cookie

We use cookies to improve your browsing experience. By clicking «Accept all», you agree to the use of cookies.

avatar

Women Skills

پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل 〰〰〰💦〰〰〰

Show more
Advertising posts
198Subscribers
No data24 hours
No data7 days
No data30 days
Posts Archive
🥒 *کھیرا:*🥒 🥒🥒🥒🥒🥒🥒🥒 🥒 *کھیرا ایک پھل ہے جسے ہم بطور سبزی استعمال کرتے ہے۔* 🫗 *کھیرے کے اندر پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے تقریباٙٙ 90% اسمیں پانی ہوتا ہے اسلئے گرمیوں میں کھیرے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔* 💊 *جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے رہتے ہے۔* 🔥 *اگر آپکے جسم میں زیادہ گرمی، پیشاب کم آتا ہے،جلن کیساتھ آتا ہے، گردوں کی سوزش، ہاتھ پاوں سے گرمی کا اخراج ہوتا ہے،جگر میں گرمی ہے تو کھیرا کھائیں۔* 👀 *آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے،آنکھوں کا درد کرنا اسکے لیے دونوں آنکھوں پہ کھیرے کے سلائس کاٹ کر 15 منٹ سے 20 منٹ رکھیں بہت زیادہ افاقہ ہوگا۔* 🦠 *کھیرا جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔* 🌡️ *اس سے کولیسڑول لیول کم ہوتا ہے۔* 🧪 *قبض دور ہوتی ہے، بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔* 🩸 *کھیرا بہترین اینٹی آکیڈنٹس ہے،جو کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔* ⏲️ *کھیرے کا مسلسل استعمال وزن میں کمی کا باعث بھی ہے جدید تحقیق کے مطابق کھیرے کا رس لبلبے کو انسولین بنانے میں مدد کرتا ہے۔* 💉 *شوگر کے مریض کھیرے کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے۔* 🪞 *کھیرا کھانے سے جھریاں ختم ہوتی ہے۔* 🧃 *کھیرے کا جوس معدہ کے السر کا بہترین علاج ہے۔* 🎗️ *منہ سے بدبو آنا، جلن، تیزابیت اور تھارائیڈ کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے۔* 🥙 *کھیرے کو چھلکوں سمیت دوپہر کے کھانے کیساتھ بطور سلاد استعمال کرنا چاہیے۔* 🥒 *کھیرا کھاتے وقت اسکا چھلکا نہ اُتارے۔* #health
Show all...
🥘🥘🥘🥘🥘🥘🥘 🥩 *بڑی عید کے مزیدار پکوان، مگر احتیاط ضروری ہے*🥩 عید الاضحیٰ پر مزید دار پکوانوں سے کون لطف نہیں اٹھاتا۔ تکے، سیخ کباب، بریانی، کڑاہی گوشت سمیت دیگر انواع و اقسام کے کھانے عید الاضحیٰ کی رونق سمجھے جاتے ہیں۔ عید الاضحیٰ پر مسلمان جہاں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں وہیں اگلا مرحلہ گوشت سے چٹخارے دار کھانے بنانے کا آتا ہے۔ عید کے دنوں میں زیادہ تر افراد اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔کھانے پینے میں بے احتیاطی سے صحت پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ماہرین عید الاضحیٰ کے موقعے پر چند احتیاطی تدابیر تجویز کرتے ہیں جن پر عمل کرکے صحت مندی کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کی جاسکتی ہیں۔ *برطانیہ میں مقیم ماہرِ غذائیات فریحہ جے کہتی ہیں عید کے دن خود پر پابندیاں لگانا درست نہیں۔ اس لیے اگر آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے تو پھر آپ کا جو دل چاہے وہ ضرور کھائیں۔ لیکن ساتھ ہی وہ گوشت کھاتے ہوئے اعتدال اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیتی ہیں۔* اسی طرح کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) سے تعلق رکھنے والے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر احسن مجتبیٰ بیگ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پر لوگ سب سے زیادہ بد پرہیزی کرتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے امراض، ذیابیطس اور دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ عید الاضحیٰ پر کیا کھائیں اور کیا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عید پر قربانی پر گوشت سے ہاتھ روکنا مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے استعمال کی کچھ شرائط بھی یاد رکھنی چاہییں۔ ڈاکٹر احسن کے بقول قربانی کے جانور کے گوشت کو روکھا استعمال کیا جا سکتا ہے یا گوشت کا ایسا حصہ لیجیے جس میں چکنائی کی مقدار کم سے کم ہو۔ 🥩 *کتنی مقدار میں گوشت کھائیں؟*🥩 ماہر غذائیات فریحہ جے کے مطابق ہماری زندگیوں میں ویسے ہی اس قدر تناؤ ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ کھانے کے بارے میں اتنی ٹینشن نہیں لینی چاہیے لیکن ساتھ ہی وہ گوشت کھاتے ہوئے اس کی مقدار سے متعلق احتیاط بھی تجویز کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کے دن تو کھانے کے معاملے میں کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن ایک دن میں ہمیں 60 سے 90 گرام تک گوشت کھانا چاہیے جب کہ ایک ہفتے میں 300 گرام سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہیے۔ 🥩 *گوشت پکاتے وقت کن باتوں کا خیال کریں؟*🥩 غذائی ماہر فریحہ جے کے مطابق گوشت بناتے وقت جب ہم صحت مند طریقوں کی بات کرتے ہیں تو سب کے ذہن میں باربی کیو آتا ہے جو صحت کے لیے ٹھیک ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ سالن بنائیں تو اس میں تیل کا استعمال کم سے کم کریں۔ ان کے بقول چوں کہ گوشت میں اس کا اپنا فیٹ (چکنائی) موجود ہوتا ہے اور وہ اپنے ہی چکنائی میں بہت اچھا بن سکتا ہے۔ اس لیے بعض اوقات آپ کو کھانے میں خوردنی تیل ڈالنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔ فریحہ جے کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ گوشت کے اوپر نظر آنے والی چربی کو نکال دیں یا ایک اور طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گوشت اُبال لیں اور پھر اس کے اوپر جو سفید رنگ کی تہہ آتی ہے وہ آپ ہٹا لیں۔ 🥩 *صحت مند طریقے سے عید گزارنے کے لیے چند تدابیر*🥩 ڈاکٹر احسن مجتبیٰ کا کہنا ہے کہ یہ صحت مند رہنے کے لیے ان تدابیر پر عید کے علاوہ عام دنوں میں بھی عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آرام پسند طرزِ زندگی سے ہٹ کر ورزش اور جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ان کے بقول اگر آپ کھانے میں کوئی بد پرہیزی کر رہے ہیں یا دعوتوں میں جا کر کھانے کھا رہے ہیں تو اس کے بعد اپنی ورزش کو تھوڑا بڑھا دیں تا کہ جو آپ نے کھایا ہے وہ ہضم بھی ہوجائے۔ ڈاکٹر احسن کا کہنا تھا کہ واک کرنے سے آپ کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی ہیں اور جب آپ کے دل کی دھڑکن بڑھتی ہے تو ایسے افراد جنہیں کوئی مرض لاحق نہیں ہے ان کے جسم کا میٹا بولزم بہتر ہوتا ہے جس سے ہاضمہ بھی اچھا ہو جاتا ہے۔ *انہوں نے مشورہ دیا کہ دن میں آدھا گھنٹہ اور ہفتے میں پانچ دن واک اور مستقل تیز تیز چہل قدمی سے صحت اچھی رہتی ہے۔ 🥩 *قربانی کے جانور کے کون سے حصے نہ کھائیں؟*🥩 فریحہ جے کا کہنا ہے کہ ہمیں عام طور پر گوشت کا استعمال کم رکھنا چاہیے کیوں کے اس سے دل کے امراض اور کولیسٹرول میں اضافے جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو یورک ایسڈ بڑھنے کی شکایت ہو انہیں قربانی کے جانور کی کلیجی، گردے اور دل وغیرہ نہیں کھانے چاہیں۔ اسی طرح حاملہ خواتین کو بھی کلیجی وغیرہ سے پرہپز کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر احسن کے مطابق گردے، کلیجی، تلی اور دل وٹامن اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ان میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ *انہوں نے کہا کہ گوشت کے مذکورہ حصے کم سے کم استعمال کرنے چاہییں اور دل کے مریضوں کے لیے ان سے مکمل پرہیز ضروری ہے*۔ 🥘🥘🥘🥘🥘🥘🥘🥘 #health
Show all...
🍎🍌🥚🥩🍗🧈🍯 *حمل میں خوراک* 🥛 *دودھ!* *دودھ کیلشیم فراہم کرتا ہے۔* *کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔* *حاملہ خواتین کو دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں زیادہ کھانی چاہیئں،* *خاص طور پر رات کو سوتے وقت دودھ ضرور پینا چاہیئے۔* 🥞 *گندم!* *حمل کے دوران میں ریشہ دار غذائیں مثلاً گندم اور گندم سے بنی ہوئی چیزیں ہاضمے کے لیے مفید اور قبض کشا ہے۔* 🍎🍑🥔🍆 *سبزیاں اور پھل!* *سبزیاں اور پھل جسم کو وٹامن پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں،اس لیے زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھائیے۔* 🍾 *تیل!* *حمل کے دوران میں زیادہ تیل مرچ مسالے والی اور تلی ہوئی اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔* *🥩🍗 گوشت!* *گوشت جسم کو پروٹین فراہم کرتا ہے جو آپ کے بچے کی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہے۔* ⛔ *نوٹ:* *حمل کے دوران میں کلیجی کھانے سے پرہیز کریں۔* *اس میں بہت زیادہ وٹامن A ہوتا ہے۔* *جدید سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بہت زیادہ وٹامن A بچے کے جسمانی اعضاء کی بناوٹ کو متاثر کرتا ہے۔* 🧂 *نمک!* *حمل کے دوران میں جتنا ممکن ہو کم نمک استعمال کریں۔* *نمک سوجن کا باعث بنتا اور بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے۔* 🧊 *پانی!* *حمل کے دوران میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا بہت اہم ہے۔آپ کو دن میں تقریباً آٹھ گلاس یا آٹھ گلاس سے زیادہ پانی ضرور پینا چاہیئے۔پانی قبض کشا ہے۔* ☕ *کافی!* *حاملہ خواتین کو کافیCofee پینے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔* *کافی کا استعمال اسقاط حمل کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔* *حمل کے ابتدائی بارہ ہفتوں میں چونکہ بچے کی نشوونما کا دور بہت نازک ہوتا ہے،اس لیے کافی سے خاص طور پر اجتناب کرنا چاہیئے۔* 🥜 *مونگ پھلی!* *دوران حمل اور بچے کو دودھ پلانے کے دوران میں مونگ پھلی سے پرہیز کریں،خصوصاً جن خاندانوں میں الرجی کا مسئلہ چلا آ رہا ہو وہ اپنے بچوں کو کم از کم تین برس تک مونگ پھلی* *سے دور رکھیں کیونکہ مونگ پھلی اور اس سے تیار کردہ اشیاء سے بچے کا تعلق جتنا جلد پیدا ہو گا،الرجی کا امکان اتنا ہی بڑھے گا۔* ✒️ *ام عبد اللّٰه* 📙 *اگر آپ ماں بننے والی ہے* 🥭🥥🥝🌽🥒🥦🥑 #health
Show all...
Audio from Alhamdulillah
Show all...
