ISLAM WITH EMAN
الذهاب إلى القناة على Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
إظهار المزيد1 285
المشتركون
+124 ساعات
-27 أيام
-630 أيام
أرشيف المشاركات
1 286
کافی لوگ آج یہ سوال کر رہے ہیں:
کیا امریکہ نے ایران کا جوہری پروگرام واقعی مکمل تباہ کر دیا ہے؟
تو بطور ایک پی ایچ ڈی فزکس اور سائنس کا طلب علم، مجھے لگا کہ یہ بات سادہ اور عام فہم انداز میں سب کو سمجھانی چاہیے۔
دیکھیں... نیوکلیئر پروگرام کوئی چھوٹا موٹا پروجیکٹ نہیں ہوتا،
یہ کوئی لیب کا کمرہ نہیں،
اور نہ ہی کوئی بریف کیس ہے کہ خطرہ محسوس ہو تو اٹھا کر کہیں اور رکھ دیا جائے۔
یہ ایک پورا سسٹم ہوتا ہے۔
ہزاروں سینٹری فیوجز، میلوں لمبی پائپنگ، حساس درجہ حرارت اور دباؤ پر چلنے والے کنٹرول سسٹم،
خاص قسم کی بجلی کی فراہمی،
اور ایک ایسا ماحول جو عام فیکٹری میں نہیں بنایا جا سکتا۔
امریکہ نے جن جگہوں پر حملہ کیا، جیسے نطنز اور فردو،
وہ عام عمارتیں نہیں تھیں، بلکہ ایسی تنصیبات تھیں جہاں ایران یورینیم کو طاقتور بناتا ہے۔
یہ مراکز زمین کے اندر، پہاڑوں کے نیچے، سخت چٹانوں میں چھپائے گئے تھے
تاکہ کسی حملے کی صورت میں بھی آسانی سے تباہ نہ ہو سکیں۔
لوگ کہتے ہیں، "امریکہ نے بنکر بسٹر بم پھینکے ہیں، جو زمین کے اندر 50-60 میٹر تک جا کے دھماکہ کر سکتے ہیں!"
ہاں، ایسی ٹیکنالوجی ہے،
لیکن ایک یا دو بم پوری تنصیب کو تباہ نہیں کر سکتے خاص طور پر جب وہ جگہ پہلے سے حفاظتی لحاظ سے مضبوط بنائی گئی ہو۔
سیٹلائٹ کی تصویریں اور عالمی رپورٹس بھی یہی بتا رہی ہیں کہ صرف اوپر کی عمارتیں متاثر ہوئیں،
اصل مشینری، جو زمین کے اندر ہے، وہ ابھی بھی اپنی جگہ پر موجود ہے۔
اور رہی بات ریڈیایشن یعنی طابکاری کی؟
تو بھائی، جب وہاں کوئی ایکٹیو جوہری ری ایکٹر ہی نہیں تھا،
نہ کوئی فیول راڈز، نہ کوئی زنجیری تعامل
تو تابکاری (ریڈیایشن) کہاں سے پھیلتی؟
تو کیا ایران کا نیوکلیئر پروگرام ختم ہو گیا؟
نہیں۔
نہ ختم ہوا ہے، نہ اتنی آسانی سے ختم ہو گا۔
ایران کے پاس ابھی بھی:
یورینیم ہے،
سینٹری فیوجز ہیں،
سائنس دان موجود ہیں،
سسٹم کا ڈیزائن ہے،
اور سب سے بڑھ کر
عزم اور وقت ہے۔
اور یہ پانچ چیزیں کافی ہوتی ہیں کسی بھی نیوکلیئر پروگرام کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے۔
اگر ایران کے کسی ایٹمی پلانٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے، تو اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے۔ دھماکے کی شدت، ہوا کی سمت اور موسم کے لحاظ سے تابکاری کے اثرات عراق، افغانستان، پاکستان، خلیجی ممالک (سعودی عرب، کویت، بحرین، قطر، یو اے ای)، ترکی اور وسطی ایشیائی ممالک (جیسے ترکمانستان، ازبکستان) تک پہنچ سکتے ہیں۔ فضا میں موجود تابکار ذرات ہزاروں کلومیٹر دور تک بھی جا سکتے ہیں، اور اگر تابکاری پانی میں شامل ہو جائے تو سمندر کے راستے اس کا دائرہ اور بھی وسیع ہو سکتا ہے۔
چرنوبل اور فوکوشیما جیسے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایٹمی تباہی صرف ایک قوم یا ایک سرحد تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔
اس لیے جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ "سب کچھ ختم ہو گیا"
تو ان سے بس اتنا کہنا ہے:
