ISLAM WITH EMAN
الذهاب إلى القناة على Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
إظهار المزيد1 286
المشتركون
+124 ساعات
-27 أيام
-630 أيام
أرشيف المشاركات
1 286
دنیا سے ڈرو کیونکہ اس کے حلال میں حساب اور حرام میں عذاب ہے۔ اس کی ابتدا مشقت اور انتہا فنا ہے۔
1 286
جب کوئی حدیث سنو تو اسے عقل کے معیار پر پرکھ لو، صرف نقل الفاظ پر بس نہ کرو کیونکہ علم کے نقل کرنے والے تو بہت ہیں اور اس میں غور و فکر کرنے والے کم ہیں۔
1 286
🔷 توبہ االلہ کے قریب کرتی ہے 🔷
ڈاکوؤں کا ایک گروہ ڈاکہ زنی کے ایک مقام پر پہنچا جہاں پر تین کھجور کے درخت تھے ان درختوں میں سے ایک درخت خشک تھا اور دو پھل دار تھے_
ڈاکو وہاں آرام کے لیے لیٹے تو ڈاکوؤں کے سردار نے دیکھا ایک چڑیا پھل دار درخت سے اُڑ کر خشک درخت پر جا بیٹھتی ہے اور تھوڑی دیر بعد وہاں سے اُڑ کر پھل دار درخت پر جا بیٹھتی ہے وہاں سے اُڑ کر پھر خشک درخت پر آ بیٹھتی ہے اسی طرح اس نے کئی چکر لگائے ۔
سردار نے یہ دیکھا تو تجسُس کے مارے درخت پر چڑھا_ اوپر جا دیکھا کہ ایک اندھا سانپ بلند ٹہنی پر لِپٹا بیٹھا ہے اور منہ کھولے ھوئے ہے وہ چڑیا اُس کے لیے کچھ لاتی ہے اور اس کے منہ میں ڈال دیتی ہے سردار نے یہ دیکھا تو بہت متاثر ھوا اور وہیں کہنے لگا " یہ ایک موذی جانور ہے جس کے رِزق کے لیے تو نے ایک چڑیا مقرر کر رکھی ہے پھر میرے لیے جو اشرف المخلوقات میں سے ھوں یہ ڈاکہ زنی کب تک مناسب ہے؟ یہ کہنا تھا کہ اس نے ہاتفِ غیبی سے یہ آواز سنی " اللّہ کی رحمت کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے اب بھی توبہ کر لو "
سردار نے یہ آواز سنی تو رونے لگا نیچے اتر کر اپنی تلوار توڑ ڈالی اور چلانے لگا " میں اپنے گناہوں سے باز آیا ، باز آیا ، باز آیا الٰہی میری توبہ قبول فرما" آواز آئی " تیری توبہ کی سچائی سے تیری توبہ قبول ھوئی"_
سردار کے ساتھیوں نے یہ ماجرا دیکھا تو دریافت کیا کہ بات کیا ہے؟ سردار نے تمام قصہ بیان کیا تو باقی سب بھی سن کر رونے لگے اور کہنے لگے کہ ہم بھی اپنے اللّہ سے مصالحت کرتے ہیں چنانچہ انہوں نے بھی سچے دل سے توبہ کر لی اور الّلہ کے برگذیدہ بندوں میں شمار ھو گئے_
🔘 سبق:-
انسان چاہے کتنا ہی گنہگار ھو جب وہ سچے دل سے توبہ کر لے تو اللّہ اس کے تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے اور اپنے مقبولوں میں شامل کر لیتا ہے لیکن اگر انسان توبہ کی امید پر جان بوجھ کر گناہ کرتا رہے کہ آج گناہ کر لوں کل توبہ کر لوں گا تو یہ بہت حماقت کی بات ہے۔۔۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 آسانیاں پیدا کریں 🔷
لوگوں کو ان کی زندگی سے نفرت مت دلاؤ......!
جس کی چھوٹی سی رہائش ہے، وہ اپنی جگہ سے خوش اور مطمئن ہے، اسے ضرورت نہیں ہے کہ تم جب اس کے گھر جاؤ تو اسے یہ کہو کہ "تم اس میں کیسے رہتی ہو؟" اور اس کی زندگی کو مشکل بنا دو!