Audio from Alhamdulillah
Show all...
🌾🌹🌾🌹🌾🌹🌾 *ہماری صحت* 〰️〰️🌾🌹🌾〰️〰️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 🌹موضوع 🌹 🔅 *کیا لٹکنے سے قد بڑھتا ہے* ❓ 🔅 *پاؤں جلنے کی وجوہات کیا ہیں* ❓ 🎙️ڈاکٹر خالد جمیل صاحب 🌹🌾ہماری صحت سب سے بڑی نعمت ہے.... جس کی قدر ہمیں اسکے جانے کے بعد آتی ہے....آج جن موضوعات پر بات ہو رہی ہے.... بہت سے لوگ اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں... آپ بھی توجہ دیجئے. 🌾🌹🌾🌹🌾🌹🌾 #health
Show all...
🌶 *کراہی گوشت مصالحہ*🌶 زیرہ آدھا چائے کا چمچا.جوائن آدھا چائے کا چمچ.کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ.ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ.لال مرچ دو کھانے کے چمچ.چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ.سونف آدھا چائے کا چمچ.ثابت لال مرچ .تین عددبڑی الائچی دو سے تین .عددسبز الائچی. دو سے تین عددـ دار چینی تین سے چار عدد.لونگ آٹھ سے دس عددجائفل آدھا کھانے کا چمچ ـجاوتری آدھا کھانے کا چمچ.ـنمک دو کھانے کے چمچ.کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ.ٹاٹری ایک چوتھائی چائے کا چمچ 🌶 *ترکیب*🌶 .ایک پیالے میں زیرہ، اجوائن، کالی مرچ، ثابت دھنیا، لال مرچ، چاٹ مصالحہ، سونف، ثابت لال مرچ، بڑی الائچی، سبز الائچی، دار چینی، لونگ، جائفل، جاوتری، نمک اور کالا زیرہ ڈال کراچھی طرح مکس کر لیں۔.پھر اس میں ٹاٹری ڈال کر اس کو بلینڈ کر لیں۔.کڑاہی گوشت مصالحہ تیار ہے . . *زیادہ مقدار بنانے کے لئے اجزاء زیادہ کر لیں* #health
Show all...
*جو کوئی عیدالاضحی کے موقع پر اللّٰہ کی راہ میں قربانی 🐑کا ارادہ رکھتا ہو ان کےلئے ناخن تراشنے اور بال کاٹنے کا آخری دن ۔۔۔۔* *۔👈🏿KSA اور UAE میں 18جون 2023* *👈🏿پاکستان میں 19جون 2023 ہے* *ان شاءاللہ تعالیٰ* *اللّٰہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانی کو قبولیت کا درجہ دے ۔* *آمین یارب العالمین 🤲💐* 🌱🌱🐑🦌🐑🌱🌱 ──────⊱◈◈◈⊰──────
Show all...
پٹھوں کی کمزوری کے لئے زبردست غذائی نسخہ : انسانی جسم میں پٹھے کمزور ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں ایک اہم وجہ بچپن میں کوئی ایسی بیماری بھی ہو سکتی ہے، جس کے سبب جسم غذائی کمی کا شکار ہو گیا ہو یا غذائی اجزاء جو روزانہ کی روٹین میں ہمیں ملنے چاہیے انکی کمی سے بھی کمزوری ہوسکتی ہے یا یہ مسئلہ موروثی بھی ہو سکتا ہے- پٹھوں کی کمزوری دور کرنے کا فوری زبردست نسخہ : دار چینی کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ ڈیڑھ پائو دودھ کو اچھی طرح سے اُبال لیں، جب دو چار اُبالیں آجائیں تو آدھا چمچ دار چینی کا پائوڈر ڈال کر پتیلی پر ڈھکن دے دیں اور چولہا بند کر دیں۔ دودھ کو برتن میں تین سے پانچ منٹ ڈھکا رہنے کے بعد نیم گرم پی لیں۔ ہفتے میں دو سے تین دفعہ استعمال کریں. چند ہفتوں کے استعمال سے ہی پٹھے اور اعصاب مضبوط ہو جائیں گے۔ اور واضح رزلٹ ملنا شروع ہوجائے گا..! #health
Show all...
Audio from Alhamdulillah
Show all...
Audio from Alhamdulillah
Show all...
🌿🌿🍃🌸🍃🌿🌿 *بچوں کی تربیت* 〰️〰️🍃🌸🍃〰️〰️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 🍃موضوع 🍃 🔅 *کیا ہمارے والدین نے ہم پر سختی کر کے غلط کیا*❓ 🔅 *بچوں سے بات منوانے کا بہترین طریقہ* 🎙️ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب 🎙️آصف علی خان صاحب 🍃🌸آج بچوں کی بہترین تربیت کے حوالے سے ان دو موضوعات پر بات کرتے ہیں..... بہترین ٹپس سامنے ارہی ہیں جو کہ ماؤں کے موجودہ مسائل کو حل کرنے میں مدد دیں گی ان شاء اللہ. آپکی توجہ چاہیئے. 🌿🌿🍃🌸🍃🌿🌿 #بچوں_پر_سختی
Show all...