یہ فلم نہیں، یہ نیو کلئیر فزکس ہے۔
زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ عام عوام کو بھی سادہ الفاظ میں یہ بات سمجھ آ جائے۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 286
⚠️⚠️⚠️ تابوت کا آرڈر دے دو
🔴 ♨️ حجت الاسلام ڈاکٹر روانبخش، قم کے عظیم عوام کے نمائندے نے خبر فوری کے نیشنل چینل سے بات چیت میں کہا
❌ فردو کے جوہری تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان اتنا سنگین نہیں جتنا کہ امریکی میڈیا اور مجرم ٹرمپ بیان کر رہے ہیں۔ زیر زمین تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے
💯 عوام اطمینان رکھیں کہ ایرانیوں کے پاس موجود جوہری علم کو ایسے مجرمانہ اقدامات سے ختم نہیں کیا جا سکتا
⛔️ ٹرمپ نے اس احمقانہ حرکت سے خطے میں اپنے ہی فوجیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو جواز فراہم کر دیا ہے
⛔️ ٹرمپ کو چاہئے کہ جلد از جلد تابوت بنانے والی کمپنیوں کو خطے میں تعینات امریکی فوجیوں کی لاشوں کی نقل و حمل کے لئے بڑے پیمانے پر پیداوار کا آرڈر دے دے۔
22_6_2025
🔷🔷🔷🔷🔷
1 286
💥بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
🛑 ایٹمی توانائی کی ایرانی تنظیم کا اعلامیہ:
گذشتہ چند دنوں کے دوران دشمن صہیونی ریاست کی درندگی پر مبنی حملوں کے بعد، آج سحری کے وقت ایران کے ایٹمی مراکز فردو، نطنز اور اصفہان کو ایک وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، جو کہ بین الاقوامی قوانین، خاص طور پر جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کے سراسر خلاف ہے۔
🔹 یہ بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدام افسوسناک طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی بے حسی اور حتیٰ کہ اس کی خاموشی و ساتھ دینے کی روش کے سائے میں انجام پایا ہے۔
🔹 امریکہ کے صدر نے اس حملے کی ذمہ داری کھلے عام سوشل میڈیا کے ذریعے قبول کی ہے، جبکہ یہ سائٹس پادمان معاہدے اور NPT کے تحت ایجنسی کی مسلسل نگرانی میں تھیں۔
🔹 توقع ہے کہ عالمی برادری ان جنگل کے قانون جیسے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرے گی اور ایران کی جائز قانونی حقوق کے حصول میں اس کا ساتھ دے گی۔
ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہے کہ دشمنوں کی ان خبیث سازشوں کے باوجود، ہمارے ہزاروں انقلابی اور پرعزم سائنسدانوں و ماہرین کی کوششوں سے اس قومی صنعت کی ترقی کا راستہ—جو ہمارے ایٹمی شہداء کے خون کا ثمر ہے—کبھی رُکنے نہیں دیا جائے گا۔
🔹 یہ تنظیم، ایرانی قوم کے حقوق کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات بشمول قانونی پیروی، کو اپنی ترجیحات میں شامل کر چکی ہے۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 286
*ایران پر براہ راست امریکی جارحیت، نطنز اور اصفہان کی تین ایرانی سائٹس پر حملے کا دعویٰ*
واشنگٹن - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ فردو، نطنز اور اصفہان کی سائٹس کے خلاف آپریشن مکمل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے تمام ہوائی جہاز اب ایران کی فضائی حدود سے باہر ہیں۔" ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی ہوائی جہازوں نے فردو سائٹ پر "بمبوں کا ایک مکمل پے لوڈ" گرایا۔
امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "دنیا کی کوئی دوسری فوج ایسا نہیں کر سکتی۔" انہوں نے اختتام پر کہا کہ "اب امن کا وقت ہے!" خبری ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر امریکی حملے سے پہلے اسرائیل کو آگاہ کر دیا تھا۔ چینل 14 نے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ نے کل ایک گفتگو میں صہیونی رژیم کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایران پر حملے کے وقت سے آگاہ کر دیا تھا۔
ایکسیوس نے یہ بات کہتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں اسرائیل کی حمایت کے لیے ٹرمپ کے براہ راست مداخلت کے فیصلے سے مشرق وسطی میں تاریخی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے خبر ایجنسی روئٹرز سے بات چیت میں کہا کہ ایران کی جوہری سائٹس پر حملوں میں امریکی بمبار طیارے B-2 استعمال ہوئے۔
ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ فردو سائٹ (ختم ہو گئی) ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "میں آج رات 10 بجے وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کروں گا اور ایران میں ہمارے بہت کامیاب فوجی آپریشن کے بارے میں بات کروں گا۔" انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ "اسرائیل اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے"، مزید کہا کہ "یہ امریکہ، اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اب ایران کو اس جنگ کو ختم کرنے پر رضامند ہونا چاہیے!"
نیویارک ٹائمز اخبار نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملے میں کئی B-2 بمبار طیارے استعمال ہوئے۔ سی این این نیوز نیٹ ورک نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ کو امید ہے کہ امریکی حملے ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لے آئیں گے۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 286
⛔بریکنگ نیوز الرٹ⛔
امریکہ باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو گیا ایران کے ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کا حملہ
تسنیم نیوز : نیویارک ٹائمز نے ایک باخبر امریکی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فورڈو پاور پلانٹ کو تباہ کرنے کے لیے 30 ٹن سے زیادہ بم استعمال کیے گئے۔
💢عبرانی میڈیا کا دعویٰ: 14 ٹن وزنی کئی GBU-57 بم فردو میں جوہری تنصیب پر گرایا گیا
فورڈو کے ارد گرد 7 جھٹکے
چند منٹ پہلے، فردو کے ارد گرد کا علاقہ 7 بار لرز اٹھا امریکہ نے آخر وہ غلطی کر دی جس کا بتایا جا رہا تھا۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 286
ایران کا انتقام – ایرانی سائنسدانوں کے قتل کا بدلہ لے لیا!!!
اسرائیل کی جانب سے ایرانی نیوکلیئر سائنسدانوں کے قتل کے بعد، ایران نے بدلہ لینے کے لیے وہ راستہ چنا جس نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا۔
ایران نے اسرائیل کے سب سے اہم سائنسی تحقیقی ادارے(وائزر مین انسٹیٹیوٹ) پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے ادارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس ادارے میں 2500 سے زائد ماہرینِ طبیعیات، AI، کوانٹم کمپیوٹنگ، بایو ٹیکنالوجی اور دفاعی تحقیق پر کام کر رہے تھے۔
