ar
Feedback

لا تقع ضحية للمخادعين! تيليمتريو يكتشف ويُميّز هذه القنوات 👉 إذا كنت تريد رؤية العلامة، اشترك

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

الذهاب إلى القناة على Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

إظهار المزيد
1 278
المشتركون
-124 ساعات
-37 أيام
-1430 أيام
أرشيف المشاركات
🌼 شوہر خاموش مزاج ہیں کیا کروں؟ 🌼 یہ تحریر خاص طور پر ان خواتین کے لیے ہے جو اپنے شوہر کی کم گفتگو، خاموشی اور ان کے ساتھ مسئلے کے بارے میں بات نہ کرنے سے پریشان ہیں۔۔۔ اس تحریر میں مرد اور عورت کے دماغ کے درمیان فطری اور سائنسی فرق کو سمجھایا گیا ہے جس سے آپ کا نظریہ بدل سکتا ہے۔ یہ تحریر کس کے لیے ہے؟ ● ہر اُس بیوی کے لیے جو شکایت کرتی ہے کہ اس کا شوہر اس سے بات نہیں کرتا۔ ● ہر اُس بیوی کے لیے جو کہتی ہے کہ اس کا شوہر اسکی نہیں سنتا۔ ● ہر اُس بیوی کے لیے جو مسئلہ بتانے یا دل کی بات کہنے سے ڈرتی ہے کیونکہ اس کے بعد وہ پچھتاتی ہے کہ کیوں بات کی۔ ● ہر اُس بیوی کے لیے جو اپنے شوہر کی مستقل خاموشی سے پریشان ہے کہ اس کے پاس کوئی بات کرنے کو نہیں ہوتی۔ 🔹 سائنسی حقائق اور دماغی فرق عورت کے دماغ میں بولنے اور بات چیت کرنے والے حصے مردوں کے مقابلے میں کافی بڑے ہوتے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ عورت کو قدرت نے اس مقصد کے لیے بنایا ہے کہ وہ ماں، بیوی، اور خاندان کی محافظ بن سکے۔ ■ عورت کے دماغ کا کردار: ● ماں کا کردار: عورت کو یہ صلاحیت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زبان اور گفتگو سکھا سکے، ان کی ضروریات کو سمجھ سکے، اور ڈاکٹر سے بچوں کی حالت کا صحیح انداز میں بیان کر سکے۔ ● بیوی کا کردار عورت اپنے شوہر کے لیے بولتی ہے تاکہ وہ گھر کی ضروریات کو سمجھ سکے اور زندگی کو بہتر بنا سکے۔ ● محافظ کا کردار مشکل حالات میں عورت اپنے الفاظ اور گفتگو کے ذریعے سماجی تعلقات بنا سکتی ہے اور مدد حاصل کر سکتی ہے۔ عورت کو زیادہ بات کرنے کی صلاحیت دی گئی ہے تاکہ وہ معاشرتی تعلقات بنا سکے اور خود کو محفوظ رکھ سکے۔ یہی وجہ ہے کہ عورت بغیر کسی خاص مقصد کے بات کرنا پسند کرتی ہے، جبکہ مرد اس معاملے میں مختلف ہوتے ہیں لیکن اب دونوں ایک جیسے ہیں۔ ■ مرد کے دماغ کا کردار مرد کے دماغ میں بات چیت کے حصے کم ہوتے ہیں، کیونکہ وہ صرف حقائق بتانے یا مسئلے کا حل نکالنے کے لیے بات کرتا ہے اس کا بنیادی مقصد زمین پر کام کرنا، دفاع کرنا، اور عملی فیصلے لینا ہوتا ہے۔ ■ مختلف دماغی فطرت جب عورت اور مرد ایک ساتھ رہتے ہیں تو ان کی یہ فطری فرق ان کے درمیان غلط فہمیوں اور تنازعات کا سبب بن سکتا ہے مثال کے طور پر جب عورت کسی مسئلے پر بات کرتی ہے، تو مرد فوراً حل بتانا شروع کر دیتا ہے جبکہ عورت صرف سننے کے لیے بات کر رہی ہوتی ہے مرد لمبی باتوں کو مختصر کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ عورت کو اپنی تفصیلات بیان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ فرق دونوں کے درمیان عدم تفہیم پیدا کرتا ہے جس سے جھگڑے اور نااتفاقیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ ■ حل کیا ہے؟ 1. جب آپ بات چیت کرنا چاہیں، تو اپنے شوہر کو بتائیں کہ آپ صرف سننے کے لیے بات کر رہی ہیں، حل کے لیے نہیں۔ 2. ہر مسئلہ اپنے شوہر سے شیئر نہ کریں، کچھ باتیں اپنی دوستوں، بہنوں، یا ماہر نفسیات سے کریں تاکہ آپ کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ 3. جب آپ کا شوہر آپ کی لمبی باتوں سے گھبراہٹ محسوس کرے تو سمجھیں کہ یہ اس کی فطرت ہے اور وہ جان بوجھ کر آپ کو نظر انداز نہیں کر رہا۔ اس فرق کو سمجھنا آپ کو زندگی کے مسائل کو آسانی سے حل کرنے میں مدد دے گا اور آپ کے تعلقات کو بہتر بنائے گا اگر آپ اس فرق کو نہیں سمجھیں گی تو نئی زندگی میں بھی آپ کو اسی مسئلے کا سامنا ہوگا۔ یہ تحریر آپ کو بہت کچھ سکھائے گی آپ کو سمجھ آئے گا کہ مرد اور عورت کے فطری فرق کو کیسے سنبھالنا ہے تاکہ آپ کے تعلقات میں خوشی اور محبت برقرار رہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ماہ جمادی الاول 🔷 ■ ماہ جمادی الاول اور آخر میں پوسٹس لنکس۔۔۔۔ جُمادی‌ الاَوَّل یا جَمادی‌ الاولی، ہجری قمری کیلنڈر کا پانچواں مہینہ ہے۔ جمادی‌ ‌جمادا (جَمُدَ) کے مادے سے انجماد اور یخ بندی کے معنی میں ہے۔ اس نام کی وجہ یہ ہے کہ اس مہینے کی نامگزاری کے وقت سردی کا موسم تھا اور پانی جم جاتا تھا۔ (مسعودی، ج۲، ص۱۸۹) 👈 جمادی الاول کی مناسبت سے ٹیلیگرام اور فیسبک پر پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ ■ اہم واقعات ● ماہ جمادی الاول (وجہ تسمیہ) https://t.me/islamwitheman/5410 https://www.facebook.com/share/p/S3cWHo27spj2pUAk/ ● یکم جمادی الاول ولادت باسعادت بیبی رقیہ بنت امام علی علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/2848 https://www.facebook.com/share/p/byHc3WDdv2CZBx55/ ● 5 جمادی‌ الاول سنہ 5 ہجری ولادت باسعادت حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا https://t.me/islamwitheman/2852 https://www.facebook.com/share/p/uLBHi7mqhhd8KKdo/ ● 13 جمادی‌ الاول سنہ 11 ہجری شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا (آغاز ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا) https://www.facebook.com/share/p/FwZ6D6Xw98VSYWvB/ ● 15 جمادی الاول ولادت باسعادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام http://t.me/islamwitheman/3203 https://www.facebook.com/share/p/a8FdntuC31UqQMWj/ ● جنگ موتہ اس جنگ کی تاریخ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں سال، جمادی الاول میں ہوئی تھی. جنگ موتہ صدر اسلام کے بڑے سریوں میں سے ہے جو سنہ آٹھویں ہجری میں لشکر اسلام اور لشکر روم کے درمیان رونما ہوئی ہے۔ اسی جنگ میں حضرت علی علیہ السلام کے بھی حضرت جعفر بن ابی طالب علیہ السلام شہید ہوئے تھے۔ https://t.me/islamwitheman/5407 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 جنگ موتہ آخری حصہ (4) 🔷 اسی طرح کی روایت امام صادق(ع) سے نقل ہوئی ہے جس کے ذیل میں یوں بیان ہوا ہے: اس کے بعد رسول خدا(ص) جعفر کے گھر سے مسجد کی طرف گئے اور منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو جعفر کی فضیلت سے آگاہ کیا اس کے بعد منبر سے نیچے آ گئے. اسی طرح سے محاسن برقی نے امام صادق(ع) سے روایت بیان کی ہے: جب جعفر کی شہادت ہوئی تو، رسول خدا(ص) نے فاطمہ(س) کو حکم دیا کہ کچھ عورتوں کے ہمراہ اسماء کے پاس جائیں اور تین دن تک اس کے پاس رئیں اور تین دن اس کے لئے کھانا تیار کریں اور یہی سنت بن گئی کہ اہل مصیبت کے لئے تین دن تک کھانا بناتے تھے. صدوق نے روایت نقل کی ہے: حضور اکرم(ص) جب جعفر بن ابی طالب اور زید بن حارثہ کی شہادت کے بعد، گھر میں داخل ہوئے تو بہت زیادہ گریہ کیا اور فرمایا: وہ میرے ہم دم اور ہم سخن تھے اور دونوں اکٹھے شہید ہو گئے ہیں. اور اس کے کچھ دن بعد خبر ملی کہ جس طرح سے رسول خدا(ص) نے خبر دی تھی وہ اسی طرح سے شہید ہوئے ہیں. 🔹 مسلمانوں کی مدینہ واپسی واقدی نے اپنی سند کے مطابق، ابی سعید خدری سے روایت نقل کی ہے: خالد بن ولید نے شکست خوردہ افراد کے ہمراہ مدینے کی طرف حرکت کی. جب مدینہ کے لوگوں کو خبر ملی کہ جنگ موتہ سے شکست کھانے والے افراد مدینہ کے نزدیک پہنچ گئے ہیں، تو وہ ان کے استقبال کے لئے جرف کے مقام تک گئے اور وہ اپنے چہرے پر خاک ڈال رہے تھے، اور کہہ رہے تھے: اے فرار کرنے والو! کیا خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے فرار کیا جاتا ہے؟ اور ابن اسحاق نے عروۃ سے روایت نقل کی ہے: جب وہ مدینہ کے نزدیک پہنچے تو مسلمان ان کے استقبال کے لئے گئے، اور پیغمبر اکرم(ص) بھی چوپائے پر سوار تھے اور ان کے آگے حرکت کر رہے تھے... لوگوں نے ان کے اوپر مٹی ڈالنی شروع کر دی اور فریاد بلند کرنے لگے: اے فرار کرنے والو! کیا خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے فرار کرتے ہیں؟ لیکن رسول خدا(ص) نے فرمایا: یہ فرار کرنے والے نہیں ہیں اور اگر خدا نے چاہا تو یہ کرار ہیں اور دوبارہ دشمن پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں. واقدی نے روایت نقل کی ہے: اہل مدینہ نے بہت بے روئی سے جنگ موتہ سے واپس آنے والوں کا استقبال کیا یہاں تک کہ ان میں سے بعض نے جب اپنے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو گھر والوں نے دروازہ نہیں کھولا اور کہا: کیا اپنے دوستوں اور اصحاب کے ہمراہ واپس لوٹ آئے ہو؟ اور جو رسول خدا(ص) کے اصحاب تھے، وہ شرم سے اپنے دروازے پر بیٹھ گئے اور حضور اکرم(ص) نے کچھ لوگوں کو ان کے پاس بھیجا اور پیغام دیا کہ تم لوگ خدا کی راہ میں واپس پلٹے ہو تا کہ دوبارہ دشمن پر حملہ کر سکو. موتہ میں شرکت کرنے والوں میں، سلمۃ بن ہشام مخزومی، پیغمبر اکرم(ص) کی زوجہ ام سلمیٰ کا بیٹا بھی تھا. وہ جنگ سے لوٹنے کے بعد اپنے گھر میں داخل ہوا اور اس کے بعد باہر نہ آیا یہاں تک کہ ایک دن اس کی بیوی ام سلمیٰ کے پاس گئی اور ام سلمیٰ نے اس سے پوچھا کہ: میں نے سلمۃ کو نہیں دیکھا، کیا اس کے لئے کوئی مشکل پیش آئی ہے؟ اس کی زوجہ نے کہا: نہیں، لیکن اپنے گھر سے باہر نہیں آ سکتا کیونکہ اگر باہر آئے تو اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور کہتے ہیں: اے فرار کرنے والے! کیا خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے فرار کیا جاتا ہے؟ اسی لئے گھر میں بیٹھا ہے اور باہر نہیں آتا. ام سلمیٰ نے اسے رسول خدا(ص) کے لئے بیان کیا اور آپ(ص) نے فرمایا: یہ لوگ خدا کی راہ میں واپس لوٹے ہیں تا کہ دوبارہ دشمن کے ساتھ جنگ کر سکیں اور اسے گھر سے باہر آنا چاہیے. اسے کے بعد سلمیٰ وہاں سے باہر آ گئی. 🔹 جنگ موتہ کے شہداء مذکور تین شہداء، یعنی جعفر، زید اور عبداللہ بن رواحہ خزرجی، کے علاوہ جو قریش کے دوسرے افراد شہید ہوئے وہ درج ذیل ہیں: مسعود بن اسود عدوی، عبداللہ بن سعد بن ابی سرح کا بھائی وہب بن سعد بن ابی سرح. قبیلہ خزرج اور بنی نجار سے درج ذیل افراد شہید ہوئے: سراقۃ بن عمرو، جابر بن عمرو اور اس کا بھائی ابو کلاب یا کلیب، عمرو بن سعد اور اس کا بھائی عامر اور حارث بن نعمان بن اساف یا یساف۔ ■ نتیجہ جنگ موتہ، مسلمانوں کے لئے ایک قسم کی تیاری تھی تا کہ لشکر روم کے جنگی طریقوں سے آگاہ ہوں، اور دوسری جنگوں میں ان سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں. مسلمانوں کو جو تھوڑی خسارت کا سامنا ہوا وہ اہل روم کے ساتھ جنگ کرنے اور ان سے جو نظامی فوائد حاصل ہوئے اس کے مقابلے میں ناچیز ہے. اس طرح سے وہ اہل روم کے جنگ کے طریقوں اور ان کے ہتیھاروں سے آگاہ ہوئے کہ جن کا اثر بعد والی جنگوں میں ظاہر ہوا جو مسلمانوں اور رومیوں کے درمیان ہوئیں. 📚 مآخذ کتاب شیوه فرماندہی پیغمبر (ص)، مؤلف محمود شیث خطاب، ترجمہ عبدالحسین بینش۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 جنگ موتہ بقیہ حصہ(3) 🔷 ابن ہشام لکھتا ہے: جعفر بن ابی طالب نے پرچم کو دائیں ہاتھ میں لیا ہوا تھا کہ اسے کاٹ دیا، اس کے بعد اس نے پرچم کو بائیں ہاتھ میں لیا اور اسے بھی کاٹ دیا. اس کے بعد اس نے بازو کی مدد سے پرچم کو سینے سے چپکا لیا اور اسے شہید کر دیا گیا وہ اس وقت تینتیس (٣٣) سال کا تھا. واقدی لکھتا ہے: جعفر کے بعد، زید بن حارثہ نے پرچم کو اٹھایا اور جنگ کو جاری رکھا اور مسلمان اسی طرح ترتیب کے ساتھ صفوں میں کھڑے تھے، کہ زید بھی نیزے کے حملے سے شہید ہو گیا. اس کے بعد عبداللہ بن رواحہ نے پرچم سھنبال لیا. وہ تھوڑا شک کی حالت میں تھا اسی لئے خود کو سرزنش اور تلقین کر رہا تھا اور ساتھ یہ اشعار پڑھ رہا تھا: أقسمت یا نفس لتنزلنّه لتنزلنّ او لتکرهنّه... اے نفس، میں نے قسم کھائی ہے کہ تم میدان جنگ میں حاضر ہو، ورنہ تمہیں حاضر ہونے پر مجبور کروں گا! اگر لوگ جمع ہو گئے ہیں اور اپنے کمان کو تیار کر لیا ہے، تو کیا ہو گا کیا جنت میں جانے سے گھبرا رہے ہو؟ بہت مدت آرام میں گزار لی ہے اور کیا تم ایک گندے پانی کی مانند نہیں ہو جسے آخر کار گرانا ہی ہو گا؟ اور اسی طرح کہہ رہا تھا: یا نفس ان لم تقتلی تموتی هذا حمام الموت قد صلیت... اے نفس، اگر مارے نہیں جاؤ گے، تو بھی مر جاؤ گے اور موت کا پرندہ تمہارے چھت کے کنارے پر بیٹھا ہے. جو آرزو تم نے کی ہے اسے حاصل کیا ہے اور اگر جعفر اور زید کے کام کو جاری رکھو گے تو ہر آئینہ ہدایت ہو گے. اس وقت میدان کے ایک کونے سے جنگجویوں کی آواز سنی جو مدد کے لئے پکار رہے تھے فوراً اپنے گھوڑے سے اترا اور ان کی طرف گیا اور اتنی جنگ کی کہ آخرکار شہید ہو گیا. وافدی روایت کرتا ہے: جب عبداللہ بن رواحہ شہید ہو گیا، مسلمانوں کو شکست کا سامنا ہوا اور وہ ہر طرف فرار کرنے لگے. اس وقت انصار کا ایک شخص ثابت بن اقرم پرچم کی طرف بھاگا اور اسے اٹھا کر فریاد لگائی: اے لوگو میرے ارد گرد جمع ہو جاؤ! آہستہ آہستہ لوگوں کی بہت تھوڑی تعداد اس کے گرد جمع ہو گئی. ثابت کی آنکھ خالد بن ولید پر پڑھی اور فریاد لگائی: اے ابو سلیمان، آؤ پرچم کو لے لو. خالد نے کہا: تم مجھ سے بڑے اور جنگ بدر میں شرکت کرنے والے ہو، تم مجھ سے زیادہ بہتر ہو، ثابت نے کہا: اے مرد آؤ اور پرچم کو لے لو، خدا کی قسم میں نے پرچم اسی لئے اٹھایا ہے تا کہ تمہیں دوں. خالد نے پرچم لے لیا، مشرکین نے ہر طرف سے اس پر حملہ کیا... یہاں تک کہ وہ اپنے اصحاب کی مدد سے انہیں پیچھے ہٹانے میں کامیاب ہو گیا. آہستہ آہستہ دشمنوں کے لشکر میں اضافہ ہوتا گیا اس لئے اسے اور اس کے اصحاب کو پیچھے ہٹنا پڑھا اور مشرکوں نے ان کا پیچھا کیا. قطبۃ بن عامر فریاد لگا رہا تھا کہ اے لوگو اگر کوئی سامنے سے مارا جائے گا تو، وہ اس سے بہتر ہے کہ فرار کے وقت اسے پیچھے سے مارا جائے، لیکن کوئی اس کی بات نہیں سن رہا تھا اور اس کا ساتھ کسی نے نہ دیا. 🔹 پیغمبر اکرم(ص) مدینے میں ابان بن احمر بجلی کوفی نے امام صادق(ع) سے روایت نقل کی ہے: رسول خدا(ص) مسجد میں تھے کہ پردے ہٹے اور آپ(ص) نے جعفر کو دیکھا کہ کافروں سے جنگ کر رہا ہے اور شہید ہو گیا. آپ(ص) نے فرمایا: جعفر شہید ہو گیا ہے اور اس کا پیٹ پھٹ گیا ہے. راوندی نے الخرائج والجرائح میں جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت نقل کی ہے: جس دن جنگ موتہ کا واقعہ پیش آیا، حضور(ص) نے صبح کی نماز ادا کی اور منبر پر گئے اور فرمایا: تمہارے بھائی مشرکین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے جنگ میں داخل ہو چکے ہیں. اس کے بعد ایک سے دوسرے کے حملے کے بارے میں بیان کرتے رہے یہاں تک کہ فرمایا: اب جعفر بن ابی طالب نے پرچم کو اٹھایا اور جنگ کی طرف روانہ ہوا ہے. اس کے بعد فرمایا:اس کا دائیاں ہاتھ کاٹ دیا گیا ہے اور پرچم کو بائیں ہاتھ میں لے لیا ہے. پھر فرمایا: اب اس کا بائیاں ہاتھ بھی کاٹ لیا ہے اور اس نے پرچم کو سینے سے چپکا لیا ہے، اس کے بعد فرمایا: جعفر شہید ہو گیا ہے اور پرچم زمین پر گر گیا.... پھر فرمایا: پرچم کو عبداللہ بن رواحہ نے سھنبال لیا ہے... پھر فرمایا: عبداللہ بن رواحہ کی شہادت ہو گئی ہے اور پرچم کو خالد بن ولید نے اٹھا لیا ہے... اور مسلمان واپس لوٹ آئے ہیں... اور کچھ مشرکین قتل ہوئے ہیں اور مسلمانوں میں سے فلان فلان شہید ہوا ہے اسی طرح ایک ایک کر کے جنگ موتہ کے شہداء کا نام ذکر فرمایا. اس کے بعد منبر سے نیچے آ گئے اس کے بعد جعفر کے گھر گئے اور فرمایا کہ عبداللہ بن جعفر کو لے آئیں اسے اپنی گود میں بٹھایا اور پیار کیا. اسماء نے کہا: یا رسول خدا(ص)، اگر لوگوں کو جمع کرتے اور جعفر کی فضیلت کو بیان کرتے، تو کبھی بھی جعفر کو کوئی نہ بھولتا. رسول خدا(ص) نے اسماء کو اس کی درایت اور اچھی سوچ پر شاباش کہا.