*ذہنی دباؤ* 📍نظر نہیں آتا لیکن اسکی وجہ سے زندگی بہت متاثر ہوتی ہے۔ *کینسر اور دیگر آٹو امینوں ڈیزیز (خود کار بیماریوں) کا سبب بنتا ہے یا موجودگی بیماریوں کو بڑھاتا ہے* 💡توجہ طلب بات! ▪️ذہنی دباؤ کو نظر انداز نہیں کرنا ▪️جب آپکو لگے کے آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو 🔹اسکے بارے میں جانیں *حل* 1️⃣تھراپسٹ کے پاس جانا چاہیے 2️⃣اپنی کھانے کی روٹین ٹھیک رکھنی ہے 3️⃣سونے کا درست وقت *سونے کا دورانیہ بھی ٹھیک ہو اور نیند کا معیار بھی اچھا ہو* 🌚مثلا رات کا وقت سونے کے لئیے اللہ نے بنایا ہے 🌞اور دن کا وقت کام کاج کا ہے اس روٹین سے الٹ کام کرنے سے نیند ٹھیک سے نہیں ہوتی کیونکہ ہم فطرت کے الٹ جا رہے ہوتے ہیں 💤اچھی نیند میڈیسن سے نہیں آتی بلکہ لائف سٹائل کو ٹھیک کرنے سے آتی ہے۔ 📵رات کو موبائل استعمال کرنا بھی نیند کی خرابی کا باعث ہے ☕سونے کے وقت سے پہلے چائے پینا بھی نیند کی خرابی ہے 🪢مل جل کر رہنا، اور سوشل ایکٹویٹی کو رکھنا بھی ہمیں موذی بیماریوں سے دور رکھتی ہے 📌جب آپ لائف سٹائل بدلنے کا سوچتے ہیں اور اس پر عمل کرنا شروع کرتے ہیں، بعض اوقات آپ اپنی اس روٹین سے ہٹ جاتے ہیں ایک آدھ دفعہ ایسا ہونافطرتی عمل ہے لیکن بار بار ایسا کرنا غلط ہے جس کی وجہ سے ہمیں ہر چیز جو شروع کی ہوئی ہے اسکو دوبارہ سے شروع کرنا ۔ *کرنے کے کام* ⬅️اپنی روٹین کے کھانے کا چارٹ بنائیں ⚫آپ کیا چیز بہت زیادہ کھاتے ہیں۔ ⚪کس چیز کو کھانے کی خواھش زیادہ ہوتی ہے۔ ⚫آپ کس کس وقت کا کھانا چھوڑتے ہیں ⚫سونے سے ایک گھنٹہ پہلے کی روٹین نوٹ کریں۔ ⚪سکرین کتنی استعمال ہوتی ہے۔ ⚫اور سوشل ایکٹویٹی کتنی ہے آپکی اس طرح کرنے سے آپ ان چیزوں کا حل آسانی سے نکال سکتے ہیں۔ #health
Show all...
ا 🪵🪽🪵🪽🪵🪽🪵🪽🪵 🖥️ جب ٹیکنالوجی کا دور نہیں تھا تب زندگی سادہ اور بیماریوں سے محفوظ تھی سب کچھ (organic) قدرتی تھا جیسے جیسے ترقی کی منزلیں طے کرتے گیے فطرت سے دور اور بیماریوں کے قریب ہوتے گئے 🌼 انہی نقصانات(بیماریوں) کے پیشِ نظر *مٹی کا گھڑا* دوبارہ سے گھروں کی رونق بننے لگا جس میں بہت ورائٹی دستیاب ہے انتہائی کم قیمت ہے بلکل کولر کی طرح ٹونٹی بھی لگی ہے جب طلب ہو پانی نکالیں اور پی لیں اور پانی بھی اتنا ٹھنڈا کہ فریج کو بھول جائیں گے ہر طرح کی کثافت سے پاک الحمداللہ 😇 🧊 فریج جو استعمال میں بہت آسان ہے لیکن اس کے فوائد کے ساتھ نقصانات بھی ہیں اس میں پائی جانے والی *سی ایف سی* گیس جب سلور یا پلاسٹک کے ساتھ ری ایکشن کرتی یے تو انسانی صحت کےلئے خطرناک ثابت ہوتی یے کیوں کہ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے *جس برتن میں پانی رات بھر پڑا رہے اس کی خاصیت پانی میں مل جاتی ہے* 🪣 پلاسٹک کے برتن میں پانی پینے سے ایسڈیٹی جیسے (معدے کے مسائل تیزابیت وغیرہ ) ہو جاتی ہے اس میں 52 قسم کے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتے ہیں پھر جسم کا ٹپمریچر نارمل ہوتا ہے پانی انرجی کےلئے پیا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈا پانی(فریج کا) جسم میں جاتا ہے تو اسے قبول کرنے کےلئے ہمیں انرجی خرچ کرنا پڑتی ہے تاکہ یہ نارمل رینج میں آ جائے اس کے علاوہ صحت کےلئے نقصان دہ بھی ہے 🌻 جبکہ مٹی میں *الکلائین کی خاصیت پائی جاتی ہے جب یہ پانی جسم میں داخل ہوتا ہے تو وہ تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے* مٹی میں بے شمار خزانے پائے جاتے ہیں 💪🏻 مٹی کے برتنوں کا استعمال صحت مند زندگی کی طرف لا سکتا ہے ان کو دھونا بھی آسان ہے اور ان میں بننے والا کھانا لذت اور ذائقے میں لاجواب ہوتا ہے اور سب سے بڑھ کر اس مہنگائی میں جیب پر بھاری نہیں پڑتا لہذا اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں 🪵🪽🪵🪽🪵🪽🪵🪽🪵 #health
Show all...