یہ ادارہ دنیا بھر میں ریسرچ آؤٹ پٹ میں چھٹے نمبر پر تھا، اور اسرائیلی فضائیہ، جوہری منصوبوں، اور NASA و امریکی یونیورسٹیوں سے اشتراک میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔ صرف چند منٹوں میں 91 سال کی سائنسی محنت، ڈیٹا، لیبارٹریز اور دنیا کے بہترین اذہان صفحۂ ہستی سے مٹ گئے۔
ایرانی حکمت عملی انتہائی زبردست تھی—پہلے ڈرون اور کم معیار کے میزائل بھیجے تاکہ اسرائیلی دفاعی نظام (آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلِنگ، ایرو) ری لوڈ پر مجبور ہو جائے۔ پھر 11 منٹ کے اس خلاء میں ہائپر سونک میزائل داغے، جو سیدھا اس انسٹیٹیوٹ پر گرے۔
اسرائیلی صدر نے خود تسلیم کیا: "یہ ایک تعلیمی ادارہ تھا، اب صرف راکھ ہے۔ ہم نے اپنے بہترین سائنسدان اور تحقیق کھو دئیے۔"
یہ حملہ صرف ایک انتقام نہیں تھا—بلکہ اسرائیل کو دفاعی سائنس، تکنیکی اور ذہنی میدان میں ستر سال پیچھے دھکیلنے والا زلزلہ تھا۔
اس واقعے پر عالمی میڈیا خاموش ہے، حالانکہ یہ دنیا کی سب سے بڑی ہیڈ لائن ہونی چاہیے تھی۔
یہ ہے اصل بدلہ۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 286
ببلو کے ملک اور امریکہ درمیان 6000 کلومیٹر فاصلہ ہے ، امریکہ ببلو کو ہر وقت دھمکیاں دیتا تھا ۔
اک دن ببلو کی سٹک گئی ۔ اس نے امریکہ کو جواب دینے کا فیصلہ کیا اور امریکی صہیونی دباؤ کے باوجود نیوکلئیر بنا ڈالا امریکہ کو ببلو پر غصہ آیا امریکہ نے پھر سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں ۔۔ اس بار ببلو کو معاملہ سمجھ آگیا ببلو نے امریکہ تک پہنچنے والے میزائل بنا ڈالے اور امریکہ کو دھمکی دی ببلو کا میزائل آرہا ہے آئندہ ادھر نا دیکھنا۔ امریکہ کو پریشانی لاحق ہوئی اپنے حواریوں سے کہا ببلو کو سمجھاو لیکن ببلو نے کسی کی اک نا سنی اور خود امریکہ کو ہی نیوکلئیر کی دھمکی دے ڈالی۔ امریکہ بولا ببلو تمھارا نیوکلئیر بٹن میرے مقابل پدی سا ہے لیکن ببلو نےڈرنے کی بجاے بولا پدی سا ہے تو کیا ہوا تمھاری پھٹنی تو تب ہے جب پہلے بٹن میں دباؤں گا ، ببلو کی بات ٹرمپ کے پلے پڑ گئی۔ اس نے پیارے ببلو سے سمجھوتے کا فیصلہ کیا
تاریخ گواہ ہے پھر یہی ٹرمپ خود چل کر ببلو کے دروازے پر پہنچا اس سے بات چیت کرکے صلح کرلی کہ ببلو آئندہ عظیم امریکہ کی بعزتی نا کرنا ہماری آج سے براہ راست دشمنی ختم۔ اب امریکہ ببلو کو نہیں دھمکاتا
کیونکہ ببلو غیرت مند ہے اور غیرت مند اپنے عزم پر ڈٹ جاتے ہیں اور مشکل وقت میں بھی کبھی نہیں گھبراتے۔
اس کہانی سے سبق ملتا ہے کہ طاقت کے آگے لیٹ جانے کی بجاے جہدوجہد کے ساتھ اپنے عزم پر ڈٹ جاؤ
منقول
Urdu stories
https://t.me/islamwitheman/6565
