cookie

ما از کوکی‌ها برای بهبود تجربه مرور شما استفاده می‌کنیم. با کلیک کردن بر روی «پذیرش همه»، شما با استفاده از کوکی‌ها موافقت می‌کنید.

pavel durov dog#FREEDUROV
avatar

دلچسپ اور عجیب معلومات

🚩 Channel was restricted by Telegram

نمایش بیشتر
کشور مشخص نشده استزبان مشخص نشده استدسته بندی مشخص نشده است
پست‌های تبلیغاتی
6 989
مشترکین
اطلاعاتی وجود ندارد24 ساعت
اطلاعاتی وجود ندارد7 روز
اطلاعاتی وجود ندارد30 روز

در حال بارگیری داده...

معدل نمو المشتركين

در حال بارگیری داده...

⏳🏆⏳ 🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠🌹🖋 👈 ایکــــ مہینے سـے کھیــر کھارہــی ہوں __!! ٹیوب ویل کے گرد گاؤں کی کچھ عورتیں کپڑے دھو رہی تھیں کہ ایک عورت نے دوسری سے پوچھ لیا کہ آج کیا کھایا؟ اُس نے جواب دیا "کوئی ایک مہینہ پہلے کھیر کی دیگ اتاری تھی، اس دن سے روزانہ کھیر ہی کھا رہی ہوں" ایک عورت کے کان میں یہ بات پڑی تو اس نے سوچا میں بھی ایسا ہی کرتی ہوں کھیر ویسے بھی اس کی پسندیدہ ڈش تھی۔۔ چنانچہ اس نے گھر پہنچتے ہی کھیر کی دیگ اتارنے کا پروگرام بنایا۔۔ وہ کھیر کی دیگ سب سے چھپ کر مہینہ بھر اکیلی کھانا چاہتی تھی۔۔ لہذٰا اس نے دیگ پکا کر "تُوڑی" والے کمرے میں چھپا دی۔۔ پہلے دن کھیر کھائی، دوسری دن بھی کھائی، مگر تیسرے دن اس میں سے بُو آنے لگی مجبوراً بھری دیگ ضائع کرنی پڑی۔۔۔ اگلے دن پھر سے وہ ٹیوب ویل پہنچی تو کپڑے دھوتے ہوئے کسی عورت نے اسی عورت سے پوچھ لیا کہ آج کیا کھایا؟ تو اس نے وہی جواب دیا۔۔ "ایک ماہ سے ہر روز کھیر کھارہی ہوں" وہ اس کے پاس گئی اور حیرانی سے کہنے لگی " بہن میں نے تو دو دن کھائی تیسرے دن اتنی شدید بدبو آنے لگی کہ مجبوراً ضائع کرنا پڑی۔۔ تمہاری ہمت ہے جو ایک ماہ سے کھائے جا رہی ہو" وہ عورت اس کی بات سن کر ہنس پڑی۔۔ اور کہنے لگی "میں نے ایک ماہ پہلے کھیر کی دیگ اتروا محلے کے ہر گھر میں بانٹ دی تھی۔۔۔ اس کے بعد سے روزانہ جس کسی گھر میں کھیر پکتی ہے وہ میرے گھر بھی بھجوادیتا یے، اس طرح ہر روز کھیر کھاتی ہوں" دوسروں کے خوشی غم میں شریک ہوں، راہ چلتے لوگوں کو سلام کریں، عزیز و اقارب کے لیے خاص وقت نکالیں، محفلوں اور دعوتوں کا رواج عام کریں، معاشرے کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یقین کریں آپ کے "فیلنگ سیڈ" پر گردواطراف ہر کوئی فکرمند دکھائی دے گا، راہ چلتے ہوئے پلٹ کر نجانے کتنے سلام آنے لگیں گے، خوشی غمی میں خود کو تنہا نہیں پائیں گے، مشکل مواقع پر عزیز و اقارب اپنی جمع پونجی میں سے بالکل اسی طرح آپ پر خرچ کریں گے جیسا کہ آپ نے کیا ہوگا، آپ کو ہر محفل میں ہر دعوت پر مدعو کیا جائے گا۔۔۔ یہ سارے اعمال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے زمرے میں آتے ہیں، یاد رکھیں!! جو اللہ کی راہ میں ایک بار خرچ کرتا ہے اللہ اسے ہر موقعے پر نوازتا ہے۔ 🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷 🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴​​​​​​​​
نمایش همه...
♻️Ⓜ️♻️ #ہندوتوا_ہندوﺅں کی صورت میں منگولی نسل بھارت میں مسلمانوں پر بلڈوز چلا رہی ہے۔ جس مسجد کے مناروں پر مسلم نوجوانوں نے ہندوتوا غنڈوں کو بھگوا پرچم لہرانے نہیں دیا تھا آج اس کا گیٹ اور دیواریں انڈین گورنمنٹ نے بلڈوز سے منہدم کروادی، آپ اس کا مطلب سمجھ رہےہیں نا؟ بہرحال جہانگیر پوری کے مسلمانوں کے مکانات، ان کے پھل بیچنے کے ٹھیلے ان جے چائے کے ہوٹل اور مسجد کی دیواریں توڑ دی گئی ہیں، یہ حکمنامہ کل رات ۱۲ بجے سے پہلے موصول ہوا تھا اور کل رات سے ہی اس پر ہنگامہ شروع ہوگیا تھا، ہم بھی لکھ رہےتھے، سب دردمندوں کی پکار تھی کہ دہلی ہر طرح کی ملّی ہی نہیں بلکہ سیاسی، سیکولر و پارلیمانی، عدالتی قیادتوں کا بھی مرکز ہے اگر یہ سب انہدامی کارروائی سے پہلے ہی جہانگیر پوری پہنچ جائیں تو اس ظالمانہ اور سفّاک ترین کارروائی کو روکا جاسکتا ہے، لیکن شاید مسلمانوں کے نصیب میں سردست یتیمی اور بیچارگی لکھی ہے، اللہ جانے کب تک، سیکولر خیمے سے لے کر پارلیمانی اپوزیشن تک ریاستی ظلم کےوقت مسلمانوں کے لیے کوئی نہیں ہے، البتہ سیکولر ازم اور اپوزیشن کو بچائے رکھنے کا سارا ٹھیکرا مسلمانوں کے سر ضرور ڈالا گیا ہے، سپریم کورٹ کا ایک تماشا ہوا درمیان میں لیکن وہ کیا تھا آپ سب کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے جمہوریت کا یہ چہرہ ہم نے ابھی چند روز پہلے کھرگون میں بھی دیکھا کہ کس طرح مسلمانوں کے مکانات منہدم کردیے اور آج دہلی جہانگیر پوری میں غریب مسلمانوں کے مکانات پر بلڈوز چڑھا دیے، اب اس جمہوریت کی لاش اٹھانے اور یہاں جمہوریت بچانے کے ڈھونگ کون بےشرم کر پائے گا ؟ جن غریب بچوں کے ساتھ، نوجوانوں کےساتھ یہ ہوا ہے آپ انہیں کس منہ سے جاکر کہیں گے کہ بیٹا ہندو۔مسلم بھائی چارہ قومی یکجہتی، اور گنگا جمنا پر یقین کرو سب ٹھیک ہوجائےگا؟ شاید ان مناظر کو دیکھ لینے کےباوجود مسلم دشمن ظلم کے ساتھ کھڑے ان ہندوﺅں سے خیر کی امید کے لیے ایک انتہائی بےحس اور بےضمیر دل کی ضرورت ہوگی، دیکھیں ذرا ٹی وی چینل پر دیکھیں، اور بھاجپا کے خیموں میں دیکھیں ان غریبوں کو روتے بلکتے دیکھ کر وہ لوگ باقاعدہ خوش ہورہےہیں، یہ سب ہندو ہیں، نویکا کمار تو باقاعدہ ان لوگوں کا مذاق اڑا رہی ہے جن کے گھر اجاڑ دیے، یہ سب دیکھ کر تو دماغ پھٹا جارہاہے اتنے سفاک وحشی تو صرف تاریخ میں منگولوں کو ہی پڑھا تھا کہ گھروں کو آگ لگاتے اجاڑتے بچوں کو روتا بلکتا اور ماؤں کو چھاتی پیٹتے دیکھ کر خوش ہوتے، انہیں مزہ آتا، لیکن آج دیکھ رہا ہوں کہ منگولوں کی وہ نسل ہندوستان میں ہندوتوا ہندوﺅں کی صورت میں موجود ہے_ ✍: سمیع اللہ خان 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
نمایش همه...
 آخری اسلامی خلیفہ سلطان عبدالحمید  ثانی کا اسلامی کردار سلطان عبدالحمید ثانی (۱۸۶۷ تا ۱۹۰۹ء) جو کہ اسلامی خلافت کے آخری خلیفہ اور بقول بعضے اسلامی ملوکیت کے آخری بادشاہ گزرے ہیں، وہ بقلم خود اپنی معزولی کی وجہ اپنے مرشد جناب محمود ابو الشامات کو ایک خط میں ان الفاظ میں لکھتے ہیں: میں آپ کی خدمت میں اور آپ جیسے دوسرے اربابِ عقل کی خدمت میں ایک اہم مسئلہ پیش کرتاہوں تاکہ یہ امانت تاریخ کی حفاظت میں آجائے۔ میں خلافتِ اسلامیہ سے صرف اس لئے الگ ہوا ہوں کہ مجھے انجمن  اتحاد و ترقی  کی طرف سے بہت  تنگ کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں اور خلافت ترک کرنے پر از حد مجبور کردیا گیا۔ سبب یہ ہوا کہ ان اتحادیوں نے مجھ سے بار بار اصرار کیا کہ سرزمینِ فلسطین میں یہود کے قومی  وطن کی تاسیس پر اتفاق کرلوں۔ ان کے پیہم اصرار کے باوجود میں یہ بوجھ اٹھانے پر راضی نہ ہوا۔ اخیر میں ان لوگوں نے پندرہ کروڑ برطانوی لیرہ سونا دینے کا وعدہ کیا۔ میں نے قطعی طور پر اس  تجویز کو ٹھکرادیا اور انھیں یہ دو ٹوک جواب دیا: اگر تم لوگ پندرہ کروڑ لیرہ سونے کے بجائے دنیا بھر کا سونا دو، تب بھی میں اس بوجھ کو نہیں اٹھاؤں گا۔ میں نے ملتِ اسلامیہ کی تیس سال سے زیادہ خدمت کی ہے، اب میں اپنے آباء و اجداد خلفاء و  سلاطین کی تاریخ کو سیاہ نہیں کروں گا۔ میں یہ بوجھ قطعی طور پر نہیں اٹھاسکتا۔ قطعی جواب کے بعد ان لوگوں نے مجھے معزول کرنے پر اتفاق کرلیا اور یہ پیغام پہنچایا کہ وہ مجھے شہر بدر کرکے سلانیکا بھیج دیں گے۔ میں نے یہ تکلیف گوارا کرلی۔ اللہ تعالیٰ کی حمد کرتا ہوں کہ میں نے ارضِ مقدس فلسطین میں یہودی حکومت کے قیام کو تسلیم کرکے دولتِ عثمانیہ اور عالم اسلام کو اس عیب و عار سے داغدار کرنا قبول نہیں کیا ۔ میرے بعد جو ہوا سو ہوا، اس پر میں بار بار میں اللہ جل شانہ کی حمدوثناء کرتا ہوں ۔۔۔ الخ (مجلّہ العربی، شوال ۱۳۹۲ھ دسمبر ۱۹۷۲ء ) یہ تذکرہ ہے  اس زنجیر کی آخری کڑی کا جس کو ہم جیسے لوگ خلافت اور بعض احباب ملوکیت سے تعبیر کرتے ہیں۔ اُس دورِ زوال و انحطاط میں  مسلم خلفاء و بادشاہوں کا اسلامی کردار اس قدر مستحکم اور قابلِ فخر تھا کہ  وہ اپنے اسلامی اصولوں پر اپنی حکومت داؤ پر لگانے کو تیار ہوجاتے تھے، خیر القرون کے خلفاء کی تو بات ہی جانے دیجئے کہ پھر کیا رہی ہوگی جن کو ہمارے احباب ملوکیت کے بانیین میں سے قرار دیتے ہیں۔ گویا ایسے ہی  حکمرانوں کے سلسلے کے لئے شاعر کہہ گیا ؔ جس کی خزاں یہ ہو، اس کی بہار مت پوچھ تحریر: محمد فھد حارث بشکریہ: حافط دلشاد صاحب پنجابی ۔ ۔ ۔
نمایش همه...
اگر اللہ نے آپ پر دوسرے لوگوں کی ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالا ہوا ہے اسے بوجھ مت سمجھئے اور خدا کا شکر ادا کیجیے. بعض اوقات ہمیں ملی ہوئی خیر و عافیت، برکت اور عزت کی بلندیوں کی واحد وجہ وہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں جو ہم نے اٹھائی ہوتی ہیں اور ہمیں وہ بوجھ لگ رہی ہوتی ہیں. بعض اوقات یہ بیمار والدین، غریب بہن بھائی اور بیوی بچے ہو سکتے ہیں یا گھر کا کوئی دوسرا معذور یا بیمار فرد بھی ہو سکتا ہے. یہ وہ محروم افراد بھی ہو سکتے ہیں جن کے ساتھ ہم مالی تعاون کر رہے ہوتے ہیں یا وہ لوگ بھی ہو سکتے ہیں جن کے روزگار کی وجہ بنے ہوئے ہیں. بظاہر ہم نے انہیں سنبھالا ہوتا مگر درحقیقت ہر مشکل وقت میں انہوں نے ہمیں سنبھالا ہوتا ہے. اگر کبھی ہم انہیں غیرضروری بوجھ سمجھ کر کسی بہانے سر سے اتار دیتے ہیں تو پھر ہم خوشحالی، ترقی، شہرت اور عزت کی بلندیوں سے ذلت و رسوائی اور تنگ دستی و بربادی کی پستی میں جا گرتے ہیں. 🖊️طاہر محمود ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نمایش همه...