🔷 جنگ موتہ بقیہ حصہ(2) 🔷 وہاں پر کچھ ایسے افراد کو دیکھو گے جو اپنی عبادت گاہوں میں، کھڑے عبادت کر رہے ہوں گے، ان کے مزاحم نہ ہونا اور کچھ افراد کو دیکھو گے جن کے سر شیطان کی کمین گاہ ہیں، ایسے سروں کو تلوار کی مدد سے بدن سے جدا کر دینا... عورتوں، بچوں اور بوڑے مردوں کو قتل نہ کرنا اور کجھوروں کو آگ نہ لگانا اور درختوں کو نہ کاٹنا اور گھروں کو خراب نہ کرنا." 🔹 پیغمبر اکرم(ص) کی خاص سفارشیں جب عبداللہ بن رواحہ نے رسول خدا(ص) کو خداحافظی کر لی، تو عرض کی:اے رسول خدا(ص)، مجھے کوئی سفارش کریں تا کہ اسے یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھوں. آپ(ص) نے اسے فرمایا: "تم عنقریب ایسی زمین میں داخل ہو جاؤ گے جہاں سجدے بہت کم ہیں، پس اپنے سجدوں کو زیادہ کرنا" اس کے بعد خاموش ہو گئے. عبداللہ نے کہا: اے رسول خدا(ص) اور بھی کچھ فرمائیں. آپ(ص) نے فرمایا: "ہر حال میں اللہ تعالیٰ کو یاد رکھنا کیونکہ وہ ہر کام میں تمہارا یاور (ساتھی) ہے". عبداللہ چلا گیا، لیکن دوبارہ واپس لوٹ کر آیا اور عرض کی: اے رسول خدا! اللہ تعالیٰ طاق ہے، اور طاق کو دوست رکھتا ہے، اس لئے اپنی تیسری سفارش بھی فرما دیں. آپ(ص) نے فرمایا: "اے رواحہ کے بیٹے! اگر ہر چیز سے عاجز ہو، تو ایک چیز سے عاجز نہ ہونا اور وہ یہ کہ اگر دس برائیاں انجام دیں تو ایک نیکی بھی ضرور انجام دینا". ابن رواحہ نے کہا: اس کے بعد، آپ(ص) سے کوئی اور سوال نہیں کروں گا پھر چلا گیا. 🔹 شام کے سفر کے دوران مسلمان مدینہ سے خارج ہوئے اور وادی القری میں پہنچ گئے. دشمن ان کے مسیر سے آگاہ ہو گئے. موتہ کا حاکم، شرجیل بن عمرو غسانی ازدی، حارث بن عمیر ازدی لہبی کے قاتل نے اپنے بھائی سدوس کی سپاہ سالاری میں لشکر کو مسلمانوں کے ساتھ جنگ کے لئے روانہ کیا. سدوس قتل ہو گیا پھر اس نے اپنے دوسرے بھائی وبر بن عمرو کو مقابلے کے لئے بھیجا. وہ ڈر گیا اور قلعہ میں پناہ لے لی، مسلمان آگے بڑھ گئے اور معان جو کہ شام کی سر زمین ہے وہاں پر خیمے لگا لئے. ابان بن عثمان کی کتاب میں بیان ہوا ہے: کفار کی بہت بڑی تعداد جن کا تعلق لخم، جذام، بلی، قضاعہ، عرب، اور عجم سے تھا اور اکٹھے جمع ہوئے تھے، مسلمان ان سے باخبر ہو گئے. کافروں نے مشارف کے علاقے کی طرف حرکت کی اور ان کا سپاہ سالار مالک بن زافلہ تھا جس کا تعلق بلی قبیلے سے تھا. جب مسلمان کافروں کی محل سکونت کے بارے میں آگاہ ہو گئے، تو دو رات معان میں اقامت کی تا کہ کوئی راہ چارہ ڈھونڈیں. بعض نے کہا کہ رسول خدا(ص) کو خط لکھیں اور آپ(ص) کو کافروں کی تعداد کے بارے میں آگاہ کریں تا کہ کچھ مدد بھیجیں یا کوئی اور فرمان دیں. لیکن عبداللہ بن رواحہ نے لوگوں کو حوصلہ دیا اور کہا: "خدا کی قسم! جس چیز کا خوف رکھتے ہو، وہی چیز ہے جس کی خاطر گھر سے نکلے ہو اور اس کی طلب رکھتے ہو (شہادت). ہم لوگوں کی زیادہ تعداد اور جنگ کے زیادہ وسائل سے جنگ نہیں کرتے، بلکہ اس دین کی خاطر جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں شامل ہونے کا شرف دیا ہے اس کی خاطر جنگ کرنے آئے ہیں. دشمن کی طرف نکلو کہ دو خوبیوں میں سے کسی ایک تک پہنچ جاؤ گے: یا فتح ملے گی یا شہادت" لشکر والوں نے کہا: ابن رواحہ صحیح کہہ رہا ہے. مسلمانوں نے حرکت کی اور بلقاء کے آخر تک، مشارف دیہات کے نزدیک پہنچ گئے. وہاں پر ہرقل کا لشکر جس میں رومی اور عرب شامل تھے مستقر ہو چکے تھے. مسلمان وہاں سے بلقاء کے ایک اور دیہات جسے موتہ کہتے ہیں وہاں چلے گئے. دشمن بھی ان کے نزدیک ہوتے گئے یہاں تک کہ موتہ کے مقام پر ایک دوسرے کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے. مسلمان تیار ہو گئے اور صفیں بنا لیں. انہوں نے قطبۃ بن قتادہ عذری کو "میمنہ" کی سپاہ سالاری اور عبایۃ بن مالک انصاری کو "میسرہ" کی سپاہ سالاری کے لئے انتخاب کیا. واقدی نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے: جب موتہ کے مقام پر مشرکین کے آمنے سامنے ہوئے، ایسی چیزیں دیکھنے کو آئیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں. ان کی تعداد بہت زیادہ تھی اور اسلحہ، چوپائے، حریر اور سونے کی بہت زیادہ مقدار ان کے پاس تھی یہ سب دیکھ کر میری آنکھیں کھلی رہ گئیں. ثابت بن اقرم نے مجھے کہا: اے ابوہریرہ تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ گویا کہ بہت زیادہ چیزیں دیکھ لی ہیں؟ میں نے کہا: جی ہاں. اس نے کہا: اگر جنگ بدر میں ہوتے تو دیکھتے کہ ہم زیادہ تعداد کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوئے تھے. امام صادق(ع) سے روایت ہے: جب مشرکین اور مسلمان موتہ کے مقام پر ایک دوسرے کے مقابلے میں کھڑے ہوئے: جعفر بن ابی طالب جو کہ گھوڑے پر سوار تھا اس سے نیچے اتر آیا اور گھوڑے کو واپس لوٹا دیا وہ پہلا مسلمان تھا جس نے گھوڑے کو واپس بھیجا. ابن اسحاق لکھتا ہے: جعفر جنگ کر رہا تھا اور ساتھ ساتھ کہہ رہا تھا: خوش قسمت ہیں وہ جو جنت کے نزدیک ہو رہے ہیں، وہ جنت جو پاکیزہ ہے اور جس کا پانی صاف ہے، اور یہ رومی اور کافر عذاب کے نزدیک ہو رہے ہیں اور مجھ پر واجب ہے کہ تلوار سے ان کے سروں کو اڑا دوں.