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہو گا جبکہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہو گی، یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔ ویسے تو گرمی کے موسم میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہو جاتی ہیں لیکن آج یعنی 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں سال 2025ء کا سب سے طویل ترین دن ہے۔ واضح رہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو راس الجدی کے موقع پر سورج قطب جنوبی کی جانب جھکا ہوتا ہے اور شمالی نصف کرے سے دور ہوتا ہے تو یہاں سردیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ اس وجہ سے دن کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے جبکہ موسم گرما میں اس سے الٹ ہوتا ہے، شمالی نصف کرے کے خطوں میں اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔
🌞🌴🌻🌺
#faithfulfriendsstudio #quoteoftheday #longestdayoftheyear #longestday #longestdayof2025
1 286
■ ماہ ذوالحجہ کی مناسبت سے پوسٹس لنکس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3768
🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3676
🌷 نور کی نور سے شادی
https://t.me/islamwitheman/3677
🌹خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3678
🌹 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
https://t.me/islamwitheman/3679
🌸 حضرت ابوذر غفاریؓ
https://t.me/islamwitheman/3683
🌹 حضرت ابوذرؓ کا اسلام قبول کرنا
https://t.me/islamwitheman/3684
🌺 حضرت ابوذرؓ کے فضائل
https://t.me/islamwitheman/3685
🌼 حضرت ابوذرؓ کی جلاوطنی
https://t.me/islamwitheman/3686
🍁 حضرت ابوذرؓ کی وفات
https://t.me/islamwitheman/3687
🌹 رسول اکرمؐ سے عشقِ ابوذرؓ
https://t.me/islamwitheman/3688
🌹 شہادت امام محمد باقر
https://t.me/islamwitheman/3690
🔷️ امام حسین کی مکہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3693
🌺 یوم عرفہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/3698
🌺 یوم عرفہ کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/3699
🔷️ شہادت حضرت مسلم و طفلان
https://t.me/islamwitheman/3701
🌹 سفیر امام حسین
https://t.me/islamwitheman/3702
🔷️ ذوالجناح اور گائے
https://t.me/islamwitheman/3704
🔷️ مولوی جی
https://t.me/islamwitheman/3705
🔷️ قربانی کا گوشت
https://t.me/islamwitheman/3706
🔷️ قربانی کے احکام
https://t.me/islamwitheman/3716
🔷️ حلال گوشت جانور کے حرام اعضاء
https://t.me/islamwitheman/3717
🔷️ قربانی کا صحیح وقت
https://t.me/islamwitheman/3718
🌹 عید قربان کے 5 افضل عمل
https://t.me/islamwitheman/3721
🔷️ شہادت طفلان حضرت مسلم
https://t.me/islamwitheman/3723
🌹 ولادت مبارک امام علی النقی
https://t.me/islamwitheman/3726
🌹 عید غدیر مبارک
https://t.me/islamwitheman/3744
🌹 مختصر واقعۂ غدیر
https://t.me/islamwitheman/3745
🌹 عید غدیر کیدن اطعام وانفاق کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3746
🌹 غدیر خم میں پیغمبرؐ کا خطبہ
https://t.me/islamwitheman/3747
🌹 اعمال عید غدیر بمعہ آثار و ثواب
https://t.me/islamwitheman/3748
🔷 روزِ عید غدیر اس زیارت کو پڑھیں
https://t.me/islamwitheman/3749
🌹 جشن عید غدیر
https://t.me/islamwitheman/3750
🌹 تکمیل دین
https://t.me/islamwitheman/3751
🌹عید غدیر کے اسماء و اوصاف
t.me/islamwitheman/3756
🌺احتجاج حضرت زهراءؑ، حدیث غدیر
t.me/islamwitheman/3757
🌺عید غدیر، عیدِ اکبر
t.me/islamwitheman/3758