جس کا شوہر مشکل مزاج کا ہے، اور وہ اسے جانتی ہے اور اپنے بچوں اور گھر کے لیے اس کے ساتھ نبھا رہی ہے، وہ تمہاری طرف سے یہ سننے کی منتظر نہیں ہے کہ "ارے یہ تو بہت برا حال ہے، میں تمہاری جگہ ہوتی تو اس کا گلا گھونٹ دیتی، یا چھوڑ دیتی" وغیرہ وغیرہ۔
جس کے بچے تعلیمی میدان میں کامیاب نہیں ہیں، وہ تم سے یہ سننا نہیں چاہتی کہ تم اپنے بچوں کی کامیابیوں کو دکھا کر اس کا مذاق اڑاؤ۔
جو عورت کسی جگہ کام کر رہی ہے کیونکہ اسے مالی مشکلات کا سامنا ہے، اور اس کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے، اسے تمہاری طرف سے یہ سننے کی ضرورت نہیں ہے کہ "یہ کیسی جگہ ہے جہاں تم کام کرتی ہو؟ میں تو کبھی بھی ایسے کام کو قبول نہیں کرتی۔"
کچھ لوگ ہم میں سے بے فکر ہوتے ہیں، وہ اپنی زندگی کو قبول کرتے ہیں، گزارا کرتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوش ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی اور متبادل نہیں ہوتا۔ وہ اپنی پریشانیوں کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں اور آدھے بھرے گلاس کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دو، ان کی تکلیفوں کو تازہ مت کرو۔ اور ان پر فیصلے مت سناؤ جب تمہاری حالت ان سے مختلف ہو۔ بولنے سے پہلے اپنے الفاظ کو چھان پھٹک لو۔
لوگوں کی زندگی کو آسان بناؤ تاکہ اللہ تمہاری زندگی کو بھی خوبصورت بنا دے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 مرد کو درد نہیں ہوتا؟؟ 🔷
مرد کو درد نہیں ہوتا۔۔۔؟؟؟
1۔صبح صبح دروازہ کھٹکھٹایا۔ وہ چارپائی سے اٹھے دروازہ کھولا تو سامنے ان کی بڑی بیٹی اپنے دو بچوں سمیت کھڑی تھی۔ "ارے عائشہ تم اس وقت؟ نعمان کہاں ہے؟ چھوڑنے نہیں آیا؟"
"انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے بابا" لڑکھڑاتی ہوئی آواز جیسے ہی ان کے کانوں میں پڑی کچھ لمحوں کے لیے جیسے ان پر سکتہ طاری ہو گیا
بیٹی کو گلے سے لگایا۔ کچھ بھی پوچھنے کی بجائے اپنی آواز کی کپکپاہٹ پر قابو پاتے ہوئے بولے "بابا ابھی زندہ ہیں میرے بچے بابا ابھی زندہ ہیں۔ ۔ ۔"
جوان بیٹی کی طلاق نے ان باریش بزرگ کی کمر توڑ تو دی تھی مگر وہ اپنے آنسو بیٹی سے چھپا کر اسے تسلیاں دینے میں لگ گئے۔
2۔ سارے راستے وہ یہیں سوچتا آیا کہ کس طرح بیوی کو اپنی ملازمت سے نکالے جانے کا بتائے۔ عید سر پر تھی۔ جیب خالی تھی۔ ملازمت اب پتہ نہیں دوبارہ کب ملنی تھی۔ انہیں پریشانیوں میں گھرا وہ گھر پہنچا۔ "آگئے آپ؟ تھکے ہوں گے۔ آرام کر لیں
پھر شام کو شاپنگ کے لیے چلیں گے۔ چند ہی دن رہ گئے ہیں عید سے۔"
اس ایک جملے نے ان تمام جملوں کو مات دے دی جو وہ سارے راستے ذہن میں بناتا آیا تھا۔
چہرے پر مسکراہٹ سجائی اور گویا ہوا
"ہاں کیوں نہیں ضرور۔ شام کو تیار رہنا۔"
اور پھر ایک اور پریشانی نے زہن کو منتشر کر دیا۔ قرض کس سے اٹھاوں اب۔
3۔ دوپہر کا وقت تھا۔ شدید گرمی کا مارا ہوا وہ کام سے لوٹتے ہی سیدھا اپنے کمرے میں چلا گیا۔ ابھی آنکھ لگی ہی تھی کہ زور سے دروازہ بج اٹھا۔ اس نے دروازہ کھولا تو سامنے چھوٹی بہن کھڑی تھی۔ ہاتھ پاوں پھولے ہوئے تھے۔ آنکھیں پانی سے بھری ہوئی اور سانس اکھڑا ہوا۔ اس کا دل زور سے دھڑکا
"کیا ہوا میری شہزادی کو۔ کسی نے کچھ کہا؟"
"بھیا وہ گلی میں میں کالج سے واپس آرہی تھی۔ تو۔ گلی میں کچھ لڑکے میرے پیچھے پڑ گئے۔ روزانہ تنگ کرتے ہیں مگر آج تو حد حد ہی کر دی"
اتنا سنتے ہی غصے سے اس کا چہرہ سرخ ہوگیا۔ وہ باہر کی طرف بھاگا۔ گلی میں پہنچا کوئی نہیں تھا۔ وہ واپس آیا۔ بہن کو پانی پلایا اور اس دن سے آج تک وہ کام پہ جانے سے پہلے خود بہن کو کالج چھوڑ آتا ہے اور واپسی پر خود ہی لے آتا ہے۔
4۔ میرے دوست کی ماں کا آپریشن تھا۔ ہسپتال جاتے ہوئے سارے راستے میں یہیں سوچتا رہا کہ آپریشن کے لیے اتنی بڑی رقم کاانتظام کیسے کیا اس نے
ہسپتال پہنچا تو وہ ایک طرف کرسی پر نڈھال پڑا تھا۔ ایک لمحے کو مجھے
لگا کہ جیسے آپریشن اس کا ہوا ہے۔ جب نزدیک پہنچا تو وہ مجھے شدید بیمار لگا۔ پیٹ کے ایک طرف ہاتھ رکھے ہو ئے تھا
"کیا ہوا ہے یار۔ تم ٹھیک تو ہو؟ "
وہ زبردستی مسکرایا
"ہاں میں ٹھیک ہوں"
اسی لمحے کچھ سوچ کر میں لرزا گیا۔ میں نے مشکوک انداز میں اس سے پوچھا
"پیسے کہاں سے آئے؟ کہیں تم نے۔ ۔ ۔"
"ہاں ایک گردہ بیچ دیا ۔ ماں سے بھی بڑھ کر کچھ ہے بھلا۔ ۔ ۔"
ہم اکثر مرد کا ایک ہی روپ ہی دیکھتے ہیں کہ وہ ظالم جابر اور ہوس پرست ہے۔ مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ مرد کے اور بھی کئی روپ ہیں
وہ باپ بیٹا بھائی اور شوہر کی شکل میں عورت کا محافظ بھی ہے۔ اگرچہ ہمارے معاشرے میں جاہلیت کی وجہ سے مرد کو ہی تمام حقوق حاصل ہیں۔ مرد حاوی ہے۔
عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ مگر اسی معاشرے میں وہ مرد بھی موجود ہیں جو خود کو دھوپ میں رکھ کر اپنے گھر کی خواتین پر چھاوں کیے ہوئے ہیں...
