cookie

نحن نستخدم ملفات تعريف الارتباط لتحسين تجربة التصفح الخاصة بك. بالنقر على "قبول الكل"، أنت توافق على استخدام ملفات تعريف الارتباط.

avatar

تعلیم الاسلام Islamic Education

سلف صالحین کے اقوال ، تحریریں اور بیانات

إظهار المزيد
لم يتم تحديد البلدالأردو289الدين والقيم الروحية80 448
مشاركات الإعلانات
758
المشتركون
لا توجد بيانات24 ساعات
+177 أيام
+1330 أيام

جاري تحميل البيانات...

معدل نمو المشترك

جاري تحميل البيانات...

"سلف صالحین متقی اور پرہیزگار ہونے کے باوجود روتے تھے؛ اور تُو گناہ کر کے بھی ہنستا پھرتا ہے!" امام ابن الجوزی رحمه الله (الخواتيم : 245)
إظهار الكل...
"ہر دروازے کی ایک کنجی ہوتی ہے؛ اور حکمت کی کنجی خواہشِ نفس کو دھتکار دینا ہے!" امام ابن الجوزی رحمه الله (التبصرة : 396/1)
إظهار الكل...
4
01:16
Video unavailableShow in Telegram
قائداعظم یونیورسٹی میں ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے سائنس کے فیسٹیول کا انعقاد انتہائی قابل مذمت ہے۔اس کے پس منظر میں الحاد اور مارکسزم کے علمبردار اور دین مخالف شخص پرویز ہود کا نام سرفہرست ہے۔ ماضی میں جب نیشنل فزکس سنٹر کا نام عبدالسلام قادیانی کے نام پر رکھنے کی جسارت کی گئی تو تب بھی پرویز ہود کا نام سامنے آیا تھا۔ ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے کہ اگر عقیدہ ختم نبوتﷺ پر حرف آئےتو پھر ایسے سائنسدان کی ٹیڈی پیسے جتنی بھی حیثیت نہیں۔ چنانچہ متنازعہ کرداروں کو ملک پہ ہیرو کے طور مسلط کرنےکی کوششیں کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں۔ ہم غلام احمد قادیانی اور اسکی ذریت سے بری ہیں اور تاج وتخت ختم نبوت ﷺکی عظمت کے دفاع کیلئےاپنا تن من دھن نچھاور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان شاءاللہ @QAU_Official 🔗 Ibtisam Elahi Zaheer (@Allama_Ibtisam) 📲 @twittervid_bot
إظهار الكل...
3
🖥 خرید سرور مجازی با سرو دیتا
"سلف صالحین اِس بات کی وصیت و نصیحت کرتے تھے، کہ اپنے عمل میں پختگی اور (تقوٰی) کی خوبصورتی لاؤ، بجائے اِس کے کہ عمل کی کثرت ہو؛ بیشک پختگی وتقویٰ کے ساتھ تھوڑا عمل بہتر ہے، غفلت اور عدم پختگی والے کثیر عمل سے!" امام ابن رجب رحمه الله (مجموع رسائل : 352/1)
إظهار الكل...
👍 3
تھا اور روزانہ اس کا بھی محاسبہ کریں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر رہے ہیں یا نہیں۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائیں۔ نسخے کی کامیابی کے لئے دوام ضروری ہے اولاد کی تربیت کا جو نسخہ بتا رہا ہوں اس پر عمل کرنے سے صرف یہ نہیں کہ اولاد ہی کی تربیت ہوگی بلکہ والدین کی تربیت بھی ہوگی ‘ جب اچھی باتیں کہیں گے ‘ سنیں گے ان کا جیسے دوسروں کے قلوب پر اثر ہوتا ہے خود کہنے والے کے قلب پربھی ہوتا ہے۔ عام طور پر ایک مرض بہت زیادہ ہے ویہ کہ جو عمل شروع کرتے ہیں چند دنوں کے بعد اسے چھوڑ دیتے ہیں استقامت نہیں رہتی حالانکہ یہ نسخے اثر جب کرتے ہیں کہ ان پر دوام کیا جائے دوام‘ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے استعمال کیے جائیں۔ جسمانی علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں ڈاکٹر دوا کے استعمال کا نصاب بتاتا ہے جسے آپ لوگ کورس کہتے ہیں‘ کسی کو ایک ہفتے کا‘ کسی کو مہینے کا‘ کسی کو چھ مہینے کا ‘ کسی کو سال کا اور بعض بیماریاں اور دوائیں ایسی بھی ہیں کہ عمر بھر کے لئے روزانہ استعمال کریں۔ ڈاکٹر جو دوا کا نصاب بتاتا ہے اس کی تو بہت پابندی کرتے ہیں ناغہ نہیں ہونے دیتے۔ ایک شخص نے لکھا کہ آپ نے جو نسخہ بتایا تھا مجھے استعمال کرنا یاد نہیں رہتا۔ میں نے انہیں جواب میں لکھا کہ آپ کو گولیاں کھانا کیسے یاد رہتا ہے میں نے ان کے پاس دواؤں کی ایک بہت بڑی سی پٹاری دیکھی تھی اس میں سے پانچ چھ گولیاں نکال کر ہر کھانے کے بعد کھاتے تھے۔ انہوں ے جواب میں لکھا کہ درد یاد دلا دیتا ہے۔ میں نے جواب میں لکھا کہ وجع القالب حبوب کا کھانا یاد دلا دیتا ہے تو وجع القلب حبوب الحب کھانا کیوں یاد نہیں دلاتا‘ قالب یعنی جسم میں درد ہو تو گولیاں کھانا یاد رہتا ہے اور قلب میں درد ہو‘ بیماری ہو جو دنیا و آخرت کو تباہ کرنے والی ہو تو اس کے لئے گولی کھانا یاد نہیں رہتا۔ اگر دل میں فکر ہو ‘ اللہ تعالیٰ کی محبت ہو تو انسان گولی کھانے کے لئے بے چین ہو جائے۔ دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کا درد پیدا کریں‘ اللہ کی محبت دل میں پیدا ہو جائے تو پھر وہ چین نہیں لینے دیتی وہ تو ہر وقت مجبور کر ے گی کہ کہیں یہ محبت دل سے نکل نہ جائے کہیں اس میں کمی نہ آجائے بلکہ کہیں ترقی نہ رک جائے وہ درد محبت تو گولی کھانے پر مجبور کرے گا۔ زہد زاہد را ودین دین دار را زرئہ درد دل عطار را ’’زاہد کو زُہد اور دین کو دین مبارک ہو‘ عطار کو بس درد دل کا ایک ذرہ چاہیے۔‘‘ بحوالہ : نام کتاب: اولاد کی تربیت کیسے کریں؟ تالیف: محمد ریاض جمیل
إظهار الكل...
آج کے مسلمان کی غفلت مگر آج کا مسلمان بچوں کو بنانے کے لئے ان کی تربیت کرنے کے لئے پانچ منٹ دینے کو بھی تیار نہیں‘ فضول باتیں کرتا رہے گا‘ خرافات میں وقت گزار دے گا‘ لیٹ جائے گا‘ کھانے میں پندرہ منٹ لگتے ہیں تو آدھا گھنٹہ لگا دے گا‘ سارے ادھر ادھر کے اپنے مزے کے کام کرتا رہے گا مگر بچوں کی تربیت جو اس کے ذمہ ہے اس میں کوتاہی کر نے پر گناہ ہوتا ہے ‘ فرض کے تارک بنیں گے‘ گناہ کبیرہ کررہے ہیں‘ خود کو ولی اللہ سمجھ رہے ہیں مگر بچوں کی تربیت نہیں کرتے یہ اولیاء اللہ جہنم میں جارہے ہیں۔ بچوں کی تربیت پر کچھ وقت لگایا کریں۔ بتائیں بچوں کی تربیت کا جو طریقہ میں نے بتایا وہ کیا مشکل ہے ‘ بچوں کی صحیح تربیت ہو جائے تو والدین کے لئے بھی وہ دنیا میں راحت کا ذریعہ بنیں گے اور والدین کی موت کے بعد بھی نیک اولاد جو کام کرے گی ان کا ثواب ان کو ملتا رہے گا ‘ نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے: ’’جب انسان مرجاتا ہے تو اس کے اعمال کا ثواب ختم ہو جاتا ہے مگر تین چیزیں ایسی ہیں جن کا ثواب مر نے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے ایک صدقہ جاریہ ‘ دوسرے وہ علم جس سے لوگوں کو نفع پہنچتا رہے‘ تیسرے صالح اولاد جو اس کے لئے مرنے کے بعد دعا کرتی رہے۔‘‘ [رواہ مسلم کذافی المشکوۃ قلت و ابو داؤد و النسائی و غیرھما] ایک اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے وہ چیزیں بیان فرمائی ہیں جن کا ثواب انسان کے مر نے کے بعد اسے ملتا رہتا ہے: ’’ایک تو وہ علم ہے جو کسی کوسکھایا ہو اور اشاعت کی ہو اور وہ صالح اولاد ہے‘ جسے چھوڑ گیا ہو‘ اور وہ قرآن مجید ہے جو میراث میں چھوڑ گیا ہو اور وہ مسجد اور مسافر خانہ ہے جنہیں بنایا ہو‘ اور نہر ہے جو جاری کر گیا ہو‘ اور وہ صدقہ ہے جسے اپنی زندگی اور صحت میں اس طرح دے گیا ہو کہ مرنے کے بعد اس کا ثواب ملتا رہے۔‘‘ (مشکوٰۃ) اتنی اہمیت اتنا بڑا کام اور آج کا مسلمان پانچ منٹ دینے کو تیار نہیں۔ اگر کچھ سکھاتے بھی ہیں تو کیا جب آتی ہے ’’شب رات‘‘ ڈبل رات‘ شب بھی رات ہے‘ رات بھی رات ہے ڈبل ہوگئی نا‘ جب یہ رات آتی ہے تو بچوں سے کہتے ہیں کہ بیٹا! آج دعا مانگو یا اللہ! بہت سارے پیسے دے دے۔ ایک چھوٹی سی بچی ہمارے گھر میں آگئی وہ ہاتھ پھیلا کر بتانے لگی کہ میں نے ایسے دعا مانگی کہ یا اللہ! بہت سا پیسا دے دے۔ یہ اللہ کا بندہ اللہ سے مانگے گا بھی تو صرف پیسا ہی مانگے گا یہ نہیں سوچتا کہ اللہ تعالیٰ اپنا ہو جائے تو سارا پیسا تو اللہ تعالیٰ ہی کے قبضے میں ہے‘ بادشاہ اپنا ہو جائے‘ خزانوں کا مالک اپنا ہو جائے تو دنیا کے خزانے بھی اپنے‘ آخرت کے خزانے بھی اپنے‘ پیسے کے بھی‘ صحت کے بھی‘ عزت کے بھی‘ راحت کے بھی‘ کسی نعمت کا کوئی خزانہ اللہ تعالیٰ کے قبضے سے باہر نہیں۔ بادشاہ مل گیا سب کچھ مل گیا‘ اس طرف انہیں کوئی توجہ نہیں کہ نافرمانیاں چھوڑ کر مالک الملک کو راضی کر لیا جائے۔ ایسے والدین بچوں کی صحیح تربیت کرنے کی بجائے انہیں برباد کردیتے ہیں۔ اپنے اقوال و افعال کے ذریعہ بچوں میں دنیا کی ہوس اور محبت کوٹ کوٹ کر بھر دیتے ہیں‘ رات دن دنیا ہی کا ذکر رہتا ہے جیسے مرنا تو ہے ہی نہیں بس دنیا بناؤ‘ دنیا بناؤ۔ اگر کسی کو دیکھ لیا کہ کسی دین دار شخص سے روابط بڑھا رہا ہے تو بچہ کو ڈراتے ہیں کہ دیکھو ملا بن گئے تو بے کار ہو جاؤ گے اس شخص کے ساتھ میل جو ل مت رکھو یہ تمہیں ملا بنا دے گا۔ ایک لڑکے نے ڈاڑھی رکھ لی تو اس کے گھر والے اس سے کہتے ہیں کہ اگر گھر میں رہنا ہے تو سیدھے سیدھے مسلمان بن کر رہو اور اگر ملا بننا ہے تو گھر سے نکل جاؤ۔ اس طرح یہ لوگ دو قسمیں بناتے ہیں ‘ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی صورت بنالی تو وہ مسلمان نہیں ملا ہے‘ وہ گھر سے نکل جائے یعنی ان لوگوں کے خیال میں معاذ اللہ! معاذ اللہ ! اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم مسلمان نہیں تھے اور اگر کسی بنیے کی صورت بنالی تو کہتے ہیں ہاں یہ ہے مسلمان ‘ دور سے پتا چلے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم کادشمن ہے‘ اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم کی صورت مبارکہ سے اس کے دل میں نفرت ہے‘ دور سے پتہ چلے بہت دور سے کہ یہ اللہ کا باغی ہے تو اسے یہ لوگ کہتے ہیں مسلمان۔ مجھے تو یہ وسوسہ ہو رہا ہے اللہ کرے کہ میرا وسوسہ غلط ہو وہ یہ کہ آپ لوگوں نے یہ سوچ رکھا ہے کہ بچوں کو روزانہ پانچ منٹ نہیں دیں گے‘ جن لوگوں کی شادی ہوگئی ہے بچے ابھی پیدا نہیں ہوئے وہ سوچ رہے ہوں گے کون بچوں پر محنت کرے وہ خود ہی بڑے ہو کر سیکھ لیں گے۔ رمضان کا مہینہ ہے‘ مسجد میں قبلہ رو بیٹھے ہیں‘ افطار کا وقت قریب ہے‘ اللہ کے لئے جمع ہوئے ہیں‘ اس وقت میں یہ وعدہ کریں کہ بچوں کی صحیح دینی تربیت کے لئے کم سے کم پانچ منٹ تو دیں گے۔ دیکھیے اگر اس وعدہ کو بھلا دیا توآخرت میں اس پر گرفت ہوگی کہ کن حالات میں اور کس مہینے میں‘ کس وقت میں‘ کس جگہ پر‘ کس ہیئت میں‘ کس حالت میں وعدہ کیا
إظهار الكل...
"اللہ جب کِسی انسان کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرما لیں، تو اُس پر عمل کی راہیں کشادہ کر دیتے ہیں؛ اور مناظرہ بازی کی راہ مسدود کر دیتے ہیں، اور جب اللہ کِسی کے ساتھ شر کا ارادہ فرمالیں، تو اِس کے برعکس اُس پر نیکی کا دروازہ بند کر دیتے ہیں؛ اور بحث و مباحثہ کی راہ کھول دیتے ہیں!" امام معروف الکرخی رحمه الله (حلية الأولياء : 361/8)
إظهار الكل...
"انسان کے نامہ اعمال میں لکھی ایک تسبیح بھی دنیا اور اُس کی تمام چیزوں سے بہتر ہے؛ کیونکہ دنیا اور اِس میں موجود ہر چیز فنا اور ختم ہو جائے گی، جبکہ تسبیح اور نیک عمل باقی رہے گا!" امام ابن عُثَيمين رحمه الله (شرح رياض الصالحين : 478/3)
إظهار الكل...
👍 1
"جب تک دل میں اللہ کی معرفت وعظمت، محبت وخشیت، خوف و اُمید اور توکل پوری طرح سے مستقر ہو کر اس سے لبریز نہ ہو جائے، تب تک اس کی اصلاح نہیں ہوتی؛ یہی حقیقتِ توحید ہے، اور لا الہ إلا اللہ کا بھی یہی معنی ہے!" امام ابنِ رجب رحمه الله (جامع العلوم والحكم : 211/1)
إظهار الكل...
👍 2 2
Photo unavailableShow in Telegram
لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے والے
إظهار الكل...
4👍 1