cookie

Utilizamos cookies para mejorar tu experiencia de navegación. Al hacer clic en "Aceptar todo", aceptas el uso de cookies.

avatar

Pakistan Civilians Organization ( official )

محب وطن پاکستانیوں کی تنظیم، ہم دفاع وطن کے لئے اپنی افواج کے پشت بان ہیں، ہم پاکستان ہیں،

Mostrar más
El país no está especificadoEl idioma no está especificadoLa categoría no está especificada
Publicaciones publicitarias
179
Suscriptores
Sin datos24 horas
Sin datos7 días
Sin datos30 días

Carga de datos en curso...

Tasa de crecimiento de suscriptores

Carga de datos en curso...

*64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،* سورۃ الانفال، آیت نمبر 39 *65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3 *‏66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90 *67 جوا نہ کھیلو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90 *68 ہیرا پھیری نہ کرو،* سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70 *69 چغلی نہ کھاؤ،* سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1 *70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31 *71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31 *72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6 *73 طہارت قائم رکھو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108 *74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* سورۃ الحجر، آیت نمبر 56 *‏75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 17 *76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،* سورۃ النحل، آیت نمبر 125 *77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،* سورۃ فاطر، آیت نمبر 18 *78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 31 *79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 36 *‏80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،* سورۃ النور، آیت نمبر 27 *82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،* سورۃ یونس، آیت نمبر 103 *83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،* سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63 *84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔* سورة توبہ، آیت نمبر 105 *85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،* سورۃ الکہف، آیت نمبر 110 *‏86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،* سورۃ النمل، آیت نمبر 55 *‏87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،* سورۃ توبہ، آیت نمبر 119 *88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37 *89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،* سورۃ النور، آیت نمبر 31 *90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 48 *91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* سورۃ زمر، آیت نمبر 53 *92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،* سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34 *93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،* سورۃ الشوری، آیت نمبر 38 *‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13 *95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔* سورۃ الحدید، آیت نمبر 27 *96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،* سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11 *97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،* سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8 *98 خود کو لالچ سے بچاؤ،* سورۃ النساء، آیت نمبر 32 *99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199 *100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،* سورۃ الضحی، آیت نمبر 10 *اسے لازمی پڑھیں اور دیکھیں کہاں کہاں اصلاح say کی ضرورت ہے۔ایک ڈائری بنا لیں تو ذیادہ اچھا ہے۔*
Mostrar todo...
*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات* *1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83 *2 غصے کو قابو میں رکھو* سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134 *3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،* سورۃ القصص، آیت نمبر 77 *4 تکبر نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 23 *5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 22 *6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11 *9 والدین کی خدمت کیا کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *‏10 والدین سے اف تک نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 58 *12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282 *13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36 *14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280 *15 سود نہ کھاؤ،* سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278 *16 رشوت نہ لو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42 *17 وعدہ نہ توڑو،* سورۃ الرعد، آیت نمبر 20 *‏18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42 *20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،* سورۃ ص، آیت نمبر 26 *21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135 *22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 8 *23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،* سورۃ النساء، آیت نمبر 7 *24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 2 *‏25 یتیموں کی حفاظت کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 127 *26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 6 *27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10 *28 بدگمانی سے بچو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *29 غیبت نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *30 جاسوسی نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *31 خیرات کیا کرو،* سورۃ البقرة، آیت نمبر 271 *32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو* سورة المدثر، آیت نمبر 44 *33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،* سورة البقرۃ، آیت نمبر 273 *34 فضول خرچی نہ کیا کرو،* سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67 *‏35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،* سورة البقرۃ، آیت 262 *36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،* سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27 *37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44 *38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،* سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36 *39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،* سورة البقرة، آیت نمبر 114 *40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،* سورة البقرة، آیت نمبر 190 *41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،* سورة البقرة، آیت نمبر 190 *‏42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،* سورة الأنفال، آیت نمبر 15 *43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،* سورة البقرة، آیت نمبر 256 *44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،* سورۃ النساء، آیت نمبر 150 *45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،* سورة البقرة، آیت نمبر، 222 *46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،* سورة البقرة، آیت نمبر، 233 *47 جنسی بدکاری سے بچو،* سورة الأسراء، آیت نمبر 32 *48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247 *49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،* سورة البقرة، آیت نمبر 286 *50 منافقت سے بچو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16 *‏51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،* سورة آل عمران، آیت نمبر 190 *52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،* سورة آل عمران، آیت نمبر 195 *53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 23 *54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 34 *55 بخیل نہ بنو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 37 *56 حسد نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 54 *57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 29 *58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135 *‏59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2 *60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2 *61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100 *62 صحیح راستے پر رہو،* سورۃ الانعام، آیت نمبر 153 *63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38
Mostrar todo...
Mostrar todo...
Al-Quran al-Hakim🌹 القرآن الحکیم