🥭🥭🥭🥭🥭🥭🥭🥭✨ *کچے آموں کے وہ فائدے جو ڈاکٹرز آپ سے چھپاتے ہیں*✨ پاکستان میں جیسے جیسے گرمی بڑھتی جارہی ہے آموں کی آمد بھی قریب ہوتی جارہی ہے۔ہمارے ملک میں پکے ہوئے آم تو سب شوق سے کھاتے ہی ہیں، لیکن کچے آم بھی بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں، ان سے مشروب بھی تیار کیا جاسکتا ہے وار چٹنیوں کو مزید چٹخارے دار بنایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کیری کا اچار بنا کر فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ یہاں کچے آموں کے چند فوائد جانیں، جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہیں۔ 🥭 *شدید گرمی اور ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ*🥭 کچے آموں کا جوس پینا صرف فرحت بخش ہی نہیں بلکہ یہ شدید گرمی کے اثرات کو کم کرکے ڈی ہائیڈریشن کی روک تھام کرتا ہے۔ گرمیوں میں پسینے کی شکل میں بہت زیادہ سوڈیم کلورائیڈ اور آئرن خارج ہوسکتا ہے، جس سے جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے، کیری کا شربت اس سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ 🥭 *معدے کے مسائل کا حل*🥭 کچے آم کا استعمال معدے کے عوارض سے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے، جو موسم گرما میں کافی عام ہوجاتے ہیں۔ کیری کھانے کی عادت قبض، ہیضے، سینے کی جلن اور متلی کی کیفیت اور بدہضمی سے تحفظ یا ان کا اچھا علاج ثابت ہوتی ہے۔ ,*🥭 *دل کے لیے فائدہ مند*🥭 کچے آموں میں نیاسن نامی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ دل کے لیے صحت بخش جز ہے، نیاسن خون کی شریانوں کے مسائل سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ بلڈ کولیسٹرول لیول بہتر کرتا ہے۔ 🥭 *گوشت خورے (مسوڑوں کے امراض) کا علاج*🥭 کیری کا سفوف یا آمچور کو گوشت خورے کا موثر علاج سمجھا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مسوڑوں سے خون، خراشیں، کمزوری اور تھکاوٹ وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔ کچے آم وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور عام طور پر اس کی کمی ہی اس مرض کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح یہ وٹامن خون کی شریانوں کی لچک بڑھاتا ہے اور خون کے سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے جس سے اینیما کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے۔ 🥭 *جگر اور آنتوں کے لیے فائدہ مند*🥭 کچے آم جگر کے لیے بہت فائدہ مند ہیں اور یہ جگر کے مختلف امراض سے بچانے یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ کیری کے ٹکڑوں کو چبانا چھوٹی آنت میں پتے میں بننے والے سیال بائل کو داخل کرتا ہے، جہاں وہ چربی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے جبکہ غذا میں موجود نقصان دہ جراثیموں کو مارتا ہے۔ 🥭 *جسمانی توانائی*🥭 معمولی مقدار میں کیری کا سفوف دوپہر کے وقت کی سستی کو دور کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے جو عام طور پر کھانے کے بعد طاری ہوتی ہے۔ درحقیقت کچے آم جسمانی توانائی بڑھاتے ہیں اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں 🥭🥭🥭🥭🥭🥭 #health
Show all...
معدے کی جلن سے نجات پانے کے لیے آزمودہ قدرتی نسخے بہت ہی سادہ الفاظ میں اس اہم باتوں کو سمجھ لیں تو کئی بیماریوں سے نجات ملے گی۔ معدے میں تیزابیت کی وجہ سے پیدا ہونے والی گیس جب خوراک کی نالی یعنی ایسویگس میں آتی ہے تو اس کے مضر اثرات سیدھے دل پر پڑتے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ دل جل رہا ہے، سینے کی اس جلن کو روکنے کے لئے درج ذیل اقدامات کارآمد ہوتے ہیں۔ -1 سینے کی جلن کو روکنے کے لئے ایک چمچ بیکنگ سوڈا تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ اس میں 7.0 سے زائد P+Hہوتی ہے جو کہ فوری چور پر معدے کی تیزابیت کو روکتی ہے۔ -2 کوارگندل یا گھیکوار کا آدھا کپ جوس ٹھنڈا کرکے کھانے سے قبل پی لیں، یہ معدے میں پیدا ہونے والی گرمی کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی معدے میں یا سینے میں جلن کا احساس ہو فوری طور پر کوار گندل کا آدھا پیالہ جوس پی لیں۔ -3 سینے کی جلن اور معدے کو تیزابیت کے اثرات سے بچانے کا سادہ طریقہ ہے کہ چیونگم چبائیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر کھانے کے بعد آدھے گھنٹے تک چیونگم چبائی جائے تو تیزابیت پیدا نہیں ہوتی، اس سے منہ میں تھوک کا بہاﺅ بڑھتا ہے جو کہ ایسو یگس تک آنے والی گیس کو صاف کرکے سینے کو جلن سے بچاتا ہے۔ -4 سیدھا لیٹیں تو بھی تیزابیت نہیں ہوتی، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کشش ثقل کی وجہ سے معدے کی تہہ میوکس حلق کو آتی ہے تو کھانسی کا دورہ پڑتا ہے لیکن اگر آپ سیدھے لیٹتے ہیں تو اس سے میوکس کے اوپر آنے میں مشکل پیش آتی ہے اور کھانسی کا دورہ پڑ جاتا ہے جس سے تیزابیت بڑھتی ہے لہٰذا کھانسی روکنا ہوگی اور اس کے لئے ایک طریقہ یہ ہے کہ سیدھا لیٹ جائیں۔ -5 خوراک کا چارٹ اور ٹائم ٹیبل بنائیں۔ یہ دیکھیں کہ کب کھانا ہے کہ کتنا کھانا ہے اور کیسے کھانا ہے۔ جن اشیاءمیں تیزابیت کی بہتات ہوتی ہے اس سے اجتناب کریں۔ جیسے ٹماٹروں میں تیزابیت زیادہ ہوتی ہے، بستر میں جانے سے 3 سے 4 گھنٹے قبل کھانا کھالیا کریں۔ -6 لوہے کو لوہا کاٹتا ہے اسی طرح اگر تیزابیت کو روکنا ہے تو پھر سیب کا سرکہ استعمال کریں اور فوری ریلیف سے مستفید ہوں۔ -7 تیزابیت کے خاتمے کا ایک حل یہ بھی ہے کہ فوری طور پر کیلا یا سیب کھالیں۔ -8 کھانا کھانے سے 20 منٹ قبل چائے کا ایک کپ آپ کو تیزابیت سے بچاسکتا ہے۔ -9 سبزیوں اور گوشت کے علاوہ دیگر ڈشز میں ادرک ضرور شامل کریں۔ یہ تیزابیت کے خلاف قدرتی ٹانک ہے۔ -10 وزن کرم کریں، کم کھائیں اور باقاعدگی سے ورزش کریں۔ #health
Show all...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
Show all...
