ISLAM WITH EMAN
الذهاب إلى القناة على Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
إظهار المزيد1 282
المشتركون
-124 ساعات
-27 أيام
-930 أيام
أرشيف المشاركات
1 282
یہ فرانس کی لیڈی جین ہیں۔ یہ سنٹرل پیرس کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔ جب یہ نوے سال کی تھیں۔ ایک وکیل نے موقع سے فائدہ اٹھانے کا سوچا کہ یہ اور کتنا جئیں گی۔ ان سے ایک معاہدہ کیا کہ وہ انہیں ہر ماہ 2500 ڈالر ادا کرے گا اگر وہ اپنے مرنے کے بعد اسے اپارٹمنٹ کا مالک بنانے کا معاہدہ کر لے ۔ وہ مان گئیں ۔
قسمت کو دیکھیں۔ وکیل 26 سال تک وہ رقم ادا کرتا رہا۔ جو اپارٹمنٹ کی قیمت کے دوگنا بنتی ہے۔
لیڈی جین اپنی 116 ویں سالگرہ منا رہی ہیں جبکہ وکیل کا پچھلے ماہ انتقال ہو گیا۔
بعض اوقات زیادہ سیانا بننا بھی گھاٹے کا سودا ثابت ہوتا ہے۔
😃😃🤡😃😃
https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
1 282
شکار کرنا آسان کام نہیں ہے۔ ٹائیگر خوراک کے لیےاپنے شکار پر حملہ کرتا ہے مگراس کی ناکامی کا تناسب 90فیصد ہے ۔ یعنی اس کےسو حملوں میں سے نوے حملے ناکام رہتے ہیں۔
چیتا اگر اپنی خوارک کے لیے سو دفعہ حملہ کرے تو ان میں سے پچاس بار وہ ناکام لوٹتاہے ۔
چیتا اگر انسانوں میں رہتا ہوں تو ہم اسے طعنے دے دے کر اس کی زندگی عذاب بنا دیں کہ بہت افسوس ہے تم پر !
تم فلاں ہرن نہیں پکڑے سکے ، فلاں خرگوش بھی تم کو چکما دے گیا۔ جنگل کا بادشاہ شیر اس کے بارے میں بھی سن لیں۔
ایک اکیلا شیر جو دن کی روشنی میں شکار کے لیے نکلتا ہے اس کی ناکامی کا تنا سب80 فیصد ہے اس کے سو میں سے اسی حملے ناکام رہتے ہیں۔
یہ میں اور آپ ہیں جن کو ناکامیاں خوف زدہ کر دیتی ہیں اور وہ اپنے ارادے ترک کر دیتے ہیں۔
نیچر کا یہ نظام ہمیں بتا رہا ہے کہ ناکامیوں سے مت گھبرائیں، کوشش ترک نہ کریں۔
یاد رکھیں کامیابی تن آسان لوگوں کے لیے نہیں یہ ان کے لیے ہے جو بلند حوصلہ اور مستقل مزاج ہیں۔
1 282
🔷 کیا پاکستانی عورتیں مظلوم ہیں؟ 🔷
"بند کرو یہ مظلومیت کے رونے،
تم پاکستانی عورتیں عیاشی کرتی ہو"
یہ تھا وہ لاؤڈ اینڈ کلیئر جملہ جس کے بعد محفل میں پن ڈراپ سائلینس چھا گیا۔
یہ فقرہ میری ایک فیمیل کزن کا تھا جو کینیڈا میں پیدا ہوئی۔
وہیں پلی بڑھی۔
وہیں شادی ہوئی اور آج دو بچوں کی ماں ہے اور پچھلے دنوں ایک شادی اٹینڈ کرنے پاکستان آئی ہوئی تھی۔
تم لوگوں کو پتہ ہے؟
میں صبح چھ بجے اُٹھتی ہوں۔
پہلے بچوں کو پھر خود تیار ہوتی ہوں۔
ناشتہ بناتی ہوں۔
سب صبح مل کے ناشتہ کرتے ہیں۔
بڑے بیٹے کو سکول بس لینے آتی ہے اور چھوٹی بچی ابھی دو سال کی ہے تو میں اُسے کام پہ جاتے ہوئے ڈےکیئر سینٹر چھوڑ کر جاتی ہوں کیونکہ وہ میرے دفتر کے راستے میں پڑتا ہے۔
پھر نو سے پانچ بجے تک جاب کرتی ہوں اور واپسی پہ چھوٹی بچی کو ڈےکیئر سے لے کر آتی ہوں۔
میرا شوہر بھی اسی طرح نو سے پانچ جاب کرتا ہے۔بڑے بیٹے کو سکول بس گھر چھوڑ دیتی ہے۔پھر گھر آ کر صفائی ستھرائی اور کھانا بنانے میں لگ جاتی ہوں۔
اس دوران میرا شوہر بیٹے کو ہوم ورک کرواتا ہے اور پھر روزانہ کا بازار سے دودھ دہی سودا سلف وغیرہ لے کر آتا ہے۔رات کا کھانا اکٹھا کھانے کے بعد ہم لوگوں کا دس بجے تک سونا لازمی ہے کیونکہ پھر صبح چھ بجے سب نے اُٹھنا ہوتا ہے۔
اکثر چھوٹی بچی رات کو سونے نہیں دیتی تو کبھی میں اور کبھی میرا شوہر رات کو اُس کو بہلا رہے ہوتے ہیں۔
جس سے ہم دونوں کی اکثر نیند بھی پوری نہیں ہو پاتی۔ویک اینڈ تو اکثر ہمارا صفائیاں کرتے اور واشنگ مشین کے ساتھ گزرتا ہے۔
"کام والی ماسی"
کی عیاشی ہمارے سمیت بہت سارے لوگ افورڈ نہیں کر سکتے۔
دوسری طرف تم میں سے کتنی پاکستانی عورتیں جاب کرتی ہیں؟
ویسے اس وقت یہاں بیٹھی تم میں سے کوئی بھی جاب نہیں کر رہی؟
زیادہ تر نے گھر کے کام کاج کے لیے لڑکی رکھی ہوئی ہے اور جنہوں نے نہیں رکھی ہوئی اُن کے گھروں میں روزانہ کام کرنے والی ماسیاں آتی ہیں۔
یہ ماسیاں روز برتن دھوتی اور صفائی کرتی ہیں اور ہر دوسرے دن کپڑے بھی دھو جاتی ہیں۔
تم لوگ زیادہ سے زیادہ تھوڑی بہت ھانڈی روٹی کر لیتی ہو؟
جاب اور گھر کے کام کاج(کوئی خاص) تم لوگ نہیں کرتیں؟شوہروں کی کمائی اڑاتی ہو۔
بچوں کی ٹیوشن کے لیے ٹیوٹر اور قاری صاحب رکھے ہوئے ہیں۔
ہر وقت ڈرامے، یو ٹیوب اور فیس بُک وغیرہ پہ تم لوگ موجود ہوتی ہو اور رونے رو رہی ہوتی ہو کہ پاکستانی عورت بہت مظلوم ہے.