قرأت القران مجید اور ترجمہ Tilawah Al-Quran dan terjemahan

اسلام میں پورے داخل ہوجاﺅ! یاٰیہا الذین آمنوا ادخلوا فی السلم کافة ، ولا تتبعوا خطوٰت الشیطٰن الخ (التوبة: ۶۳) ترجمہ: اے ایمان والو! اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاﺅ، اور شیطان کے نقش قدم پر مت چلو، یقین جانو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ تشریح: مذکورہ آیت مبارکہ میں اﷲ تعالیٰ نے مومنین کی ایک ایسے ضابطے کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ جس پر عمل پیرا ہونے کی برکت سے ان کا ایمان ایمانِ کامل اور یقین یقینِ صادق کے مرتبہ پر فائز ہوجائے گا۔ اور وہ یہ ہے کہ پورے کا پورا اسلام میں داخل ہوجانا۔ یعنی ہاتھ، پاﺅ،آنکھ، کان، دل اور دماغ الغرض از سرتا پا اور از روح تا جسم انسان اسلام کے دائرہ میں داخل ہوجائے اور مکمل طور پر احکامات الٰہیہ کی اطاعت و پیروی کا راستہ اختیار کرلے۔ یہ نہ ہو کہ ہاتھ اور پیر سے تو اسلامی اعمال صادر ہورہے ہوں لیکن دل و دماغ اس پر مطمئن نہ ہوں۔ یا زبان تو ہر وقت اسلام اور احکامات اسلام کی مدح و تعریف میں ہو لیکن ظاہر و باطن اسلامی سانچے میں ڈھلنے کو تیار نظر نہ آئیں۔ چونکہ اسلام نام ہے اس مکمل نظام حیات کا جو قرآن و سنت میں بیان ہوا خواہ اس کا تعلق عقائد و عبادات سے ہو یا معاملات اور معاشرت سے، سیاست و حکومت سے ہو یا صنعت و تجارت سے الغرض احکام اسلام خواہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے متعلق ہوں کامل مسلمان بننے کے لیے ضروری ہے کہ اسے سچے دل سے قبول کرکے اپنی زندگی میں لایا جائے۔ اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی تنبیہ ہے جنہوں نے دین کو صرف نمازہ روزہ اور چند مخصوص عبادات تک محدود کررکھا ہے معاملات اور معاشرت یعنی آپس میں رہن سہن کے طور طریقوں میں اپنے آپ کو آزاد تصور کرتے ہیں۔ یہ تصور اسلامی مزاج سے بالکل میل نہیں کھاتا اور اس کے ساتھ اپنے آپ کو سچا مسلمان اور پکا مومن کہنا اور سمجھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے اس آیت مبارکہ میں ایمان والوں کی منزل کا تعیین ہی نہیں فرمایا بلکہ جس پر چل کر یہ منزل حاصل ہوتی ہے اس کے خطرات سے آگاہ فرمایا ہے۔ کہ کہیں ہم اپنے ازلی دشمن شیطان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی منزل کھو ہی نہ بیٹھیں ۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو شیطان کے مکروفریب سے بچتے ہوئے احکامات اسلام پر مکمل عمل کرنے اور کامل مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے، (آمین) اسلام میں پورے داخل ہوجاﺅ! یاٰیہا الذین آمنوا ادخلوا فی السلم کافة ، ولا تتبعوا خطوٰت الشیطٰن الخ (التوبة: ۶۳) ترجمہ: اے ایمان والو! اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاﺅ، اور شیطان کے نقش قدم پر مت چلو، یقین جانو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ تشریح: مذکورہ آیت مبارکہ میں اﷲ تعالیٰ نے مومنین کی ایک ایسے ضابطے کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ جس پر عمل پیرا ہونے کی برکت سے ان کا ایمان ایمانِ کامل اور یقین یقینِ صادق کے مرتبہ پر فائز ہوجائے گا۔ اور وہ یہ ہے کہ پورے کا پورا اسلام میں داخل ہوجانا۔ یعنی ہاتھ، پاﺅ،آنکھ، کان، دل اور دماغ الغرض از سرتا پا اور از روح تا جسم انسان اسلام کے دائرہ میں داخل ہوجائے اور مکمل طور پر احکامات الٰہیہ کی اطاعت و پیروی کا راستہ اختیار کرلے۔ یہ نہ ہو کہ ہاتھ اور پیر سے تو اسلامی اعمال صادر ہورہے ہوں لیکن دل و دماغ اس پر مطمئن نہ ہوں۔ یا زبان تو ہر وقت اسلام اور احکامات اسلام کی مدح و تعریف میں ہو لیکن ظاہر و باطن اسلامی سانچے میں ڈھلنے کو تیار نظر نہ آئیں۔ چونکہ اسلام نام ہے اس مکمل نظام حیات کا جو قرآن و سنت میں بیان ہوا خواہ اس کا تعلق عقائد و عبادات سے ہو یا معاملات اور معاشرت سے، سیاست و حکومت سے ہو یا صنعت و تجارت سے الغرض احکام اسلام خواہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے متعلق ہوں کامل مسلمان بننے کے لیے ضروری ہے کہ اسے سچے دل سے قبول کرکے اپنی زندگی میں لایا جائے۔ اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی تنبیہ ہے جنہوں نے دین کو صرف نمازہ روزہ اور چند مخصوص عبادات تک محدود کررکھا ہے معاملات اور معاشرت یعنی آپس میں رہن سہن کے طور طریقوں میں اپنے آپ کو آزاد تصور کرتے ہیں۔ یہ تصور اسلامی مزاج سے بالکل میل نہیں کھاتا اور اس کے ساتھ اپنے آپ کو سچا مسلمان اور پکا مومن کہنا اور سمجھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے اس آیت مبارکہ میں ایمان والوں کی منزل کا تعیین ہی نہیں فرمایا بلکہ جس پر چل کر یہ منزل حاصل ہوتی ہے اس کے خطرات سے آگاہ فرمایا ہے۔ کہ کہیں ہم اپنے ازلی دشمن شیطان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی منزل کھو ہی نہ بیٹھیں ۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو شیطان کے مکروفریب سے بچتے ہوئے احکامات اسلام پر مکمل عمل کرنے اور کامل مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے، (آمین) مولانا فیض احمد حسنین
Mostrar todo...
01:01
Video unavailableShow in Telegram
13.36 MB
Elige un Plan Diferente

Tu plan actual sólo permite el análisis de 5 canales. Para obtener más, elige otro plan.