es
Feedback

¡No caigas en manos de tramposos! Telemetrio encuentra y marca estos canales 👉 Si quieres ver la etiqueta, suscríbete

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Ir al canal en Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Mostrar más
1 278
Suscriptores
-124 horas
-37 días
-1430 días
Archivo de publicaciones
🌹 ایمان کی حلاوت 🌹 شادی کے بعد لڑکی ایمان کی حلاوت کیوں کھو دیتی ہے۔؟ ایک خاتون نے کسی عالم سے پوچھا: شیخ محترم میں شادی سے قبل نماز روزے کی پابند تھی، قرآن پاک تلاوت کرنے میں لذت محسوس ہوتی تھی لیکن اب مجھے ان چیزوں میں ایمان کی وہ حلاوت نہیں مل پاتی۔ عالم نے پوچھا: میری مسلمان بہن مجھے یہ بتاؤ اپنے خاوند کے حقوق ادا کرنے اور اس کی بات ماننے کا آپ کس قدر اہتمام کرتی ہیں۔؟ وہ سائلہ حیرت سے کہنے لگی: شیخ محترم: میں آپ سے قرآن پاک کی تلاوت، نماز اور روزے کی پابندی اور اللہ کی فرمانبرداری کی حلاوت کے بارے میں پوچھ رہی ہوں اور آپ مجھ سے میرے خاوند کے متعلق استفسار کر رہے ہیں۔ عالم نے فرمایا: میری بہن! بعض خواتین اس لئے ایمان کی حلاوت اللہ تعالٰی کی فرمانبرداری کی لذّت اور عبادت کا پرلطف اثر محسوس نہیں کر پاتیں کیونکہ رسولِ خدا (ص) نے فرمایا ہے کہ۔۔۔ کوئی بھی عورت اس وقت تک ایمان کی حلاوت نہیں پا سکتی جب تک وہ اپنے خاوند کے حقوق کما حقہ ادا نہ کرے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 خداوند متعال کا عدل 🌹 حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دعا کی: خدایا! مجھے اپنے کلمات کی حقیقت سے آگاہ فرما۔ آواز آئی۔ اے موسیٰ: کل فلاں جگہ چلے جانا، وہاں ایک واقعہ پیش آنے والا ہے وہ دیکھ لینا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام بتائی ہوئی جگہ پر پہنچے۔ وہاں پانی کا ایک چشمہ تھا۔ پانی پیا اور وضو کر کے ساتھ ایک اونچی جگہ پر بیٹھ گئے۔ تھوڑی دیر بعد ایک گھڑ سوار اس چشمے کے پاس آیا، گھوڑے سے اترا، درھم و دینار کی تھیلی ساتھ رکھی اور پانی پینے لگ گیا۔ جب وہ جانے لگا تو وہ پیسوں کی تھیلی وہیں پر بھول گیا اور چلا گیا۔ کچھ دیر بعد ایک چرواہا وہیں پانی پینے آیا، لاوارث پیسوں کی تھیلی دیکھی تو وہ درھم لے کر چلا گیا۔ کچھ ہی دیر گزری تھی کہ جنگل سے لکڑیاں اکٹھی کرنے والا تھکا ہارا ایک بوڑھا شخص وہاں پر پہنچا، پانی پیا۔ ابھی اٹھا بھی نہیں تھا کہ وہ گھڑ سوار دوبارہ وہاں پہنچ گیا۔ گھڑ سوار نے اس بوڑھے شخص سے کہا: میں یہاں درھم و دینار والی تھیلی بھول گیا تھا۔ لاؤ وہ مجھے دے دو، وہ میری ہے۔ اس بوڑھے نے قسمیں کھائیں کہ یہاں کوئی چیز نہیں تھی اور نہ میں نے کوئی تھیلی اٹھائی ہے۔ گھڑ سوار نہیں مانا اور اس بوڑھے کو اتنا مارا کہ وہ شخص وہیں مر گیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب یہ منظر دیکھا تو عرض کیا: خدایا! یہ کیسا عدل ہے؟درھم تو کوئی اور لے گیا تھا الزام اس پر ا گیا اور مارا گیا۔؟ آواز آئی اے موسیٰ! لکڑیاں جمع کرنے والے نے جوانی میں گھڑ سوار کے باپ کو قتل کیا تھا اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلا تھا اور آج بیٹے کے ہاتھوں اس کے باپ کے قاتل کا قصاص لیا گیا ہے اور جو پیسے چرواہا لے گیا ہے تو حقیقت یہ ہے کہ گھڑ سوار اس چرواہے کا مقروض تھا اور اس کا قرض ادا نہیں کر رہا تھا۔ آج اس چرواہے کو اپنا قرضہ مل گیا اور اس تھیلی میں اتنے ہی درھم تھے جتنے کا گھڑ سوار چرواہے کا مقروض تھا۔ اے موسیٰ! میں عدل کے ساتھ فیصلہ کرنے والا ہوں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚:بحارالانوار117/61۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 حجاج بن یوسف کا آخری ظلم 🔷 حجاج بن یوسف انتہائی ظالم تھا جب اس کی موت آئی تو انتہائی عبرتناک موت آئی۔۔۔ حضرت سعید بن جبیر جو کہ ایک تابعی بزرگ تھے ایک دن ممبر پر بیٹھے ھوۓ یہ الفاظ ادا کیے کہ "حجاج ایک ظالم شخص ھے۔" ادھر جب حجاج کو پتہ چلا کہ آپ میرے بارے میں ایسا گمان کرتے ھیں تو آپکو دربار میں بلا لیا اور پوچھا: کیا تم نے میرے بارے میں ایسی باتیں بولی ھیں؟؟ تو آپ نے فرمایا ھاں, بالکل تو ایک ظالم شخص ھے۔ یہ سن کر حجاج کا رنگ غصے سے سرخ ھو گیا اور آپ کے قتل کے احکامات جاری کر دیئے۔ جب آپ کو قتل کیلئے دربار سے باہر لے کر جانے لگے تو آپ مسکرا دیئے۔ حجاج کو ناگوار گزرا اس نے پوچھا کیوں مسکراتے ھو؟ تو آپ نے جواب دیا تیری بیوقوفی پر اور جو اللہ تجھے ڈھیل دے رھا ھے اس پر مسکراتا ھوں۔ حجاج نے پھر حکم دیا کہ اسے میرے سامنے ذبح کر دو۔ جب خنجر گلے پر رکھا گیا تو آپ نے اپنا رخ قبلہ کی طرف کیا اور یہ جملہ فرمایا: اے اللہ میرا چہرہ تیری طرف ھے تیری رضا پر راضی ھوں یہ حجاج نہ موت کا مالک ھے نہ زندگی کا۔ جب حجاج نے یہ سنا تو بولا اسکا رخ قبلہ کی طرف سے پھیر دو۔ جب قبلہ سے رخ پھیرا تو آپ نے فرمایا: یااللہ رخ جدھر بھی ھو تو ھر جگہ موجود ھے. مشرق مغرب ھر طرف تیری حکمرانی ھے۔ میری دعا ھے کہ میرا قتل اسکا آخری ظلم ھو، میرے بعد اسے کسی پر مسلط نہ فرمانا۔ جب آپکی زبان سے یہ جملہ ادا ھوا اسکے ساتھ ھی آپکو قتل کر دیا گیا اور اتنا خون نکلا کہ دربار تر ھو گیا۔ ایک سمجھدار بندہ بولا کہ اتنا خون تب نکلتا ھے جب کوئی خوشی خوشی مسکراتا ھوا اللہ کی رضا پر راضی ھو جاتا ھے۔ حجاج بن یوسف کے نام سے سب واقف ہیں، حجاج کو عبد الملک نے مکہ، مدینہ طائف اور یمن کا نائب مقرر کیا تھا اور اپنے بھائی بشر کی موت کے بعد اسے عراق بھیج دیا جہاں سے وہ کوفہ میں داخل ہوا۔ حجاج بہت ظالم تھا، اس نے اپنی زندگی میں ایک خوں خوار درندے کا روپ دھار رکھا تھا۔ ایک طرف موسیٰ بن نصیر اور محمد بن قاسم کفار کی گردنیں اڑا رہے تھے اور دوسری طرف وہ خود الله کے بندوں، اولیاء اور علما کے خون سے ہولی کھیل رہا تھا. حجاج نے ایک لاکھ بیس ہزار انسانوں کو قتل کیا ہے ،اس کے جیل خانوں میں ایک ایک دن میں اسی اسی ہزار قیدی ایک وقت میں ہوتے جن میں سے تیس ہزار عورتیں تھیں. اس نے جو آخری قتل کیا وہ عظیم تابعی اور زاہد و پارسا انسان حضرت سعید بن جبیر رضی الله عنہ کا قتل تھا۔ انہیں قتل کرنے کے بعد حجاج پر وحشت سوار ہو گئی تھی، وہ نفسیاتی مریض بن گیا تھا، حجاج جب بھی سوتا، حضرت سعید بن جبیر اس کے خواب میں آ کر اسکا دامن پکڑ کر کہتے کہ اے دشمن خدا تو نے مجھے کیوں قتل کیا، میں نے تیرا کیا بگاڑا تھا؟ جواب میں حجاج کہتا کہ مجھے اور سعید کو کیا ہو گیا ہے۔۔؟ اس کے ساتھ حجاج کو وہ بیماری لگ گئی جسے زمہریری کہا جاتا ہے، اس میں سخت سردی کلیجے سے اٹھ کر سارے جسم پر چھا جاتی تھی۔ وہ کانپتا تھا۔ آگ سے بھری انگیٹھیاں اس کے پاس لائی جاتی تھیں اور اس قدر قریب رکھ دی جاتی تھیں کہ اسکی کھال جل جاتی تھی مگر اسے احساس نہیں ہوتا تھا، حکیموں کو دکھانے پر انہوں نے بتایا کہ پیٹ میں سرطان ہے۔ ایک طبیب نے گوشت کا ٹکڑا لیا اور اسے دھاگے کے ساتھ باندھ کر حجاج کے حلق میں اتار دیا۔ تھوڑی دیر بعد دھاگے کو کھینچا تو اس گوشت کے ٹکڑے کے ساتھ بہت عجیب نسل کے کیڑے چمٹے ھوۓ تھے اور اتنی بدبو تھی جو پورے ایک مربع میل کے فاصلے پر پھیل گی۔ درباری اٹھ کر بھاگ گئے حکیم بھی بھاگنے لگا، حجاج بولا تو کدھر جاتا ھے علاج تو کر۔۔ حکیم بولا تیری بیماری زمینی نہیں آسمانی ھے۔ اللہ سے پناہ مانگ حجاج، جب مادی تدبیروں سے مایوس ہو گیا تو اس نے حضرت حسن بصری رحمتہ الله علیہ کو بلوایا اور انسے دعا کی درخواست کی۔ وہ حجاج کی حالت دیکھ کر رو پڑے اور فرمانے لگے میں نے تجھے منع کیا تھا کہ نیک بندوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنا، ان پر ظلم نہ کرنا، مگر تو باز نہ آیا … آج حجاج عبرت کا سبب بنا ہوا تھا. وہ اندر، باہر سے جل رہا تھا ،وہ اندر سے ٹوٹ پھوٹ چکا تھا. حضرت بن جبیر رضی الله تعالی عنہ کی وفات کے چالیس دن بعد ہی حجاج کی بھی موت ہو گئی تھی۔ جب دیکھا کہ بچنے کا امکان نہیں تو قریبی عزیزوں کو بلایا جو بڑی کراہت کے ساتھ حجاج کے پاس آۓ۔ وہ بولا میں مر جاوں تو جنازہ رات کو پڑھانا اور صبح ھو تو میری قبر کا نشان بھی مٹا دینا کیونکہ لوگ مجھے مرنے کے بعد قبر میں بھی نہیں چھوڑیں گے۔ اگلے دن حجاج کا پیٹ پھٹ گیا اور اسکی موت واقع ھو گئی۔ 