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 جانوروں میں حسد 🔷
جنگل میں ایک جگنو نے دیکھا ایک سانپ اس کی تاک میں رہتا ہے. بچارا رات بھر یہاں وہاں اُڑتا لیکن دیکھتا سانپ پھر بھی اسکا پیچھا کر رہا ہے. جگنو نہ علاقہ چھوڑ سکتا تھا نہ ہی کہیں پرسکون بیٹھ سکتا تھا. آخر ایک دن ہمت کر کے اس نے سانپ سے پوچھ ہی لیا.
بھائی کیا میں آپ کی خوراک کے مینو میں شامل ہوں.؟
سانپ نے کہا بلکل نہیں سانپ جگنو نہیں کھاتے.
جگنو نے کہا کیا میں نے آپ کا کوئی نقصان کیا ہے.؟
سانپ نے کہا نہیں.
جگنو نے کہا پھر آپ میرا پیچھا کیوں کر رہے ہیں.؟
سانپ نے کہا کیونکہ تم روشنی کرتے ہو. چمکتے ہو.
اسے حسد کہتے ہیں. حسد پر سائنس کی تحقیق بہت کم ہے لیکن یہ انسان ہی نہیں جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے.
چوہوں کے ایک گروپ پر ریسرچ کی گئی. سب سے ایک جیسے مشقت کرائی گئی لیکن ایک چوہے کو زیادہ انعام دیا جاتا بنسبت دوسروں کے. چند دن بعد ہی باقی چوہے اس انعام یافتہ کے ساتھ برا برتاو کرنے لگے. حالانکہ اس انعام یافتہ چوہے کا اس میں کوئی قصور نہ تھا.
سانپ کو جگنو کی روشنی سے حسد محسوس ہوا کیونکہ حسد اندھیرا ہے اسے روشنی پسند نہیں۔
اللہ رب العزت نے قران میں کہا وَمِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ ۞ اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے۔
🔘 ہم دوسرے کے حسد پر آگاہ نہیں ہوتے لیکن خود اللہ رب العزت کی تقسیم پر راضی ہو کر اپنی ذات میں سے ہم اندھیرے کا شر ختم کر سکتے ہیں کیونکہ یہ دُنیا بس کچھ وقت کا امتحان ہی تو ہے جہاں ہر ایک اپنے نصیب اور اپنے امتحان پر ہے.
اللہ رب العزت ہم سب کو حسد کرنے والوں کے اس شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین یارب العالمین
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5421
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 شاملات 🔷
"تیری بیوی کےجسم کا جتنا حصہ ڈھکا ہوا ہے اس پر تیرا حق ہے مگر جو حصہ کھلا ہے وہ تو شاملات ھے اس کو دیکھنے کا ہم سب کا حق ھے۔"
کہتے ہیں قاہرہ سے اسوان جانے والی گاڑی میں سوار اس عمر رسیدہ شخص کی عمر کم از کم ساٹھ تو ہوگی اور اوپر سے اس کی وضع قطع اور لباس، ہر زاویے سے دیہاتی مگر جہاندیدہ اور سمجھدار بندہ لگتا تھا۔
ایک اسٹیشن پر گاڑی رکی تو ایک نوجوان جوڑا سوار ہوا جو اس بوڑھے کے سامنے والی نشست پر آن بیٹھا۔
صاف لگتا تھا کہ نوبیاہتا ہیں۔
مگر افسوس کی بات یہ تھی کہ لڑکی نے انتہائی نامناسب لباس برمودہ پینٹس کے ساتھ ایک بغیر بازؤں کی کھلے گلے والی شرٹ پہن رکھی تھی جس سے اس کے شانے ہی نہیں اور بھی بہت سارا جسم دعوت نظارہ بنا ہوا تھا۔
مصر میں ایسا لباس پہننا کوئی اچھوتا کام نہیں، اور نا ہی کوئی ایسا لباس پہنے کسی لڑکی کو شوہدے پن سے دیکھتا یا تاڑتا ہے۔
مگر دوسرے مسافروں کے ساتھ ساتھ لڑکی کے خاوند کی حیرت دید کے قابل تھی کہ اس بوڑھے نے لڑکی کو دیدے پھاڑ پھاڑ کر دیکھنا شروع کر دیا تھا۔
چہرے سے اتنا پروقار اور محترم نظر آنے والے شخص کی حرکتیں اتنی اوچھی، بوڑھے کی نظریں تھیں کہ کبھی لڑکی کے شانوں پر تو کبھی لڑکی کی عریاں ٹانگوں پر۔
اوپر سے مستزاد یہ کہ بوڑھے نے اب تو باقاعدہ اپنی ٹھوڑی کے نیچے اپنی ہتھیلیاں ٹیک کر گویا منظر سے تسلی کے ساتھ لطف اندوز ہونا شروع کر دیا تھا۔
بوڑھے کی ان حرکات سے جہاں لڑکی بے چین, پہلو پر پہلو بدل رہی تھی وہیں لڑکا بھی غصے سے تلملا رہا تھا،
بالآخر اس نے پھٹتے ہوئے کہا:
بڑے میاں، کچھ تو حیا کرو،
شرم آنی چاہئے تمہیں،
اپنی عمر دیکھو اور اپنی حرکتیں دیکھو
اپنا منہ دوسری طرف کرو اور میری بیوی کو سکون سے بیٹھنے دو۔
بوڑھے دیہاتی نے لڑکے کی بات تحمل سے سنی اور متانت سے جواب دیا:
لڑکے، میں نا تو جوابا تجھے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تو خود کچھ شرم و حیا کر۔
نا ہی تجھے یہ کہوں گا کہ تجھے اپنی بیوی کو ایسا لباس پہناتے ہوئے شرم نہیں آتی؟
تو ایک آزاد انسان ہے،
بھلے ننگا گھوم اور ساتھ اپنی بیوی کو بھی گھما۔
لیکن میں تجھے ایک بات ضرور کہنا چاہتا ہوں، کیا تو نے اپنی بیوی کو ایسا لباس اس لئے نہیں پہنایا کہ ہم اسے دیکھیں۔ آگر تیرا منشا ایسا تھا تو پھر کاہے کا غصہ اور کس بات کی تلملاہٹ؟
بوڑھے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا؛
دیکھ بیٹے تیری بیوی کا جتنا جسم ڈھکا ہوا ہے اس پر تیرا حق ہے کہ تو دیکھ،
مگر اس کا جتنا جسم کھلا ہوا ہے اس پر تو ہم سب عوام کا حق بنتا ہے کہ ہم دیکھیں۔
اور اگر تجھے میرا اتنا قریب ہو کر تیری بیوی کو دیکھنا برا لگا ہے تو میرا نہیں میری نظر کا قصور ہے
جو کمزور ہے اور مجھے دیکھنے کیلئے نزدیک ہونا پڑتا ہے۔
بوڑھے کی باتیں نہیں اچھا درس تھا مگر ذرا ہٹ کر،
لوگوں نے جان لیا تھا کہ بوڑھا اپنا پیغام اس جوڑے تک پہنچا چکا ہے۔
لڑکی کا چہرہ آگر شرم سے سرخ ہو رہا تھا تو لڑکا منہ چھپائے چلتی گاڑی سے اترنے پر آمادہ۔
اور ہوا بھی ایسے ہی،
اگلے اسٹیشن پر لڑکے نے جب گاڑی سے اترنے کیلئے باہر کی طرف لپکنا چاہا تو بوڑھے نے پیچھے سے آواز دیتے ہوئے کہا؛
بیٹے ہمارے دیہات میں درخت پتوں سے ڈھکے رہیں تو ٹھیک،
ورنہ آگر کسی درخت سے پتے گر یا جھڑ جائیں تو ہم اسے کلہاڑی سے کاٹ کر تنور میں ڈال دیا کرتے ہیں.