*بچوں سے تعلقات کیسے خراب ہوتے ہیں؟* 🔅ہر رشتے کی بقاء کی بنیاد *حکمت* اور *نصیحت* پر ہے. 🔅 *حکمت* یہ ہے کہ صحیح وقت، مقام اور موقع کے مطابق بات کرنا. 🔅 *نصیحت* بھی تب گارگر ہوگی جب حکمت کے مطابق دی گئی ہو. 🔅 *ہمارے بچے ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ انکے ساتھ ہمارا تعلق کامل ہو*. ❓لیکن کیا وجہ ہے کہ ہم کوشش کے باوجود اچھی مائیں نہیں بن پارہی ہیں❓ 🔅وجوہات میں ہماری اپنی ذات کی کمزوری اور ہماری بچپن کی تربیت ہے. 🍃🪷🍃 *ماں کی خرابیاں* 🔅اگر میاں بیوی کا آپس میں تعلق اچھا نہیں یا سسرال میں معاملات درست نہیں تو یہ سب بچوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہوتا ہے. 🔅 *ہمارا اپنا بچپن کیسا گزرا..؟* اس کا اثر بچوں کی تربیت پہ ہوتا ہے. سخت گیر ماحول کی تربیت ہمارے اندر سختی لے آتی ہے. یا پھر اسکے برعکس کہ بچوں کو بلکل کچھ بھی نہ کہنا. *دونوں طریقے درست نہیں.* 🔅 *غیر حقیقی امیدیں* (Unrealistic Expectations) یہ سوچ رکھنا کہ میرا خیال ہے ایسا ہوگا یا میرا خیال ہے میرا بچہ ایسا نہیں کرسکتے وغیرہ. اس طرز عمل سے والدین کا بچوں پہ hold نہیں رہتا. 🔅 *غلط فہمی* ہماری یہ غلط فہمی کہ فلاں پھوپھو کا اثر ہے یا یہ کہ فلاں چچا نے میرے بیٹے یا بیٹی کو بگاڑ دیا ہے. 🔅 *دوست نما والدین* (Friendly Parents) جن والدین کا بچوں کے ساتھ بہترین تعلق ہے یعنی بچے دوستوں کی طرح والدین سے ہر بات کرتے ہیں، انکے ہاں جب کسی اہم موقع کا فیصلہ لینا ہوتا ہے تو یہی بچے والدین کو والد یا والدہ نہیں بلکہ دوست کی ہی طرح ناقص العقل اور خود کو عقلمند سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اولاد اور والدین کے رشتے کی حدبندی(limit) نہیں سمجھ پاتے. 🔅 *ہماری role modelingاچھی نہیں ہے*. ہم خود کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں. دوسروں کے سامنے کسی بات پہ ہم بچوں کو تو خوب پیار سے بلائیں اور گھر آتے ہی اسی بات پہ ڈانٹنا شروع کردیں. 🔅 یہ ایک اور ہمارا بہت ہی نازیبا عمل ہے کہ *دوسروں سے پوچھتے رہنا کہ بچوں کو قابو کیسے کرتے ہیں*. 🔅انکی دینی و دنیوی لحاظ سے تعلیم و تربیت میں تناسب(balance) نہیں ہے. یا تو انکو مخلوط(Co) تعلیم میں بھیج دیا کہ نئ طرز کا علم حاصل کرے اور دوسری جانب اسکی نماز روزوں پہ بھی تنقید کرنا. 🍃🪷🍃 *مسائل کا حل* (Tips) 🔅بچوں کو TV اور موبائل سے ہٹ کر مواقع فراہم کریں کہ وہ کچھ نیا سیکھ سکیں. (Provide them opportunities) 🔅ہم نے بچوں کو ہر چیز پلیٹ میں سجا کردے دی ہے. بیٹھے بٹھاۓ ہر چیز انکو میسر ہوتی ہے. بچوں کو بےکار نہیں بنائیں. انکو اپنے چھوٹے چھوٹے کام خود کرنے دیں جیسے اپنے برتن سمیٹنا، بستر بنانا وغیرہ. 🔅انکو ہنر سکھائیں. (Groom their skills) 🔅کاملیت(Perfection) کے تصور سے باہر نکلیں. انکی معمولی غلطیوں کو نظرانداز کرنا سیکھیں. غلطیوں سے انکو سیکھنے کا موقع دیں. انکو چیزوں کی اہمیت سے بڑھ کر انکی ذات کے وجود کی اہمیت (belonginigness) کا احساس دلائیں. 🔅موبائل اور دوسرے gadgets کی وجہ سے ہمارے بچے اردگرد کے ماحول سے بلکل بے خبر ہو چکے ہیں. انکے ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت کے بہانے خود تلاش کریں، آئس کریم منگوا لی یا انکی پسند کی کوئی اور چیز اور ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت بھی کرلی. 🔅قرآن یا حدیث کی کسی بات کا حوالہ دیتے وقت انکو بتائیں کہ اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ کیسے بن سکتی ہے. ہمارا بیٹا یا بیٹی کیسے نیک عمل کرکے ہمیں روز محشر نجات دلا سکتا ہے. انکو بتائیں کہ بیٹا آپکے بغیر ہم جنت میں کیا کریں گے... 🪹➖➖🪹➖➖🪹 #تربیت
Show all...
سلسلہ سچی کہانی سلطان نور الدین زنگی #story
Show all...