🔘 اللہ ظالم کی رسی دراز ضرور کرتا ھے لیکن جب ظالم سے حساب لیتا ھے تو فرشتے بھی خشیت الہی سے کانپتے ھیں، عرش ھل جاتا ھے۔ اللہ ظالموں کے ظلم سے ھم سبکو محفوظ رکھے..!! آمین یا رب العالمین 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌷 اچھی زندگی کیلئے کچھ مشورے 🌷 کچھ مشورے جو آپ کی زندگی میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔۔۔ 1. ہر تعلق میں آزادی کی اہمیت کو سمجھیں دوسرا شخص اپنی زندگی میں مصروف ہو سکتا ہے، آپ کے لیے ہر وقت دستیاب نہیں ہو سکتا۔ 2. رشتوں میں دیواریں بننے نہ دیں۔ کچھ لوگ اہم شخصیات کو اپنے دل سے نکال کر غیر متعلق بنا دیتے ہیں۔ 3. جو آپ کا حال نہیں پوچھتا، اس پر گلہ نہ کریں بلکہ خود پر غور کریں کہ آپ اس کے بارے میں کیوں سوچتے ہیں۔ 4. دھمکی دے کر جانے والے اکثر چاہتے ہیں کہ انہیں روکا جائے۔ جو واقعی جانا چاہتے ہیں، وہ بغیر دھمکی کے چلے جاتے ہیں۔ 5. جلد غصہ کرنے والے لوگ حساس دل کے مالک ہوتے ہیں، وہ جلدی غمگین اور رحم دل ہو جاتے ہیں، اور جلدی آنسو بھی بہا دیتے ہیں۔ 6. ڈپریشن مسئلے سے نہیں، بلکہ زیادہ سوچنے سے پیدا ہوتا ہے، حالات سے زیادہ ان پر غور کرنا آپ کو تکلیف دیتا ہے۔ 7. خود اعتمادی کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی آپ کو پسند کرے گا بلکہ یہ یقین کہ دوسروں کی رائے آپ کی قدر پر اثر نہیں ڈالے گی۔ 8. جب انسان ٹوٹنے کے قریب ہوتا ہے، تو اسے مشورے سے زیادہ ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔ حوصلہ افزائی اور محبت اس کے دل کو سکون دیتی ہے۔ 9. غصے میں ملنے والے پیغام کا فوری جواب نہ دیں، دو تین دن انتظار کریں، آپ بہتر جواب دے سکیں گے یا جان لیں گے کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ 10. ہر کسی کی پسند مختلف ہوتی ہے۔ ایک آپ کو معمولی سمجھے گا، تو دوسرا آپ کو مکمل حسن کہے گا۔ اپنے اردگرد کے لوگوں کو سمجھنے میں محتاط رہیں۔ 11. مشورے کو سراہیں۔ کسی کی محنت کو پسند کرنے کے لیے، اسے اہمیت دیں اور آگے بڑھانے میں مدد کریں۔ ان اصولوں پر عمل کر کے آپ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔ 🔷 زندگی کے کچھ حقائق https://t.me/islamwitheman/5380 🔷 مختلف ممالک کی کہاوتیں https://t.me/islamwitheman/5381 🌹 دانشوروں کے لطیف جملے https://t.me/islamwitheman/5437 🌹 کچھ بہترین حکمتیں https://t.me/islamwitheman/5448 🌷 اچھی زندگی کیلئے کچھ مشورے https://t.me/islamwitheman/5449 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 کچھ بہترین حکمتین 🌹 وہ حکمتیں جن پر عمل کرنے سے آپ کو ذہنی سکون ملے گا۔۔۔ 1- اعتماد کی انتہا یہ ہے کہ جب لوگ آپ کا مذاق اڑائیں تو آپ خاموش رہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں اور وہ کون ہیں۔ 2۔ خاموش لوگ یا تو بڑے غم کے حامل ہوتے ہیں یا بڑے خواب کے۔ 3۔ آپ نے یہ دنیا نہیں بنائی تاکہ دوسروں پر اپنی شرائط مسلط کریں۔ پہلے خود کو درست کریں تاکہ آپ دوسروں کے لیے مثال بن سکیں، پھر ان سے توقع کریں کہ وہ آپ کے جیسے ہوں۔ 4۔ جاہلوں سے بحث کرنا پانی پر نقش بنانے کے مترادف ہے، چاہے آپ کتنی بھی محنت کریں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ 5۔ وہ آپ کے بارے میں برا بولتے ہیں، پھر آپ کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور آپ کے چہرے پر مسکراتے ہیں، یہ سب سے گندے لوگ ہیں۔ 6۔ مشکل وقت انسان کے اصل جوہر کو ظاہر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ 7۔ چھوٹے دماغ کے لوگوں کی چھوٹی پریشانیاں ہوتی ہیں،جبکہ بڑے دماغ کے لوگوں کے پاس پریشانیوں کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ 8۔ ایسے شخص کے قریب نہ رہیں جو آپ کو خوش کرتا ہو، بلکہ ایسے شخص کے قریب رہیں جو صرف آپ کے ساتھ خوشی محسوس کرتا ہو۔ 9۔ لوگ لہروں کی مانند ہیں، اگر آپ ان کے ساتھ چلیں تو وہ آپ کو ڈبو دیں گے، اور اگر ان کی مخالفت کریں تو وہ آپ کو تھکا دیں گے۔ 10۔ میں نہیں جانتا کامیابی کا راز کیا ہے، لیکن ناکامی کا راز سب کو خوش کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ 11۔ اگر بھولنے کی نعمت نہ ہوتی تو ہم میں سے بہت سے لوگ پاگل ہو جاتے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔ 🔷 زندگی کے کچھ حقائق https://t.me/islamwitheman/5380 🔷 مختلف ممالک کی کہاوتیں https://t.me/islamwitheman/5381 🌹 دانشوروں کے لطیف جملے https://t.me/islamwitheman/5437 🌹 کچھ بہترین حکمتیں https://t.me/islamwitheman/5448 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 خودکشی جیسی سوچوں سے بچیں 🔷 خود کشی خود کو ختم کرنے کے مترادف ہے اور اسکا محرک ہمیشہ سوچیں رہی ہیں اور ان سوچوں کا حملہ ان لوگوں پر جلد ہوتا ہے جنکا سماجی سرکل کمزور ہو یا منفی سوچوں کا ہی حامی ہو یا وہ فرد تنہائی پسند ہو یا اسکو جینے کی ترغیب دینے والی وجہ تلاش کرنے میں نا کامی ہو۔ خودکشی کے خیالات ایک خطرناک اور گہرا مسئلہ ہے جو کسی بھی شخص کو پریشان کر سکتے ہی۔ 1. بات چیت: اپنے خیالات اور جذبات کے بارے میں قابل اعتماد، مضبوط اور مثبت اعصاب رکھنے والے شخص سے بات کریں۔ 2. نفسیاتی مشورہ: نفسیاتی معالج سے رجوع کریں جو آپ کو خود کشی کے خیالات سے نجات دلانے میں مدد کر سکتا ہے۔ ایک اچھا معالج نہ ہی آپ کی پریشانیوں کا مذاق بناتا ہے نہ ہی صرف دماغی طور پر مفلوج انکے پاس جاتے ہیں۔ 3. خود کی دیکھ بھال: اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھیں۔ اپنی زندگی کو شیڈول کے تحت گزاریں۔ 4. مثبت سوچ: مثبت اور امیدوار سوچ رکھیں ناکامیوں پر خود کو سنبھال کر پھر سے کھڑا ہونا سیکھائیں اپنے بچپن کے وہ دن یاد کریں جب آپ گرتے تھے مگر شرارت کے لیے دوبارہ اٹھ جاتے تھے۔ یاد رکھیں! خودکشی کے خیالات کو نظر انداز نہ کریں۔ فوری مدد لیں اور خود کو اور دوسروں کو بچائیں۔: یہاں کچھ تکنیکیں ہیں جو خودکشی کے خیالات سے نجات پانے میں مدد کرتی ہیں۔۔۔ 1. گہری سانس لینا (Deep Breathing) - اپنی ناک سے سانس لیں اور منہ سے چھوڑیں. اس سے آپ کا دماغ اور جسم سکون سے بھر جاتا ہے.اس عمل کو خاص کر تب دہرائیں جب آپ شدید جذباتی کیفیت میں ہوں۔ 2۔ مثبت خود بات (Positive Self-Talk) - اپنے آپ کو مثبت اور امیدوار باتیں کہیں. - خود کو یقین دلوائیں کہ آپ مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں. ہر رات سونے سے پہلے سیلف ٹالک مفید ہے۔ 3. خود کی دیکھ بھال (Self-Care) - اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھیں. - کھانا پینا، نیند، اور ورزش کا خیال رکھیں. تین وقت کا کھانا لازمی کریں اور نیند سے گھنٹہ پہلے موبائل، ٹی وی جیسی ڈیوائسز خود سے دور کریں۔ 4. لکھنا (Journaling) - اپنے خیالات اور جذبات کو لکھیں، اس سے آپ اپنے خیالات کو سمجھ سکتے ہیں ان خیالات میں سے منفی کو چیلنچ کریں۔ مزید تکنیکس جو خیالات کو ہٹانے میں مدد گار ہیں۔۔۔ 1. ربر بینڈ تکنیک (Rubber Band Technique) - اپنے ہاتھ میں ربر بینڈ پہنیں، جب بھی خود کشی کے خیالات آئیں تو ربر بینڈ کو کھینچیں. یہ آپ کو اپنے خیالات سے باہر نکالتا ہے. 2. پانچ حسوں کی تکنیک (5 Senses Technique) - اپنے آس پاس کی 5 چیزوں کو دیکھیں. - 4 چیزوں کو چھوڑیں. - 3 چیزوں کو سنیں. - 2 چیزوں کو سونگھیں. - 1 چیز کو چکھیں. 3. گھریلو کام (Household Chores) - گھریلو کام کرنے سے آپ اپنے خیالات سے باہر نکلتے ہیں. خود کو روزمرہ کے کاموں میں مشغول رکھیں کام ڈھونڈیں، فارغ دماغوں پر شیطان جلدی حملہ آور ہوتا ہے۔ 4. مثبت خود تصویر (Positive Self-Image) - اپنے آپ کو مثبت اور امیدوار باتیں کہیں. - خود کو یقین دلوائیں کہ آپ اچھے ہیں. اور دنیا میں آنے کا کچھ تو مقصد ہے ورنہ آپکو بھیجا ہی کیوں جاتا۔ - . ✍ ماہر نفسیات شگفتہ جبین 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5446 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 غصے کی کیمسٹری 🔷 جو شخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھتا ہو وہ بڑی آسانی سے غصہ کنٹرول کر سکتا ہے۔ ہمارے اندر سولہ کیمیکلز ہیں، یہ کیمیکلز ہمارے جذبات، ہمارے ایموشن بناتے ہیں۔ ہمارے ایموشن ہمارے موڈز طے کرتے ہیں اور یہ موڈز ہماری پرسنیلٹی بناتے ہیں۔ ہمارے ہر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہے، مثلاً غصہ ایک جذبہ ہے۔ یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے، مثلاً ہمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی، ہم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا، ہماری نیند پوری نہیں ہوئی یا پھر ہم خالی پیٹ گھر سے باہر آ گئے۔ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ ہمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ہو گا۔ یہ ری ایکشن ہمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ہمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا۔ ہم بھڑک اٹھیں گے لیکن ہماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ہو گی۔ ہمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ہم اگلے 15منٹوں میں کول ڈاؤن ہو جائیں گے۔ چنانچہ ہم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر ہم غصے کی تباہ کاریوں سے بچ جائیں گے۔ ہمارے چھ بیسک ایموشنز ہیں۔ غصہ‘ خوف‘ نفرت‘ حیرت‘ لطف(انجوائے) اور اداسی۔ ان تمام ایموشنز کی عمر صرف بارہ منٹ ہوتی ہے۔ ہمیں صرف بارہ منٹ کیلئے خوف آتا ہے، ہم صرف 12 منٹ قہقہے لگاتے ہیں، ہم صرف بارہ منٹ اداس ہوتے ہیں، ہمیں نفرت بھی صرف بارہ منٹ کیلئے ہوتی ہے، ہمیں بارہ منٹ غصہ آتا ہے اور ہم پر حیرت کا غلبہ بھی صرف 12 منٹ رہتا ہے۔ ہمارا جسم بارہ منٹ بعد ہمارے ہر جذبے کو نارمل کر دیتا ہے۔ آپ ان جذبوں کو آگ کی طرح دیکھیں۔ آپ کے سامنے آگ پڑی ہے، آپ اگر اس آگ پر تھوڑا تھوڑا تیل ڈالتے رہیں گے، آپ اگر اس پر خشک لکڑیاں رکھتے رہیں گے تو کیا ہو گا؟ یہ آگ پھیلتی چلی جائے گی۔ یہ بھڑکتی رہے گی، ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے جذبات کو بجھانے کی بجائے ان پر تیل اور لکڑیاں ڈالنے لگتے ہیں۔ چنانچہ وہ جذبہ جس نے 12 منٹ میں نارمل ہو جانا تھا وہ دو دو، تین تین دن تک وسیع ہو جاتا ہے۔ ہم اگر دو تین دن میں بھی نہ سنبھلیں تو وہ جذبہ ہمارا طویل موڈ بن جاتا ہے اور یہ موڈ ہماری شخصیت، ہماری پرسنیلٹی بن جاتا ہے۔ یوں لوگ ہمیں غصیل خان، اللہ دتہ اداس، ملک خوفزدہ، نفرت شاہ، میاں قہقہہ صاحب یا پھر حیرت شاہ کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ وجہ صاف ظاہر ہے، جذبے نے بارہ منٹ کیلئے ان کے چہرے پر دستک دی لیکن انہوں نے اسے واپس نہیں جانے دیا اور یوں وہ جذبہ حیرت ہو، قہقہہ ہو، نفرت ہو، خوف ہو، اداسی ہو یا پھر غصہ ہو وہ ان کی شخصیت بن گیا۔ وہ ان کے چہرے پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درج ہو گیا۔ یہ لوگ اگر وہ بارہ منٹ مینج کر لیتے تو یہ عمر بھر کی خرابی سے بچ جاتے۔ یہ کسی ایک جذبے کے غلام نہ بنتے۔ یہ اس کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوتے۔ ہم سب بارہ منٹ کے قیدی ہیں۔ ہم اگر کسی نہ کسی طرح یہ قید گزار لیں تو ہم لمبی قید سے بچ جاتے ہیں ورنہ یہ 12 منٹ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑتے۔ جب بھی کسی جذبے کے غلبے میں آئیں تو سب سے پہلے اپنا منہ بند کر لیں زبان سے ایک لفظ نہیں بولیں، قہقہہ لگانے کی بجائے صرف ہنسیں اور ہنستے ہنستے کوئی دوسرا کام شروع کر دیں۔ ‘خوف‘ غصے‘ اداسی اور لطف کے حملے میں واک کیلئے چلے جائیں، غسل کرلیں، فون کرلیں، اپنے کمرے، اپنی میز کی صفائی شروع کر دیں۔ اپنا بیگ کھول کر بیٹھ جائیں۔ اپنے کان اور آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں۔ یوں بارہ منٹ گزر جاتے ہیں، طوفان ٹل جاتا ہے، عقل ٹھکانے پر آ جائے اور فیصلے کے قابل ہو جائیں، آسمان گر جائے یا پھر زمین پھٹ جائے، منہ نہیں کھولیں۔ خاموش رہیں اور سونامی خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ خاموشی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ وہ بہرحال پسپا ہو جاتا ہے۔ آپ بھی خاموش رہ کر زندگی کے تمام طوفانوں کو شکست دے سکتے ھیں۔ منقول ۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman/5445 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 اینگزائٹی کا علاج 🔷 اینگزائٹی، پریشانی، گھبراہٹ کم کرنے کے 20 آسان اور فوری علاج۔۔۔ 1۔ سرگوشی(Whisper) جی ہاں وسپرنگ، اپنے موبائل فون کے مائک میں سرگوشی کے انداز میں باتیں کیجئے، بہتر ہے اپنی اس کیفیت کو وائس ریکارڈر میں محفوظ کر لیں. 2۔ بلوٹنگ (Blowing) جیسے غبارے میں ہوا بھرتے ہیں یا کسی گرم کھانے کی چیز کو پھونک مار کر ٹھنڈا کرتے ہیں، اس انداز میں منہ پھلا کر ہوا نکالیں۔ تین سے پانچ منٹ۔ 3۔ کھجانا (Scratching) انگلیوں سے سر، چہرے، کان پر اسکریچنگ کیجئے. 4۔ تھپتھپانا (Tapping) یہ ایک انتہائی موثر تھیراپی ہے اس کے بیشمار فوائد ہیں پریشانی گھبراہٹ دور کرنے میں بہت مفید ہے. اپنے ہاتھ کی دو انگلیوں سے اس ترتیب کے ساتھ تھپتھپانا ہے ٹیپنگ کرنی ہے۔۔۔ سر کے بالکل اوپر، آنکھوں کی بھویں دونوں کنارے، آنکھ کے نیچے کی ھڈی پر، گلے کے ساتھ کالر بون پر، ہتھیلی کی باہر والی سائڈ پر؛ اسے کراٹے چوپ کہتے ہیں. 5۔ صفحے الٹنا (Page Turning) کسی بھی کتاب کے صفحات الٹنا شروع کر دیں، بغیر پڑھے الٹتے جائیں ایک وقت میں کم از کم سو دو سو صفحات الٹائیں. 6۔ لکھئے (Writing) کچھ نہ کچھ لکھئے، پھول پتیاں بنائیں، اپنے دستخط کر لیں. بہتر ہے اپنی پریشانی کیفیات لکھ لیجیے یہ لکھنا ایک حیرت انگیز علاج ہے. 7۔ کچھ چبائیں (Chewing) مثلاً سونف، الائچی یا چیونگم. آزمودہ ہے، فوری اثر کرتا ہے. 8۔ جوس (Fruit Juice) موسم کے تازہ پھلوں کا جوس پیجیے. 9۔ سر میں مساج (Head Brushing) کسی اچھے بڑے ھئیر برش سے سر میں مساج کیجئے۔ 10۔ کان کجھائیں (Ear Brushing) کسی میک اپ برش کو کان پر پھیریں، اس کی آواز اور ٹچنگ سے ذہن فوری طور پر ریلیکس ہو جاتا ہے بس کر کے دیکھئے. 11۔ ہمنگ (Humming) ہمنگ کہتے ہیں بھنورے کی آواز کو، اپنے دونوں کانوں پر انگلی رکھ کر منہ بند کر کے ہوووووووووں کی آواز نکالیں. 12۔ ٹائپنگ (Typing) اینگزائٹی دور کرنے کے لیے کمپیوٹر کی بورڈ پر بلاوجہ ٹائپنگ کیجیے. یہ کمال کی تھیراپی ہے یہ کام کسی پرانے ٹائپ رائٹر پر اچھا ہوگا ورنہ کمپیوٹر کا کی بورڈ بھی چلے گا. 13۔ نظریں ملائیں (Eye Contact) آپ گھر میں ہوں یا دفتر میں کسی سے گفتگو شروع کیجئے اور نظر ملا کر بات کیجئے۔ آئی کونٹیکٹ ایک اچھا علاج ہے گھبراہٹ دور کرنے کا. 14۔ کرنکلنگ (Crinkling) کرنکلنگ کیجئے۔ اسے سمجھنے کے لیے یاد کرنا ہوگا جب آپ کو انجکشن لگتا ہے تو چہرے کے ری ایکشن کیسے ہوتے ہیں..؟ آنکھیں زور سے بند، دانت سختی سے بند، اور منہ کھلا جس میں دانت نظر آئیں۔ اس عمل کو دو سیکنڈ کیجئیے، پانچ سیکنڈ رکیں ایسا دو سے تین منٹ دھرائیں. 15۔ ہاتھوں کو گھمانا (Hand Movement) اپنے ہاتھ مٹھی بند کر کے ایسے چلائیں جیسے کھانا پکاتے وقت بڑا چمچہ چلاتے ہیں. کم از کم دو سے تین منٹ۔ 16۔ کلر بک (Coloring Book) بچوں کی رنگ بھرنے والے کتاب میں رنگ بھریں۔ یہ ایسی کامیاب تھیراپی ہے جسے شروع کرتے ہی پہلے پانچ منٹ میں اینگزائٹی دور ہوجائے گی اور نیند بہترین آئے گی. 17۔ رنگ ملائیں (Color Mixing) گھر میں رنگ کے کچھ ڈبے رکھیں، جب کبھی خوف گھبراہٹ اینگزائٹی ہو، برش سے رنگ گھولئیے۔ 18۔ ساؤنڈ تھیراپی (Sound Therpay) بارش، ہوا، سمندر کی لہروں کی آوازیں سنیں یو ٹیوب پر اس طرح کی ہزاروں آوازیں موجود ہیں. 19۔ سانس لیں (Blow Air in Paper Bag) کاغذ کے صاف لفافے میں سانس لیں۔ منہ اور ناک پر لفافہ رکھ کر اسی میں دو سے تین منٹ سانس لینا ہے۔ 20۔ بلبلے پھلائیں (Bubbles) یقین جانیں یہ تو لاجواب علاج ہے. بلبلے پھلانے کی اسٹک اور سلوشن بازار سے مل جاتا ہے، گھر میں بھی بنا سکتے ہیں اوپر بتائے گئے ہر علاج سے زیادہ کارآمد ہے، مفید ہے، بہترین ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman/5370 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 منفی سوچ والے کی اصلاح 🔷 انتہائی منفی سوچ رکھنے والے شخص کی اصلاح کے لیے آپ کو بہت حکمت اور صبر کے ساتھ رویہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ ان کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے آپ ان کی اصلاح کر سکیں۔ یہاں چند اہم نکات ہیں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں: 1. احترام سے بات کریں جب آپ کسی منفی سوچ والے شخص سے بات کریں، تو ان کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھیں۔ ان کی عزت اور خودمختاری کو تسلیم کریں۔ کبھی بھی ان کی عیب یا خامیوں کا مذاق نہ اُڑائیں۔ ان سے بات کرنے کے دوران نرمی اور احترام کا انداز اپنائیں تاکہ وہ آپ کی باتوں کو کھلے دل سے سنیں۔ 2. مثبت گفتگو کا آغاز کریں ان سے بات کرنے کا طریقہ یہ ہو کہ پہلے اچھی باتیں کریں۔ اگر آپ براہ راست ان کی منفی سوچ پر بات کریں گے تو وہ دفاعی انداز اختیار کر سکتے ہیں۔ ان کی کسی بھی مثبت عادت یا خوبی کی تعریف کریں تاکہ وہ سمجھیں کہ آپ ان کے اچھے پہلوؤں کو بھی دیکھتے ہیں۔ 3. مثال کے طور پر پیش آئیں آپ اپنے رویے اور سوچ سے ان کو بہتر انداز میں متاثر کر سکتے ہیں۔ اپنی زندگی میں مثبت رویے اور صبر کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ آپ سے سیکھ سکیں۔ جب وہ منفی سوچیں، آپ ان کے سامنے مثبت مثالیں پیش کریں، جیسے آپ نے خود کس طرح مشکلات کا سامنا کیا اور ان پر قابو پایا۔ 4. حکمت کے ساتھ نصیحت کریں جب آپ انہیں نصیحت کریں تو اس میں حکمت اور دلائل کا استعمال کریں۔ ان کی منفی سوچ کو سمجھ کر آہستہ آہستہ ان کی اصلاح کی کوشش کریں۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں ان کو بتائیں کہ دنیا میں سکون اور کامیابی صرف مثبت سوچ میں ہے۔ آپ ان سے محبت اور شفقت سے بات کریں تاکہ انہیں برا نہ لگے۔ 5. صبر کا دامن تھامیں منفی سوچ والا شخص فوری طور پر تبدیل نہیں ہوتا۔ اس میں وقت لگ سکتا ہے، اس لیے آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔ ان کی ترقی یا تبدیلی میں آپ کا رویہ ہی اہم ہوگا، اس لیے ہر وقت صبر اور ہمت کا مظاہرہ کریں۔ 6. کسی حکیم یا عالم سے مشورہ اگر وہ شخص زیادہ منفی سوچ رہا ہو اور اس کے رویے میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہو، تو آپ کسی ماہر نفسیات یا مذہبی عالم سے مشورہ لے سکتے ہیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے اس کی اصلاح کر سکیں۔ 7. دعاؤں کا اثر ایسے شخص کی اصلاح کے لیے دعا کرنا بہت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اللہ سے دعا کریں کہ وہ ان کی فکر اور دل کو روشن کرے، تاکہ وہ اپنی منفی سوچ سے باہر نکل کر کامیاب انسان بنیں۔ 8. دین کی اہمیت سمجھائیں آپ انہیں یہ سمجھا سکتے ہیں کہ دین میں زندگی کا مقصد سکون اور خوشی حاصل کرنا ہے، جو صرف اللہ کے ساتھ تعلق اور مثبت سوچ میں ہی ممکن ہے۔ ان کو نماز، ذکر اور اچھے کاموں کی اہمیت بتائیں تاکہ ان کی زندگی میں اللہ کی ہدایت شامل ہو۔ 9. خود کو نہ تھکائیں یہ ذہن میں رکھیں کہ آپ صرف رہنمائی کر سکتے ہیں، لیکن تبدیلی خود فرد کے اندر سے آتی ہے۔ آپ کا مقصد صرف ان کی مدد کرنا ہے، اور آپ انہیں اپنی محبت اور دعا سے صحیح راستہ دکھا سکتے ہیں۔ 🔘 نتیجہ انتہائی منفی سوچ رکھنے والے شخص کی اصلاح میں نرمی، محبت، حکمت، اور صبر کا طریقہ اپنائیں۔ ان کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور انہیں مثبت سوچ اپنانے کی ترغیب دیں۔ اللہ کی مدد سے وہ اپنے راستے پر آ سکتے ہیں، اور آپ کا رویہ ان کی زندگی میں بہتری لا سکتا ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5336 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ذمہ دار کون 🔷 دیکھتے دیکھتے ہی ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں ،جن کو روکا بھی جا سکتا ہے۔ لیکن ہم روایتی سستی اور کاہلی کی وجہ سے ایسے معاملات کو کبھی سیریس سمجھتے ہی نہیں۔ جب کوئی انہونی ہو جاتی ہے یا نقصان ہو چکا ہوتا ہے تو ہم بہت پچھتاتے ہیں پھر باتیں کرتے رہ جاتے ہیں کہ ایسا ہو جاتا ،ویسا ہو جاتا لیکن کچھ بھی نہیں ہو پاتا۔۔ ہماری ایک رشتہ دار خاتون وفات پا گئی بظاہر ایک نارمل طبعی موت تھی لیکن اس کے پس منظر میں ایسی کہانی چھپی تھی جسے سن کر رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ ہماری یہ رشتہ دار خاتون جن کو ہم بڑی چچی جان کہ کر پکارتے تھے کافی عرصہ سے بیوہ تھی ۔ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ۔بڑی بیٹی نے میٹرک تعلیم حاصل کی ہوئی تھی۔ چھوٹی بیٹی ایف ایس سی کر رہی ہے۔ چچی جان نے بڑی بیٹی کا نکاح بہت پہلے کروا دیا تھا لیکن رخصتی حالات سے منسلک کر رکھی تھی کہ جب کوئی دو چار چیزیں ضروری سامان کی بن پڑی تو شادی کی تاریخ مقرر کر دے گی لیکن دو تین سال گذر جانے کے باوجود وہ بیٹی کے جہیز کا انتظام نہ کر سکی۔ ان کی آمدن کا واحد ذریعہ بیٹیوں کی سلائی، کڑھائی اور گھر پر بچوں کو پڑھانے کی آمدنی سے منسلک تھا۔ سننے میں آیا کہ چچی جان پہلے تین بار رخصتی کی تاریخ طے کر چکی تھیں لیکن عین وقت سے پہلے معذرت کر لیتیں کہ انتظامات نہیں ہو سکے۔ ظاہری بات ہے کہ وہ اپنی کسمپرسی کی حالت میں اپنی اور اپنی بیٹیوں کی ضروریات بھی بمشکل پوری کر پاتی تھیں۔ اس بار ان کے ایک بھانجے نے حامی بھری کہ آپ شادی کی تاریخ طے کریں اور وہ سارے انتظامات کروا دے گا۔ چچی جان نے بھانجے کی زبان پر اعتبار کرتے ہوئے رخصتی کا دن مقرر کر دیا اور اپنے تئیں شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ دونوں گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چھوٹے اور متوسط طبقے کے گھروں میں ایسی خوشیوں کو خوب انجوائے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے بڑی عمر کی خواتین، لڑکیاں، بچے سب دیر تک رات کو ہلا گلا کرتے ہیں۔ تھال یا پتیلے کو الٹا کر کے اس کو بجا کر سہرے اور گیت گائے جاتے ہیں۔ تو یہ سلسلہ ان گھروں میں بھی چل رہا تھا۔ رخصتی سے تین دن پہلے چچی جان کے بھانجے نے ان کو بتایا کہ وہ شادی کے سامان اور انتظامات کے متعلق کسی سے بات کر چکا تھا لیکن اب انہوں نے معذرت کر لی ہے ۔۔ یہ خبر چچی جان کیلے بہت بری خبر تھی۔ سننے میں آیا تھا کہ بھانجا خود بھی کوئی اتنی آمدنی والا نہیں تھا غریب محنت مزدوری کرنے والا تھا۔ اس نے فرنیچر اور دیگر سامان کا آڈر دینے کیلیے اپنی ذاتی جیب سے بیس تیس ہزار ایڈوانس بھی دے رکھا تھا۔ اسے شاید کسی نے امید دلائی تھی یا اسے کسی کی امید پر اعتماد تھا کہ وہ اپنی بیوہ خالہ اور ان کی بیٹیوں کی خوشی کیلے کچھ کرنا چاہ رہا تھا لیکن شاید اس کی امید ٹوٹ گئی تھی اور اس نے بہت مایوسی کے ساتھ چچی جان سے معذرت کر لی۔ ایک خوشیوں بھرے گھر میں یہ خبر بہت اندوہناک تھی۔ دوسرے گھرانے سے رابطہ کیا گیا اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا گیا کہ ہم ضروری سامان تو کیا سادہ سی رخصتی کیلے بھی انتظام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ جواباً انہوں نے بھی کوئی ہمت دکھانے کے بجائے فی الحال معذرت کر لی کہ بعد میں دیکھیں گے۔ یہ صدمہ چچی جان اور ان کی بیٹیوں کیلے بہت تکلیف دہ تھا۔ چچی جان اس صدمہ کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے وفات پا گئیں۔ اور جس دن بچی کی شادی ہونا تھی اسی دن وہاں بچی کی ماں کا قل خوانی کا ختم پڑھا جا رہا تھا۔ 🔘 اگر ہم غور کرے تو قصور وار کون ہے؟؟ بطور معاشرہ ہم سب لوگ قصور وار ہیں۔ ہمارے ارد گرد اہل محلہ سب کو وجہ معلوم کرنی چاہیے تھی کہ تین بار رخصتی ہوتے ہوتے کیوں رکی؟؟ خاندان کے مخیر حضرات یا محلہ کے کھاتے پیتے گھرانے مل کر ایک ایک چیز اپنے ذمہ لے لیتے تو کوئی مشکل نہ ہوتی ۔۔۔ وہ گھرانہ بھی قصور وار ہے جن کے ہاں بچی کا نکاح ہوا ہوا تھا۔ وہ چاہتے تو سارے اخراجات کا انتظام خود کر لیتے۔ بالفرض وہ بھی اگر اتنے مالدار نہیں تھے تو اس شادی کو سادہ اور مختصر کر لیتے۔ ضرورت کی اشیاء ہر گھر میں موجود ہوتی ہی ہیں۔ کچھ زیادہ ضروری تھا تو آہستہ آہستہ شادی کے بعد انتظام کر سکتے تھے۔ لیکن بات وہی ا جاتی ہے کہ ہم لوگ سانحہ ہو جانے کے بعد ہی ایسی باتیں کرتے ہیں کہ ایسے ہو جاتا ویسے ہو جاتا۔ کاش کہ ہم بطور معاشرہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں۔ ایسے مستحق اور غریب طبقے کی زندگی آسان بنانے کی کوشش کریں۔ ✍ ام عائشہ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