اللہ پاک ایسے مردوں کو سلامت رکھے۔ آمین سلام ایسے مردوں پر۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 افسانہ عقد ام کلثوم 🔷
تاریخ کہتی ہے کہ جب عمر ابن خطاب اسلام لایا تواس کی عمر چالیس 40 برس تھی اور ترسٹھ 63 برس کی عمر میں عمر ابن خطاب کا قتل ہو گیا ۔
2- تمام مورخین کا اتفاق ہے کہ دعوتِ ذولعشیرہ یعنی اسلام کی پہلی دعوت کے وقت امام علی کی عمر مبارک 9 برس تھی ۔
3- تمام شیعہ سنی مورخین کا اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ امام علی کا جناب ِ فاطمہ زہرا سے نکاح 25 برس کی عمر میں ہوا۔۔ یعنی دعوت ذولعشیرہ کے 16 برس بعد۔
4- یعنی عمر بن خطاب ، دعوت ذولعشیرہ کے 7 سال بعد اسلام لیا ، یعنی جب اس نے کلمہ پڑھا تو اس وقت امام علی ؑ کی عمر مبارک 16 برس تھی ۔
5- عمر کے اسلام لانے کے 9 برس بعد امام علی کا نکاح بحکم خدا جنابِ زہرا سے ہوا یعنی 25 سال کی عمر میں ۔یعنی جب امام علیؑ کی شادی ہوئی تب عمر ابن خطاب 49 برس کے تھا ( 40+9=49 برس )
6- تمام مورخین نے یہ بھی لکھا کہ امام علیؑ کی شادی کے ایک سال بعد امام حسن ؑ کی ولادت با سعادت ہوئی اور 2 برس بعد امام حسین ؑ دنیا میں تشریف لائے اور پھر 4برس بعد سیدہ زینب ؑکی ولادت باسعادت ہوئی ۔ ٹھیک!
7- اہل سنت مورخین کے مطابق جناب ِ ام کلثوم بنت امام علی ؑ ، جناب زینب ؑکے 2 سال بعد پیدا ہوئیں ۔
8- تو بی بی ام کلثوم کی پیدا ئش پر عمر بن خطاب کی عمر55 برس تھی (55=6+49)
9- جناب ِ ام کلثوم کی ولادت کے ٹھیک 8 سال بعد عمر قتل ہو گیا یعنی 63 سال کی عمر میں (8=55-63)
اب نتیجہ نکالتے ہیں ۔۔
اہل سنت تاریخ دانوں کے مطابق عقد ام کلثوم عمر کے مرنے سے 3 سال پہلے ہوا اور سب نے یہ بھی لکھا کہ اس مبینہ نکاح سے عمر کے ہاں ام کلثوم سے ایک بیٹا بھی پیدا ہوا جس کا نام زید بن عمر تھا ۔
یعنی شادی کے وقت ام کلثوم کی عمر 5 برس ہوئی (5=3-8)
لو جی افسانہ عقد ام کلثوم کے موجودہ باراتیوں کا تو جنازہ ہی نکل گیا ۔۔ ذرا باراتی مجھے بتائیں گے کہ کس عقلی اور منطقی قانون کے تحت 5 برس کی عمر میں کسی بچی کی شادی بھی ہو جائے اور اس سے ایک بچہ بھی پیدا ہوجا ئے ۔۔ ؟؟؟
لعنت الله علی الکاذبین ۔۔۔ خدا کی لعنت ہو جھوٹوں پر ۔۔ بے شمار۔۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
■ ماہ صفر میں بھیجی گئی پوسٹس۔۔۔۔
پوسٹ دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
⚫ماہ صفر
t.me/islamwitheman/1674
⚫اسیران کربلا کا داخلہ در دربار یزید
t.me/islamwitheman/1675
🌏أربعين اور عراقی قوم
t.me/islamwitheman/1700
🔴جناب سکینہؑ کا زندان میں انتقال
t.me/islamwitheman/1711
🔵بیبی سکینہؑ اور سید ابراهیم
t.me/islamwitheman/1713
⚫بیبی سکینہ سلام الله عليها
t.me/islamwitheman/1714
⚫أربعين حسینی اور اعمال
t.me/islamwitheman/1741
🌸زیارت اربعین
t.me/islamwitheman/1742
🔵زیارت امام حسینؑ کی اہمیت
t.me/islamwitheman/1745
🔵زیارت امام حسینؑ کے آداب
t.me/islamwitheman/1746
💖سلیمان اعمش کا واقعہ
t.me/islamwitheman/1747
⚫چہلم اوّل امام حسینؑ
t.me/islamwitheman/1749
⚫چہلم امام حسین علیہ السلام
t.me/islamwitheman/1750
🌹زیارت امام حسینؑ کا ثواب
t.me/islamwitheman/1751
🌹زیارت عاشورا کے فوائد
t.me/islamwitheman/1972
🌹زیارت عاشورا اور یوم الورود
t.me/islamwitheman/1973
🌸بچوں کی مجلس
t.me/islamwitheman/2596
❤️کربلا سے 11 سبق
t.me/islamwitheman/2598
🔷اعتراض منجانب نواصب
t.me/islamwitheman/2599
🌹ماتم پر آیت قرآنی
t.me/islamwitheman/2600
🔷مجلس شام غریباں کا آغاز
t.me/islamwitheman/2611
🔷اسیران کربلا در کوفہ
t.me/islamwitheman/2613
⚫️ابن زیاد کا شرانگیز خطبہ
t.me/islamwitheman/2614
🔷اسیران کربلا کا سفر شام
t.me/islamwitheman/2618
😢مسافران شام اور شہر
t.me/islamwitheman/2620
🔷نوک نیزہ پر تلاوت قرآن
t.me/islamwitheman/2621
🔷دربار ابن زیاد میں سر شہداء کربلا
t.me/islamwitheman/2626
🔷اسیران کربلا کوفہ سے شام
t.me/islamwitheman/2627
🔷اسیران کربلا کا سفر شام
t.me/islamwitheman/2628
🔷 مسافران شام اور دیر راہب
t.me/islamwitheman/2649
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
1 286
🔷 مختلف تہذیبوں میں عورت کی حیثیت 🔷
🔹 یہودیوں میں:
یہودی عورت کو آدم کے جنت سے نکالے جانے کا ذمہ دار سمجھتے تھے۔ ان کے نزدیک عورت حیض کے دوران ناپاک ہوتی ہے اور ان کے پاس اسے بیچنے اور وراثت سے محروم کرنے کا حق تھا۔ انہوں نے عورت پر انتہائی ظلم کیا اور اسے حقوق سے محروم رکھا۔ ان کے مطابق عورت ایک لعنت ہے کیونکہ اس نے آدم کو ورغلایا۔ تورات میں آیا ہے: "عورت موت سے بھی زیادہ تلخ ہے، اور جو اللہ کے سامنے نیک ہے وہ اس سے بچ جائے گا۔"
🔹 مسیحیوں میں:
عورت انسان ہے لیکن اسے مرد کی خدمت کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ ان کی روح جہنم کے عذاب سے بچنے والی روح سے خالی ہے، سوائے "مسیح کی ماں" کے۔
🔹 قدیم ہندوؤں میں:
ہندو عورتیں اگر ان کے شوہر مر جاتے تو انہیں شوہر کی لاش کے ساتھ آگ میں جلا دیا جاتا تھا، اور بعض اوقات انہیں زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔
🔹 چینی اور جاپانیوں میں:
چینیوں کے نزدیک عورت کی کوئی قدر و قیمت نہیں تھی اور اسے "دردناک پانی" کہتے تھے۔ عورت کو مرد کے گھر میں برائی سمجھا جاتا تھا جسے وہ جب چاہے نکال سکتا تھا۔ شوہر کے مرنے پر اسے گھر میں جانوروں کی طرح خدمت کے لیے رکھا جاتا تھا۔ جاپانیوں میں بھی سخت باپ کے نظام کا رواج تھا جہاں باپ کو بیٹی یا بیٹے کی بیوی کو خاندان سے نکالنے کا حق تھا، یہاں تک کہ اپنی بیٹی کو قتل کرنے اور بیٹیوں کو بیچنے کا حق بھی حاصل تھا۔
🔹 فارسیوں میں:
عورت کو فارسیوں میں ذلیل کیا جاتا تھا اور اسے فساد کا سبب سمجھا جاتا تھا۔ اس لیے وہ ظلم و ستم کے تحت زندگی گزارتی تھی اور شوہر کے مکمل اختیار میں ہوتی تھی۔
🔹 یونانیوں میں:
یونانی عورت کو حقیر اور ذلیل سمجھتے تھے اور اسے "شیطان کا عمل" کہا جاتا تھا۔ وہ بازار میں بیچی اور خریدی جاتی تھی، حقوق سے محروم اور وراثت اور مال کے استعمال کے حق سے محروم تھی۔
مشہور یونانی فلسفی ارسطو نے کہا: "عورت مرد کا غیر مکمل حصہ ہے، اور فطرت نے اسے تخلیق کی نچلی سطح پر چھوڑ دیا ہے۔"
سقراط نے کہا: "عورت دنیا میں بحران کا سب سے بڑا سبب ہے، عورت زہریلے درخت کی مانند ہے جس کا ظاہری حصہ خوبصورت ہے لیکن اس کے پھل سے پرندے مر جاتے ہیں۔"
🔹 رومیوں میں:
رومی عورت کی حالت یونانیوں جیسی ہی تھی، بلکہ زیادہ خراب۔ اسے غوا کی چیز سمجھا جاتا تھا، خریدی اور بیچی جاتی تھی، اور اس کے شوہر کے پاس اس کی زندگی اور موت کا حق ہوتا تھا۔ عورت کی کوئی روح نہیں سمجھی جاتی تھی اور اسے آخرت کی زندگی کا وارث نہیں سمجھا جاتا تھا۔ جاگنے، ہنسنے، اور بولنے کی ممانعت تھی، اور اس کا وقت خدمت اور اطاعت میں گزارنا تھا۔ "جاگوس" نے کہا: "ہماری عادت یہ ہے کہ عورتوں کو اپنے کم عقلی کی وجہ سے زیر نگرانی رکھا جائے۔" انہیں بات کرنے سے روکنے کے لیے ان کے منہ میں لوہے کے قفل ڈالے جاتے تھے۔
🔹 جاہلیہ عرب میں:
جاہلیہ عرب میں عورت کو ایک متاع سمجھا جاتا تھا اور اسے مال اور جانوروں کی طرح تصرف میں رکھا جاتا تھا۔ انہیں وراثت کا حق نہیں دیا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا: "ہمیں صرف وہی وارث ہو سکتا ہے جو تلوار اٹھا سکے اور قبیلے کی حفاظت کرے۔" وہ بیٹیوں کو ذلیل سمجھتے تھے اور انہیں زندہ دفن کر دیتے تھے۔
🔹 جدید مغربی تہذیب میں:
انگلینڈ میں عورت کو بازار میں شلنین کے عوض بیچا جاتا تھا کیونکہ وہ چرچ پر بوجھ بن گئی تھی۔ 1882 تک عورت کو جائداد کی ملکیت اور خرید و فروخت کی مکمل آزادی نہیں ملی تھی۔ بلغراد میں عورتیں ترازو میں بیچی جاتی تھیں۔ آج کی مغربی تہذیب میں عورت کو اشتہارات اور مصنوعات کی فروخت کے لیے غوا کی چیز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جنسی صنعت میں عورت کا استحصال ہوتا ہے اور اسے ایک متاع سمجھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ "سفید غلامی" کا کاروبار بھی پایا جاتا ہے۔
🔹 اسلام میں:
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "عورتیں مردوں کی شریک ہیں۔" اسلام جسے بہت سے لوگ عورت کے ظلم کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، واحد مذہب ہے جس نے عورت کو عزت اور حقوق دیے ہیں۔ تمام شرعی نصوص عورت کے احترام پر زور دیتی ہیں اور اس پر ظلم و ستم کی سخت سزا تجویز کرتی ہیں۔ سورہ نساء میں عورت کے حقوق اور اس کے امور کی وضاحت کی گئی ہے۔ اسلام میں عورت کو مکمل حقوق اور آزادی حاصل ہے جو اس کی عزت و حرمت کو محفوظ رکھتے ہیں۔
فرانسیسی مورخ "گوستاو لوبون" کہتا ہے: "یورپیوں نے مسلمانوں سے عورت کی عزت کے اصول سیکھے جو عورت کو پست حالت سے بلند کر گئے۔"
