کے سایہ شفقت سے بھی محروم ہو جاتا ہے۔ دادا کی ذات کسی حد تک والدین کے اس خلاء کو شیر کرنے والی تھی لیکن یہ سہارا بھی چھین لیا جاتا ہے۔ بالآخر چچا کفیل بنتے ہیں۔ یہ گویا مادی سہاروں سے بے نیاز ہو کر ایک آقائے حقیقی کے سہارے گراں بہا فرائض سے عہدہ برآ ہونے کی تیاری کرائی جارہی ہے۔* *❀"_جوانی کے دائرے میں قدم رکھنے تک یہ انوکھا بچہ عام بچوں کی طرح کھلنڈرا اور شریر بن کر سامنے نہیں آتا، بلکہ بوڑھوں کی سی سنجیدگی سے آراستہ نظر آتا ہے۔ جوان ہوتا ہے تو انتہائی فاسد ماحول میں پلنے کے باوجود اپنی جوانی کو بے داغ رکھتا ہے۔ عشق اور نظر بازی اور بدکاری جہاں نوجوانوں کے لیے سرمایہ افتخار بنے ہوئے ہوں، وہاں وہ اپنے دامان نظر تک کو ایک آن بھی میلا نہیں ہونے دیتا۔* *❀"_ جہاں گلی گلی شراب کشید کرنے کی بھٹیاں لگی ہوں، گھر گھر شراب خانے کھلے ہوں، جہاں مجلس مجلس دخت رز کے قدموں میں ایمان و اخلاق نچھاور کئے جاتے ہوں، اور پھر جہاں اپنی بلا نوشیوں کے چرچے فخریہ قصیدوں اور شعروں میں کئے جاتے ہوں، وہاں یہ جدا گانہ فطرت کا نوجوان کبھی قسم کھانے کو بھی شراب کا ایک قطرہ تک اپنی زبان پر نہیں رکھتا۔* *📔 محسن انسانیت ﷺ , 114,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtube.com/@mustkimtechar4624 *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–51_* ★ *⚂_تعارف شخصیت - ایک نظر میں ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥_ اخلاق :- حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا بیان یہاں کسی ضمنی عنوان کے تحت کیا نہیں جا سکتا۔ وہاں تو پوری زندگی حسن خلق ہی کی تفسیر ہے۔ جس کے متعلق حضرت عائشہ نے فرمایا تھا۔ "کان خلقه القرآن" انس بن مالک کا یہ قول بہت ہی جامع ہے کہ " احسن الناس ہونے کی کیفیت یہ تھی کہ کسی کو عمر بھر تکلیف نہیں پہنچائی۔ ماسوا ان باتوں کے جو حکم الہی کے تحت تھیں اور دوسروں کی زیادتیوں پر کبھی انتقام نہیں لیا۔ ہر کسی سے عفو فرمایا۔ یہاں تک کہ مکہ اور طائف کے بے داد گروں کو معاف کیا اور منافقین و اشرار سے در گزر کیا۔* *❀"_ اجود الناس ہونے کا عالم یہ تھا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے جو کچھ بھی کسی نے مانگا آپ نے کبھی نہ نہیں کی۔ موجود ہوا تو دے دیا، کبھی قرض لے کر دیا۔ نہیں موجود ہوا تو دوسرے وقت آنے کو کہا، یا سکوت اختیار کیا،* *❀"_ اشجع الناس ہونے کے لیے فی الجملہ یہ امر کافی ہے کہ نظریہ حق کو لے کر تن تنہا اٹھے اور زمانے بھر کی مخالفتوں اور مظالم کے مقابلے میں جمے کھڑے رہے۔ کبھی کسی خطرناک ترین موقع پر بھی خوف یا کمزوری کا اظہار نہ کیا۔ غار ثور ہو یا احد و حنین کے معرکے ہر موقع پر یقین محکم کا مظاہرہ فرمایا۔* *📔 محسن انسانیت ﷺ , 112,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtube.com/@mustkimtechar4624 *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–50_* ★ *⚂_تعارف شخصیت - ایک نظر میں ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥_:- چند متفرق ذوقیات :- آخر میں ہم بعض ایسے خاص ذوقیات و اطوار کا ذکر کرتے ہیں۔ جنہیں کسی دوسرے عنوان کے تحت نہیں لیا جا سکا۔ کسی سے چیز لیتے تو سیدھے ہاتھ سے لیتے اور کوئی چیز دیتے تو سیدھے ہاتھ سے دیتے۔ خطوط لکھواتے تو سب سے پہلے بسم اللہ لکھواتے۔ پھر مرسل کا نام اور اس کے نیچے مرسل الیہ کا نام ہوتا ۔ اس کے بعد اصل مضمون لکھا جاتا۔ خاتمے پر مہر لگواتے۔* *❀"_ حضور اوہام پسندی سے پاک تھے اور شگون نہ لیتے تھے۔ البتہ اشخاص اور مقامات کے اچھے نام پسند آتے۔ برے نام پسند نہ کرتے۔ سفر میں اقامت کے لیے ایسا ہی مقام انتخاب کرتے جس کے نام میں خوشی یا برکت یا کامیابی کا مفہوم ہوتا۔ اسی طرح جس شخص کے نام میں لڑائی جھگڑے یا نقصان کا معنی شامل ہوتا اسے کام نہ سونپتے۔ ایسے آدمیوں کو نامزد کرتے جن کے ناموں میں خوشی یا کامیابی کا مفہوم پایا جائے۔ بہت سے ناموں کو تبدیل بھی فرمایا۔* *❀"_ سواریوں میں سے گھوڑا بہت پسند تھا۔ فرماتے گھوڑے کے ایال میں قیامت تک کے لیے خیرو برکت ہے۔ گھوڑے کی آنکھ منہ ناک کو اہتمام سے اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے۔* *❀"_شور ہنگامہ اور ہڑبونگ اچھی نہ لگتی۔ ہر کام میں سکون و وقار اور نظم و ترتیب چاہتے، نماز تک کے بارے میں کہا کہ تمہارے لیے سکون و وقار لازم ہے، یوم عرفہ کو ہجوم تھا بڑا شور و ہنگامہ تھا۔ لوگوں کو اپنے تازیانہ سے اشارہ کرتے ہوئے نظم و سکون کا حکم دیا اور فرمايا - جلدی مچانے کا نام نیکی نہیں ہے_" ( بخاری و مسلم)* *📔 محسن انسانیت ﷺ , 111,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtube.com/@mustkimtechar4624 *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–49_* ★ *⚂_تعارف شخصیت - ایک نظر میں ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥_:- ازاں جملہ حضور ﷺ نے شعر سے بھی دلچسپی لی ہے۔ عرب میں جو شعر پرستی رائج تھی، اس سے تو آپ کو بعد تھا۔ آپ کو نغمہ الہام کی جاذبیتیں اتنا موقع ہی نہ دیتیں تھیں کہ شعر و سخن کی طرف زیادہ توجہ ہو۔ مگر دوسری طرف ذوق شعر سے قدرت نے محروم نہیں رکھا۔ اچھے شعر (بلحاظ مقصد) کی قدر فرماتے تھے بلکہ کہنا چاہیے کہ حضور ﷺ نے ایک نیا ذوق معاشرے کو دیا۔ اور ایک نیا معیار نقد مقرر فرمایا ۔* *❀"_ جابر بن سمرہ کا بیان ہے کہ حضور ﷺ کی خدمت میں ایک سو سے زیادہ مجالس میں شریک ہوا ہوں، جن میں جاہلیت کے قصے بھی ہوتے تھے اور صحابہ شعر بھی سنایا کرتے، شاعران عرب کے کلام میں سے ایک بار لبید کا یہ مصرعہ پسندیدگی سے پڑھا :- الاكل شيني ما خلا الله باطل". ( آگاہ ہو جاؤ کہ اللہ کے سوا ہر چیز فانی ہے) دوسرا مصرعہ ہے:۔ وكل نعيم لا محالة زائل". (دنیا کی ساری نعمتیں زائل ہو جانے والی ہیں)* *❀"_حضرت شرید رضی اللہ عنہ سے ایک سفر میں یکے بعد دیگرے فرمائش کر کر کے امیہ ابن ابی ملت کے سو شعر سنے۔۔ آخر میں فرمایا کہ یہ شخص اسلام لانے کے قریب پہنچ گیا تھا۔* *❀"_ بعض اوقات خود بھی (خصوصاً میدان جنگ میں) بلا ارادہ شعر کے انداز پر کلمات فرمائے ہیں۔ حضرت حسان اور کعب بن مالک رضی اللہ عنہم سے دشمنان اسلام کے ہجویہ اشعار کے جواب میں شعر کہلاتے اور کبھی کبھی حضرت حسان رضی اللہ عنہ کو اپنے منبر پر بٹھا کر ان سے پڑھواتے اور کہتے کہ یہ اشعار دشمنوں کے حق میں تیر سے زیادہ سخت ہیں, یہ بھی فرمایا کہ "مومن تلوار سے بھی جہاد کرتا ہے اور زبان سے بھی"۔* *📔 محسن انسانیت ﷺ , 110,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtube.com/@mustkimtechar4624 *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–48_* ★ *⚂_تعارف شخصیت - ایک نظر میں ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥_:_ مسرت کے موقعوں پر پسند تھا کہ دف بجائی جائے یا بچیاں گیت گا لیں۔ چنانچہ عید کی تقریب پر حضرت عائشہ کے پاس دو لڑکیاں گیت گا رہی تھیں۔ حضور ﷺ قریب ہی لیٹے تھے۔ ابوبکر صدیق آئے تو غصے میں ڈانٹا کہ خدا کے رسول کے گھر میں یہ کیا شیطانی ہنگامہ مچا رکھا ہے۔ اس پر حضور نے فرمایا کہ انہیں گانے دو۔ *® (_ روایت عائشہ، مسلم - باب ما يقول الجواري في العيد ملاحظہ ہو)* *❀_"_ ایسی ہی ایک بزم عروسی میں بچیاں گا رہی تھیں, حضرت عامر بن سعد نے بعض حاضرین اسے بطور اعتراض کہا کہ اے صحابیان رسول! اے شرکائے بدر ! تمہارے سامنے یہ کچھ ہو رہا ہے؟ جواب ملا۔ جی چاہے تو بیٹھ کر سنو ورنہ چلے جاؤ۔ ہمیں رسول اللہ نے اس کی اجازت دی ہے"* *®_ ( مشکوۃ باب اعلان نکاح)* *❀_"_ تفریحات میں ایک دروازہ گناہ اور تعیش کی طرف کھلتا ہے۔ اس کا حضور ﷺ نے سد باب کیا۔ یہاں گانے کا ذکر ہے۔ عرب میں رباب بکثرت رائج تھا مگر اس کا نام نہیں لیا، صرف دف کا نام لیا۔ گانے کا مضمون دیکھئے تو کوئی شوخی نہیں کوئی جنسیت نہیں، گناہ کی بات نہیں، صرف محبت کے سادہ کلمے ہیں۔ پھر یہ نہیں فرمایا کہ کسی قینہ (گانے والی لونڈی) یا گویے کو یا کوئی طائفہ بلا لیتے۔ نہیں صرف چھوٹی بچیوں میں سے کہا کہ کسی مناسب لڑکی کو بلوا لیتے۔* *❀_"_ وہ لوگ زیادتی کرتے ہیں جو استثنیٰ کو پھیلا کر کلی اصول بنا لیتے ہیں اور انتہا پسندانہ باتیں کرتے ہیں۔ ایسے اجتہادات کی گنجائش حضور ﷺ نے نہیں چھوڑی۔* *📔 محسن انسانیت ﷺ , 110,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtu.be/EdSJqkU06KY *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

⚂⚂⚂. ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *■ محسن انسانیت ﷺ ■* ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ ★ *پوسٹ–46_* ★ *⚂_تعارف شخصیت - ایک نظر میں ⚂* ─━━━════●■●════━━━─ *❥❥_:-_ تفریحات : متوازن زندگی کا ایک لازمی جزء تفریحات (جائز حدود میں) بھی ہیں۔ مزاح کی طرح یہ جزء ساقط ہو جائے تو زندگی بوجھ بن جاتی ہے اور جس نظام حیات میں تفریحات کی گنجائش نہ رکھی گئی ہو اسے کوئی معاشرہ دیر تک اٹھا نہیں سکتا۔ حضور ﷺ کو بھی بعض تفریحات پسند تھیں اور جائز حدوں میں ان کے لیے راستے نکالے۔* *❀__" شخصی طور پر آپ کو باغوں کی سیر کا شوق تھا۔ کبھی تنہا اور کبھی رفقاء کے ساتھ باغوں میں چلے جاتے اور وہیں مجلس آرائی بھی ہو جاتی۔* *❀__" تیرنے کا مشغلہ بھی تھا۔ اور احباب کے ساتھ کبھی کبھار تالاب میں تیرا کرتے، دو دو ساتھیوں کے جوڑ بنائے جاتے اور پھر ہر جوڑ کے ساتھی دور سے تیر کر ایک دوسرے کی طرف آتے۔ ایک موقع پر اپنا ساتھی حضور ﷺ نے جناب ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو پسند کیا۔* *❀__" وقفے کے بعد بارش پڑتی تو تہ بند باندھ کر پھوار میں نہایا کرتے۔ کبھی تفریحا کسی کنوئیں میں پاؤں لٹکا کے اس کے دہانے پر بیٹھتے۔ دوڑوں اور تیر اندازی کے مقابلے کراتے اور اکھاڑے میں خود پوری دلچسپی سے شریک رہتے ایسے موقعوں پر ہنسی بھی ہوتی۔*. *📔 محسن انسانیت ﷺ , 110,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍ *❥ Allah ko razi kar lo group ❥* https://t.me/Mohdmustkim_Allah_Ko_Razi_Kar_Lo *👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* https://chat.whatsapp.com/D7x9uiANNXB7Z6mWSkxAHq *👆🏻 واٹس ایپ پر لنک سے جڑیں _,* https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel *👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,* https://youtu.be/EdSJqkU06KY *👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,* ▉
Mostrar todo...
🇮🇳 اللہ کو راضی کر لو گروپ🇮🇳

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـــــــرکاتہ قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ۚ ‌عَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ‌ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن اس کے اندر صرف فضائل ہی شیئر کئے جائیں گے ان شااللہ تعالیٰ

Elige un Plan Diferente

Tu plan actual sólo permite el análisis de 5 canales. Para obtener más, elige otro plan.