وہ ادمی چلتے چلتے جب اس جنگل میں پہنچا تو وہاں طوطوں کو دیکھ کر رک گیا اور ان سے مخاطب ہو کر کہنے لگا کہ میرے طوطے نے تمہارے لئے پیغام بھیجا ہے کہ تم یہاں آزادی کی زندگی جی رہے ہو اور مٹھو پنجرے میں بند ہے۔ یہ سنتے ہی ان کا جو بڑا گرو طوطا تھا وہ زمین پر گرا اور مر گیا۔ یہ دیکھتے ہی باقی سارے طوطے بھی زمین پر گرے اور مر گئے۔ وہ آدمی بڑا حیران ہوا کہ اچانک یہ کیا ماجرا ہو گیا؟ جب سفر سے واپس آیا تو آتے ہی سارا واقعہ اپنے طوطے کو سنا دیا۔ سنتے ہی وہ بھی پنجرے میں گرا اور مر گیا۔ اس آدمی کو طوطے کے مرنے کا بہت دکھ ہوا اور پنجرے سے نکال کر باہر پھینک دیا۔ جونہی اس نے باہر پھینکا تو طوطا اڑ کر درخت پر بیٹھ گیا۔ وہ آدمی بڑا حیران ہوا اور طوطے سے پوچھنے لگا کہ آخر ماجرا کیا ہے؟ تو اس پر طوطے نے جواب دیا کہ میرے ساتھی طوطوں نے ایسا کر کے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ آزادی کے لیے مرنا پڑتا ہے۔ موت سے پہلے مر جاؤ، آزاد ہو جاؤ گے۔ اس واقعہ سے ہمیں یہ سبق ضرور ملتا ہے کہ انسان اپنی انا اور اپنے تکبر کو موت سے پہلے مار دے تو آزاد ہو جائے گا۔ یہ بات اس طوطے کے تجربے کے بعد پتہ لگتی ہے۔ کہ بظاہر یہ پرندے خوبصورت سنہری پنجروں میں بہت محفوظ اور بھلے لگتے ہیں۔ دروازہ کھلا بھی ہو تو وہ کہیں پرواز نہیں کرتے۔ مگر درحقیقت جیسے ہی کوئی انہیں باہر سے پکارتا ہے اور ان کے سامنے دستیاب ہوتا ہے وہ قفس چھوڑ دیتے ہیں۔ اڑان بھر لیتے ہیں۔ فرار ہو جاتے ہیں۔ سنہری پنجرے کا مالک یہی سوچتا ہے کہ وہ تو پابندی کے ساتھ ان کے آرام کا خیال رکھتا تھا۔ سجا سجایا پنجرے کا ماحول رکھتا تھا۔ وقت پر خوراک اور دانہ پانی دیتا تھا۔ پھر یہ فرار کیوں؟ بغاوت کسی کے اکسانے پر ہی ہوتی ہے۔ چاہے جتنی تنگ دستی بھی ہو مگر آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہوتی۔ فیصلے اپنے ہی ہونے چاہئیں انسان کو پھر کسی کی نصیحت نہیں چاہیے۔ آج بھی انسان اپنی فرسودہ روایات، رشتوں، رسومات، اناؤں، پابندیوں، کا قیدی ہے۔ وہ نہیں جانتا کہ ان سے آزادی کتنی بڑی نعمت ہے؟ کاش وہ جان سکتا کہ آزادی کے لیے ایک دفعہ تو مرنا پڑتا ہے۔ تحریر جاوید ایاز خان 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5441 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 آزادی کی قدر 🔷 کچھ عرصہ قبل ایک پہاڑی طوطا کہیں سے اڑ کر ہمارے گھر آ گیا۔ بچوں نے پکڑ لیا اور ایک خوبصورت پنجرے میں ڈال دیا۔ چند ہی دنوں میں یہ گھر کا فرد بن گیا۔ اور اپنی بولی کے ساتھ ساتھ کچھ انسانی بولیاں بھی بولنے لگا۔ گھر آنے والے کا استقبال اور جانے والے کو خداحافظ کہنے لگا۔ دروازے پر بیل ہوتی تو چیخ کر اطلاع دیتا۔ کھانے اور چائے کی وقت اپنی موجودگی کا احساس دلاتا۔ بچے شام کو اسے پنجرے سے آزاد کر دیتے ہیں تو گھومتا پھرتا ہے ٹی وی اور موبائل کا شوقین ہے۔ بچے صبح اس کا پنجرہ گھر کے لان میں رکھ دیتے ہیں تاکہ وہ باہر کی دنیا بھی دیکھ سکے۔ اس دوران بلی یا نیولا اسے نظر آ جائے تو اپنی تیز آواز میں خطرے سے آگاہ کرتا ہے۔ پنجرے سے باہر نکل کر حسب معمول واپس اپنے پنجرے میں پہنچ جاتا ہے۔ پنجرے کا دروازہ بند ہو تو پنجرے کے اوپر بیٹھ کر دروازہ کھلنے کا منتظر رہتا ہے۔ کچھ دن قبل لان میں کہیں سے کچھ طوطے آنے لگے اور دیوار پر بیٹھ کر بولنے لگے اور یہ بھی ان کو جواب دینے لگا۔ پھر تو ان تین چار طوطوں کا معمول بن گیا کہ وہ صبح آتے اور دیوار پر بیٹھ کر آوازیں نکالتے اور ہمارا مٹھو بھی ان کا جواب دینے لگا۔ ایک دن جب شام میں اسے کھولا گیا تو ہم نے دیکھا کی اس نے پہلی مرتبہ اڑنے کی کوشش کی اور چھت کے پنکھے سے بال بال بچا۔ شاید وہ یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ وہ اڑ بھی سکتا ہے یا نہیں؟ اس پہلی اڑان سے اسے اپنی اڑنے کی صلاحیت کا احساس ہوا۔ ہر دفعہ جب اسے پنجرے سے نکالتے تو وہ اڑنے کی کوشش ضرور کرتا اور ہر مرتبہ کمرے کے چھت کے پنکھے سے اتفاقاً بچ جاتا۔ ہمیں ڈر ہوا کہ یہ کہیں پنکھے سے ٹکرا کر زخمی یا خدانخواستہ مر ہی نہ جائے تو ہم نے اسے کھولنا بند کر دیا لیکن تب تک وہ اپنی اڑنے کی صلاحیت کی حقیقت جان چکا تھا۔ ہر روز صبح وہ طوطے آتے اور کچھ دیر سامنے دیوار پر بیٹھ کر بولتے اور یہ بھی انہیں واپسی جواب دیتا تھا۔ وہ یقیناً اسے آزادی حاصل کرنے کے مشورے دے رہے تھے اور یہ بھی مناسب وقت کا انتظار کر رہا تھا۔ ایک دن نا جانے کیسے پنجرے کا دروزاہ اس نے کھولا اور فرار ہو گیا گھر سے دروازے کے نیچے سے نکل کر اڑتا ہوا سامنے والے پلاٹ میں جا پہنچا۔ جونہی وہ پلاٹ میں پہنچا تو اسے اپنے غیر محفوظ ہونے کا احساس ہوا۔ اڑنے کی عادت چھوڑ چکا تھا۔ مکمل اڑنا بھی مشکل تھا۔ ہر جانب اسے اپنی موت نظر آ رہی تھی۔ اس کو اپنے ساتھی بھی کہیں دکھائی نہ دیئے تو ایک جانب چھپ کر دبک گیا۔ ڈر کے مارے آواز بھی نہ نکلتی تھی۔ ایسے میں جنگلی چوہے، بلی اور نیولے پر نظر پڑی تو موت سامنے ناچنے لگی۔ جان کا خوف بڑی چیز ہے اسے احساس ہوا کہ آزادی سے جان بہت قیمتی ہے۔ ہم اسے ڈھونڈھتے ہوئے اس پلاٹ میں پہنچے تو ہماری موجودگی نے اسے حوصلہ دیا اور اس نے آواز دے کر اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور ہم نے اسے تلاش کر کے واپس اس کے پنجرے میں ڈال دیا۔ وہ تھر تھر کانپ رہا تھا اور اس قدر ڈرا ہوا تھا کہ کئی دن تک اس کی آواز بھی نہ نکل سکی۔ اب اسے آزادی سے قید بہتر لگتی ہے کیونکہ وہ سمجھ چکا ہے کہ قید میں اس کی زندگی آزادی کی نسبت زیادہ محفوظ ہے۔ لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ آزادی کی ایک دن کی زندگی اس کی اس زندگی سے ہزار سال بہتر ہے کیونکہ وہ آزادی کی نعمت اور قدر و قیمت سے واقف ہی نہیں ہے۔ غلامی میں آنکھ کھولنے والے کی دنیا پنجرے جتنی ہی محدود ہوتی ہے وہ کبھی بھی آزادی کی لامحدود اور کھلی فضا میں زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ ہم اسے آزاد بھی کرنا چاہیں تو وہ آزاد نہیں ہونا چاہتا کیونکہ وہ آزادی کے لطف سے بے خبر ہے۔ وہ نہیں جانتا کہ زندگی کے ناخوشگوار ایسے تجربات دراصل اس کے لیے تربیتی مراحل ہوتے ہیں شاید کچھ دن بعد وہ پھر سے آزادی کی ایک اور کوشش ضرور کرے گا۔ ہم اذیتوں کے سائے میں اتنے ہیں مطمئن شاکر راحت ملی تو خوف سے مر جائیں گے اک دن کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک طوطا پالا طوطا مزے مزے کی باتیں بھی کیا کرتا تھا۔ وہ آدمی اکثر سفر پہ جاتا تو واپسی میں طوطے کے لئے کچھ نہ کچھ لے کے آیا کرتا تھا۔ ایک دن جب وہ آدمی سفر پہ جانے لگا تو طوطے سے پوچھا کہ میں فلاں جگہ سفر پہ جا رہا ہوں تو بتاؤ واپسی پہ تمہارے لئے کیا چیز لے کے آؤں؟ طوطے نے کہا کہ حضور مجھے کچھ نہیں چاہیے، بس میرا ایک کام کر دیجئے گا جس راستے پر آپ جا رہے ہیں تو اسی راستے پر آگے ایک جنگل آئے گا وہاں میرے ساتھی طوطے ہوں گے ان کو میرا پیغام دیجئے گا کہ تم وہاں آزادی کی زندگی جی رہے ہو اور مٹھو ادھر پنجرے میں بند ہے۔ تو اس آدمی نے کہا کہ ٹھیک ہے میں تمہارا پیغام ضرور پہنچاؤں گا اور سفر پہ نکل گیا۔

🔷 اصل مسائل بھلا دینا 🔷 ایک آدمی ایک دانشمند کے پاس اپنی پریشانی لے کر گیا اور کہا: "اے دانشمند، میں اپنی بیوی، چھ بچوں، ماں اور ساس کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہتا ہوں۔ میں کیا کروں؟" دانشمند نے کہا: "جاؤ اور ایک گدھا خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔" آدمی دو دن بعد واپس آیا اور کہا: "اے دانشمند، صورتحال اور خراب ہوگئی ہے۔" دانشمند نے کہا: "جاؤ اور ایک بھیڑ خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔" آدمی واپس آیا اور اس کا چہرہ زرد تھا، اس نے کہا: "صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔" دانشمند نے کہا: "جاؤ اور ایک مرغی خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔" آدمی واپس آیا اور خودکشی کے قریب تھا... دانشمند نے کہا: "جاؤ اور گدھا بیچ دو، اور مجھے بتانا۔" آدمی واپس آیا اور کہا: "صورتحال تھوڑی بہتر ہوگئی ہے۔" پھر دانشمند نے کہا: "جاؤ اور بھیڑ بیچ دو، اور مجھے بتانا۔" آدمی واپس آیا اور کہا: "اب سب ٹھیک ہے۔" دانشمند نے کہا: "جاؤ اور مرغی بیچ دو، اور مجھے بتانا۔" آدمی واپس آیا اور کہا: "اب میں بہترین حال میں ہوں، دل سے شکریہ!" 🔘 اس طرح دنیا کی سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاتا ہے... وہ آپ کو نئی مشکلات پیدا کر کے اصل مسئلے کو بھولنے پر مجبور کرتے ہیں، تاکہ آپ اپنے مسائل پر اللہ کا شکر ادا کریں اور ان کے احسان مند رہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