🔷 جنگ موتہ (1) 🔷 جنگ موتہ، صدر اسلام کے بڑے سریوں میں سے ہے جو سنہ آٹھویں ہجری میں لشکر اسلام اور لشکر روم کے درمیان رونما ہوئی ہے۔ اور اس جنگ کی تاریخ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں سال، جمادی الاول میں ہوئی تھی. اس جنگ میں لشکر اسلام کی سپہ سالاری، جعفر بن ابی طالب، زید بن حارثہ اور عبداللہ بن رواحہ کے کندہوں پر تھی اور تینوں سالار شہید ہو گئے۔ مسلمان اپنے تینوں سالاروں کی شہادت اور لشکر روم کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے، خالد بن ولید کے کہنے پر واپس مدینے لوٹ آئے۔ 🔹 محل وقوع موتہ، بلقاء جو شام کے بارڈر پر واقع ہے اس کے دیہاتوں میں سے ایک دیہات ہے. یہ دیہات بلقاء کے پیچھے، اور بلقاء دمشق کے پیچھے واقع ہے اور یہ "کرک" کا ایک دیہات ہے اور کیونکہ کرک کا پہلا دیہات مؤاب ہے، اس لئے موتہ، مؤاب کا حصہ ہے. 🔹 جنگ کی وجہ واقدی جنگ کی وجہ کے متعلق روایت کرتا ہے: رسول خدا(ص) نے حارث بن عمیر ازدی لہبی کے ہاتھوں بصری کے بادشاہ کو خط بھیجا۔ وہ جب راستے میں موتہ کے مقام پر پہنچا، تو شرجیل بن عمروغسانی جو کہ وہاں کا حاکم تھا، نے حارث کا راستہ روک لیا، کیونکہ اسے گمان تھا کہ یہ رسول خدا(ص) کے طرف سے بھیجا گیا ہے. اس لئے اس سے پوچھا: گویا تمہیں محمد نے بھیجا ہے؟ حارث نے کہا: جی مجھے رسول خدا(ص) نے ہی بھیجا ہے. شرجیل نے حکم دیا کہ اسے قتل کر دیں. اور یہ پیغام لے جانے والا پہلا شخص تھا جسے قتل کیا گیا اس سے پہلے کبھی کسی پیغام لے جانے والے کو قتل نہیں کیا گیا تھا. رسول خدا(ص) کو اس خبر کی اطلاع ملی تو آپ(ص) بہت غمگین ہوئے اور لوگوں کو اکٹھا کیا. گویا کہ انہیں کہا تھا کہ لشکر گاہ میں جمع ہوں اور وہ وہاں سے خارج ہو گئے اور "جرف" کے مقام پر خیمے لگا لئے حالانکہ ان کے لئے کوئی سپاہ سالار معین نہیں کیا گیا تھا. 🔹 سپاہ سالاروں کا تعیین جب پیغمبر اکرم(ص) نے ظہر کی نماز پڑھ لی تو اپنی جگہ پر بیٹھ گئے، اور آپ(ص) کے اصحاب بھی آپ کے ارد گرد بیٹھ گئے. ابان بن عثمان احمری کی روایت جو اس نے امام صادق(ع) سے نقل کی ہے، اس میں آیا ہے کہ پیغمبر اکرم(ص) نے جعفر بن ابی طالب، اس کے بعد زید بن حارثہ کلبی اور اس کے بعد عبداللہ بن رواحہ کو سپاہ سالاری کے منتخب کیا اور فرمایا کہ اگر عبداللہ بن رواحہ کو بھی نقصان پہنچ جائے تو، مسلمان خود اپنے لئے سپاہ سالار انتخاب کر لیں... اس کے بعد رسول خدا(ص) نے ان لوگوں کے لئے، جن کی تعداد تین ہزار تھی سفید پرچم باندھا. 🔹 پیغمبر اکرم(ص) کا خطاب جب وہ جانے کے لئے تیار ہوئے، تو لوگ خداحافظی کے لئے ان کے ساتھ نکلے اور ان کے حق میں دعا کی اور رسول اکرم(ص) نے خطاب فرمایا:"میں آپ کو، جو مسلمان آپ کے ہمراہ ہیں ان کے حق میں تقویٰ، خیر اور نیکی کی وصیت کرتا ہوں...خدا کے نام اور خدا کی راہ میں حرکت کریں اور جو خدا سے کفر رکھتا ہے اس کے ساتھ جنگ کریں اور پیمان شکنی اور خیانت نہ کریں اور بچوں کو قتل نہ کریں. اور جب دشمنوں کے سامنے جاؤ تو، انہیں درج ذیل امور میں سے کسی ایک کی دعوت دو، اور اگر انہوں نے کسی ایک کا بھی جواب دیا تو اسے قبول کر لینا اور انہیں چھوڑ دینا. انہیں اسلام کی دعوت دینا اور اگر انہوں نے قبول کر لی تو انہیں رہا کر دینا. اس کے بعد انہیں دعوت دینا کہ کہ دار المہاجرین (مدینہ اور اس کے اطراف) ہجرت کریں، اگر قبول کر لیا، تو سمجھو مہاجرین کے نفع و نقصان میں شریک ہیں، لیکن اگر اسلام کو قبول کر لیا اور وہی اپنے گھروں میں رہ گئے تو انہیں اطلاع دینا کہ دوسرے مسلمان عربوں کی طرح ہیں اور خدا کا حکم ان پر جاری ہوتا ہے اور مال غنیمت میں سے کچھ بھی انہیں نہیں ملے گا، مگر یہ کہ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مل کر جہاد کریں. اگر اسے قبول نہ کیا، تو انہیں جزیہ ادا کرنے کی دعوت دینا، اسے قبول کر لیں تو انہیں رہا کر دینا. اور اگر اسے بھی قبول نہ کیا تو خدا سے مدد مانگنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنا اور اگر کسی قلعہ یا شہر کا محاصرہ کر لیا اور انہوں نے درخواست کی کہ خدا کے حکم کے مطابق ان کے ساتھ عمل کرو، تو اسے قبول نہ کرنا بلکہ اپنے طریقے سے انہیں پناہ دینا، کیونکہ تمہیں نہیں معلوم کہ ان کے بارے میں خدا کا کیا حکم ہے. اور اگر کسی قلعہ یا شہر کو محاصرہ کیا اور انہوں نے درخواست کی ہم اللہ اور اس کے رسول کو ذمہ دار ٹہراتے ہیں تو یہ قبول نہ کرنا بلکہ انہیں اپنے، اپنے والد اور اپنے اصحاب کے ذمے قرار دینا، کیونکہ اگر تمہارے اور تمہارے والدین کے ذمے کو توڑ دیں تو یہ اس سے بہتر ہے کہ خدا اور اس کے رسول(ص) کے ذمے کو توڑیں." اس کے بعد رسول خدا(ص)"ثینۃ" تک لشکر اسلام کے ہمراہ گئے اور وہاں پر کھڑے ہوئے اور لشکر والے آپ(ص) کے ارد گرد کھڑے ہوئے اور آپ(ص) نے خطاب فرمایا: "اللہ تعالیٰ کا نام لے کر حرکت کرو اور شام اپنے اور اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کے ساتھ جنگ کرو.

🔷 بھیگے ہوئے باداموں کے فوائد 🔷 بھیگے ہوئے بادام نہار منہ کھانے کے 8 حیرت انگیز فوائد۔۔۔ ہم اکثر اپنے بڑوں سے سنتے آئے ہیں کہ صبح سویرے رات بھر بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور جسم کو توانائی بھی ملتی ہے۔ خشک میوہ جات اور ان میں پایا جانے والا روغن انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ بادام سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے انسانی جسم کو بے شمار کرشماتی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اگر آپ صبح سویرے بھیگے بادام نہیں کھاتے تو آج سے ہی شروع کردیں کیونکہ تحقیق نے یہ ثابت کردی ہے کہ یہ بات بالکل دُرست ہے۔ صبح بھیگے بادام کھانا اس کے فوائد کو دُگنا کر دیتا ہے۔ بچوں بڑوں میں اس طرح بادام کھانے کی عادت دماغ کی بہترین نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں رات بھر بھیگے ہوئے بادام غذائی اجزاء کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے ہاضمے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ زیر نظر مضمون میں آج آپ کو ان بھیگے ہوئے باداموں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بیان کریں گے۔ بادام ایک ایسا خشک میوہ ہے جو صحت کیلئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، بادام میں پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ صبح میں بھگوئے ہوئے بادام کھاتے ہیں تو آپ صحت کے بہت سے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ ■ بھیگے باداموں کے فائدے: 1.ہاضمہ بھگوئے ہوئے بادام کے چھلکے اتارنے سے ان میں موجود ٹینن کی مقدار کم ہو جاتی ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 2.موٹاپا بھیگے ہوئے بادام میں فائبر ہوتا ہے جو کہ بھوک کو کنٹرول کرنے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح کے وقت بھگوئے ہوئے بادام کھا سکتے ہیں۔ 3.دل بادام میں monounsaturated چربی ہوتی ہے جو دل کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہیں۔ 4 دماغی صحت بھیگے ہوئے بادام میں وٹامن ای اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دماغی صحت کو فروغ دینے میں مددگار ہوتے ہیں۔ 5.ہڈیاں بادام میں کیلشیم اور میگنیشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 6.قوت مدافعت بھگوئے ہوئے بادام میں موجود وٹامنز اور منرلز قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ 7.جلد بھگوئے ہوئے بادام میں وٹامن ای ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے آپ بھیگے ہوئے بادام کھا سکتے ہیں۔ 8.توانائی بھیگے ہوئے بادام میں پروٹین، فائبر اور صحت بخش چکنائی ہوتی ہے، جو جسم کو توانا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ 🔷 بادام (ALMOND) https://t.me/islamwitheman/4496 🔷 بادام کھانے کے فوائد https://t.me/islamwitheman/4497 🔷 روغن بادام ( Almond Oil) https://t.me/islamwitheman/4502 🔷 چند باداموں سے معدہ صحتمند https://t.me/islamwitheman/4503 🔷 بھگو کر بادام کھانا https://t.me/islamwitheman/4661 🔷 ذیابیطس میں بادام کھانے کا فائدہ https://t.me/islamwitheman/4662 🔷 بھیگے ہوئے باداموں کے فوائد https://t.me/islamwitheman/5406 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ڈاکٹر رفعت سلطانہ 🔷 ایک روپے والی مائی۔۔۔ جیتے جی کوئی ایک روپیہ بھی نہ دیتا تھا، مر گئی تو شہر بھر کو چھٹی دے دی۔۔۔۔ ڈاکٹر سیدہ رفعت سلطانہ کا تعلق ایک پڑھے لکھے، کھاتے پیتے گھرانے سے تھا۔ لندن اور جرمنی میں ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں آ کر ڈاکٹر کی خدمت کے فرائض انجام دئیے۔ محبت میں پڑگئیں تو ایک ڈاکٹر سے شادی کرلی۔ ڈاکٹر صاحب نے جلد ہی ایک اور شادی کر لی۔ بات بے وفائی تک تو ٹھیک تھی مگر، اس نے اپنی بیوی ڈاکٹر سیدہ رفعت سلطانہ کی ساری جائیداد دھوکے سے اپنے نام کر لی، اسے گھر سے نکال دیا۔ حساس دل و دماغ کی مالک سیدہ رفعت ذہنی توازن کھو بیٹھی، واہ کینٹ کے گلیوں میں بھٹکتی رہی۔ رفعت بی بی کو کسی چیز کی کمی نہیں تھی سوائے محبت کے مگر، ڈاکٹر صاحب سے انہیں وہ بھی نہ ملی۔ ڈاکٹر صاحب اپنی دوسری بیوی کو لے کے یورپ شفٹ ہوگئے۔ رفعت سلطانہ کی حالت غیر ہو رہی تھی۔ پھر ایک دن خط موصول ہوا، ڈاکٹر سیدہ رفعت سلطانہ کو طلاق مل گئی۔ اسے کہا گیا: " میں تمہیں اتنا کنگال کر آیا ہوں کہ اب تم ایک روپے کو بھی ترسو گی۔" راولپنڈی سے قریب 28 کلومیٹر دور واہ کینٹ میں رفعت سلطانہ کو بھیک مانگتے دیکھا گیا۔ زندگی کے تقریباََ 20 سال بھیک مانگتے دیکھا گیا۔ مرحومہ کی ایک ہی صدا ہوتی تھی: " ایک روپہ دے دیں۔ دوسری صدا لگتی پلیز گیو می ون روپی" اگر کوئی 5 روپے دیتا، مرحومہ 4 روپے نکال کے واپس کر دیتی اور بولتی: " بسس، ایک روپیہ ہی چاہئیے" 2016 کو ایک دن ایک روپے والی مائی انتقال کر گئی۔ شہر کے سکولز کو چھٹی دے دی گئی، دکانیں بند کر دی گئیں۔ پروٹوکول ایسا تھا کہ مرحومہ پی او ایف ہوٹل میں بھی چائے پینے چلی جاتی، کوئی اس سے پیسے نہیں لیتا تھا۔ https://t.me/islamwitheman/5404 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🔷 نیوز الرٹ 🔷 پڑھنے میں آیا ہے کہ چند روز قبل لاہور DHA ڈی ایچ اے فیز .... کے ایک گھر میں تین ڈاکو گھس آئے ۔۔۔ خاتون سے کہنے لگے ہم آپ کے گھر کی ترتیب خراب نہیں کرنا چاہتے اور آپ کو نقصان'بھی نہیں پہنچانا چاہتے اس لئے ہم یہاں صوفے پہ بیٹھے ہیں جو بھی نقدی اور زیورات ہیں وہ یہیں لے آو ۔۔ خاتون نقدی اور زیورات لے آئی ۔۔ ڈاکوؤں کا سرغنہ کہنے لگا اور وہ ہیرے کی انگوٹھی کہاں ہے جو تمہارے خاوند نے شادی کی سالگرہ پر تحفہ میں دی تھی؟ وہ چپ چاپ گئی اور وہ انگوٹھی لا کر انہیں دیدی ۔۔ وہ گھڑی بھی لیتی آو جو تمہاری بہن نے دوبئی سے بھیجی تھی ۔۔ بہن کا دیا ہوا تحفہ ان کے حوالے کرتے ہوئے اس کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔۔ اب ہم لوگ "نیس کیفے" کی انسٹینٹ کوفی پئیں گے اور آپ سے اجازت چاہیں گے ۔۔ کافی پیتے ہوئے سرغنہ بولا اب وہ کل کا بچا ہوا "پائن ایپل کیک" بھی لیتی آؤ ۔۔ ڈاکو سب سامان ہاتھ میں لئے جانے لگے تو خاتون نے ہچکچاتے ہوئے کہا آپ لوگ انتہائی پیشہ ور با اخلاق ڈاکو ہیں آپ کو ہمارے گھر کی اندر کی باتوں کا کیسے علم ہوا؟ ڈاکوؤں کے سرغنہ نے اپنے چہرے پر نقاب درست کرتے ہوئے کہا محترمہ ہم آپ کے فیس بک فرینڈز ہیں اور باقاعدگی سے آپکی پوسٹ پڑھتے ہیں اور سٹیٹس چیک کرتے رہتے ہیں۔ 🤨🤨🤔🤔 سوچئے کہیں آپ بھی تو یہ کام نہیں کر رہے؟ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 و اذا مرضت فھو یشفین 🔷 واذا مرضت فھو یشفین¤ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی اللہ مجھے شفا دیتا ہے۔(1) رسول اکرم (ص) فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نہیں اتاری جس کا علاج نہ اتارا ہو۔(2) بیماری کا علاج کرنا واجب ہے۔ علاج کے ساتھ ساتھ درج ذیل چیزوں کو بھی مد نظر رکھیں۔ اور یاد رکھیں شفا منجانب اللہ ہوتی ہے، دوا، دعا اور علاج اسباب ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو ڈاکٹر کے علاوہ عوام الناس سے بیماری کو پوشیدہ رکھنا نیکی کا خزانہ ہے۔ رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم فرماتے ہیں چار چیزیں نیکی کا خزانه ہیں: حاجت کو پوشیدہ رکھنا، صدقه کو پوشیدہ رکھنا، بیماری کو پوشیدہ رکھنا، مصیبت کو پوشیدہ رکھنا۔(3) بیماری میں گھبرا نہیں جانا چاہیے بلکہ جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہنا چاہیے مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں مصیبت ایک ہوتی ہے لیکن گھبرا جاؤ گے تو دگنی ہو جائے گی۔(4) مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں مرض میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو۔(5) مومن کی بیماری گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں ایک رات کا سر درد گناہ کبیرہ کے علاوہ سب گناہوں کو ختم کر دیتا ہے۔(6) بیمار کو چاہیے کہ جتنا ہو سکے اپنی شفایابی کے لیے دعا کرے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں بیماری کی حالت میں اپنی شفایابی کے لیے بہت زیادہ دعا کیا کرو کیونکہ دعا ہر بیماری کے لئے شفاء ہے۔(7) بیمار کو چاہیے علاج کے ساتھ ساتھ صدقہ بھی دے۔ صدقہ موت تک کو ٹال دیتا ہے۔ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں صدقہ شفا دینے والی دوا ہے۔(8) امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں صدقہ دینے سے ملک الموت کو دیا گیا روح قبض کرنے کا حکم نامہ بھی واپس ہو جاتا ہے۔(9) قرآن کی تلاوت بھی بیماری سے شفا کا باعث بنتی ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں جب بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوتے یا سر درد کی شکایت ہوتی تو آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کر کے سورہ الحمد اور سورہ فلق و سورہ والناس کی تلاوت فرماتے اور پھر دونوں ہاتھ اپنے چہرہ مبارک پر مل لیتے۔ آپ کو جو مشکل بھی ہوتی حل ہو جاتی۔(10) 📚 حوالہ جات 1۔ سورہ الشعراء ایت 80۔ 2۔ صحیح البخاری/الطب 1 (5678) 3۔ أمالی المفید: 8 ح 4۔ بحارالانوار: 71 / 208 ح 22۔ بحارالانوار: 93 / 145 ح 20۔ بحارالانوار: 93 / 156 ح 27۔ 4۔ میزان الحکمت، ج2، ص69۔ 5۔ نہج البلاغہ، کلمات قصار 26۔ 6۔ ثواب الأعمال و اعقاب الأعمال، ص417۔ 7۔ الکافی، اخلاق و آداب، ج1، ص380۔ 8۔ نہج البلاغہ، حکمت7۔ 9۔ ثواب الأعمال 10۔ بحارالانوار، ج92، ص234۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 حسد کی آگ 🔷 ﺳﺎﺕ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺯﯾﻦ ﺍﻟﻌﺎﺑﺪﯾﻦ ﮐﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺁﯾﺎ۔ ﺩﻭ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﻻﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﻨﮭﺎ ﺑﭽﮧ ﻗﺘﻞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﭘﮩﻠﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ : ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﮐﻦ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﭽﮧ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﻭﮦ ﺑﭽﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺟﮕﺮ ﮐﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﺗﮭﺎ۔ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺳﻮﮐﻦ ﮐﮯ ﺟﻼﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﯽ ﺁﮒ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺟﮩﺎﮞ ﭘﻨﺎﮦ! ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﯽ ﻃﺎﻟﺐ ﮨﻮﮞ۔ ’ﺍﮮ ﻋﻮﺭﺕ! ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺳﭻ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ۔۔۔؟؟؟ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ! ﻭﮦ ﭼﯿﺦ ﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ ’’ﮨﺎﮞ! ﺍﺳﯽ ﮈﺍﺋﻦ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﭽﮧ ﮨﻼﮎ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﻥ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﺧﻮﻥ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ’’ﺗﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﻮ؟‘‘ ’ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ۔ ﻭﮦ ﺑﮯ ﺷﮏ ﺍﺳﮑﺎ ﺑﭽﮧ ﺗﮭﺎ ‘ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍُﺳﮯ ﺩﻝ ﻭ ﺟﺎﻥ ﺳﮯ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﺗﻨﯽ ﻇﺎﻟﻢ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺎﺭ ﮈﺍﻻ۔ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ۔ ﺑﺎﺕ ﺩﺭﺳﺖ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﺭ ﺳﮑﺘﯽ۔ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺍﺳﮑﯽ ﺳﻮﮐﻦ ﺟﺮﻡ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ، ﭘﮭﺮ ﻣﻮﻗﻊ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﻮﺍﮦ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ۔ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﮐﭽﮫ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﻣﺤﻞ ﮐﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮔﯿﺎ۔ ﭘﮩﻠﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ، ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ، ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﺑﯿﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﺷﺮﻁ ﭘﺮ ﺻﺤﯿﺢ ﻣﺎﻥ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﮔﺮ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺳﻮﮐﻦ ﮨﮯ، ﺗﻮ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﻭﭘﭩّﮧ ﺍُﺗﺎﺭ ﮐﺮ ﺑﺮﮨﻨﮧ ﺳﺮ ﺩﺭﺑﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎؤ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮ ﻟﻮ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺑﮯﮔﻨﺎﮦ ﻣﺎﻥ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ۔