#کراچی_نیوز
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 برکت یا بے حرمتی ؟ 🔷
میں نے گاڑی کی رفتار بہت آہستہ کر لی تھی اور بغور اس شاپر کو دیکھا جو چنگ چی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی دو خواتین کے پاوں کے درمیان رکھا تھا وہ شاید خریداری کر کے گھر جارہی تھیں۔ گود میں چھوٹے بچے اور چند اور اشیا تھیں۔ میری توجہ کا مرکز وہی شاپر تھا جس کے اوپر " محمد فیبرکس" لکھا تھا۔ گود میں بیٹھے بچے کے پاوں اسی شاپر پر دھرے تھے۔ اور میں سوچ رہی تھی اس دکان کا مالک کتنا پکا مسلمان ہوگا ۔ "محمد" کے نام سے دکان تو بنائی پھر شاپنگ بیگز سے بھی محبت کا ثبوت دیا۔ برکت کے لالچ نے ادب پس پشت ڈال دیا۔
پاکستان شاید وہ واحد ملک ہے جس میں دہی ، فوٹو سٹیٹ، بیکری ، سیلون ، کریانے ، ادویات کی دکانوں کے نام مکہ، مدینہ ، صحابہ کرام ، انبیاء اور اسلامی ناموں پر رکھے جاتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتی ہم اسلام کی خدمت اور بول بالا کس طرز پر کرنا چاہتے ہیں ، مجھے نہیں معلوم یہ محبت ہے ، برکت کا لالچ، یا مارکیٹنگ۔۔۔لیکن ان مقدس ناموں کی بےادبی کا کبھی کسی تاجر یا دکاندار کو خیال آیا؟؟ کتنا ثواب کما لیتے ہونگے یہ مسلمان جب ' مدینہ بیکری، مکہ کولا ، محمد جنرل سٹور ، الحسینی دواخانہ کے شاپز اور پیکنک کے ڈبے کچرے کے ڈھیر پر نظر آتے ہیں، کوئی کتنی احتیاط کرے؟ لاکھوں کی تعداد میں ان مقدس ناموں سے پرنٹ شدہ شاپنگ بیگز کہاں جاتے ہوں گے ؟
آپ نے انگریزی یا اردو میں شاپر پر کسی مقدس ہستی کا نام لکھوایا اور کسی ان پڑھ نے اس میں جوتے ڈال کر رکھ دیئے ۔۔۔ قصور کس کا ہوا؟ ہم جو فرانس کا سفیر نکالنے کے لیے سڑکیں بند کرکے اپنے ہی بھائیوں کے سر پھاڑتے ہیں پہلے عمل سے تو ثابت کریں کہ محبت کا قرینہ کیا ہے۔۔۔
سعودی عرب میں دکانوں کے نام مقدس ناموں پر رکھنے پر پابندی ہے۔ اور ہماری اسلام سے یہ "محبت" کیا دنیا کو نظر نہیں آتی ؟؟ حکومت کتابوں پہ علاوہ کسی بھی جگہ ان ناموں کی پرنٹنگ پر پابندی لگائے اس سے پہلے کہ ان کو پاوں تلے روندنا اور بے حرمتی کرنا بھی معمولی بات بن جائے۔
ایک صاحب نے بتایا کہ مکان بنوا رہا تھا۔سیوریج لائن کے لئے پلمبر نے جو پائپ گٹر میں ڈالنے کے لئے دیوار سے باہر کچھ لمبا چھوڑ دیا تھا اس پہ لکھا تھا "مکہ سینٹری سٹور"
غافل آداب سے___ سُکّانِ زمیں کیسے ہیں
شوخ و گُستاخ یہ پستی کے مکیں کیسے ہیں
آصفہ عنبرین قاضی
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
■ دنیا کی بے ثباتی اور موت کے متعلق پوسٹس لنکس۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
🔵 بیوقوف کون؟
https://t.me/islamwitheman/59
🔵 میت کے ساتھ دھوکہ
https://t.me/islamwitheman/61
🔵 موت بہترین محافظ
https://t.me/islamwitheman/73
🔵 انسان پیدائشی حریص ہے
https://t.me/islamwitheman/89
🔵 دنیا کا دارومدار
https://t.me/islamwitheman/95
⭕ خوبصورت حسینہ
https://t.me/islamwitheman/109
🌹 دنیا کی داستان
https://t.me/islamwitheman/125
⌚مقررہ وقت
https://t.me/islamwitheman/144
🔵 ایک گدھے کا حساب
http://t.me/islamwitheman/251
👅 احتیاط کے ساتھ بولا کریں
https://t.me/islamwitheman/396
🔵 عقلمند بادشاہ
https://t.me/islamwitheman/363
🔵 شداد کی جنت
https://t.me/islamwitheman/370
🌹 چیونٹی اور شہد
https://t.me/islamwitheman/371
🌹 دنیا کی زندگی
https://t.me/islamwitheman/461
🔵 دنیا ایک ضعیفہ کی صورت میں
https://t.me/islamwitheman/471
🔵 یہ وقت بھی گزر جائے گا
https://t.me/islamwitheman/511
🔷 مرنے کے 5 بڑے پچھتاوے
https://t.me/islamwitheman/554
🔵 موت اور اسکی تیاری
https://t.me/islamwitheman/570
🔷 دنیا کی محبت
https://t.me/islamwitheman/615
🔵 وقت، وقت اور وقت
https://t.me/islamwitheman/748
🔷 ریاست کا بادشاہ
https://t.me/islamwitheman/750
✂️ گرو درزی
http://t.me/islamwitheman/1146
🍃 کیا دنیا اور آخرت میں تضاد ہے
http://t.me/islamwitheman/1152
🔷 وصیت اور نصیحت
http://t.me/islamwitheman/1190
🔵 بند مٹھی
http://t.me/islamwitheman/1243
🔷 موت کی یاد
http://t.me/islamwitheman/1249
🔷 خلقت انسان کا مقصد
http://t.me/islamwitheman/1477
🔷 ایک میت کی نصیحت
http://t.me/islamwitheman/1607
🌺 عمر
http://t.me/islamwitheman/1622
🔷 زندگی کا آخر جان لینا
http://t.me/islamwitheman/1623
🌴 سو سال کا جشن
http://t.me/islamwitheman/1624
🍃 دنیا میں مکافات عمل
http://t.me/islamwitheman/1642
🍁 تعزیت
http://t.me/islamwitheman/1687
🌳 بڑھاپا