ان سب کے باوجود، کچھ لوگ اسلام پر عورت کے حقوق کی پامالی کا الزام لگاتے ہیں۔ ان کی حقیقی خواہش عورت کو اپنا آلہ کار بنانا ہوتا ہے۔ جنہوں نے ان کی بات مانی، ان کا استحصال ہوا اور وہ کھیل تماشا بن گئیں۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 ایلومینیم (سلور) کے برتنوں کا نقصان 🔷
پاکستانیوں کا قومی مرض قبض، اور ایلومینیم کے برتن: ایک خاموش قاتل۔۔۔
ایلومینیم، جسے عرف عام میں "سلور برتن" کہا جاتا ہے، پاکستانی گھروں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا دھات ہے۔ یہ سستے، ہلکے، اور ہر بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں، اسی لیے ہر دوسرے گھر میں یہی برتن روزمرہ کے کھانے پکانے اور گرم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سہولت ہماری صحت کو کس قدر مہلک نقصان پہنچا رہی ہے؟
ایلومینیم کیا ہے اور یہ نقصان دہ کیوں ہے؟
ایلومینیم ایک ایسا عنصر (Element) ہے جس کی انسانی جسم کو کوئی قدرتی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب ہم ایلومینیم کے برتنوں میں کھانا پکاتے ہیں، خاص طور پر تیزابیت والے اجزاء جیسے ٹماٹر، دہی، یا لیموں استعمال کرتے ہوئے، تو وہ برتن میں موجود ایلومینیم کو تحلیل (leach) کر دیتے ہیں، اور یہ باریک مقدار میں کھانے میں شامل ہو کر ہمارے جسم میں داخل ہو جاتا ہے۔
چونکہ ایلومینیم کا اثر فوری نہیں ہوتا، لوگ اس خطرے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن وقت کے ساتھ، یہ زہریلا دھات جسم کے مختلف حصوں میں جمع ہوتا رہتا ہے، خاص طور پر:
نروس سسٹم (دماغ اور اعصاب)
مسلس (پٹھے)
بون مارو (ہڈیاں)
ایلومینیم اور نروس سسٹم کی بیماریاں
ایلومینیم نروس سسٹم پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے، جس کے ابتدائی علامات کچھ یوں ہوتے ہیں:
یادداشت کی کمزوری
اعصابی سستی
ذہنی دھند
اگر یہ زہر برسوں تک جسم میں موجود رہے تو:
الزائمر (Alzheimer's)
پارکنسنز (Parkinson's)
جیسی پیچیدہ دماغی بیماریاں جنم لیتی ہیں، جن کا کوئی مستقل علاج موجود نہیں۔
ایلومینیم اور قبض کا گہرا تعلق
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایلومینیم قبض کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے۔ ہماری بڑی آنت (Large Intestine) "سموتھ مسلز" سے بنی ہوتی ہے، جن کی حرکت سے پاخانہ نیچے کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔
ایلومینیم ان مسلز کی قدرتی حرکت کو متاثر کرتا ہے، اور رفتہ رفتہ آنت سست یا مفلوج ہو جاتی ہے۔
اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے:
کئی دنوں تک پاخانہ کی حاجت نہیں ہوتی
حاجت ہو بھی تو آنت حرکت نہیں کرتی
بار بار زور لگانے کے باوجود اخراج نہیں ہوتا
پیٹ پھول جاتا ہے، بھاری پن محسوس ہوتا ہے
ذہنی چڑچڑاپن اور کمزوری طاری رہتی ہے
یہی وہ ’’پاکستانی قبض‘‘ ہے جسے اکثر لوگ ’’ام الامراض‘‘ یعنی بیماریوں کی ماں کہتے ہیں۔
✅ اس مسئلے کا حل کیا ہے؟
1. ایلومینیم برتنوں سے جان چھڑائیں:
فوراً ایلومینیم کے برتن ترک کریں۔
کھانے پکانے کے لیے درج ذیل برتن استعمال کریں:
مٹی کے برتن – قدرتی، غیر زہریلے، معدنیات سے بھرپور
سٹین لیس اسٹیل – محفوظ، پائیدار
کانسی یا پیتل (Bronze/Brass) – صدیوں سے آزمودہ دھاتیں
کاسٹ آئرن (Cast Iron) – آئرن سپلیمنٹ کے طور پر بھی فائدہ مند
2. قبض کے علاج کے لیے قدرتی تدابیر:
روزانہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ السی کے بیج (Flax seeds) کا سفوف ڈال کر پیئیں۔
کھانے میں ریشہ دار غذائیں شامل کریں جیسے پھل، سبزیاں، دلیہ، چقندر۔
روزانہ دو سے تین لیٹر پانی پینا لازم بنائیں۔
رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ گھی یا زیتون کا تیل نیم گرم دودھ میں ملا کر پیئیں۔
پیٹ کے نچلے حصے کی مالش ناریل یا سرسوں کے تیل سے کریں۔
3. جسمانی سرگرمی ضروری ہے:
روزانہ 20-30 منٹ کی چلنا یا ورزش آنتوں کو حرکت میں رکھتی ہے۔
ٹوائلٹ کے وقت زور نہ لگائیں، بلکہ اسکواٹ پوزیشن اپنائیں (جیسے کہ مٹی کے بیت الخلا میں ہوتی ہے)۔
✅ احتیاط ہی علاج ہے
ایلومینیم سے پیدا ہونے والی بیماریاں آہستہ آہستہ جنم لیتی ہیں، لیکن اثر اتنا گہرا ہوتا ہے کہ ساری زندگی کو متاثر کر دیتی ہیں۔ آج اگر ہم اپنے برتن بدل لیں، تو کل صحت مند زندگی پا سکتے ہیں۔ صرف کھانے کے معیار سے نہیں، کھانے کے برتنوں سے بھی ہماری صحت جُڑی ہے۔
🔚 نتیجہ
ایلومینیم کے برتن صرف سستے ہوتے ہیں، سست زندگی کا سبب بھی یہی ہیں!