رمضان میں راشن دینا بے شک بہت ثواب کا کام ھے لیکن یقین جانیے مسلم ٹاؤن کی حد تک سروے کیا تو ہر دس میں سے تین کام والیاں اس ماہ کام چھوڑ جاتی ہیں اور ہر مل ،،فیکڑی یا راشن دینے والے سیٹھ صاحبان کے گھروں سے صرف راشن جمع کرنے کا کام کرتی ہیں ۔۔ہر روز دروازے کی گھنٹی دس سے بارہ مرتبہ کم سے کم بجتی ہے اور ہر بار راشن کا مطالبہ سننے کو ملتا ھے ۔۔ مجھے اس راشن بانٹنے کے طریقے اور بھکاریوں کی تعداد بہت بڑھا دینے سے بالکل اتفاق نہیں ۔۔ہم نے رمضان کو عبادت یا روزوں کی بجائے بھیک مانگنے کا مہینہ بنا دیا ھے ۔۔ محنت کی عادت پہلے ہی ہماری قوم میں بہت کم ہے رب کا واسطہ ثواب کے لیے بہت سے طریقے اور ہیں ان کی طرف بھی متوجہ ھوں ۔کسی غریب کے بچے کو قرآن پڑھنا سکھائیے ۔۔سرف ،،صابن لیے ھوئے صفائی کا درس دیں ۔۔کم سے کم پانی کیسے استعمال کرنا ھے وہ بتائیے ۔۔۔کوڑا کیسے سمیٹ کے اردگرد بھی صفائی پہ کچھ رقم صرف کیجے ۔۔صرف کھانا ٹھونس لینا ہی روزوں میں لازم نہیں بلکہ تن من کی تربیت بھی کرنا نیکی ہے ۔۔ ثواب کمانے کے لیے خود بھی کچھ ہلنا جلنا ضروری ھے اور دوسروں کو بھی سکھائیے ۔۔میرے اردگرد ہر ملازم میل یا فیمیل میرے قابو آجائے تو ان کو بیکار چیزوں کا استعمال سکھانا میرا سب سے پسندیدہ کام ھے ۔۔کہانی سنا کے قرآن کی کہانی بھی بہانے بہانے کچھ کان میں ڈالہی دیتی ھوں ۔۔۔پانی کی ڈرمی چھوٹی والی اور کوڑے کی بالٹی بھی راشن سے زیادہ عرصہ کام آتی ھے ۔۔۔ معافی چاہتی ھوں کہ عام روش سے ہٹ کے بات کی ۔۔۔۔بہت سارا پیار (نقل وچسپاں) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نمایش همه...
#ذخیرۂ_اسلامی_معلومات: 234 #انبیاءکرام_علیہم_الصلوۃ_والسلام: 54 قسط #اللہ_کےسفیر: #سیدناآدم_علیہ_السلام: #حضرت_آدم_علیہ_السلام_اورقرآن: #سوال: زمین پر سب سے پہلے زندگی پانے والے مرد اور عورت کا نام بتا دیجیے؟ #جواب: قرآن میں فرمان الہی کے مطابق زمین پر سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کو بھیجا گیا اور ساتھ ان کی زوجہ (حضرت حواؑ ) جو زمین پر آنے سے پہلے پیدا کی(القرآن تفسیر طبری۔ فی اظلال القرآن) #سوال: تمام نوع انسانی کی ماں تو حضرت حواؑ ہیں تمام انسانوں کے باپ کون ہیں؟ #جواب: حضرت آدم علیہ السلام تمام انسانوں کے باپ ہیں اور ان سے انسانی نسل کا آغاز ہوا (القرآن۔ تفسیر ابن کثیر۔ تفسیر حقانی) #سوال: حضرت آدم علیہ السلام نے فرشتوں کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق بیت اللہ کی تعمیر کی تھی۔ اس تعمیر میں ان کے ساتھ کسی عورت نے حصہ لیا؟ #جواب: ان کی بیوی حضرت حواؑ بھی بیت اللہ کی تعمیر میں حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ تھیں۔(قصص القرآن - قصص الانبياء) #سوال: قرآن پاک میں حضرت آدم علیہ السلام کے لئے لفظ خلیفہ استعمال ہوا ہے۔ اس کے معنی بتادیں؟ #جواب: خلیفہ کے معنی ہیں نائب۔ اللہ تعالی کا مقرر کیا ہوا (القرآن۔ تفسیر عثمانی۔ تفسیر مظہری) #سوال: اللہ تعالی نے مخصوس وقت کیلئے نائب یا خلیفہ کیوں بنایا؟ #جواب : زمین پر انسانی وجود کی تخلیق اللہ تعالی کی نمائندگی اور بندگی کے لئے کی گئی۔ کہ جب تک اللہ کا حکم ہے اور اس کے بعد پھر سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔(القرآن - ضیاءالقرآن۔ تفسیر ابن کثیر) #سوال: اللہ تعالی نے تخلیق آدم علیہ السلام سے پہلے فرشتوں سے کیا کہا تھا؟ #جواب: اللہ نے فرشتوں کو بتایا کہ میں آدم علیہ السلام کو پیدا کرنا چاہتا ہوں اگر چہ اس کی نسل میں سے کچھ لوگ فسادات برپا کریں گے۔(سورة بقرہ آیت 30۔ تفسیر عزیزی۔ فتح الحميد) #سوال: فرشتوں نے تخلیق آدم علیہ السلام پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کسی پریشانی کااظہار کیا؟ #جواب: سورة البقره آیت 30 میں ہے کہ فرشتے کہنے لگے کیا آپ ایسے شخص کو زمین میں پیدا کریں گے۔ جو فساد کریں گے اور خون ریزی کریں گے۔ (القرآن۔ ضیاء النبی۔ تفسیر ابن کثیر) #سوال: ایک کے سوا تمام فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا۔ بتایئے وہ کون تھا؟ #جواب: قرآن کہتا ہے کہ ابلیس یعنی شیطان کے سوا تمام فرشتوں نے حضرت آدم علی السلام کو اللہ کے حکم سے سجدہ کیا۔ سورة بقرہ آیت 34 میں ہے: ,,ابلیس کے سوا۔ اس نے کہنا نہ مانا اور غرور کیا اور وہ کافروں میں سے ہو گیا۔،،(القرآن۔تفسیر عثمانی تفسیر ضیاء القرآن۔طبری) #سوال: بتائیے حضرت آدم علیہ السلام کو کسی چیز سے پیدا کیا گیا تھا؟ #جواب: سوره روم آیت 20 میں ہے: اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم کومٹی سے پیدا کیا۔“(تفسیرعثمانی۔قصص الانبياء۔ انبیائے کرام) #سوال: ابلیس کی نافرمانی اور اس کی سرکشی کا ذکر قرآن پاک کی کن سورتوں میں ہے؟ #جواب: یہ قصہ کئی سورتوں میں بیان کیا گیا ہے مثلا: سورة الاعراف۔ سورہ صٓ میں ہے کہ وہ کہنے لگا:” آپ نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اس کو آپ نے مٹی سے پیدا کیا۔ اسی طرح سورہ میں میں ہے:” کہنے لگا، میں آدم سے بہتر ہوں ۔ کیونکہ آپ نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اس کو خاک سے۔ (القرآن۔ تفسیر ابن کثیر ۔تفسیر ماجدی) #باقی_آئندہ.......... #جاری.......... #انبیاء_کرام_کے_بارے_میں_معلومات https://t.me/KahaniyaMalomat
نمایش همه...
دلچسپ اور عجیب معلومات