🥭🥭🥭🥭🥭🥭🥭🥭✨ *کچے آموں کے وہ فائدے جو ڈاکٹرز آپ سے چھپاتے ہیں*✨ پاکستان میں جیسے جیسے گرمی بڑھتی جارہی ہے آموں کی آمد بھی قریب ہوتی جارہی ہے۔ہمارے ملک میں پکے ہوئے آم تو سب شوق سے کھاتے ہی ہیں، لیکن کچے آم بھی بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں، ان سے مشروب بھی تیار کیا جاسکتا ہے وار چٹنیوں کو مزید چٹخارے دار بنایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کیری کا اچار بنا کر فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ یہاں کچے آموں کے چند فوائد جانیں، جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہیں۔ 🥭 *شدید گرمی اور ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ*🥭 کچے آموں کا جوس پینا صرف فرحت بخش ہی نہیں بلکہ یہ شدید گرمی کے اثرات کو کم کرکے ڈی ہائیڈریشن کی روک تھام کرتا ہے۔ گرمیوں میں پسینے کی شکل میں بہت زیادہ سوڈیم کلورائیڈ اور آئرن خارج ہوسکتا ہے، جس سے جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے، کیری کا شربت اس سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ 🥭 *معدے کے مسائل کا حل*🥭 کچے آم کا استعمال معدے کے عوارض سے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے، جو موسم گرما میں کافی عام ہوجاتے ہیں۔ کیری کھانے کی عادت قبض، ہیضے، سینے کی جلن اور متلی کی کیفیت اور بدہضمی سے تحفظ یا ان کا اچھا علاج ثابت ہوتی ہے۔ ,*🥭 *دل کے لیے فائدہ مند*🥭 کچے آموں میں نیاسن نامی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ دل کے لیے صحت بخش جز ہے، نیاسن خون کی شریانوں کے مسائل سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ بلڈ کولیسٹرول لیول بہتر کرتا ہے۔ 🥭 *گوشت خورے (مسوڑوں کے امراض) کا علاج*🥭 کیری کا سفوف یا آمچور کو گوشت خورے کا موثر علاج سمجھا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مسوڑوں سے خون، خراشیں، کمزوری اور تھکاوٹ وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔ کچے آم وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور عام طور پر اس کی کمی ہی اس مرض کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح یہ وٹامن خون کی شریانوں کی لچک بڑھاتا ہے اور خون کے سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے جس سے اینیما کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے۔ 🥭 *جگر اور آنتوں کے لیے فائدہ مند*🥭 کچے آم جگر کے لیے بہت فائدہ مند ہیں اور یہ جگر کے مختلف امراض سے بچانے یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ کیری کے ٹکڑوں کو چبانا چھوٹی آنت میں پتے میں بننے والے سیال بائل کو داخل کرتا ہے، جہاں وہ چربی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے جبکہ غذا میں موجود نقصان دہ جراثیموں کو مارتا ہے۔ 🥭 *جسمانی توانائی*🥭 معمولی مقدار میں کیری کا سفوف دوپہر کے وقت کی سستی کو دور کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے جو عام طور پر کھانے کے بعد طاری ہوتی ہے۔ درحقیقت کچے آم جسمانی توانائی بڑھاتے ہیں اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں 🥭🥭🥭🥭🥭🥭 #health
Show all...
💢〰️💢〰️💢〰️💢〰️ ▪️ *خشک جلد کے لیے کریم اور سیرم*▪️ ✨ *خشک جلد کےلیے بیسٹ آف بیسٹ کریم کا نسخہ جان لیں چاہیں تو بنا کہ صرف پندرہ دن لگائیں آپکو انشاءاللہ فرق خود نظر آئے گا*✨ *ایک شییشی* تبت سنو کریم۔ ایک چھوٹی شیشی گلیسرین۔ ▪️چار عدد وائٹیننگ کیپسولز۔ ▪️چار عدد وٹامن سی کیپسولز۔ عرقِ گلاب 150 ملی لٹر یا چھوٹی بوتل ▪️تین چمچ ایلو ویرا۔ ▪️ایک چھوٹا چمچہ خالص روغنِ زیتون۔ ▪️ایک چھوٹی چمچی خالص پاوڈر بنی کلونجی( کلونجی لے کہ گرایئینڈ کر لیں)۔ ان تمام اشیاء کو ایک شیشے کے صاف برتن میں اچھی طرح مکس کریں ،یاد رھے برتن گیلا نہ ھو،آئس کریم سٹک سے مکس کریں۔ ▪️ *اور پھر صاف ستھری خشک شیشی میں ڈال کہ باھر ہی رکھ دیں کہ سردی میں فریج میں جم جائے گا اور ہمیں جما ھوا نہیں چاہییے*۔یہ کم از کم بیس دن کام دے گا۔ ہاتھ پاوں چہرہ گردن بازو کہنییاں غرض ہر نظر آنے والی جگہ پر روزانہ رات کو لگا کہ سو جایئں اور دن میں جب بھی منہ ھاتھ دھوئیں تب تب یہی استعمال کریں۔ ▪️ *پانی پینا زیادہ کریں اور روزانہ کی بنیادوں پہ دو سے تین اخروٹ ضرور کھائیں*▪️ کہ وہ سکن کےلیے جادو اثر ھیں،۔سالن میں کلونجی کا تیل استعمال کیجیے تین سے چار قطرے اور نہاتے ھوے پانی کی بالٹی میں 4،5 قطرے کوکونٹ آئل ضرور ڈالیے۔ اور ایسا کرنے سے جلد کی خشکی کو بالکل بھول جایَیے۔ خشک جلد کیلیے سیرم چاہییے تو اسکی ترکیب بھی حاظر ھے۔ *عرقِ گلاب،لیموں کا رس،گلیسرین ان تمام اشیاء کو برابر برابر مقدر میں لے کہ اچھی طرح مکس کریں* اور ایک سپرے بوتل میں ڈالیں۔روزانہ رات کو سوتے وقت اپنے چہرے،گردن،ہاتھ پاوں ہر جگہ سپرے کر کہ مساج کر کہ سو جایئں اور دن میں جب بھی منہ دھویئں یا باہر سے آیئں تب سپرے کریں... 〰️💢〰️💢〰️💢〰️💢 #health
Show all...