🌹سیدہ زھراءؑ کی رخصتی
t.me/islamwitheman/3760
💝حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3762
🌴شہادت حضرت میثم تمارؓ اسدی
t.me/islamwitheman/3765
t.me/islamwitheman/3766
🌹مولا علیؑ اور میثم تمارؓ
t.me/islamwitheman/3767
🌷مباہلہ نبوت و امامت کی حقانیت
t.me/islamwitheman/3773
🔷آیت مباہلہ
t.me/islamwitheman/3775
🔷اعمال عید مباہلہ
t.me/islamwitheman/3776
🔷آیت ولایت
t.me/islamwitheman/3780
🌹مباہلہ کا مختصر واقعہ
t.me/islamwitheman/3781
🔷آیت مباھلہ، امام رضاؑ کا استدلال
t.me/islamwitheman/3782
🌹ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
t.me/islamwitheman/3784
🌷26 ذوالحجه روزِ ایثارِ اهلبیتؑ
t.me/islamwitheman/3785
🔷️واقعہ حرہ
t.me/islamwitheman/3799
🔷ذوالحجہ کی آخری تاریخ کی نماز
t.me/islamwitheman/3801
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔹 کسی ایسے شخص کا مذاق نہ اڑاؤ جسے اسکی قوم سے نکال دیا گیا ہو اور یہ نہ کہو کہ وہ بے وقعت و بے حیثیت ہے، کیونکہ ابراہیم علیہ السلام کو جلاوطن کیا گیا تھا، حالانکہ وہ خلیل اللہ کے نام سے مشہور تھے۔
🔹 کسی قیدی یا جو جیل جا چکا ہو اسکا مذاق نہ اڑاؤ، کیونکہ یوسف علیہ السلام کئی سال تک جیل میں رہے، حالانکہ وہ صدیق اللہ کے نام سے مشہور تھے۔
🔹 کسی دیوالیہ اور مفلس کا مذاق نہ اڑاؤ، کیونکہ ایوب علیہ السلام امیر ہونے کیبعد مفلس اور نادار ہو گئے تھے، حالانکہ وہ نبی اللہ کے نام سے مشہور تھے۔
🔹 دوسروں کے پیشوں، ہنر کا مذاق نہ اڑاؤ، انہیں حقیر نہ سمجھو، کیونکہ لقمان علیہ السلام بڑھئی، درزی اور چرواہے تھے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ان کے حکیم ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
🔹 کسی ایسے شخص کا مذاق نہ اڑاؤ جس کو گالیاں دی جاتی ہوں اور اس کا تمسخر کیا جاتا ہو اور یہ نہ کہو کہ اس کی حالت مشکوک ہے، کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ساحر، مجنون اور دیوانہ کہا جاتا تھا، حالانکہ وہ حبیب خدا تھے۔
🔺 دوسروں کے بارے میں اچھا گمان رکھنا قرآن کا حکم ہے، لیکن بدگمانی کرنا اور دوسروں کا مذاق اڑانا شیطان کی خواہش ہے۔
1 286
جلد ہاضمہ کیلئے قہوہ
اگر آپ نے غیر ارادی طور پر زیادہ کھا لیا ہے اور پیٹ بھاری محسوس ہو رہا ہے تو ایک فوری ریلیف دینے والا گھریلو نسخہ حاضر ہے، جو منٹوں میں آپ کی طبعیت کو ترو تازہ کر دے گا:-
جلد ہاضمہ کے لئے آسان قہوہ
اجزاء:
خشک پودینہ (1 چائے کا چمچ)
تازہ ادرک کے چند ٹکڑے (تھوڑا سا کٹا ہوا)
سونف (آدھا چمچ )
لیموں کا آدھا حصہ
پانی (1.2 کپ)
بنانے کا طریقہ:
1. ایک پیالے میں پانی ڈالیں اور اسے اُبالنے کے لیے رکھیں۔
2. جب پانی اُبلنے لگے تو اس میں خشک پودینہ، ادرک اور سونف ڈال دیں۔
3. پکنے کے بعد کم آنچ پر 2–3 منٹ دم پر رکھیں تاکہ خوشبو اور ذائقہ اچھی طرح نکل آئے۔
4. چولہے سے اتار کر چند منٹ ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اس میں آدھا لیموں نچوڑ کر مکس کر لیں۔
5. نیم گرم قہوہ پی لیں،
فوائد
نیم گرم قہوہ پی کر چند منٹ میں ہی پیٹ کی گرانی اور بھاری پن محسوس نہیں ہوگا۔
بدہضمی، ہاضمے کی خرابی میں مفید، اور پیٹ میں نرمی آنے لگے گی۔