اگر آپ دنیا بھر کی دلچسپ اور عجیب معلومات جاننے کے شوقین ہوں تو اس چینل میں جوائن کریں جہاں بے شمار مزے دار معلومات ویڈیوز کی شکل میں ارسال کی جائے گی

#ذخیرۂ_اسلامی_معلومات: 233 #انبیاءکرام_علیہم_الصلوۃ_والسلام: 53 #حضرت_محمدﷺ: #گزشتہ_سےپیوستہ: #سوال: حزقیل کے معنی ہیں خدا کی قدرت۔ اللہ کے نبی حضرت حزقیل علیہ السلام کا زمانہ کون سا تھا؟ #جواب: آپ (علیہ السلام)622 ق م میں مبعوث ہوئے۔ تورات میں آپ کا نام حزقی ایل آیا ہے۔ آپ کو ایلیا میں مبعوث کیا گیا۔ اہل یہود کے نزدیک حضرت حزقیل(علیہ السلام) سے مراد حضرت زوالکفل علیہ السلام ہے۔(قصص الانبياء - تور یت) #سوال: حضرت حزقیل (علیہ السلام) کا لقب ابن العجوز تھا اور والد کا نام بوذی کا ہن ۔ بتایئے آپ نےکب اور کہاں وفات پائی؟ #جواب: چھٹی صدی ق م کے آخر میں آپ نے بابل میں وفات پائی اور کوفہ میں دفن ہوئے۔(توریت۔ قصص الانبیاء لنجار) #سوال: توریت میں حضرت عزیر علیہ السلام کا ام عذرا Ezra آیا ہے۔ عزیر کے معنی بتاہے؟ #جواب: عبرانی زبان میں عزیر کے معنی ہیں مدد۔ (توریت۔ قصص الانبیاء - سیرت انبیاء کرام) #سوال: حضرت عزیر علیہ السلام بیت المقدس میں پیدا ہوئے۔ بتایئے آپ کو کب نبوت ملی؟ #جواب: آپ کا زمانہ چھٹی صدی قبل مسیح ہے اور آپ کو چالیس سال کی عمر میں نبوت عطا ہوئی۔ آپ کا سلسلۂ نسب سولہویں پشت میں حضرت ہارون علیہ السلام سے جا ملتا ہے۔(توریت۔ قصص الانبیاء۔ قصص القرآن) #سوال: بنی اسرائیل کو ستر سالہ غلامی کے بعد بابل کی قید سے کسی نے رہائی دلائی؟ #جواب: فارس کے بادشاہ سائرس کواوش نے۔ مولانا ابو الکلام آزاد کی تحقیق کے مطابق قرآن مجید میں جس ذوالقرنین کا ذکر آیا ہے، وہ یہی بادشاہ تھا۔ (القرآن۔ تفسیر این کثیر۔ترجمان القرآن-قصص الانبياء) #سوال: تورات میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کا نام عبرانی میں یوحنا آیا ہے۔ بتایئے آپ کا زمانہ کون سا ہے؟ #جواب: آپ 1 قبل مسیح 30 عیسوی کے عرصے میں نبوت سے سرفراز کئے گئے اور آپ کو بچپن ہی سے علم تو رات ،، قوت فیصلہ عطا کیا گیا۔(القرآن۔ تورات۔ قصص القرآن۔ تذکرة الانبياء) #سوال: حضرت عیسی علیہ السلام کا عبرانی نام یشوع يا ايشوع ہے۔ آپ کتنے برس زمین پر رہے؟ #جواب: آپ(علیہ السلام)33 برس زمین پر رہے اور تین سال تبلیغ کی۔ آپ کو کلوری کی پہاڑی پر واقع عین السلوک نامی مکان سے زندہ آسمان پر اٹھا لیا گیا۔(قصص القرآن۔ تورات۔ تذکرة الانبياء - سیرت انبیاء کرام ) #سوال: چند انبیاء بنی اسرائیل کے نام بتا دیجیے جن کا ذکر قرآن و حدیث میں نہیں ہے؟ #جواب: توریت میں بعض انبیاء بنی اسرائیل کا ذکر آیا ہے اور بعض مفسرین و مؤرخین نےبھی ان کا حوالہ دیا ہے۔ ان میں 600 ق م تا 560 ق م میں حضرت مقياه عليہ السلام جو حضرت یرمیا علیہ السلام کے ہم عصر تھے۔ بنی اسرائیل کے بادشاہ دادیانہ کے عہد میں حضرت جرجیس علیہ السلام۔ 700 ق م میں حضرت میکاه علیہ السلام- 690 ق م میں حضرت ناحوم علیہ السلام۔ 750 ق م میں حضرت آموص علیہ السلام ۔ 750 ق م ہی میں حضرت یسعیاہ علیہ السلام اور 500 ق م میں حضرت ملاکی علیہ السلام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ حضرت زکریا علیہ السلام ہی کے زمانے میں حضرت یوایل علیہ السلام، حضرت حجی علیہ السلام، حضرت عبدیاہ علیہ السلام اور حضرت ایلیا علیہ السلام بھی مبعوث ہوئے۔ (تورات۔ تاریخ ارض الانبیاء - تاريخ الانبياء۔ قصص الانبياء) #جاری.......... #انبیاء_کرام_کے_بارے_میں_معلومات https://t.me/KahaniyaMalomat
نمایش همه...

sticker.webp0.13 KB
Prohibited content
1.13 MB
sticker.webp0.01 KB
یک طرح متفاوت انتخاب کنید

طرح فعلی شما تنها برای 5 کانال تجزیه و تحلیل را مجاز می کند. برای بیشتر، لطفا یک طرح دیگر انتخاب کنید.