وقت ہے کہ ہم قدرتی طرزِ زندگی کی طرف واپس لوٹیں اور خود کو "ام الامراض" یعنی قبض سمیت کئی مہلک بیماریوں سے بچائیں
اس لیۓ کبھی کبھار تانبا اور پیتل بھی استعمال کیا کریں۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 موبائل سم کو لاک ضرور لگائیں 🔷
اگر آپ اپنے موبائل فون میں سم لاک استعمال نہیں کر رہے تو سمجھ لیں کہ آپ خود کو ایک غیر ضروری اور خطرناک رسک میں ڈال رہے ہیں اور وہ بھی صرف غفلت کی وجہ سے۔ حیرت کی بات ہے کہ بارہا وارننگز، آگاہی مہمات، اور تلخ تجربات کے باوجود بھی کچھ لوگ یہ آسان سا حفاظتی قدم نہیں اٹھاتے۔
جب موبائل فون چوری ہوتا ہے تو صرف فون کا لاک ہونا کافی نہیں ہوتا۔ چور سب سے پہلے سم نکالتے ہیں اور اسے کسی دوسرے موبائل میں لگا لیتے ہیں۔ پھر وہ آپ کے نمبر سے آپ کے قریبی لوگوں کو میسج یا کال کر کے دھوکہ دے سکتے ہیں، خود کو آپ ظاہر کر کے ایمرجنسی پیسے منگوا سکتے ہیں۔
اصل خطرہ تب شروع ہوتا ہے جب چور آپ کی سم سے USSD کوڈز استعمال کرتا ہے۔ پاکستان میں USSD کوڈز جیسے کہ *786#، *777# وغیرہ کا استعمال ایزی پیسہ، جاز کیش، یو پیسہ اور دیگر موبائل بینکنگ سروسز کے لیے ہوتا ہے۔ اگر آپ کے موبائل نمبر سے یہ والٹس منسلک ہیں، اور آپ نے مضبوط پِن کوڈ نہیں لگایا ہوا، تو چور چند سیکنڈز میں آپ کا پورا بیلنس نکال سکتا ہے نہ ایپ کی ضرورت، نہ انٹرنیٹ کی۔
اگر آپ نے سم لاک ایکٹیویٹ کیا ہو تو جیسے ہی چور سم کو کسی اور موبائل میں ڈالے گا یا فون ری اسٹارٹ کرے گا، سم فوراً پِن کوڈ مانگے گی۔ نہ کال ہوگی، نہ میسج، نہ یوایس ایس ڈی' کوڈ کام کرے گا۔ یوں آپ کی شناخت کانٹیکٹس، اور پیسہ سب محفوظ رہیں گے۔
آپ کی سم صرف ایک چھوٹی سی چپ نہیں، بلکہ آپ کی شناخت، معلومات اور مالی معاملات کا دروازہ ہے۔ اس دروازے پر تالہ نہ لگانا بے وقوفی ہے؟ فوری طور پر سم لاک
ایکٹیویٹ کریں اور اپنی حفاظت یقینی بنائیں۔
طریقہ درج ذیل ہے
سم لاک لگانے کا طریقہ ہر موبائل میں مختلف ہو سکتا ہے، لیکن زیادہ تر فونز میں یہ آپشن "Privacy & Security" یا "Mobile Networks" کی سیٹنگز میں موجود ہوتا ہے۔ بعض موبائلز میں یہ آپشن "Fingerprints, Face Data & Screen Locks" کے تحت بھی آتا ہے۔ سم لاک لگانے کے لیے آپ اپنے موبائل کی Settings میں جائیں اور سرچ بار میں "SIM Lock" یا "Lock SIM card" لکھیں، تو یہ آپشن فوراً سامنے آ جائے گا۔ اس کے بعد آپ اپنی سم کو PIN کوڈ کے ذریعے لاک کر سکتے ہیں تاکہ کوئی دوسرا آپ کی سم استعمال نہ کر سکے۔ یہ ایک آسان لیکن مؤثر سیکیورٹی فیچر ہے جس سے آپ اپنی سم کو غیر ضروری استعمال سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 بد گمانیاں نہ پالیں 🔷
مسجد کی اسپیکر والی الماری جو بغیر تالے کے ہے ایک دن آذان دینے کے لئے مؤذن صاحب نے اسپیکر کا بٹن کھولا تو اسپیکر کی مشین تو چلی مگر آواز ہارن تک نہ جاتی تھی، بوڑھے مؤذن صاحب نے مشین اور الماری بند کر کے بغیر اسپیکر کے آذان دی۔ جب نمازی آئے تو مؤذن صاحب نے کسی نوجوان کو اسپیکر چیک کرنے کو کہا، اُس نے دیکھا تو ہارن کی جانب جانے والی تار ایسے کٹی اور چھیلی ہوئی تھی جیسے کسی نے چھری سے کاٹنے کی کوشش کی ہو، ساری مسجد میں یہ بات پھیل گئی کہ جناب...! کوئی چور مشین چوری کرنے کی غرض سے آیا اچانک کسی آہٹ سنائی دینے پر وہ کام نامکمل چھوڑ کر بھاگ گیا اَب چور تلاش کرنے کی صدا لگائی گئی۔
محلے کے فلاں اوباش کی یہ حرکت ہو سکتی ہے، دوسرے نے کہا: فلاں چھوکرا بری صحبت میں اٹھتا بیٹھتا ہے اُس کی کارستانی ہو سکتی ہے، تیسرے بابا جی نے کہا: فلاں گھر والا لڑکا دوسال پہلے چوری کے کیس میں پکڑا گیا تھا مجھے تو اُس پر شک ہے، غرض کہ جتنے منہ اُتنی باتیں۔۔۔