http://t.me/islamwitheman/1697
🌴 بوڑھا بیٹا جوان باپ
http://t.me/islamwitheman/1698
🌺 جوانی سے بڑھاپے تک
http://t.me/islamwitheman/1709
🔷 حب دنیا و حرص بر آں
https://t.me/islamwitheman/1768
🔶 حرص دنیا کا انجام
https://t.me/islamwitheman/1802
🔷 موت کی قسمیں
https://t.me/islamwitheman/1907
🔷 گوبر کا کیڑا
https://t.me/islamwitheman/2265
🔶 موت سے خوف
https://t.me/islamwitheman/2340
🐏 بھیڑ کی موت
http://t.me/islamwitheman/2375
🌹 داستان حیات
http://t.me/islamwitheman/2484
🔷 دنیا دھوکے کا گھر ہے
https://t.me/islamwitheman/2513
🔷 وصیتِ مولا علیؑ موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017
🔷 اللہ کی طرف سے ڈھیل
https://t.me/islamwitheman/4106
🔷 تقدیر
https://t.me/islamwitheman/5230
🔷 مائیکل جیکسن
https://t.me/islamwitheman/5682
🔷 موت کے چھ مراحل
https://t.me/islamwitheman/5798
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 موت کے چھ مراحل 🔷
❶ پہلا مرحلہ "یوم الموت" کہلاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب انسان کی زندگی کا اختتام ہو جاتا ہے۔ اس دن اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ زمین پر جائیں اور انسان کی روح قبض کریں تاکہ اسے اپنے رب سے ملاقات کے لیے تیار کیا جا سکے۔
بدقسمتی سے، کوئی بھی اس دن کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، اور جب وہ دن آتا ہے، انسان کو یہ بھی احساس نہیں ہوتا کہ یہ اس کی موت کا دن ہے۔
تاہم انسان اپنے جسم میں تبدیلیاں محسوس کرتا ہے۔ مثلاً مؤمن کے دل کو اس دن خوشی اور سکون ملتا ہے، جبکہ برے اعمال کرنے والے کو سینے اور دل میں دباؤ محسوس ہوتا ہے۔
اس مرحلے پر شیاطین اور جنات فرشتوں کے نزول کو دیکھتے ہیں، لیکن انسان انہیں نہیں دیکھ سکتا۔
قرآن کریم میں اس مرحلے کا ذکر یوں کیا گیا ہے:
"اور اس دن سے ڈرو جس دن تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے، پھر ہر جان کو اس کے کیے کا پورا بدلہ دیا جائے گا۔"
(سورة البقرة: 281)
❷ دوسرا مرحلہ:
روح کا تدریجی طور پر نکلنا
یہ مرحلہ پاؤں کے تلووں سے شروع ہوتا ہے۔ روح آہستہ آہستہ اوپر کی طرف بڑھتی ہے، ٹانگوں، گھٹنوں، پیٹ، ناف اور سینے سے گزرتی ہے، یہاں تک کہ وہ ایک مقام پر پہنچتی ہے جسے "ترقی" کہا جاتا ہے۔
اس مقام پر انسان تھکن اور چکر محسوس کرتا ہے اور کھڑا ہونے کے قابل نہیں رہتا۔ اس کی جسمانی طاقت ختم ہو جاتی ہے، لیکن وہ اب بھی نہیں سمجھ پاتا کہ اس کی روح جسم سے نکل رہی ہے۔
❸ تیسرا مرحلہ: "ترقی" کا مرحلہ
قرآن کریم میں اس کا ذکر یوں آیا ہے:
"ہرگز نہیں، جب روح حلق تک پہنچ جائے گی۔ اور کہا جائے گا، کون جھاڑ پھونک کرے گا؟ اور وہ سمجھے گا کہ یہ جدائی کا وقت ہے۔ اور ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جائے گی۔" (سورة القیامة: 26-29)
ترقی حلق کے نیچے کے دو ہڈیوں کو کہا جاتا ہے جو کندھوں تک پھیلتی ہیں۔
"وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ" کا مطلب ہے کہ کون روح کو لے کر جائے گا؟
یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ ڈاکٹر یا ایمبولینس بلانے یا قرآن پڑھنے کی بات کرتے ہیں، لیکن انسان ابھی بھی زندگی کی امید رکھتا ہے۔
"وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ" کا مطلب ہے کہ انسان کو موت کے قریب ہونے کا احساس ہوتا ہے، لیکن وہ اب بھی بقا کی کوشش کرتا ہے۔
"وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ" یعنی روح کے نکلنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور جسم کے نچلے حصے بے جان ہو چکے ہیں۔
❹ چوتھا مرحلہ: "حلقوم" کا مرحلہ
یہ موت کا آخری مرحلہ ہے، جو انسان کے لیے انتہائی مشکل ہوتا ہے، کیونکہ اس کے سامنے پردے ہٹ جاتے ہیں، اور وہ اپنے ارد گرد موجود فرشتوں کو دیکھتا ہے۔
یہاں سے انسان آخرت کو دیکھنا شروع کرتا ہے:
"ہم نے تمہاری آنکھوں سے پردہ ہٹا دیا، آج تمہاری نظر تیز ہے۔" (سورة ق: 22)
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"پھر کیوں نہیں جب روح حلق تک پہنچ جائے۔ اور تم اس وقت دیکھ رہے ہو، اور ہم تم سے زیادہ قریب ہیں، لیکن تم دیکھ نہیں سکتے۔" (سورة الواقعة: 83-85)
یہ وہ وقت ہے جب انسان اللہ کی رحمت یا غضب دیکھتا ہے۔ وہ اپنی زندگی کے اعمال کو اپنی نظروں کے سامنے گزرتا ہوا دیکھتا ہے، اور شیطان اسے گمراہ کرنے کی آخری کوشش کرتا ہے۔
قرآن کہتا ہے:
"اور کہو، اے میرے رب، میں شیطان کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور اس سے بھی کہ وہ میرے پاس آئیں۔" (سورة المؤمنون: 97-98)