چنانچہ یہ لوگ جب بھی آپ سے ملیں گے یہ آپ کو کیوں کے ہتھیاروں سے حقیر ثابت کر دیں گے اور یوں آپ کی زندگی کا چین اور امن ختم ہو جائے گا‘‘ میں نے بھابھی سے عرض کیا ’’بھابھی آپ کی وہ سہیلی بھی شیطان کی ایجنٹ تھی‘ اس نے صرف ایک فقرے سے یعنی تمہارے خاوند نے تمہیں منہ دکھائی کیوں نہیں دی؟ آپ کی ازدواجی زندگی کا بیڑہ غرق کر دیا‘ یہ شیطان کا وار تھا‘ اﷲ نے آپ پر کرم کیا‘ آپ لوگ بچ گئے‘ میں نے سیکڑوں لوگوں کو اس وار کے ذریعے برباد ہوتے دیکھا‘‘ بھابھی نے ٹھنڈی آہ بھری‘ اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور رانا صاحب سے معذرت کر لی‘ رانا صاحب نے بھی بیگم سے اپنی تلخ نوائی پر معافی مانگ لی اور یوں دونوں دوبارہ شیر و شکر ہو گئے۔ میری اپنی زندگی شیطان کے ایجنٹوں سے بھری پڑی ہے‘ میں نے 1996میں پہلی گاڑی خریدی تھی‘ وہ زیرو میٹر مہران تھی‘ میں نے بڑی مشکل سے دن رات کام کر کے تین لاکھ روپے جمع کیے اور مہران خرید لی‘ میں نے ابھی اسے اپنے دروازے پر کھڑا ہی کیا تھا کہ مجھے ایک شیطان ٹکر گیا‘ اس نے گاڑی کے گرد چکر لگایا‘ قیمت پوچھی اور پھر مسکرا کر کہا‘ آپ نے سوئفٹ کیوں نہیں خریدی‘ وہ اس سے کہیں زیادہ ا چھی‘ آرام دہ اور بڑی ہے اور مہران اور اس کی قیمت میں بھی صرف ڈیڑھ لاکھ روپے کا فرق ہے۔ آپ یقین کریں یہ فقرہ سن کر مجھے میری گاڑی بری لگنے لگی‘ میں اس کے بعد جہاں بھی جاتا تھا مجھے سوئفٹ نظر آتی تھی اور مجھے اپنی حماقت پر افسوس ہوتا تھا‘ یہ افسوس مہران کے بکنے تک جاری رہا‘ میں آج بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی بے وقوفی پر افسوس ہوتا ہے‘ اﷲ تعالیٰ نے مجھے 27 سال کی عمر میں اپنی کمائی سے زیرو میٹر گاڑی خریدنے کی توفیق دی تھی لیکن میں اس خوشی کو چھوڑ کر دوسری گاڑی کے تاسف میں گھلنے لگا تھا۔ اسی طرح میں 2000 میں ایک ایڈور ٹائزنگ کمپنی میں کاپی رائیٹنگ کرتا تھا‘ میں وہاں صرف دو گھنٹوں کے لیے جاتا تھا اور مجھے وہاں سے ماہانہ پچاس ہزار روپے ملتے تھے‘ یہ اس زمانے میں بڑی رقم تھی‘ یہ میرے بچوں کی فیس اور گھر کی گروسری کور کرتی تھی لیکن پھر ایک دن میرا ایک پرانا دوست وہاں آیا‘ اس نے میرا ڈیسک دیکھا اور طنزاً مسکرا کر کہا‘ تم اپنا اسٹیٹس دیکھو‘ تم اے پی این ایس سے بیسٹ کالمسٹ کا ایوارڈ لے چکے ہو اور تم اس وقت دو بائی تین فٹ کے ڈیسک پر بیٹھے ہو‘ تم اپنی بے عزتی کیوں کرا رہے ہو؟۔ بس ان چند فقروں کی دیر تھی اور مجھے وہ جاب بری لگنے لگی‘ میں نے اپنے ’’اسٹیٹس‘‘ کے چکر میں وہ جاب چھوڑ دی اور اس کے بعد مجھے اس سے آدھی رقم کے لیے روزانہ چھ چھ گھنٹے اضافی کام کرنا پڑا‘ یہ صرف دو مثالیں نہیں ہیں‘ میری زندگی کی ہر اچیومنٹ کے بعد شیطان کا کوئی نہ کوئی ایجنٹ میری زندگی میں ضرور آیا اور اس نے چند لمحوں میں میری اس کام یابی کا مزہ کرکرا کر دیا‘ اﷲ نے کرم کیا اور زندگی کے مختلف مراحل کے دوران مجھے رحمان اور شیطان کا فرق سمجھ آ گیا‘ میرے پاس اب جب بھی کوئی ایسا شخص آتا ہے جو دائیں بائیں دیکھ کر برا سا منہ بناتا ہے اور پھر کہتا ہے سر یہ آپ نے کیا کر دیا‘ آپ اگر اس کی جگہ یہ لے لیتے تو کتنا اچھا ہوتا یا آپ نے یہ کیوں نہیں لیا تو میں مسکرا کر دل ہی دل میں سورۃ الناس پڑھتا ہوں اور پھر اپنے کان بند کر کے بیٹھ جاتا ہوں۔ آپ کی زندگی میں بھی روزانہ ایسے لوگ آتے ہوں گے ‘آپ بس ان سے بچ جائیں‘ یہ شیطان کے ایجنٹ ہیں‘ یہ آپ کی خوشیاں اور کامیابیاں برباد کرنے کے لیے آتے ہیں۔ چنانچہ آج سے جب بھی کوئی شخص آپ سے پوچھے‘ تمہارے خاوند نے منہ دکھائی میں تمہیں کیا دیا تھا‘ تم نے ورکنگ وومن کے ساتھ شادی کیوں کی‘ تمہارا خاوند روزانہ لیٹ کیوں آتا ہے‘ تمہارے بچے تمہاری کیوں نہیں سنتے‘ تمہیں دفتر سے اتنی کم تنخواہ کیوں ملتی ہے‘ تمہارے بیٹے نے اتنے کم نمبر کیوں لیے‘ تم نے اپنے بچوں کو آئی فون کیوں نہیں لے کر دیا‘ تمہارے ابو تمہیں نیا لیپ ٹاپ لے کر کیوں نہیں دیتے‘ تم اپنی گاڑی کیوں نہیں بدل رہے‘ تم اس محلے میں کیوں رہ رہے ہو‘ تم اتنے کم پیسوں میں گزارہ کیسے کرتے ہو‘ تم اپنے فضول باس کی فضول باتیں کیوں سن لیتے ہو‘ تم اپنے بچوں کے ساتھ کیوں نہیں رہتے‘ تمہارے بچے تمہارے ساتھ بدتمیزی کیوں کرتے ہیں‘ تم اتنا کام کیوں کرتے ہو‘ تم پتلے کیوں ہو گئے ہو‘ تمہارا رنگ کیوں پیلا پڑ رہا ہے اور تم اس مسجد میں نماز کیوں پڑھتے ہو تو آپ اس کی طرف مسکرا کر دیکھیں‘ اﷲ تعالیٰ سے شیطان سے پناہ کی دعا کریں اور وہاں سے جلد سے جلد نکل جائیں‘کیوں؟ کیوںکہ شیطان آپ تک پہنچ چکا ہے اور آپ اب جتنا عرصہ اس کے قریب رہیں گے آپ کا امن‘ سکون‘ شانتی اور سکھ کا دریا خشک ہوتا رہے گا یہاں تک کہ آپ بنجر ہو جائیں گے لہٰذا اٹھیں اور بھاگ جائیں‘ اسی میں عافیت ہے۔ منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5438 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 شیطان کے ایجنٹ 🔷 ہماری زندگی میں رحمانی طاقتیں اور شیطانی طاقتیں دونوں انسانوں کے روپ میں آتی ہیں۔۔۔ ’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا ہوا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی، اگر میرے بیٹے بڑے نہ ہوتے اور وہ مجھے کنٹرول نہ کرتے تو میرا گھر ٹوٹ جاتا‘ ہم دونوں میاں بیوی اب اکٹھے رہ رہے ہیں لیکن ہماری بات چیت نہیں ہوتی‘ مجھے سمجھ نہیں آ رہی میں کیا کروں‘‘ وہ اداس لہجے میں بتا رہے تھے اور میں حیرت سے ان کی طرف دیکھ رہا تھا‘ ان کی کہانی دل چسپ تھی‘ ان کی لو میرج ہوئی تھی‘ میاں بیوی پوری زندگی خوش رہے۔۔۔۔۔ اﷲ تعالیٰ نے صحت مند بچے دیے‘ وہ پڑھ لکھ کر سیٹل ہو گئے‘ گھربار‘ گاڑی بلکہ گاڑیاں اور کاروبار بھی ٹھیک تھا‘ اسٹیٹس بھی تھا لہٰذا ان کی زندگی میں مسئلہ کوئی نہیں تھا‘ بیگم صاحبہ بھی نہایت عاجز اور ہمدرد تھیں‘ یہ ہمیشہ خوش رہتی تھیں لیکن پھر شادی کے 32سال بعد ان کا خوف ناک جھگڑا ہوا اور آخر میں دونوں کے درمیان بات چیت بند ہو گئی۔۔۔۔۔☆ یہ ہفتے میں ایک دن میرے ساتھ ملاقات کرتے ہیں‘ کل تشریف لائے تو ان کی جذباتی حالت خراب تھی‘ آنسو ٹھوڑی تک آ رہے تھے اور آہیں رک نہیں رہی تھیں‘ میں نے انھیں پانی کی بڑی بوتل اور گرین ٹی کے تین کپ پلائے‘ جب ان کی حالت سنبھلی تو میں نے جھگڑے کی وجہ پوچھی‘ لڑائی کی وجہ انتہائی مزاحیہ تھی‘ انھوں نے بتایا پندرہ دن قبل میں شام کے وقت گھر گیا تو میری بیوی کا منہ پھولا ہوا تھا‘ میں نے وجہ پوچھی تو اس نے شکوہ کیا جب ہماری شادی ہوئی تھی تو آپ نے مجھے منہ دکھائی کیوں نہیں دی تھی؟ میں نے حیرت سے پوچھا‘ منہ دکھائی کیا ہوتی ہے؟ اس کا جواب تھا اچھا اب آپ کو یہ بھی معلوم نہیں!مجھے واقعی پتا نہیں تھا‘ میں نے اسے بڑی مشکل سے یقین دلایا میں اس واہیات چیز کے بارے میں بالکل نہیں جانتا‘ مجھے اس نے بتایا‘ خاوند شادی کی پہلی رات بیوی کو جو تحفہ دیتا ہے وہ منہ دکھائی ہوتی ہے اور آپ نے مجھے کوئی تحفہ نہیں دیا تھا۔۔۔۔۔☆ میں نے جواب دیا‘ میں تمہیں پوری زندگی تحفے دیتا رہا‘ ان تحفوں کے سامنے منہ دکھائی کی کیا حیثیت تھی لیکن اس کا کہنا تھا منہ دکھائی زندگی کا اہم ترین تحفہ ہوتا ہے‘ عورتیں اسے پوری زندگی سنبھال کر رکھتی ہیں‘ اس چھوٹی سی بات پر ہماری تکرار ہوئی‘ میں اس وقت ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھا تھا‘ میں نے غصے سے سالن کا ڈونگا اٹھا کر دیوار پر مار دیا‘ میری بیوی نے چاولوں کی ڈش میرے اوپر انڈیل دی اور اس کے بعد ہم دونوں کے درمیان دھینگا مشتی شروع ہو گئی‘ ہم نے ایک دوسرے کا سر کھول دیا۔ ہمارے بچے پہنچے تو ہم دونوں زخمی حالت میں دیواروں کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے تھے اور ایک دوسرے کو بددعائیں دے رہے تھے‘ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہم میں 32 سال بعد اتنا غصہ اور نفرت کہاں سے آگئی؟ ہم دونوں ایک جان اور دو قالب ہوتے تھے‘ ہم اچانک ایک دوسرے کے دشمن کیسے بن گئے؟‘‘۔ میں نے اطمینان سے ان کی بات سنی اور اس کے بعد ان سے پوچھا‘ آپ سوچ کر بتائیں اس دن آپ کی بیوی سے کس کی ملاقات ہوئی تھی؟ وہ سوچتے رہے لیکن انھیں یاد نہ آیا‘ ان کی بیگم میری منہ بولی بہن تھی‘ میں نے انھیں فون کر دیا‘ انھوں نے بتایا اس دن میری ایک پرانی سہیلی مجھ سے ملاقات کے لیے آئی تھی‘ میں نے ان سے پوچھا‘ کیا منہ دکھائی کی بات اس نے آپ سے کی تھی؟ بھابھی نے تھوڑا سا سوچ کر ہاں میں جواب دے دیا‘۔ میں نے فون اسپیکر پر شفٹ کیا‘ بھابھی کو رانا صاحب کی موجودگی کا بتایا‘ رانا صاحب کو فون کے قریب بٹھایا اور پھر دونوں سے عرض کیا ’’ہماری زندگی میں رحمان اور شیطان دونوں انسانوں کے روپ میں آتے ہیں‘ ہمیں روز بعض ایسے بابرکت لوگ ٹچ کرتے ہیں جن پر اﷲ مہربان ہوتا ہے‘یہ لوگ رحمت ہوتے ہیں‘ ان کی ذات دوسروں کے لیے رحمت‘ برکت‘ آسانی اور خوشی کا سبب بنتی ہے‘ یہ لوگ تصوف کی دنیا میں رحمانی کہلاتے ہیں‘ ان کی خاص نشانی شکر اور ماشاء اﷲ ہے‘ یہ جب بھی دوسروں سے ملیں گے ان کی اچیومنٹ‘ ان کی خوشیوں اور ان کی کام یابیوں پر دل سے ماشاء اﷲ کہیں گے‘ یہ انھیں شکر کرنے اور اﷲ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنے کی تلقین کریں گے۔ رحمانی لوگوں سے ملاقات کے بعد آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں‘ آپ کو اپنے سر‘ اپنے کندھوں کا بوجھ ہلکا محسوس ہوتا ہے جب کہ ان کے برعکس کچھ لوگ شیطان کے ایجنٹ ہوتے ہیں‘ یہ اپنی ذات سے شیطانیت‘ بے چینی‘ فساد‘ جھگڑا اور تلخی ٹرانسمٹ کرتے ہیں‘ یہ جب آپ کے قریب آتے ہیں تو آپ کا سکھ‘ چین‘ آرام‘ آسائش‘ امن اور خوشی ختم ہو جاتی ہے‘ اہل تصوف ان لوگوں کو شیطانی کہتے ہیں‘ شیطانوں کا سب سے بڑے ہتھیار حقارت اور کیوں ہوتا ہے‘ شیطان کا جنم حقارت اور کیوں سے ہوا تھا‘ شیطان نے اﷲ تعالیٰ سے کہا تھا انسان مجھ سے حقیر ہے‘ میں اسے سجدہ کیوں کروں۔

🌹 دانشوروں کے لطیف جملے 🌹 1۔ میں خدا سے راضی ہوں۔ مسئلہ مجھے انسان سے ہے۔ (چارلی چیپلن) 2۔ "کیا تم جانتی ھو، کہ کوئی شخص کسی شخص کو محض اس لیے اذیت دے سکتا ہے کہ وہ اس سے محبت کرتا ھے؟" (دوستوفسکی) 3۔ آپ کے سنگ ایک عورت محفوظ ہے، خوش ہے، سکون میں ہے تو آپ دنیا کے حسین ترین مرد ہیں۔ (پیٹرک مودیانو) 4۔ اگر آپ کسی شخص کے ذہن کو دریافت کرنا چاہتے ہیں تو دیکھیں کہ وہ ان لوگوں سے کیسے بات کرتا ہے جو اس سے متفق نہیں ہیں۔ (جارج برنارڈ شاہ) 5۔ " اداکار وہ ھے جو پوری ایمانداری کے ساتھ جھوٹ بول سکتا ھے اور تماشائی وہ ھے جس نے پورے یقین کے ساتھ بے وقوف بننے کا فیصلہ کیا ھے۔" (ولیم شیکسپیئر) 6۔ گفتگو سے سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے لیکن تنہائی وہ مدرسہ ہے جہاں عظیم ذہن بنتے ہیں۔ (رومیؒ) 7۔ "عزت سب سے بڑھ کر ہے۔ دوستی سے بھی اوپر، رشتہ داری سے بھی اوپر اور محبت سے بھی اوپر رکھنے والی اہم ترین چیز ہے-" (خلیل جبران) 8۔ "جو روحیں اضطراب کی عادی ہیں، وہ سوچتی ہیں کہ سکون ایک جال ہے۔" (فیوڈور دوستوفسکی) 9۔ "دنیا اس قدر بگڑ چکی ہے کہ جب لوگ کسی پاکیزہ اور مخلص انسان سے ملتے ہیں تو اس کا استحصال کرنے کے نت نئے طریقے تلاش کرتے ہیں." (رے بریڈبری) 10۔ "اگر آپ کسی شخص کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ بے وقوف ھے بلکہ اس کا مطلب یہ ھے کہ اس نے آپ پر زیادہ بھروسہ کیا حالانکہ آپ اس کے مستحق نہیں تھے۔" (چارلس بوکوسکی) 11۔ تم اپنی ہزار غلطیوں کے باوجود اپنے آپ سے محبت کرتے ہو لیکن دوسروں کی ایک غلطی کی وجہ سے ان سے نفرت کیوں کرنے لگ جاتے ہو یا توخود غلطیاں کرنا چھوڑ دو یا دوسروں کو معاف کرنا سیکھ لو۔“ (شیخ سعدی) 12۔ میں نے تین قدم ایسے اٹھائے جن کی وجہ سے میں نے خود کو جنت میں پایا میرا پہلا قدم تھا معیاری سوچ رکھنا ، دوسرا قدم تھا نفیس الفاظ بولنا اور میرا تیسرا قدم تھا اچھے عمل کرنا۔ (فریڈرک نطشے) 13۔ "زمین پر انسان بننا ایک انتہائی خاص کام ہے۔" (میکسم گورکی) 14۔ جہالت گہری نیند کی طرح ھوتی ھے جگانے والوں پر ھمیشہ غصہ آتا ھے۔ (Cort jung) 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔ 🔷 زندگی کے کچھ حقائق https://t.me/islamwitheman/5380 🔷 مختلف بہترین کہاوتیں https://t.me/islamwitheman/5381 🌹 دانشوروں کے لطیف جملے https://t.me/islamwitheman/5437 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب🌹 "آپ شادی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے یہ جان لیں کہ آپ اپنی بیوی سے کیا توقعات رکھتے ہیں۔ اسی حساب سے لڑکی کا انتخاب کریں۔ کسی ایسی خاتون کو شادی کے لیے منتخب نہ کریں جو ذرا بھاری جسم کی ہو اور پھر منگنی کے بعد اسے کہیں کہ "تمہیں وزن کم کرنا ہو گا تاکہ ہم شادی کر سکیں۔ کسی ایسی لڑکی کو نہ چنیں جو میک اپ کرتی ہو اور پھر اسے کہیں "میک اپ نہ لگاؤ، مجھے یہ چیز پسند نہیں۔" کسی ایسی لڑکی کے پاس نہ جائیں جو جینز پہنتی ہو اور پھر کہیں، "براہ کرم، میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی عبایا اور پہنے۔ کسی ایسی خاتون سے رشتہ نہ جوڑیں جو آزادانہ باہر جانا پسند کرتی ہو اور پھر اسے گھر میں رہنے پر مجبور کریں، یہ کہہ کر کہ "میں چاہتا ہوں کہ میری منگیتر گھر میں ہی رہے۔ کسی تعلیم یافتہ، سمجھدار اور آزاد خیال نوکری پیشہ خاتون سے رشتہ نہ باندھیں اور پھر اسے کہیں، "مجھے گھریلو بیوی چاہیے، تمہیں نوکری چھوڑنی ہوگی۔ کسی سماجی اور لوگوں سے گھلنے ملنے والی لڑکی سے منگنی نہ کریں اور پھر یہ توقع رکھیں کہ وہ اپنے دوستوں اور خاندان سے دور ہو جائے اور صرف آپ کے لیے انفرادی ہو جائے۔ کسی پتلی لڑکی کو منتخب نہ کریں اور پھر اسے کہیں کہ "وزن بڑھاؤ، مجھے بھرے جسم کی خواتین پسند ہیں۔ کسی چھوٹی قد کی لڑکی سے منگنی نہ کریں اور پھر اسے کہیں کہ "تم لمبی کیوں نہیں ہو سکتی؟ کسی لمبی قد کی لڑکی سے رشتہ نہ باندھیں اور پھر اسے ہیل پہننے سے منع کریں کہ "تمہیں میرے قد سے لمبی نظر آنا اچھا نہیں لگتا۔ 🔹 "خدا کی مخلوق کو بدنام کرنا بند کریں" اگر آپ کو کوئی خاص خصوصیات یا معیار درکار ہیں تو پہلے ہی کسی ایسی لڑکی کا انتخاب کریں جو آپ کی توقعات پر پورا اترے۔ کسی کی زندگی میں داخل ہو کر اسے اپنی مرضی کے مطابق بدلنے کی کوشش نہ کریں اور پھر بعد میں غیر معقول وجوہات کی بنا پر رشتہ نہ توڑیں۔ پہلے آئینے میں اپنا جائزہ لیں اور ان خامیوں کو دیکھیں جو آپ میں ہیں، جنہیں وہ قبول کرتی ہے۔ اگر آپ واقعی کسی سے محبت کرتے ہیں تو اسے اسی طرح قبول کریں جیسی وہ ہے۔ اس کی شکل، جسم، عادات، اور خیالات کے ساتھ محبت کریں۔ 🔹 "محبت تبدیلی پر منحصر نہیں" یہ غلط فہمی نہ پالیں کہ "محبت میں لوگ ایک دوسرے کے لیے بدل جاتے ہیں۔ بعض لوگ آپ سے بے حد محبت اور عقیدت رکھتے ہیں، لیکن اگر وہ آپ کے مطالبات کے قائل نہیں، تو وہ اپنی فطرت کو بدلنے کے قابل نہیں ہوتے۔ ایسے لوگ اگر اپنی اصل شخصیت کھو دیں، تو وہ آپ کے ساتھ رہنا برداشت نہیں کر پائیں گے، کیونکہ وہ "صلصال" نہیں ہیں کہ آپ انہیں اپنی مرضی سے ڈھال سکیں۔ "ہر شخص کی اپنی نشوونما اور عقائد ہوتے ہیں۔ ہر فرد اپنی پرورش، ماحول، اور تجربات سے متاثر ہوتا ہے، بالکل آپ کی طرح۔ لہذا کوئی بھی شخص اس وقت تک نہیں بدل سکتا جب تک کہ وہ خود اس تبدیلی کو قبول نہ کرے۔ 🔹 "اپنے انتخاب میں ایماندار رہیں" اگر آپ کسی ایسی شخصیت کے ساتھ رشتہ جوڑتے ہو جو آپ کی ترجیحات سے مختلف ہو، تو اس کی زندگی کو برباد کرنے سے گریز کریں۔ یا تو کسی کو اس کی مکمل شخصیت کے ساتھ قبول کریں، یا پھر شادی کے اس روایتی طریقے کو اپنائیں جہاں آپ اپنی مرضی کے مطابق شریک حیات چنتے ہو۔ 🔘 دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑیں اور پہلے یہ فیصلہ کریں کہ آپ واقعی کیا چاہتے ہیں اور کس طرف جا رہے ہیں۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 مزید پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 💕 شریک حیات کے حقوق https://t.me/islamwitheman/529 🌹 نکاح کی فضیلت http://t.me/islamwitheman/1312 🌹 ارادہ نکاح کے آداب http://t.me/islamwitheman/1316 🌸 شب زفاف کے اعمال http://t.me/islamwitheman/1321 🌹 زوجین کے بارے احادیث https://t.me/islamwitheman/2232 🔷 خطبہ نکاح https://t.me/islamwitheman/2239 🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار https://t.me/islamwitheman/2498 🌷 جلد نکاح کی ترغیب http://t.me/islamwitheman/2502 🔷 شادی کیلئے مثالی عمر https://t.me/islamwitheman/4478 💕 دوسری شادی کیوں؟ https://t.me/islamwitheman/4639 🔷 وقت پر شادی https://t.me/islamwitheman/4835 🔷 مرد کی دوسری شادی https://t.me/islamwitheman/5220 🌹 شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب https://t.me/islamwitheman/5436 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