آپ تروتازہ محسوس کریں گے، اور جلد ہی دوبارہ کھانے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 286
🔷 جلد ہاضمہ کیلئے قہوہ 🔷
اگر آپ نے غیر ارادی طور پر زیادہ کھا لیا ہے اور پیٹ بھاری محسوس ہو رہا ہے تو ایک فوری ریلیف دینے والا گھریلو نسخہ حاضر ہے، جو منٹوں میں آپ کی طبعیت کو ترو تازہ کر دے گا:-
جلد ہاضمہ کے لئے آسان قہوہ
اجزاء:
خشک پودینہ (1 چائے کا چمچ)
تازہ ادرک کے چند ٹکڑے (تھوڑا سا کٹا ہوا)
سونف (آدھا چمچ )
لیموں کا آدھا حصہ
پانی (1.2 کپ)
بنانے کا طریقہ:
1. ایک پیالے میں پانی ڈالیں اور اسے اُبالنے کے لیے رکھیں۔
2. جب پانی اُبلنے لگے تو اس میں خشک پودینہ، ادرک اور سونف ڈال دیں۔
3. پکنے کے بعد کم آنچ پر 2–3 منٹ دم پر رکھیں تاکہ خوشبو اور ذائقہ اچھی طرح نکل آئے۔
4. چولہے سے اتار کر چند منٹ ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اس میں آدھا لیموں نچوڑ کر مکس کر لیں۔
5. نیم گرم قہوہ پی لیں،
فوائد
نیم گرم قہوہ پی کر چند منٹ میں ہی پیٹ کی گرانی اور بھاری پن محسوس نہیں ہوگا۔
بدہضمی، ہاضمے کی خرابی میں مفید، اور پیٹ میں نرمی آنے لگے گی۔
آپ تروتازہ محسوس کریں گے، اور جلد ہی دوبارہ کھانے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
ٹرمپ نے جب براہِ راست آیت اللہ سید علی خامنہ ای صاحب کو دھمکی دی اور ایران سے سرینڈر ہونے کا کہا اور سید علی خامنہ ای کو شہید کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو سید علی خامنہ ای صاحب نے جواب میں اپنی فوج کو اسرائیل پر حملے تیز کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی اپنے ٹوئیر اکاونٹ پہ ایک تصویر کے ساتھ شعر لکھا
به نام نامی #حیدر، نبرد آغاز میگردد
علی با ذوالفقار خود، به #خیبر باز میگردد
ترجمہ: بنامِ نامیِ حیدر، جنگ کا آغاز ہوتا ہے
علی اپنے ذوالفقار کے ساتھ خیبر کی طرف لوٹتا ہے
اس کے بعد اپنے خطاب میں بلکل واضح کہا کہ ایران کسی قیمت پہ ان کے سامنے نہیں جھکے گا۔ رات کو ایران نے اپنے جدید ترین میزائیل اسرائیل پہ جب فائیر کئیے تو اس کی تصویر بہت وائرل ہوئی، مگر وہیں پاکستان میں نتن یاھو کے سالوں نے خوب مذاق اڑایا کہ یہ پٹاخہ چھوڑا تو ہے پر گیا کہاں اس سے تو ایک مچھر بھی نہیں مرا۔ چونکہ اسرائیل نے اپنے میڈیا پر ایرانی حملہ میں ہونے والے نقصانات کو خبروں میڈیا پہ شائع کرنے پہر پابندی لگا دی ہے اس لئے ان میزائیل سے ہونے والے نقصانات کا رات کو پتہ نہ چل سکا مگر اب مختلف ذرائع سے ویڈیوز اور تصاویر آرہی ہیں۔ اسرائیلی عوام کی چیخ و پکار آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔ تل ابیب اور حیفہ میں اس وقت قیامت برپا ہورہی ہے۔
یہ ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر سوچ رہا ہوں کہ جب فلسطینیوں پہ ظلم ڈھائے جارہے تھے، اور فلسطینی بچوں کی چینخیں دل دھلا دیتی تھیں تب ہمارے پاکستان میں بیٹھے ملحد اور لبرلز تب مذاق اڑاتے تھے کہ فلسطینیوں کا خدا کہاں ہے؟ کیوں ان کی مدد کو نہیں آرہا۔ آج اسرائیلیوں کی تباہی اور ماتم دیکھ کر امید ہے ملحدین اور لبرلز کو سمجھ آرہی ہوگی کہ خدا خود نہیں آتا بلکہ ہر فرعون کے لئے موسیٰؑ کو بھیجتا ہے اور ہر یزید کے لئے حسینؑ۔
🔷🔷🔷🔷🔷