‘‘ ﭘﮩﻠﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﮯ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﯽ ﭘﮭﺮ ﺑﻮﻟﯽ ’ﺍﮔﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺮﮨﻨﮧ ﺳﺮ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ہی ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﮐﻦ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﻣﻞ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﺎ ﯾﮩﯽ ﺗﻘﺎﺿﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺣﻀﻮﺭ ﻭﺍﻻ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮﮞ۔‘‘ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﮭﯿﺞ ﮐﺮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ ﮐﮩﺎ ’’ﺗﻢ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﻮﮐﻦ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﺭﺍ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﻭﺟﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ؟‘‘ ’’ﺣﻀﻮﺭ! ﯾﮧ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﮦ ﻣﺨﻮﺍﮦ ﺣﺴﺪ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﺍ ﺳﮑﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﻮﮞ۔‘ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﻋﺎﺟﺰﯼ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﮨﻢ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﻮ ﺳﭻ ﻣﺎﻥ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ’ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﻭﭘﭩﮧ ﺍُﺗﺎﺭ ﮐﺮ ﺑﮭﺮﮮ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ جاؤ۔ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺳﻤﺠﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺑﮯ ﻗﺼﻮﺭ ﮨﻮ۔" ’’ﺟﮩﺎﮞ ﭘﻨﺎﮦ! ﮔﺴﺘﺎﺧﯽ ﻣﻌﺎﻑ! ﺁﭖ ﻣﺠﮭﮯ ﺧﻮﺍﮦ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﯾﮩﺎﮞ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﺍ ﺩﯾﮟ، ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺫﻟﺖ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﺘﯽ۔‘‘ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺟﻼﺩ ﮐﻮ ﺣﺎﺿﺮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﭘﮩﻠﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ: ’’ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﭘﯿﭩﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﺟﺮﻡ ﻣﺎﻥ ﻟﮯ۔‘‘ ﺍﺑﮭﯽ ﭼﻨﺪ ﮐﻮﮌﮮ ﮨﯽ ﭘﮍﮮ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ وہ عورت ﭼﯿﺦ ﺍﭨﮭﯽ: ’’ﻋﺎﻟﻢ ﭘﻨﺎﮦ! ﺭﺣﻢ! ﺭﺣﻢ ﮐﯿﺠﯿﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﺣﺴﺪ ﮐﯽ ﺁﮒ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺪﮬﯽ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺳﻮﮐﻦ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﺡ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﯽ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮ ﺩیا." 🔘 الکافی میں امام جعفر صادقؑ سے صحیح السند روایت منقول ہے جس میں آپؑ فرماتے ہیں: عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: إِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْإِيمَانَ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ. ترجمہ: بے شک حسد ایمان کو اسی طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے۔ 📚 الکافی، کتاب الایمان والکفر، باب الحسد، حدیث: ۲۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/4083 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 اللہ پر بھروسہ 🌹 یہ ایک حقیقی واقعہ ہے جو کہ کے ایک کتاب میں درج ہے۔ ایک بیوہ خاتون تھی جس کا کوئی سہارا نہ تھا، سوائے اللہ کے اور اپنی ہمت کے، جس کے ذریعے وہ اپنے بچوں کی کفالت کرتی تھی۔ وہ انہیں محبت، شفقت اور تحفظ فراہم کرتی اور ایمان کے ساتھ صبر کا دامن تھامے رہتی، جس کی بدولت وہ ایک مضبوط عورت بن گئی۔ ایک رات، جب اس کے بچے سو رہے تھے، ہوا تیز چلنے لگی اور بارش بھی تیز ہو گئی۔ ان کا گھر کمزور بنیادوں پر قائم تھا، جس سے ماں کو اپنے بچوں کی فکر لاحق ہوگئی، اور وہ اپنے بچوں کو اپنے قریب لیے ہوئے جاگتی رہی تاکہ وہ گرمائش حاصل کر سکیں۔ اسی دوران ماں نے ایک چھوٹا سا کاغذ لیا اور اس پر کچھ الفاظ لکھے، پھر اسے دیوار کی ایک دراڑ میں چھپا دیا اور اپنے بچوں سے اسے چھپایا۔ اس وقت اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا ایک بچہ اسے یہ کام کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔ دن گزرتے گئے اور کئی سال بیت گئے۔ حالات بہتر ہوئے، بچے بڑے ہو کر تعلیم یافتہ اور باشعور بنے اور انہوں نے شہر میں ایک نیا گھر بنا لیا۔ جب ان کی ماں ان کے ساتھ رہنے آئیں تو ایک سال بعد ہی اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ ان کے انتقال کے بعد، تین دن کی تعزیت مکمل ہوئی۔ پھر ان کے بیٹوں نے ایک دن ماں کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرنا شروع کیا۔ اچانک ان کے بڑے بھائی کو یاد آیا کہ ان کی ماں نے پرانے گھر کی دیوار میں کچھ چھپایا تھا۔ اس نے اپنے بھائیوں کو بتایا اور وہ فوراً اپنے پرانے گھر پہنچے۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے دیوار میں دراڑ کو دیکھا اور پتھر کو ہٹا کر اندر سے وہ کاغذ نکالا۔ جیسے ہی انہوں نے اسے ہٹایا، تو پورا گھر لرزنے لگا اور گھر گرنے کے خوف سے وہ دور ہٹ گئے۔ کچھ ہی دیر میں گھر گر گیا۔ سب بھائی حیرت میں پڑ گئے کہ یہ کیسے ہوا۔ انہوں نے پوچھا، "کیا وہ کاغذ ابھی بھی تمہارے پاس ہے؟" بھائی نے جواب دیا "ہاں"۔ سب نے کہا، "اسے کھولو، اسے کھولو!" جب انہوں نے اسے کھولا، تو اس میں صرف چند الفاظ تھے: "صبر کرو، اللہ کی مدد پر بھروسہ رکھو" کتنی عظیم بات ہے اور کتنی زبردست وہ عورت تھی جس کا ایمان اتنا مضبوط تھا۔ اس لمحے انہوں نے اپنی ماں کے لیے دعا کی اور انہیں آخری سبق یاد آیا جو ان کی ماں نے انہیں اپنی وفات کے بعد دیا۔ وہ یہ کہ اللہ پر مکمل بھروسہ رکھیں اور یقین کریں کہ اللہ ان کی زندگی کے معاملات کو ان کی بھلائی کے لیے سنوارے گا۔ روشنی: اللہ پر بھروسہ رکھنا بہت عظیم بات ہے جسے ہم اکثر نظرانداز کر دیتے ہیں۔ ہمیں آج اس بھروسے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کے بگڑے ہوئے توازن کو بحال کر سکیں۔ coped۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 والدین کا احترام 🔷 ایک ضعیف ماں رات کو ساڑھے 11 بجے کچن میں برتن دھو رہیں ہیں۔ گھر میں دو بہوئیں ہیں جو برتنوں کی کھٹکھٹ سے تنگ آکر اپنے شوہروں سے کہتی ہیں کہ اپنی ماں کو منع کرو۔ اتنی رات کو برتن دھونے سے ہماری نیند خراب ہو رہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ صبح 4 بجے اٹھ کر پھر شور مچانا شروع کر دیتی ہیں اور پھر صبح 5 بجے عبادت کرکے ہمیں سونے نہیں دیتیں ، نہ رات کو نہ صبح۔ جا کر ماں کو منع کرو۔ بڑا بیٹا اٹھتا ہے اور کچن کی طرف جاتا ہے۔ چھوٹے بھائی کے کمرے سے بھی وہی باتیں سنائی دیتیں ہیں۔ وہ چھوٹے بھائی کے دروازے کو کھٹکھٹا دیتا ہے، چھوٹا بھائی باہر آتا ہے۔ دونوں بھائی کچن میں جاتے ہیں اور ماں کو برتن دھونے میں مدد کرنے لگتے ہیں۔ ماں منع کرتی ہیں لیکن وہ نہیں مانتے۔ برتن دھل جانے کے بعد دونوں بھائی ماں کو محبت سے ان کے کمرے میں لے جاتے ہیں، تو دیکھتے ہیں کہ والد بھی جاگے ہوئے ہیں۔ دونوں بھائی ماں کو پلنگ پر بٹھا کر کہتے ہیں، "ماں، صبح جلدی اٹھا دینا، ہمیں بھی عبادت کرنی ہے اور صبح والد کے ساتھ ورزش بھی کرنی ہے۔" ماں کہتی ہے، "ٹھیک ہے، بچے۔" دونوں بیٹے صبح جلدی اٹھنے لگتے ہیں، رات کو ڈیڑھ بجے ہی برتن دھونے لگتے ہیں۔ تو بیویاں کہتی ہیں، "ماں کرتی تو ہیں، آپ کیوں دھو رہے ہیں؟" بیٹے جواب دیتے ہیں، "ہمارا شادی کرنے کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ ماں کی مدد ہو جائے گی، لیکن آپ لوگ یہ کام نہیں کر رہی ہیں، کوئی بات نہیں، ہم اپنی ماں کی مدد کر دیتے ہیں۔ یہ تو ہماری ماں ہیں، اس میں کیا برا ہے؟" اگلے تین دنوں میں گھر کا ماحول مکمل طور پر بدل گیا۔ بہوئیں جلدی برتن اس لیے دھونے لگیں کہ نہیں تو ان کے شوہر دھو لیں گے، اور صبح بھی وہ اپنے شوہر کے ساتھ اٹھنے لگیں اور عبادت میں شامل ہونے لگیں۔ چند دنوں میں پورے گھر کے ماحول میں مکمل تبدیلی آ گئی، بہوئیں ساس اور سسر کو مکمل احترام دینے لگیں۔ 