📚 رَبِّ زِدنِي عِلماً 📚
前往频道在 Telegram
روزانہ قرآنی آیات، حدیث نبویﷺ اور اِسلامی معلُومات کا مُستَند اُردو چینل۔ For daily Quranic Ayat, Hadith e Nabawiﷺ & Islamic Information in Urdu Language. @itsfayez
显示更多1 088
订阅者
-124 小时
-97 天
-3230 天
帖子存档
▪︎30-01-2024▪︎
Jo shakhs khair ki baat seekhne ya sikhaane hi ke liye masjid jaaye, to us ka sawaab us haaji ke sawaab ki tarah hai; jis ka haj kaamil ho.
[Tabraani kabeer : 7473]
جو شخص خیر کی بات سیکھنے یا سِکھانے ہی کیلئے مسجد جائے تو اُس کا ثواب اس حاجی کے ثواب کی طرح ہے جس کا حج کامل ہو۔
[طبرانى الكبير: 7473]
join us @knowledge
▪︎29-01-2024▪︎
Jo Khamosh Raha us ne najat payi
(Tirmizi: 2501)
جو خاموش رہا، اُس نے نجات پائی۔
[ترمذى: 2501]
join us @knowledge
▪︎تعینِ شَبِ معراج میں اتنا اختلاف کیوں ہے ؟؟
1۔ معراج، ہجرت سے کتنا عرصہ قبل ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے
2۔ معراج مکہ مکرمہ کے کس مقام سے ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے
3۔ معراج کس مہینے میں ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے
4۔ معراج کس تاریخ کو ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے
5۔ معراج کس دن ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے
٢٧ رجب کو شبِ معراج کی یقینی تاریخ ماننے والوں کو دعوتِ فکر۔۔۔
علماء ِسیر نے خوب تحقیق کے بعد اُن صحابہ کی تعداد اور نام لکھے ہیں جنہوں نے قصہٴ معراج کو نقل کیا، کسی نے مختصر اور کسی نے تفصیل سے؛ چنانچہ علامہ قسطلانیؒ نے (المواہب اللدنیہ :۲/ ۳۴۵، میں) چھبیس صحابہؓ کے نام شمار کیے ہیں اور علامہ زرقانیؒ نے اس کتاب کی شرح میں ان صحابہؓ کے ناموں میں اضافہ کرتے ہوئے پینتالیس کی تعداد اور ان کے نام ذکر کئے ہیں،
(شرح العلامة الزرقانی: ۸/۷۶،دارالکتب العلمیہ)
اس تفصیل کے بعد قابلِ غور بات یہ ہے کہ اس قصے کی تفصیل بیان کرنے والے اصحاب ِ رسول کی اتنی بڑی تعداد ہے اور اس کے باوجود جس رات میں یہ واقعہ پیش آیا اس رات کی حتمی تاریخ کِسی نے بھی نقل نہیں کی، آخر کیوں؟؟
کتبِ سیر میں غور کرنے کے بعد سوائے اس کے کوئی اور بات سمجھ میں نہیں آتی کہ اگرچہ اِس رات میں اتنا بڑا واقعہ پیش آیا؛ لیکن اس کی بنا پر اس رات کو کسی مخصوص عبادت کے لیے متعین کرنا نہ تو کسی کو سُوجھا اور نہ ہی زبانِ نبوت سے اس بارے میں کوئی حکم صادر ہوا ، نہ ہی اس رات کی اس طرح سے تعظیم کسی صحابیِ رسول کے ذہن میں پیدا ہوئی،
لیکن اس کے باوجود یہ سوال پھر بھی باقی رہتا ہے کہ اگرچہ اس سے کوئی حکم ِ شرعی وابستہ نہیں تھا تاہم بمقتضائے محبت ہی اس طرف توجہ کی جاتی ، جب حضورِ اکرم ﷺ کے خدوخال اور نقش و نگار کو بھی بمقتضائے محبت ضبط کرنے کا اہتمام کیا گیا تو آخر اس شب سے اس قدر بے اعتنائی کی کیا وجہ؟؟
تو اس سوال کے جواب میں حضرت مولانا مفتی رشید احمد صاحب لدھیانویؒ فرماتے ہیں : ”کہ اس شب میں خرافات و بدعات کی بھرمار کا شدید خطرہ تھا، حضورﷺ اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سدّ باب کی غرض سے اس کو مبہم رکھنا ہی ضروری سمجھا “
(سات مسائل، ص:۱۶، دارالافتاء والارشاد، کراچی)۔
Join Telegram Channel:
https://telegram.me/knowledge
Join WhatsApp Group:
https://chat.whatsapp.com/JNJ16FzSqHXGtcb6thWX25
▪︎28-01-2024▪︎
Salaam ko khoob phailaao, tum salamat rahoge aur itraana (akadna) buhut buri aadat hai.
[Musnad e Ahmed: 18530]
سلام کو خوب پھیلاؤ، تم سلامت رہوگے اور اِترانا (اَکڑنا) بہت بری عادت ہے۔
[مسند احمد: 18530]
join us @knowledge
▪︎27-01-2024▪︎
Aap yateem par sakhti na kijiye.
[Sura-e-Zuha : 09]
آپ یتیم پر سختی نہ کیجئے۔
[سورة الضحى: 09]
join us @knowledge
▪︎26-01-2024▪︎
Jis qaum mein sood aam ho jaata hai, us mein paagalpan ki beemaari phail jaati hai.
[al kabaair liz zahabi : 1/61]
جس قوم میں سُود عام ہوجاتا ہے، اُس میں پاگل پَن کی بیماری پھیل جاتی ہے۔
[الكبائر للذهبي: 61/1]
join us @knowledge
现已上线!2025 年 Telegram 研究 — 年度关键洞察 