ظاہر ہے کسی کا گھر تو تھا نہیں کہ جب تک کوئی فیصلہ نہ ہو جاتا مجلس برخاست نہ ہوتی، سب اپنی بولی بول کر آہستہ آہستہ بِنا کوئی فیصلہ کئے مسجد سے رخصت ہو گئے، تار جوڑ دی گئی، آذان کی آواز آنا شروع ہو گئی، ہر نماز پہ بات چِھڑتی اور مختلف چوروں پہ تبصرے ہوتے رہے۔
دوسرے دن ظہر کی آذان دینے کے لئے مؤذن صاحب نے جونہی الماری کا پَٹ کھولا تو خَپ کر کے بڑا چوہا مؤذن صاحب کے قدموں کو چھوتا وہ گیا، اوسان بہال ہونے پہ جب مشین کا بٹن کھولا تو ہارن میں آواز ندارد۔۔۔ وہی تار کٹی ہوئی، وہی کل والا مسئلہ۔۔۔ اَب جب نمازی تشریف لائے تو مؤذن صاحب نے ساری صورتحال سے آگاہ کیا، سب خاموش۔۔۔
🔘 صاحب! ہمارے اکثر جھگڑے مفروضوں پہ قائم ہوتے ہیں، دشمنیاں شک کی بنیاد پہ ہوتی ہیں، نفرتیں گمانوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، اکثر وہ کچھ نہیں ہوتا جو ہم سوچ رہے ہوتے ہیں۔
دل پاک کیجئے، سوچ پاک ہو جائے گی، نفرت کی جگہ اُلفت جنم لے گی۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔰 اس فاحشہ عورت کا میں حسین مقروض ہوں 🔰
مدینہ میں ایک فاحشہ عورت رہتی تھی اس کے پڑوس میں ایک شیعہ مومن کا مکان تھا عزادار کے گھر بالعموم صف ماتم کا انتظام رہتا تھا گرمی کے موسم میں ایک دن ایسا آیا کہ عزادار کے مکان میں صف عزا بچھی تھی نیاز پک رہی تھی ذاکرین شعرا مصائب پڑھ رہے تھے صاحب خانہ نے ان ذاکروں اور مجلس میں شامل افراد کے لئے نیاز پکانے کا حکم دے رکھا تھا نیاز کی دیگ چولہے پہ تھی اور وہ عزاداری میں مصروف تھے اس فاحشہ عورت کو ضرورت ہوئی اور یہ اگ لینے کے لئے عزادر کے گھر آئی دیکھا تو آگ بجھ چکی تھی,
میں( عورت کہتی ہے) نے چنگاریوں کو پھونکنا شروع کیا میرے منہ اور سر پر راکھ پڑ گئی میرے ہاتھ سیاہ ہوگئے آگ جل گئی میں آگ لے کر چلی گئی دیگ کے نیچے آگ جل گئی نیاز میں جو کمی رہ گئی تھی وہ آگ جلنے سے دور ہوگئی میں نے گھر آکر اپنا کام کیا اور دوپہر کو قیلولہ کے لئے سو گئی,
عالم خواب میں میدان محشر دیکھا ہر طرف العطش العطش کی صدائیں تھی ملائکہ کو حکم ہوا کہ مجھے جہنم میں ڈال دو فاحشہ عورت چیخ چیخ کر مدد کے لئے پکارنے لگی لیکن اس کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا جب ملائکہ جہنم کے کنارے پہ پہنچ گئے تو پیچھے سے آواز آئی ٹھہر جاؤ اسے جہنم میں نہ ڈالنا -
ملائکہ نے مڑ کر دیکھا تو فرزند رسول ص امام حسین علیہ السلام تھے۔
اے فرزند رسول ص کیا آپ ص اسکی شفاعت کریں گے ؟ امام حسین ص نے فرمایا ہاں! ملائکہ نے عرض کیا قبلہ ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں یہ عورت فاحشہ ہے آپ ص نے اسکی شفاعت کیوں کی ؟
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: تم اس کے ہاتھ دیکھو راکھ سے سیاہ ہیں اس کا سر اسکا چہرہ راکھ سے آلودہ ہے -
ملائکہ نے عرض کیا: یہ تو سب کچھ ہے اسکا شفاعت سے کیا تعلق ہے ؟
فرمایا اس کے پڑوس میں میرے فلاں عزادار کا گھر ہے آج اس نے صف ماتم بچھا رکھی تھی اور نیاز پکا رہا تھا وہ میرے ماتم میں مصروف ہوگئے اور آگ بجھ گئی نیاز ابھی تک پکی نہ تھی اسکو آگ کی ضرورت ہوئی اور یہ آگ لینے پڑوسی عزادار کے گھر گئی اس نے آگ دوبارہ جلائی اس کے آگ جلانے سے نیاز میں جو خامی تھی وہ پوری ہوگئی اگرچہ اس نے آگ اپنے فائدہ کے لئے جلائی تھی لیکن میرے ص نام پہ پکنے والی نیاز کو جو فائدہ ہوا وہ اسی کی آگ جلانے سے ہوا میں اسکا مقروض ہوں-
ملائکہ نے مجھ کو چھوڑا تو میں اس شخص ص کی طرف مخاطب ہوئی اور عرض کیا آپ ص نے اس کڑے وقت میں مجھ پہ احسان کیا آپ کون ہیں ؟
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا میں سیدہ زھراء و علی علیہ السلام کا مظلوم فرزند حسین ہوں۔
میں اسی وقت آپ علیہ السلام کے قدموں پہ گر پڑی اور عرض کیا قبلہ جو بدکار ہوچکی ہوں وہ آج آپ ص نے معاف کرادی آج کے بعد میں بدکاری سے توبہ کرتی ہوں.