*انسانی جسم کے مختلف حصوں کی خرید و فروخت بلیک مارکیٹ مشرق وسطیٰ میں عروج پر ہے، ایک گردے کی قیمت اب 262,000 ڈالر (131 ملین C
*انسانی جسم کے مختلف حصوں کی خرید و فروخت بلیک مارکیٹ مشرق وسطیٰ میں عروج پر ہے، ایک گردے کی قیمت اب 262,000 ڈالر (131 ملین CFS فرانک) ہے، دل کی قیمت 119,000 ڈالر (60 ملین CFA فرانک) ہے۔ آپ بیرون ملک کام دلانے کا وعدہ کرنے والی جعلی غیر ملکی ایجنسیوں سے ہوشیار رہیں، یہ آپ کے کاغذات کی تکمیل میں مدد کریں گے، آپ کے ٹکٹ کی ادائیگی بھی کریں گے اور آپ کو صرف یہ بہانہ بنا کر بیرون ملک لے جائیں گے کہ وہ آپ کو نوکری فراہم کرنے اور روزگار دلانے میں مددگار ثابت ہوں گے، لیکن اس کے بجائے وہ اپنے شکار کو مار ڈالتے ہیں، ان کے جسم کے تمام قیمتی اعضاء فروخت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں بہت سے لوگوں کو ملازمتوں کی پیشکش کی گئی ہے اور اب تک ان کے اہل خانہ انہیں تلاش کرنے سے قاصر ہیں،انسانی جانیں بچانے کے لیے ضرور شیئر کریں...!!!*

🔷 مل ایڈاپٹیو ڈے ڈریمنگ 🔷 ایک ایسی حالت ہے جس میں انسان اپنی خیالی دنیا میں اتنا ڈوب جاتا ہے کہ اس کی زندگی کے حقیقی کام اور رشتہ متاثر ہونے لگتے ہیں۔ اس میں انسان اپنے جذبات، تجربات اور حالات کو اپنے دماغ میں خیالی طور پر بناتا ہے، جو اصل دنیا سے کافی مختلف ہوتا ہے۔ یہ ڈے ڈریمِنگ اتنی شدید اور وقت گزارنے والی ہو سکتی ہے کہ انسان اپنی نارمل زندگی کو بھول جاتا ہے۔ مل ایڈاپٹیو ڈے ڈریمِنگ کے کچھ اہم نکات اور سنگین نقصانات یہ ہیں: 1. لمبی اور شدید ڈے ڈریمِنگ: انسان اپنی خیالی دنیا میں بہت وقت گزار لیتا ہے، جو گھنٹوں تک چل سکتی ہے، اور یہ زندگی کی حقیقتوں سے دور کر دیتی ہے۔ 2. زور دار جذبات: یہ ڈے ڈریمز انسان میں مضبوط جذبات، جیسے خوشی، اداسی، یا جوش، کا اظہار کرتی ہیں، جو حقیقی زندگی کے جذبات سے مختلف ہو سکتے ہیں، اور اس سے انسان کی حقیقت سے دوری بڑھتی ہے۔ 3. ڈیلے لائف میں رکاوٹ: انسان کی ڈے ڈریمِنگ اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ وہ اپنے روزمرہ کے کام، رشتہ اور ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے لگتا ہے۔ اس سے کاموں میں دھیان کی کمی اور تعلقات میں دراڑیں آ سکتی ہیں۔ 4. کنٹرول کرنے میں مشکل: انسان کو اپنی ڈے ڈریمِنگ کو روکنا بہت مشکل لگتا ہے، اور یہ اسے جذباتی پریشانی کا شکار بنا دیتی ہے۔ اس کا اثر ذہنی صحت پر بھی پڑ سکتا ہے، جیسے ڈپریشن اور اضطراب۔ 5. اسکیپ ازم: انسان اپنی حقیقی زندگی کے چیلنجز سے بچنے کے لئے اپنی خیالی دنیا بناتا ہے، جہاں وہ اپنے مثالی یا پرفیکٹ ورلڈ کا تصور کرتا ہے۔ یہ اسکیپ ازم حقیقت سے فرار کے طور پر کام کرتا ہے اور انسان کو اپنی مشکلات کا سامنا کرنے سے روک دیتا ہے۔ 6. ذہنی اور جسمانی تھکن: مسلسل ڈے ڈریمِنگ سے انسان کو ذہنی اور جسمانی تھکن محسوس ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے خیالات میں اتنا ڈوبا رہتا ہے کہ اسے آرام یا نیند کی کمی ہو جاتی ہے۔ 7. مواقع کا ضیاع: یہ حالت انسان کو حقیقت میں جو بھی مواقع ملتے ہیں، انہیں ضائع کرنے کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ وہ خیالی دنیا میں اتنا مگن رہتا ہے کہ حقیقی دنیا میں کام کرنے یا فیصلے کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ 👈 اگر یہ حالت انسان کی ذہنی صحت یا روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہونے لگے، تو پھر پروفیشنل مدد لینا ضروری ہو سکتا ہے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے اور زندگی کو دوبارہ متوازن بنایا جا سکے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 ڈپریشن دور کرنے کیلئے پوسٹس ۔۔۔ 🌸 کامیابی کیلئے 8 سبق https://t.me/islamwitheman/386 🔷 ڈپریشن http://t.me/islamwitheman/1265 🔷 ڈپریشن سیریز https://t.me/islamwitheman/2168 🌸 مسائل سے کیسے نمٹا جائے https://t.me/islamwitheman/2299 🌸 زندگی کی جنگ http://t.me/islamwitheman/2447 🌸 پریشان نہ ہوں http://t.me/islamwitheman/2480 🔷 نفسیاتی مسائل کا حل (وظیفہ) https://t.me/islamwitheman/2896 🔷 منفی اور مثبت انرجی https://t.me/islamwitheman/4464 💔 محبت کی وجہ سے ڈپریشن https://t.me/islamwitheman/5356 🔷 مل ایڈاپٹیو ڈے ڈریمنگ https://t.me/islamwitheman/5434 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 خیالات برائے مثبت بقائے باہمی 🔷 پچاس خیالات برائے مثبت بقائے باہمی اور اختلاف کو قبول کرنے کا فن۔۔۔ 1. میں تم نہیں ہوں۔ 2. ضروری نہیں کہ تم میرے عقیدے کو قبول کرو۔ 3. یہ لازمی نہیں کہ تم وہی دیکھو جو میں دیکھتا ہوں۔ 4. اختلاف زندگی کا ایک فطری حصہ ہے۔ 5. 360° زاویے سے دیکھنا ممکن نہیں۔ 6. لوگوں کو سمجھو تاکہ ان کے ساتھ رہ سکو، نہ کہ انہیں تبدیل کرنے کے لیے۔ 7. لوگوں کے مختلف رویے مثبت اور تکمیلی ہیں۔ 8. جو تمہارے لیے موزوں ہے، ضروری نہیں کہ میرے لیے بھی ہو۔ 9. حالات اور واقعات انسان کے رویے کو بدل سکتے ہیں۔ 10. تمہیں سمجھنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں تمہاری بات سے متفق ہوں۔ 11. جو چیز تمہیں پریشان کرتی ہے، ضروری نہیں کہ مجھے بھی کرے۔ 12. مکالمہ خیالات پر روشنی ڈالنے کے لیے ہے، نہ کہ دوسروں کو قائل یا مجبور کرنے کے لیے۔ 13. میری رائے کو واضح کرنے میں میری مدد کرو۔ 14. میرے الفاظ پر نہیں، میرے مقصد پر غور کرو۔ 15. میرے کسی ایک لفظ یا حرکت پر فیصلہ نہ کرو۔ 16. میری غلطیاں تلاش نہ کرو۔ 17. مجھ پر استاد ہونے کا کردار نہ تھوپو۔ 18. مجھے اپنی سوچ سمجھنے میں مدد دو۔ 19. جیسا میں ہوں، مجھے قبول کرو تاکہ میں بھی تمہیں قبول کر سکوں۔ 20. انسان صرف اس سے تعلق قائم کرتا ہے جو اس سے مختلف ہو۔ 21. مختلف رنگ مل کر تصویر کو خوبصورت بناتے ہیں۔ 22. میرے ساتھ وہی سلوک کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔ 23. تمہارے دونوں ہاتھ الگ ہیں، مگر ان کا کام مشترک ہے۔ 24. زندگی دوہری اور جفت پر مبنی ہے۔ 25. تم کائنات کے نظام کا ایک حصہ ہو۔ 26. فٹبال کا کھیل دو مختلف ٹیموں سے بنتا ہے۔ 27. اختلاف نظام کے اندر آزادی کی علامت ہے۔ 28. تمہارا بیٹا تم نہیں ہے، اور اس کا زمانہ تمہارا زمانہ نہیں۔ 29. تمہارا شریکِ حیات تمہارا عکس نہیں بلکہ تمہارا ساتھی ہے۔ 30. اگر سب ایک ہی سوچ رکھتے تو تخلیق ختم ہو جاتی۔ 31. زیادہ پابندیاں انسان کی حرکت کو روک دیتی ہیں۔ 32. لوگوں کو تعریف، حوصلہ افزائی اور شکریہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ 33. دوسروں کے کام کو کم نہ سمجھو۔ 34. میری درست بات کو تلاش کرو، غلطیاں فطری ہیں۔ 35. میری شخصیت کے مثبت پہلو دیکھو۔ 36. اپنی زندگی کا نعرہ بناؤ: زیادہ تر لوگ اچھے، محبت کرنے والے اور نیک ہوتے ہیں۔ 37. مسکراؤ اور لوگوں کو احترام سے دیکھو۔ 38. تمہارے بغیر میں کمزور ہوں۔ 39. اگر تم مختلف نہ ہوتے، تو میں بھی مختلف نہ ہوتا۔ 40. کوئی بھی انسان ضرورت اور کمزوری سے خالی نہیں۔ 41. میری ضرورت اور کمزوری تمہاری کامیابی کا ذریعہ ہیں۔ 42. میں اپنا چہرہ نہیں دیکھ سکتا، مگر تم اسے دیکھ سکتے ہو۔ 43. اگر تم میری حفاظت کرو گے، تو میں بھی تمہاری حفاظت کروں گا۔ 44. ہم مل کر کم وقت اور کم محنت میں زیادہ کام کر سکتے ہیں۔ 45. دنیا ہم سب کے لیے کافی وسیع ہے۔ 46. جو موجود ہے، وہ سب کے لیے کافی ہے۔ 47. تم اپنی استطاعت سے زیادہ کھا نہیں سکتے۔ 48. جیسے تمہارے حقوق ہیں، ویسے ہی دوسروں کے بھی ہیں۔ 49. تم خود کو بدل سکتے ہو، لیکن مجھے نہیں بدل سکتے۔ 50. دوسروں کے اختلاف کو قبول کرو اور اپنی ذات میں بہتری لاؤ۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