❺ پانچواں مرحلہ: "ملک الموت" کا داخلہ
یہ مرحلہ وہ ہے جہاں انسان کو معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ رحمت والوں میں سے ہے یا عذاب والوں میں سے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"اور جن کی روحیں فرشتے سختی سے نکالتے ہیں، ان کے چہروں اور پشتوں پر مارتے ہیں۔" (سورة محمد: 27)
اگر انسان مؤمن ہے تو اس کی روح نرمی سے نکلتی ہے، جیسے پانی کا قطرہ مشکیزے سے نکلتا ہے۔
اللہ فرماتا ہے:
"اے اطمینان والی روح، اپنے رب کی طرف لوٹ، راضی اور مرضی، اور میرے بندوں میں شامل ہو جا، اور میری جنت میں داخل ہو جا۔" (سورة الفجر: 27-30)
❻ چھٹا اور آخری مرحلہ
یہ مرحلہ وہ ہے جب انسان کی روح مکمل طور پر جسم سے نکل جاتی ہے۔ اگر وہ گناہ گار ہے تو کہتا ہے:
"اے میرے رب، مجھے واپس بھیج دے، تاکہ میں نیک عمل کر سکوں۔"
لیکن اللہ فرماتا ہے:
"ہرگز نہیں، یہ صرف ایک بات ہے جو وہ کہہ رہا ہے۔ اور ان کے پیچھے ایک پردہ ہے، قیامت کے دن تک۔" (سورة المؤمنون: 99-100)
"اور موت کی سختی حق کے ساتھ آئے گی، یہی وہ ہے جس سے تم بھاگتے تھے۔" (سورة ق: 19)
یہاں مؤمن کے لیے جنت کی بشارت ہے، جبکہ گناہ گار کے لیے عذاب کی وعید۔
🔘 یا اللہ! ہمارا خاتمہ ایمان پر اور آسان فرمانا۔ آمین یارب العالمین
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5682
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
💖 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
💐 صبحكم اللہ بالخير والوفاء
💚 آج کا دن ➖ سوموار
☀ 03 فروری 2025 عیسوی
🌙 04 شعبان المعظم 1446 ھجری
⭐ 22 ماگھ 2081 بکرمی
■ سوموار کے اذکار
ِ1۔ یَا قَاضِیٓ الْحَاجَاتْ 100 مرتبہ
2۔ یَا لَِطیْفُ 129 مرتبہ
3۔ سبحان اللہ والحمد لله 1000 مرتبہ
💐 4 شعبان المعظم ولادت باسعادت قمر بنی ھاشم حضرت عباس علمدار علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔
🔹 جنگ صفین حضرت علی علیہ السلام اور شام کے گورنر معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان ہوئی۔ اس جنگ میں حضرت عباس علیہ السلام نے حضرت علی علیہ السلام کا لباس پہنا اور بالکل اپنے والد علی علیہ السلام کی طرح زبردست جنگ کی حتیٰ کہ لوگوں نے ان کو علی ہی سمجھا۔ جب علی علیہ السلام بھی میدان میں داخل ہوئے تو لوگ ششدر رہ گئے۔ اس موقع پر علی علیہ السلام نے اپنے بیٹے عباس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ عباس ھیں اور یہ بنو ھاشم کے چاند ھیں۔ اسی وجہ سے حضرت عباس علیہ السلام کو قمرِ بنی ھاشم کہا جاتا ھے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام حضرت ابوالفضل العباس کی عظمت و جلالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کرتے تھے: ”چچا عباس کامل بصیرت کے حامل تھے وہ بڑے ہی مدبر و دور اندیش تھے انہوں نے حق کی راہ میں بھائی کا ساتھ دیا اور جہاد میں مشغول رہے یہاں تک کہ درجۂ شہادت پرفائز ہو گئے آپ نے بڑا ہی کامیاب امتحان دیا اور بہترین عنوان سے اپناحق ادا کر گئے“۔
🤲 اے خداوند متعال تمام مومنین و مومنات کو خداداد دلیری و بہادری اور خداداد صلاحیتیں عطا فرما۔ سب مومنین و مومنات کو مذھب حقہ کے ساتھ اور ایکدوسرے کے ساتھ بھی وفا کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اے قاضی الحاجات ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔
آمین یارب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
💖 التماس دعا:
💖 سید سجاد حسین ھمدانی 💖
1 282
💝 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
💐 صبحكم اللہ بالخير والوفاء
💚 آج کا دن ➖ سوموار
☀ 03 فروری 2025 عیسوی
🌙 04 شعبان المعظم 1446 ھجری
⭐ 22 ماگھ 2081 بکرمی
■ سوموار کے اذکار
ِ1۔ یَا قَاضِیٓ الْحَاجَاتْ 100 مرتبہ
2۔ یَا لَِطیْفُ 129 مرتبہ
3۔ سبحان اللہ والحمد لله 1000 مرتبہ
💐 4 شعبان المعظم ولادت باسعادت حضرت عباس علمدار علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔
🔹 غیر مسلم کہتے ہیں کہ عورت کی اسلام میں کوئی اھمیت نہیں۔ کہنے والوں سے عرض ہے کہ آج ولادت حضرت عباس علیہ السلام ہے.
آپ کو معلوم ہے کہ ان کی ولادت اسلام میں عظمت زن کی عظیم مثال ہے؟
جی! جا کر تاریخ پڑھیں حضرت علی علیہ السلام نے اپنے نسب شناس بھائی سے فرمایا اے عقیل! میرے لئے عرب کی "شجاع عورت" ڈھونڈو جس سے میں نکاح کروں اور مجھے ایک دلیر بیٹا پیدا ہو۔ حضرت علی علیہ السلام سے جناب عقیل کہہ سکتے تھے کہ یا علی! آپ خود شجاع ہیں، کسی بھی عورت سے نکاح کریں بیٹا شجاع پیدا ہو سکتا ہے.