📘 معالی السبطین مہدی مازندارانی ج ١ , ص ۲۲٣۔
📘 دمعہ الساکبہ ج ۲ , ص ١۲۰,١۲١۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
ہم 100,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر رہے ہیں… اور آپ کو احساس بھی نہیں ہوتا! 🌍
کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ ابھی حرکت کر رہے ہیں؟
نہیں؟
تو پھر تیار ہو جائیے حیرت کے لیے…
🌍 اس وقت آپ تقریباً ایک لاکھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خلا میں سفر کر رہے ہیں!
یہ زمین کی سورج کے گرد گردش کی رفتار ہے…
یعنی ہم سب خلا میں تیز رفتاری سے اُڑ رہے ہیں – اور ہمیں خبر بھی نہیں! 😮
مگر سوال یہ ہے:
ہمیں یہ سب محسوس کیوں نہیں ہوتا؟
نہ کوئی ہوا، نہ جھٹکا، نہ ہلچل؟ 🤔
🧠 اس کا سادہ اور سائنسی جواب یہ ہے:
آپ، آپ کے آس پاس کی فضا، درخت، سمندر، عمارتیں – سب کچھ ایک ہی رفتار سے حرکت میں ہے۔
اور چونکہ یہ حرکت مسلسل اور یکساں ہے، ہمیں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔
👨🔬 طبیعیات میں اسے کہا جاتا ہے:
قانونِ جمود (Inertia)
یعنی کوئی بھی جسم جب تک کسی بیرونی قوت کا اثر نہ ہو، اپنی رفتار اور سمت برقرار رکھتا ہے۔
🚗 جیسے آپ ایک سیدھے ہموار راستے پر چلتی کار میں ہوں، تو آپ کو تب تک حرکت محسوس نہیں ہو گی جب تک اچانک بریک نہ لگے یا موڑ نہ آئے۔
🌌 مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم صرف سورج کے گرد ہی نہیں گھوم رہے!
1️⃣ زمین اپنی محور کے گرد 1,600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوم رہی ہے
2️⃣ زمین سورج کے گرد 100,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کر رہی ہے
3️⃣ سورج خود کہکشاں (ملکی وے) میں 828,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے
4️⃣ پوری کہکشاں بھی کسی نامعلوم سمت میں آگے بڑھ رہی ہے!
یعنی…
آپ ایک ہمہ وقت جاری رہنے والے کائناتی سفر پر ہیں،
روزانہ لاکھوں کلومیٹر طے کرتے ہیں،
اور اپنی جگہ سے ہلتے بھی نہیں!
✨ یہ کائنات مسلسل متحرک ہے،
مگر قدرت کے قوانین نے اس میں ایسا توازن قائم کر رکھا ہے کہ ہمیں سکون محسوس ہوتا ہے۔
📖 "وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ"
(اور سب اپنے اپنے مدار میں تیر رہے ہیں)
– سورۃ یٰسین، آیت 40
سبحان اللہ، کیا کمال کا نظام ہے… اور ہمیں اس کا اندازہ تک نہیں ہوتا!
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/6674
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 لوکی کا جوس 🔷
#لوکی_کا_جوس پینے کے 7 #حیرت_انگیز #طبی_فوائد ۔۔۔
لوکی نہ صرف ایک عام سبزی ہے بلکہ ایک #مکمل #قدرتی ٹانک بھی ہے، خاص طور پر گرمیوں میں۔ اس میں 92٪ پانی، صفر کیلوریز، اور وٹامن C، K، A، E، آئرن# ، #میگنیشیم، #فولک_ایسڈ اور #پوٹاشیئم جیسے اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ لوکی کا جوس ہمیں کیا کیا فائدے دے سکتا ہے:
1️⃣ جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے، لو سے بچاتی ہے
لوکی کی ٹھنڈی تاثیر گرمی میں #ڈی_ہائیڈریشن، گرمی دانوں، نکسیر اور معدے کی تپش سے بچاتی ہے۔ جگر کی صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔
2️⃣ وزن کم کرنے میں مددگار
صفر کیلوریز اور فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث لوکی کا جوس پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے — بغیر چہرے کو متاثر کیے۔
3️⃣ #یورینری_انفیکشن (UTI) میں مفید
لوکی کے جوس میں لیموں ملا کر پینے سے یو ٹی آئی جیسے مسائل میں فائدہ ہوتا ہے۔ یہ قدرتی دیسی علاج ہے، بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے۔
4️⃣ معدہ اور آنتوں کی صفائی
روزانہ لوکی کا جوس قبض، گیس، #سینے کی_جلن اور تیزابیت جیسے مسائل کو ختم کرتا ہے۔ #نظامِ_ہضم مضبوط ہوتا ہے۔
5️⃣ #دل_کی_حفاظت
صبح نہار منہ لوکی کا جوس پینا #کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دل و شریانوں کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔ #بلڈ_پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
6️⃣ #ذہنی_دباؤ اور یادداشت بہتر کرے
لوکی میں موجود Choline دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، ذہنی دباؤ کم کرتا ہے، اور #یادداشت کو تیز کرتا ہے۔
7️⃣ ورزش کے بعد بہترین #قدرتی_ٹانک
پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ #پٹھوں کو آرام دیتا ہے اور #توانائی بحال کرتا ہے۔ بغیر کیلوریز کے بھوک کم کرتا ہے۔
🧃 #لوکی_کا_جوس بنانے کا طریقہ:
1 پاؤ تازہ لوکی چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
بلینڈر میں ڈالیں۔
7-8 پودینے کے پتے اور 1 عدد لیموں کا رس شامل کریں۔
حسبِ ذائقہ نمک، کالی مرچ اور چٹکی بھر سفید زیرہ شامل کریں۔
اچھی طرح بلینڈ کر کے چھان لیں اور ٹھنڈا کر کے نوش فرمائیں۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/6672
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