🔘 کہانی کا خلاصہ: ماں کا احترام تب کم نہیں ہوتا جب بہوئیں ان کا احترام نہیں کرتیں، ماں کا احترام تب کم ہوتا ہے جب بیٹے ماں کا احترام نہیں کرتے یا ماں کے کام میں تعاون نہیں کرتے۔ 💥 پیدائشی رشتہ ہے اور وہ والدین پہلے آپ کے ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5397 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 اللہ پر بھروسہ 🌹 یہ ایک حقیقی واقعہ ہے جو کہ کے ایک کتاب میں درج ہے۔ ایک بیوہ خاتون تھی جس کا کوئی سہارا نہ تھا، سوائے اللہ کے اور اپنی ہمت کے، جس کے ذریعے وہ اپنے بچوں کی کفالت کرتی تھی۔ وہ انہیں محبت، شفقت اور تحفظ فراہم کرتی اور ایمان کے ساتھ صبر کا دامن تھامے رہتی، جس کی بدولت وہ ایک مضبوط عورت بن گئی۔ ایک رات، جب اس کے بچے سو رہے تھے، ہوا تیز چلنے لگی اور بارش بھی تیز ہو گئی۔ ان کا گھر کمزور بنیادوں پر قائم تھا، جس سے ماں کو اپنے بچوں کی فکر لاحق ہوگئی، اور وہ اپنے بچوں کو اپنے قریب لیے ہوئے جاگتی رہی تاکہ وہ گرمائش حاصل کر سکیں۔ اسی دوران ماں نے ایک چھوٹا سا کاغذ لیا اور اس پر کچھ الفاظ لکھے، پھر اسے دیوار کی ایک دراڑ میں چھپا دیا اور اپنے بچوں سے اسے چھپایا۔ اس وقت اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا ایک بچہ اسے یہ کام کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔ دن گزرتے گئے اور کئی سال بیت گئے۔ حالات بہتر ہوئے، بچے بڑے ہو کر تعلیم یافتہ اور باشعور بنے اور انہوں نے شہر میں ایک نیا گھر بنا لیا۔ جب ان کی ماں ان کے ساتھ رہنے آئیں تو ایک سال بعد ہی اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ ان کے انتقال کے بعد، تین دن کی تعزیت مکمل ہوئی۔ پھر ان کے بیٹوں نے ایک دن ماں کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرنا شروع کیا۔ اچانک ان کے بڑے بھائی کو یاد آیا کہ ان کی ماں نے پرانے گھر کی دیوار میں کچھ چھپایا تھا۔ اس نے اپنے بھائیوں کو بتایا اور وہ فوراً اپنے پرانے گھر پہنچے۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے دیوار میں دراڑ کو دیکھا اور پتھر کو ہٹا کر اندر سے وہ کاغذ نکالا۔ جیسے ہی انہوں نے اسے ہٹایا، تو پورا گھر لرزنے لگا اور گھر گرنے کے خوف سے وہ دور ہٹ گئے۔ کچھ ہی دیر میں گھر گر گیا۔ سب بھائی حیرت میں پڑ گئے کہ یہ کیسے ہوا۔ انہوں نے پوچھا، "کیا وہ کاغذ ابھی بھی تمہارے پاس ہے؟" بھائی نے جواب دیا "ہاں"۔ سب نے کہا، "اسے کھولو، اسے کھولو!" جب انہوں نے اسے کھولا، تو اس میں صرف چند الفاظ تھے: "صبر کرو، اللہ کی مدد پر بھروسہ رکھو" کتنی عظیم بات ہے اور کتنی زبردست وہ عورت تھی جس کا ایمان اتنا مضبوط تھا۔ اس لمحے انہوں نے اپنی ماں کے لیے دعا کی اور انہیں آخری سبق یاد آیا جو ان کی ماں نے انہیں اپنی وفات کے بعد دیا۔ وہ یہ کہ اللہ پر مکمل بھروسہ رکھیں اور یقین کریں کہ اللہ ان کی زندگی کے معاملات کو ان کی بھلائی کے لیے سنوارے گا۔ روشنی: اللہ پر بھروسہ رکھنا بہت عظیم بات ہے جسے ہم اکثر نظرانداز کر دیتے ہیں۔ ہمیں آج اس بھروسے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کے بگڑے ہوئے توازن کو بحال کر سکیں۔ coped۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 والدین کے حقوق کا خیال رکھیں 🔷 ایک لڑکی کی شادی ہوئی۔ شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سا تھال لئے کمرے میں داخل ہوا۔ کھانے سے بڑی زبردست خوشبو آرہی تھی۔ لڑکا دلہن سے کہنے لگا: آؤ کھانا کھاتے ہیں۔ بیوی بولی: میں نے دیکھا ہے تمہاری والدہ نے بھی کھانا نہیں کھایا، ان کو بھی بلا لو، پھر مل کر کھاتے ہیں۔ شوہر نے کہا: وہ سوگئی ہوں گی، انہیں چھوڑو ہم دونوں کھاتے ہیں۔ بیوی اصرار کرتی رہی پر وہ اِسی بات پر مُصِر رہا کہ امی کو رہنے دو۔ جب بیوی نے شوہر کا یہ رویہ دیکھا تو اسی وقت طلاق کا مطالبہ کردیا۔۔ شوہر بڑا حیران ہوا اسکے مطالبے پر، اُس نے بڑا سمجھایا، لیکن وہ اپنی بات پہ ڈٹی رہی یہاں تک کہ طلاق ہوگئی۔ دونوں الگ ہو گئے پھر دونوں نے دوسری شادیاں کرلیں تیس پنتیس سال گزر گئے۔ عورت کے بیٹے ہوئے بہت محبت کرنے والے، ماں کا خیال رکھنے والے، بہت آسودہ حال تھی وہ۔ اس نے ارادہ کیا کہ حج کرنا چاھیے۔ سفر کے دوران اس کے بیٹے اس سے کسی ملکہ کی طرح پیش آرہے تھے۔ پاوں زمین پر لگنے نہ دیتے تھے۔ صحرائی سفر تھا۔ راستے میں ایک آدمی پر نظر پڑی، جوبہت بری حالت میں بھوکا پیاسا بال کھچڑی، کپڑے پرانے، اس عورت نے بیٹوں سے کہا: جاؤ دیکھو! کون مسافر ہے، اسے اٹھاو، ہاتھ منہ دھلا کر کھانا کھلاؤ، پانی پلاو، چنانچہ بیٹے گئے ماں نے جیسا کہا تھا ویسا کیا۔ عورت کی جب اس پر نظر پڑی تو جان گئی وہ اِسکا پہلا شوہر تھا۔ کہنے لگی یہ کیا کیا، وقت نے تمارے ساتھ؟ بولا میری اولاد نے میرے ساتھ بھلائی نہیں کی۔ عورت کہنے لگی: کیوں کرتی کہ تم نے والدین کہ ساتھ برا سلوک کیا تھا۔ میں اسی دن جان گئی تھی کہ تم ماں باپ کے حقوق ادا نہیں کرتے۔ اسی لئے میں ڈر گئی کہ کل کو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔ یہ دیکھو آج میں کہاں ہوں اور تم کہاں! 🔘 ماں باپ کے ساتھ برا سلوک اللہ کی نافرمانی ہے، اگر اپنا بڑھاپا شاندار گزارنا چاہتے ہیں تو والدین کے ساتھ شاندار سلوک کیجیے، کیونکہ یہ ایسا عمل ہے کہ جس کا بدلہ دنیا میں ہی دیدیا جاتا ہے خواہ اچھا ہو، یا برا. 🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ ماں، باپ کے بارے میں مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 💓حضرت موسٰیؑ کا بہشتی ہمسایہ https://t.me/islamwitheman/652 ⭕ ماں کی ناراضگی کا اثر https://t.me/islamwitheman/331 🔷 اولڈ ایج ہوم https://t.me/islamwitheman/97 🔷 ماں اور باپ https://t.me/islamwitheman/330 🔷 سیب کا درخت https://t.me/islamwitheman/162 🔷 باپ کے جذبات https://t.me/islamwitheman/58 🔷 باپ ٹھنڈی چھاؤں https://t.me/islamwitheman/96 🔷 باپ کی پشت پناہی https://t.me/islamwitheman/332 🔷 جیسا کرو گے ویسا بھرو گے https://t.me/islamwitheman/117 🌴 شفقت پدری https://t.me/islamwitheman/770 ☔ والدین اور رحمت خداوندی https://t.me/islamwitheman/1038 🌴 یہ بابے ویلے نہیں ہوتے https://t.me/islamwitheman/1039 🌹 ماں کی مامتا https://t.me/islamwitheman/1204 🔷 ماں کی خدمت https://t.me/islamwitheman/1212 👁 ماں کی قربانی https://t.me/islamwitheman/1225 🔷 والدین کی قدر کرو http://t.me/islamwitheman/1476 🌹 حقوق عظمت والدین https://t.me/islamwitheman/1982 🌹 والدین کی دعا https://t.me/islamwitheman/2037 🌹 مامتا https://t.me/islamwitheman/2351 🔷 بگڑے ہوئے نوجوان کی داستان https://t.me/islamwitheman/2373 🔷 ماں کی پسند، ناپسند http://t.me/islamwitheman/2376 🌺 بیمار ماں کی خدمت http://t.me/islamwitheman/2437 🌸 بیٹی اور ماں میں فرق http://t.me/islamwitheman/2456 ❤️ ماں اور بیوی http://t.me/islamwitheman/2516 🔷 ماں کی بددعا کا اثر https://t.me/islamwitheman/2728 🔷 اولڈ ہاؤس https://t.me/islamwitheman/4198 🌷 اس نسل کی ماں https://t.me/islamwitheman/4206 🌷 میری ماں https://t.me/islamwitheman/4395 🔷 ماں عظیم نعمت https://t.me/islamwitheman/4573 🔷 والدین کے حقوق کا خیال رکھیں https://t.me/islamwitheman/5397 🔷 والدین کا احترام https://t.me/islamwitheman/5399 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 مٹی کے برتن کا استعمال 🔷 ❶ مٹی کے برتن مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے۔ تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی۔ ❷ کُوکِنگ آئل کوکنگ آئل وہ استعمال کریں جو کبھی نہ جَمے، دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں وہ زیتون کا تیل ہے لیکن یہ مہنگا ھے، عام لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے۔ سرسوں کا تیل جمتا نہیں، یہ وہ واحد تیل ہے، جو ساری عُمر نہیں جمتا اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے۔ ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات بھی اسی لیے کی جاتی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے۔ سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے اس کو جمنے نہیں دیتا، اس کی زِندہ مِثال اچار ہے۔ جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے اس کو جالا نہیں لگتا۔ اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج، مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہو گا، أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے، پوری زندگی آپ بلڈ پریشر کی بیماری سے محفوظ رہیں گے، کیونکہ سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے، جب نالیاں صاف ہو جاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا۔ سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں، ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں، أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے، ❸ نمک (نمک بدلیں) نمک ہوتا کیا ھے؟ نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے، ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے یا پھر بندہ بڑا نمک حرام ھے۔ نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے، ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو، اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے۔ پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے۔ بدقسمتی دیکھیں ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں، جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔ اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں۔ ❹ مِیٹھا ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے اور میٹھا الله نے مٹی میں رکھا ہے ، یعنی گَنّا اور گُڑ اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے۔ خدارا گُڑ استعمال کریں۔ ❺ پانی انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں، پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے۔ پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے، اس کے بعد پھر پنچاب اور وادئ ھزارہ کا پانی ہے۔ 🔹 اہم بات کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں، گندم جس حالت میں آتی ہے، اُسے ویسے ہی استعمال کریں یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر کیونکہ ہمارے آقا کریم حضرت محمد (ص) بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے۔ تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں۔۔۔ 1- مٹی کے برتن، 2- سرسوں کا تیل، 3- گُڑ، 4- پتھر والا نمک، اور 5- زمین کے اندر والا پانی۔ یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں، اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا، اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں؟ یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے، ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے .. 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 دلچسپ معلومات 🔷 🔹 کیا آپ جانتے ہیں جو کھانے آپ کو  بچپن میں نا پسند لگتے تھے اگر آج کھائیں تو آپ کو لذیذ لگے گیں کیوں کہ ہمارے منہ کا ذائقہ ہر سات سال بعد تبدیل ہو جاتا ہے۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں جب آپ کسی کے ساتھ بہت زیادہ کلوز ہو جاتے ہیں تو اس کا پیغام پڑھتے وقت بھی آپ دماغ میں اس کی آواز سن پاتے ہیں۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ جو لوگ کالا رنگ پسند کرتے ہیں وہ ذہنی طور پر بہت رنگین مزاج ہوتے ہیں۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ مرغی انڈے سے پہلے بنی ہے کیوں کہ انڈے کے چھلکے میں جو پروٹین استعمال ہوتی ہے وہ صرف مرغی بنا سکتی ہے۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں زمین پر جتنی چونٹیاں ہیں ان کا وزن زمین پر موجود انسانوں سے زیادہ ہے۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دکھ تکلیف آپ کو مضبوط بناتے ہیں خوف آپ کو بہادر اور دل کا ٹوٹنا آپ کو ذہین بناتا ہے۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں خواب کی لمبائی زیادہ سے زیادہ بیس منٹ تک ہی ہوتی ہے۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں اپنا نام سننا جب کوئی بھی آپ کو نا بلا رہا ہو تو یہ اچھی دماغی صحت کی علامت ہے۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں الاسکا میں سورج اٹھارہ نومبر کو ڈوبتا ہے اور ستائیس نومبر کو ابھرتا ہے اس دوران وہاں صرف اندھیرا رہتا ہے۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں لپسٹک آج سے چار ہزار سال پہلے ایجاد ہوئی تھی۔ میسوپوٹیمیا کی خواتین پہلے قیمتی موتیوں کے بورے یا ان کو پیس کر اس پاؤڈر سے ہونٹ سجاتی تھیں۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں مچھروں کو او بلڈ گروپ پینا زیادہ پسند ہے اور دوسرے بلڈ گروپ نمبر والے بچے والدین کو زیادہ تنگ کرتے ہیں۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں جیمز فكس وہ آدمی تھا جس نے جوگنگ کا لفظ متعارف کرایا تھا اور ایک دن  جوگنگ کرتا ہوا ہارٹ اٹیک سے مر گیا۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں اگر آپ سارا دن بنا ریسٹ کیے کام کریں تو آپ کو سونے میں مسلہ ہوتا ہے کیوں کہ آپ کا دماغ وہ ساری باتیں سوچنے اور کرنے لگتا ہے جو وہ دن کی مصروفیت کی وجہ سے نہیں کر پایا۔ 🔹 کیا آپ جانتے ہیں دل کا نشان ❤ کیوں ہوتا ہے کیونکہ یہ دو اصلی دلوں کو جوڑ کر بنایا جاتا ہے اسی لیے یہ محبت کی علامت کے طور پر استعمال ہوتا ہے_ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 مسائل کا اصل حل 🔷 ایک گاؤں میں ایک میٹھے پانی کا کنواں تھا جس سے پورا گاؤں پانی پیتا تھا۔ ایک دن، ایک کتا کنویں میں گر گیا اور پانی خراب ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ پینے کے قابل نہیں رہا۔ گاؤں کے لوگ بہت پریشان ہوئے اور یہ سوچنے لگے کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے۔ سب نے فیصلہ کیا کہ گاؤں کے بزرگ اور حکیم سے مدد لی جائے۔ حکیم آیا، کنویں پر نظر ڈالی، اور کہا: "سب سے آسان حل یہ ہے کہ پہلے کنویں سے مردہ کتے کو نکالو۔" لوگوں نے جلدی سے کتے کو نکالا، لیکن پانی پھر بھی خراب رہا۔ حکیم نے کہا: "اب تمہیں پورا خراب پانی نکال کر کنواں صاف کرنا ہوگا اور اسے تازہ پانی سے بھرنا ہوگا۔" گاؤں والوں نے اس کی بات پر عمل کیا، اور کچھ وقت بعد کنواں دوبارہ صاف اور میٹھا ہوگیا جیسے پہلے تھا۔ 🔘 حاصلِ سبق ہماری زندگی میں بھی ہمیں اکثر مسائل کا سامنا ہوتا ہے جو ہمارے دل و دماغ کو آلودہ کر دیتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کا حل صرف اس کی ظاہری وجہ کو ختم کرنے میں ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں مسئلے کے اثرات کو مکمل طور پر صاف کرنے اور اپنی زندگی کو نئی توانائی اور پاکیزگی سے بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم اپنی اندرونی صفائی اور سکون دوبارہ حاصل کر سکیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 نوجوانوں کے لیے میرا مشورہ 🔷 1. اپنی جنسی خواہشات پر قابو رکھیں، یہ آپ کی کامیابی یا ناکامی کا بڑا سبب بنے گا۔ 2. فحاشی اور خود لذتی کامیابی کی سب سے بڑی قاتل ہیں۔ یہ آپ کے دماغ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ 3. شراب سے پرہیز کریں، ورنہ آپ کی عقل ختم ہو جائے گی اور آپ احمقانہ حرکات کریں گے۔ 4. اپنے معیار بلند رکھیں اور صرف دستیاب چیزوں پر سمجھوتہ نہ کریں۔ 5. اگر آپ کو اپنے سے زیادہ ذہین شخص ملتا ہے، تو اس کے ساتھ مل کر کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔ 6. آپ کی زندگی کی پوری ذمہ داری آپ پر ہے۔ کوئی اور آپ کے مسائل حل کرنے نہیں آئے گا۔ 7. صرف ان لوگوں سے مشورہ لیں جو وہاں ہیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔ 8. پیسے کمانے کے نئے طریقے ڈھونڈیں۔ پیسہ کمائیں اور ان لوگوں کو نظر انداز کریں جو مذاق اڑاتے ہیں۔ 9. آپ کو 100 خود اعتمادی کی کتابوں کی ضرورت نہیں، صرف عمل اور خود نظم کی ضرورت ہے۔ خود کو منظم کریں! 10. منشیات اور نشہ سے پرہیز کریں۔ 11. یوٹیوب پر ہنر سیکھیں، بجائے اس کے کہ نیٹ فلکس پر فضول مواد دیکھ کر وقت ضائع کریں۔ 12. کسی کو آپ کی پرواہ نہیں، اس لیے شرم چھوڑیں، باہر نکلیں اور مواقع پیدا کریں۔ 13. آرام سب سے بڑی لت ہے اور ڈپریشن کا سستا راستہ ہے۔ 14. اپنے خاندان کو ترجیح دیں۔ ان کی عزت اور پردہ رکھیں۔ 15. نئے مواقع تلاش کریں اور اپنے سے آگے لوگوں سے سیکھیں۔ 16. کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں۔ خود پر یقین کریں۔ 17. معجزے کا انتظار نہ کریں، انہیں حقیقت بنائیں۔ آپ ہمیشہ اکیلے سب کچھ نہیں کر سکتے لیکن لوگوں کی رائے نہ سنیں۔ 18. محنت اور عزم سے آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ عاجزی آپ کو بلند مقام تک پہنچاتی ہے۔ 19. اپنے آپ کو دریافت کرنے کا انتظار نہ کریں، خود کو تخلیق کریں۔ 20. دنیا آپ کے لیے رکنے والی نہیں۔ 21. کوئی بھی آپ پر کچھ واجب نہیں رکھتا۔ 22. زندگی ایک واحد کھلاڑی کا کھیل ہے۔ آپ تنہا پیدا ہوئے اور تنہا دنیا سے جائیں گے۔ 23. آپ کا زندگی کا راستہ ایسے بنایا گیا ہے کہ آپ کو ضرورت مند، مایوس اور کمزور محسوس ہو، اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آپ خود اس سے نکلنے کا فیصلہ کریں۔ 24. ہر کوئی آپ کی طرح مخلص اور سچا نہیں ہوگا۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں جو آپ کو استعمال کریں گے اور پھر چھوڑ دیں گے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