لیکن نہیں جناب عقیل جانتے تھے کہ اولاد کی شخصیت پر ماں کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے. لہٰذا حضرت علی علیہ السلام نے ثابت کیا کہ مرد جتنا بھی عظیم ہو کچھ چیزوں میں عورت کی مدد کا محتاج ہے. لہٰذا آپ علیہ السلام نے جناب ام البنین سلام اللہ علیھا سے شادی کی اور چار بیٹوں کی یہ ماں اتنی شجاع ہے کہ چار بیٹے امام حسین علیہ السلام پر قربان کر دیئے. جن میں سے حضرت عباس علیہ السلام کی آج ولادت ہے.
میرا ایک عراقی دوست امتحان سے قبل مسلسل ورد کر رہا تھا میں نے ورد کا پوچھا تو اس نے کہا ہم عراقی جب بھی ڈرتے یا پریشان ہوتے ہیں تو جناب ام البنین سلام اللہ علیھا پر فاتحہ پڑھتے ہیں ہمارا اعتماد بحال ہو جاتا ہے۔
🤲 اے خداوند متعال تمام مومنین و مومنات کو دلیر و بہادر فرما اور دین کے ساتھ اور ایکدوسرے کے ساتھ بھی وفا کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ہر جگہ پرچم اسلام کو سربلند فرما۔ اے شافی الامراض ہمارے بیماروں کو شفا یاب فرما۔ اے قاضی الحاجات ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔
آمین یارب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
💝 التماس دعا:
💝 سید سجاد حسین ھمدانی 💝
1 282
https://t.me/islamwitheman/3180
🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ
t.me/islamwitheman/3187
🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج
t.me/islamwitheman/3189
🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
t.me/islamwitheman/3190
🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3191
1 282
🔷 اپنی قدر خود کریں 🔷
لاہور میں رہنے والے سپیڈو بس سے بخوبی واقف ہوں گے کہ وہ اپنے ہر اسٹاپ پر رکتی ہے، جس کو اترنا ہو اتر جائے جس کو چڑھنا ہو چڑھ جائے، وہ اُس اسٹاپ پر بھی رکتی ہے جہاں کوئی مسافر منتظر کھڑا نہ ہو کیونکہ عین ممکن ہے کسی کو اترنا ہو ۔۔اسی طرح وہ وہاں بھی رکتی ہے جہاں بہت سے لوگ منتظر ہوں ۔۔۔غرض وہ ایک بے پرواہ سواری ہے جو کسی کا انتظار نہیں کرتی بلکہ لوگ اس کا انتظار کرتے ہیں، وہ اپنی ڈیوٹی کسی کے لیے نہیں بدلتی بلکہ اپنے مقرر کردہ اوقات پر چلتی رہتی ہے اور لوگوں کو اس کے مطابق اڈجسٹ کرنا ہوتا ہے۔
لیکن اس کے برعکس رکشہ ہے جو سواریوں کا منتظر رہتا ہے، جگہ جگہ رک رک کر لوگوں کو آگاہ کرتا ہے اور انہیں بیٹھنے پر مجبور بھی کرتا ہے لیکن لوگ اپنی مرضی کرتے ہیں، رکشے والے کے دباؤ میں آکر بیٹھ نہیں جاتے۔۔۔
بالکل یہی معاملہ ہمارا ہے۔۔۔جب ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوتے ہیں اور کسی کی باتوں کی وجہ سے اپنی زندگی متاثر نہیں کرتے ۔۔تو لوگ ہمارے منتظر ہوتے ہیں اور ہماری فرصت کے مطابق اپنی ملاقات یا بات چیت کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب ہم میں سے بہت سے لوگ رکشے کا کردار نبھا رہے ہوتے ہیں۔۔لوگوں کے پیچھے پیچھے پھر کر انہیں اپنی زندگی میں شامل رہنے کے لیے مجبور کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔پھر ہوتا کیا ہے؟؟
لوگ اپنی مرضی کرتے ہیں اور کبھی بھی دباؤ میں آکر آپ کی زندگی میں شامل نہیں ہوتے بلکہ اپنی راہ کا چناؤ کرتے ہیں اور مڑ کر دیکھتے بھی نہیں ۔۔
اس لیے قابلِ انتظار وہی ہوتا ہے جو اپنی زندگی کو اپنی رب کی دی گئی ذمہ داریوں کے تحت ترتیب دیتا ہے اور اپنے مقصد پر فوکس رکھتا ہے ورنہ جو اپنی قدر خود نہ کرے اس کی قدر کوئی دوسرا کیوں کرے بھلا۔۔۔؟
(یہاں رکشے کی مثال فقط سمجھانے کے لیے ہے ورنہ ہر حلال روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے ۔)
✍️🏻 عائشہ ذیشان
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5793
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
ایک فنکار نے اپنی پینٹنگ بنائی ..
اور اس نے سوچا کہ وہ اب تک کی سب سے پیاری ہے...
وہ اس کے ساتھ سب کو چیلنج کرنا چاہتا تھا ..
اور اس نے اسے ایک عوامی جگہ پر رکھ دیا اور اس پر درج ذیل جملہ لکھا:
((جو ذرا سا عیب دیکھے اس پر سرخ نشان لگا دے ))
پھر وہ شام کو واپس آیا کہ سرخ اشاروں سے مسخ شدہ پایا جس میں یہاں اور وہاں خرابی کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اصل پینٹنگ بالکل دھندلا گئی تھی...
اس کے بعد وہ اپنے استاد کے پاس گیا اور غصے سے ڈرائنگ روکنے کا فیصلہ کیا ..
تو استاد نے اسے صرف جملہ تبدیل کرنے کو کہا ..
ایک ہی پینٹنگ کو ڈرائنگ کرتے ہوئے، ایک ہی جگہ پر رکھ کر، رنگ اور پنکھ ڈال کر، اور اس کے نیچے درج ذیل جملہ لکھیں:
((جو شخص غلطی دیکھے وہ قلم پکڑ لے اور غلطی سدھار لے ))
شام تک کوئی پینٹنگ کے قریب نہیں آیا۔ اور وہ اسے کئی دنوں کے لئے چھوڑ گیا اور کوئی اس کے قریب بھی نہ آیا..
پھر استاد نے اس سے کہا:
بہت سے لوگ ہر چیز میں خامی دیکھتے ہیں..
لیکن اصلاح کرنے والے نایاب ہوتے ہیں...
1 282
🌹 امام حسینؑ جوانانِ جنت کےسردار 🌹
🌹 امام علی علیہ السلام نے رسول خدا (ص) سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:
"الحسن و الحسین سیدا شباب اھل الجنۃ"
حسنؐ و حسینؐ جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔
🌹 ابن عباس نے رسول اللہ (ص) سے روایت کی ہے کہ۔۔
"الحسن و الحسین سیدا شباب اھل الجنۃ من احبھما فقد احبنی و من ابغضھما فقد ابغضنی"
حسن و حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں جو ان سے محبت کریگا، اس نے مجھ سے محبت کی اور جو ان سے بغض رکھے گا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔
اسی روایت کو عمر اور اس کے بیٹے عبداللہ بن عمر نے بھی رسول اللہ (ص) سے نقل کیا ہے۔
🌹 رسول اللہ کے معروف صحابی حذیفہ بن یمان روایت کرتے ہیں کہ۔۔
ایک شب میں رسول اللہ کی خدمت میں گیا اور آپ کے پیچھے مغرب کی نماز پڑھی حضرت اٹھے اور نماز میں مشغول ہو گئے، یہانتک کے عشاء کا وقت ہو گيا نماز عشاء بھی آپ کی امامت میں ادا کی، پھر انتظار کرنے لگا رسول اللہ مسجد سے باہر تشریف لے جانے لگے تاکہ اپنے گھر کی طرف روانہ ہوں، میں بھی آپ کے پیچھے چل پڑا میں نے دیکھا آپ کسی سے گفتگو فرما رہے ہیں تاہم یہ نہ سمجھ سکا کہ آپ کیا فرما رہے ہیں۔ آپ نے اچانک پیچھے مڑ کر دیکھا اور فرمایا کون ہو؟ میں نے کہا حذیفہ ہوں۔
آپ نے فرمایا تم سمجھے میں کس سے بات کر رہا تھا؟
میں نے کہا جی نہیں،
آپ نے فرمایا جبرئيل امین تھے انہوں نے خدا کا سلام پہنچانے کے بعد مجھے بشارت دی کہ فاطمہ جنت کی عورتوں کی سردار اور حسن و حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔
🌹 جابر ابن عبد اللہ انصاری نے رسول اللہ سے روایت کی ہے کہ۔۔
ایک دن ہم رسول اللہ کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوۓ تھے کہ اتنے میں حسینؑ مسجد میں داخل ہوتے ہیں آپ نے ہمیں مخاطب کر کے فرمایا:
"من اراد ان ینظر الی سید شباب اھل الجنۃ فلینظر الی حسین ابن علی"
جو جنت کے سردار کو دیکھنا چاہتا ہو وہ حسین ابن علی کو دیکھے۔
🌹 حسین باب بہشت ہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو میرے ذریعے تمہیں دین حق سے آگاہی حاصل ہوئی اور علی کے ذریعے تمہیں صحیح راہ ملی اور تمہاری ہدایت ہوئی۔ حسن کے وسیلہ سے تمہیں نیکیاں عطا ہوئيں لیکن تمہاری سعادت و شقاوت حسین کے ساتھ تمہارے رویے پر منحصر ہے، آگاہ ہو جاؤ کہ حسین جنت کا ایک دروازہ ہے جو بھی اس سے دشمنی کرے گا خدا اس پر جنت کی خوشبو حرام کر دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 وٹس ایپ پر پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/384
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/386
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے محبت
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/387
🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/392
🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/389
🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/390
🌹 فطرس کا واقعہ
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/388
🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/391
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
💐 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
🌹 خوش آمدید
🌺 جب بھی دین اور دنیا کا جھگڑا ہو تو دین کو ترجیح دیجئے۔۔۔
وٹس ایپ پر بھی اسلام ود ایمان کے نام سے اسلامی چینل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یقینا آپ کو پسند آئے گا۔ خود بھی فالو کیجئے اور اپنے دوست احباب سے بھی ضرور لنک شیئر کیجئے۔ جزاکم اللہ خیرا
*اسلام اور ایمان*
🕯 *"ایمان کا مطلب جان کر اقرار کرنا اور عمل کرنا ہے جبکہ عمل کے بغیر اقرار اسلام کہلاتا ہے۔"*
🕌 *امام جعفر صادق (علیہ السلام)*
📕 *(الکافی، ج ۲، ص ۲۴)*
✅ *اس چینل میں ۔۔*
🔻 *اصلاحی کہانیاں و واقعات*
🔻 *اسلامی تعلیمات*
🔻 *عقائد و فقہ*
🔻 *احادیث و فرامین*
🔻 *اعمال و دعائیں*
🔻 *اور آپ کے لئے مفید ترین معلومات*
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
https://t.me/islamwitheman/3161
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167
🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت
https://t.me/islamwitheman/3168
🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169
🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
t.me/islamwitheman/3170
🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/3171
🌹 فطرس کا واقعہ
t.me/islamwitheman/3172
1 282
🔷 ناجائز تعلقات قائم کرنا 🔷
اگر اک مرد کسی عورت سے شوشل میڈیا کے ذریعے تعلق قائم کرے یا پھر کسی پارک بازار میں نمبر ایکسچینج کرے یا پھر کزنز ہوں آپس میں یا سکول فڑینڈ کالج فڑینڈ یونیورسٹی کے ہوں، عشق و محبت میں مبتلا ہوجائیں۔۔۔
راتوں رات باتیں،
گھر والوں سے چھپ کر کالز
وڈیو کالز
ملاقاتیں
نہ جانے کون کون سے گناہ کر لیں،
اور پھر اگر کوئی ان سے کہے کہ یہ سب غلط ہے تو آگے سے جواب دیتے ہیں کہ
"جی اسلام محبت کی اجازت دیتا ہے، اسلام پسند کی اجازت دیتا ہے، سب ہی کرتے ہیں، آج کل یہ سب کون سوچتا ہے، اپ پرانی سوچ والے ہو، آپ کون سے جنگلوں کے زمانے سے ہو۔"
کیا واقعی اسلام ایسے گھٹیا، گندے اور حرام تعلقات کی اجازت دیتا ہے؟ نہیں؟ تو پھر یہ جو لوگ بکواس کرتے ہیں انہیں آپ روکتے کیوں نہیں ہو؟
روکنے کی بجائے الٹا یار دوست احباب مدد کرتے ہیں، روکنے کی بجائے لڑکی کی سہیلی مدد کرتی نظر آتی ہے۔
روکنے کی بجائے مائیں اپنی بچیوں کی مدد کرتی نظر آتی ہیں، باقائدہ مائیں اور بہنیں پوچھ رہی ہوتی ہیں کس سے ملنے جا رہے/ رہی ہو، کس سے چکر چلا رہی/ رہے ہو وغیرہ۔
میرے بھائی، بہنوں اسلام پسند کی اجازت دیتا ہے حدود میں، نہ کہ کسی کے ساتھ راتیں گزار کر ملاقات کر کے گھر والوں سے چھپ کر کالز پر میسجز پر باتیں کر کے عشق لڑانے کی اجازت نہیں دیتا اسلام۔۔۔۔
جس پسند کی اجازت اسلام دیتا ہے اس کے معانی ہیں باعزت طریقے سے بنا حرام تعلقات قائم کئے آپ اپنی پسند کا اظہار کرنے کا حق رکھتے ہو، یہی جائز اور حلال حق اسلام نے ہر مرد و عورت کو دیا ہے ۔۔۔۔ والدین پر لازم ہے اپنے بچے بچی کے لیے کسی کو پسند کریں تو بچوں کی مرضی لاّزمی لیں۔۔۔
مرد و عورت اپنی پسند کا اظہار کا حق رکھتے ہیں نہ کہ اس پسند کے ساتھ چکر چلا کر عشق معشوقی میں مبتلا ہو کر حرام زدگیاں کرنے کے بعد اسے حلال بنانے کی کوشش کریں۔۔۔ ایسی گھٹیا اجازت ہمارے پاک مذہب اسلام نے نہیں دی۔۔۔
اور جو لوگ اپنے دوستوں بھائی بہنوں رشتہ داروں میں یہ بات کہتا/ کہتی ہے کہ کچھ نہیں ہوتا، کچھ غلط نہیں، اسلام اجازت دیتا ہے، چلا لو چکر، کر لو باتیں، ملاقاتیں، سب ہی کرتے ہیں، ایسے لوگ بے حیائی پھیلانے والوں میں شمار ہوتے ہیں جن کے ساتھ بہت سخت معاملہ پیش آئے گا۔۔۔
ہم سب کو بطور امت اس بات کو عام کرنا ہوگا کہ اسلام پسند کے اظہار کی اجازت دیتا ہے، حرام کاریوں کی نہیں۔۔۔ اور جو لوگ اس بے حیائی کو پھیلا رہے ہیں اگر انہیں نہ روکا جائے تو یہ بھی گناہ کرنے والوں کو بڑھاوا دینے جیسا ہی ہے، جس کی پوچھ ہوگی آپ سے۔۔۔۔ اپنے بھائی بہنوں دوست و احباب فیملی سبکو آگاہ کریں۔۔۔ کیونکہ آجکل لوگ ان حرام کاریوں کو جائز سمجھنے لگ گئے ہیں۔
یاد رکھیں حرام کاری کرنے والا تو گناہگار ہے ہی، ساتھ میں حرامکار کی مدد کرنے والا بھی گناہگار ہے۔
وما علینا الا البلاغ المبین۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
اونٹ میٹھا اور کھارا دونوں طرح کا پانی پی سکتا ہے۔ یہ یہاں تک کہ ڈیڈ سی (بحیرہ مردار) کا پانی بھی پی سکتا ہےاور اسے کچھ نہیں ہوگا۔
اسکی وجہ یہ ہےکہ اونٹ کے گردے پانی کو فلٹر کرتےہیں وہ پانی سےنمک کو الگ کر کے اسے پینے کیلئےموزوں تازہ پانی میں تبدیل کر دیتےہیں۔
اسی طرح اونٹ کانٹے بھی کھاتا ہے، لیکن یہ اسکے معدے یا آنتوں کو نقصان نہیں پہنچاتےکیونکہ اسکا لعاب کانٹوں کو ایسے گھلا دیتا ہے جیسے تیزاب۔
اونٹ کی دو پلکیں ہوتی ہیں، ایک پتلی اور شفاف، جبکہ دوسری موٹی اور گوشت دار۔
جب صحرا میں ریت کا طوفان آتا ہےتو یہ اپنی شفاف پلک بند کر لیتا ہےتاکہ ریت آنکھوں میں نہ جائے۔
اسکے علاوہ، اونٹ اپنے جسم کا درجہ حرارت بھی تبدیل کر سکتا ہےاگر سردی ہوتو اسکا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہےاور اگر صحرا میں گرمی ہوتو اسکا جسمانی درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔ اس خوبصورت اور حیرت انگیز جانور کی یہ خصوصیات واقعی متاثر کن ہیں۔ اور یہ سب کس نے بنایا:
قُلِ اللّٰہُ خَالِقُ کُلِّ شَیۡءٍ
کہدیجئے: ہر چیز کا خالق صرف اللّٰه ہے۔
1 282
■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
https://t.me/islamwitheman/3133
🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ
https://t.me/islamwitheman/3137
🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3138
🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3155
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167
🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت
https://t.me/islamwitheman/3168
🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169
🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
t.me/islamwitheman/3170
🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/3171
🌹 فطرس کا واقعہ
t.me/islamwitheman/3172
🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ
t.me/islamwitheman/3187
🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت
t.me/islamwitheman/3188
🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج
t.me/islamwitheman/3189
🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
t.me/islamwitheman/3190
🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3191
🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
t.me/islamwitheman/3194
🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
t.me/islamwitheman/3203
🌹 شان عبادت امام سجادؑ
t.me/islamwitheman/3204
🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
t.me/islamwitheman/3207
🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
t.me/islamwitheman/3211
🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا
t.me/islamwitheman/3212
🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
t.me/islamwitheman/3235
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ
t.me/islamwitheman/3262
🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک
t.me/islamwitheman/3263
🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3264
🌹 اعمال نیمہ شعبان
t.me/islamwitheman/3279
🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا
t.me/islamwitheman/3280
🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا
t.me/islamwitheman/3281
🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج
t.me/islamwitheman/3282
🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
t.me/islamwitheman/3292
🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
t.me/islamwitheman/3293
🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3294
🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
t.me/islamwitheman/3295
🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
t.me/islamwitheman/3296
🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
t.me/islamwitheman/3297
🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3298
🌹 اطاعتِ امامؑ
t.me/islamwitheman/3299
🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
t.me/islamwitheman/3300
🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
t.me/islamwitheman/3301
🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
t.me/islamwitheman/3302
🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
t.me/islamwitheman/3303
🌹 امامؑ کی اطاعت
t.me/islamwitheman/3304
🌹 منتظرینِ إمامؑ
t.me/islamwitheman/3305
🌹 امام العصر عج سے رجوع
t.me/islamwitheman/3306
🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
t.me/islamwitheman/3307
🕌 نماز امام زمان عج
t.me/islamwitheman/3308
🌹 جناب نرجس خاتونؑ
t.me/islamwitheman/3309
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
t.me/islamwitheman/3316
👈 شلمغانی کون ہے؟
t.me/islamwitheman/3319
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