〰🌷〰🌷〰🌷 🍃 *گرمی میں نکلنے والے دانوں کا شافی علاج، ایک عام سی سبزی سے*🍃 _گرمی کا زور ہے اورلوڈ شیڈنگ کی تو بات ہی مت کیجئے_ ۔ *حکما ء حضرات کہتے ہیں کہ موسمی پھل اور سبزیاں گرمی کے توڑ کا شافی علاج ہیں* ۔ _گرمی کے موسم کی مفید ترین چیزوں میں باقی تمام سبزیوں کے ساتھ ساتھ کریلے سرفہرست ہیں_ ۔ *انتہائی کڑوا ذائقہ لئے مگر پکنے کےبعد انتہائی لاجواب یہ سبزی بے پناہ خصوصیات کی حامل ہے* ۔ گرمی دانے ہوں یا *شوگر ، جوڑوں کا درد ہو یا پیٹ کے کیڑے ، لقوہ فالج ہو یا یرقان ، تبخیرِ معدہ ہو یا زخموں کی تکلیف* ان تمام میں کریلے کی افادیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ۔ ماہرین کے مطابق گرمی دانوں کے علاج کیلئے ہفتے میں ایک بار ایک کپ کریلے کے چھلکوں کے رس سے بہتر کوئی چیز ہو ہی نہیں سکتی ۔ 🍃 *طریقہ*🍃 3سے 4کریلے لے کر ان کے چھلکوں کو کدو کش میں کرش کر لیں ۔کرش کرنے کے بعد اس ملغوبے کو مٹھی میں لے کر اس کا سارا پانی نچوڑ لیں *ایک کپ* جتنا رس ہو جائے تو اسے ہفتے میں ایک بار پانی کی طرح پی لیں ۔کریلے کے ذریعے ان _*زخموں کا بھی علاج* کیا جا سکتا ہے جو طویل عرصے سے بھرنے میں نہ آرہے ہوں۔_ 🍃 *طریقہ*🍃 :کریلے کے بیجوں کو روغن ِبادام میں اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس ملغوبے کو متاثرہ جگہ پر لگائیں 🌷〰🌷〰🌷〰 #health
Show all...
*ہماری نیندیں* 💠 ہماری زندگی کا ایک تہائی حصہ نیند پر منحصر ہےایک صحت مند انسان کو کم ازکم آٹھ سے نو گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے نیند میں کمی ہوتی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ جسم میں خرابیاں پیدا ہونے لگتی ہیں 💠 جیسے ہی شام ہوتی ہے جسم کے اندر تبدیلیاں شروع ہو جاتی ہیں کیوں کہ اللہ تعالی نے جسم کے اندر ایک ردم رکھا ہے ایک ریسرچ ورک کے مطابق جسم کو روز 34 گیگابائٹس کی انفارمیشن ہوتی ہے جس پر دماغ رات کو پراسیس کرتا ہے باڈی اورگنز کو نئے سرے سے تیار کرتا ہے 💠 اگر نیند نہیں لیں گے تو یہ کام رک جاے گا ایک سلیپ سائیکل 90 منٹ سے ایک سو دس منٹ تک کا ہوتا ہےجس کے تین فیز ہوتے ہیں 💠 فیز ون میں ہلکی نیند ہوتی ہے جسے عمومی زبان میں کچی نیند بھی کہا جاتا ہے 💠 فیز ٹو میں تھوڑی گہری نیند ہوتی ہے جسے *non Rapid eye movement Second Phase* کہتے ہیں 💠 فیز تھری میں پکی نیند ہوتی ہے جس میں اردگرد کی خبر نہیں رہتی جسے مرنے سے تشبیہ دی جاتی ہے اس گہری نیند کے دوران ہمارا دماغ کام شروع کرتا ہے اگر نیند نہ لی جائے تو یہ کام رک جاتا ہے 💠 دن بھر میں جسم کے سیلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں رات میں دماغ ان سیلز کو نئے سرے سے جوڑتا اور بناتا ہے اور یہ سب نیند کے دوران ہوتا ہے 💠 جسم سے ایسے ہارمونز ریلیز ہوتے ہیں جو ڈپریشن اور اینگزائٹی سے بچاتے ہیں صحت مند نیند لینے سے نہ صرف جسم کا وزن مینٹین ہوتا ہے بلکہ بھوک بھی مناسب مقدار میں لگتی ہے تو کھانا بھی صحت مند کھاتے ہیں ہر وقت کھانے کی طلب نہیں رہتی اور فریش رہتے ہیں 💠 اللہ تعالی نے بڑا مناسب وقت بتا دیا ہے کہ عشاء کی نماز کے فورا بعد سو جائیں تو فجر تک یہ سائیکل مکمل ہو جاتا ہے 💠 دوسری صورت میں نیند پوری نہ کرنے سے انسان بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے اور یہ بیماری باہر سے نہیں آتی نیند پوری نہ لینے کے وجہ سے دماغ ہی ان بیماریوں کو بنانا شروع کر دیتا ہے اور *آرگنز پر اٹیک* کرنا شروع کر دیتا ہے نیند دماغ کو ایگزاسٹ ہونے سے بچاتی ہے 💠 صحت مند جسم اور مناسب وزن کے لئے صحت مند نیند لینا بہت ضروری ہے یاداشت کو لمبے عرصے تک صحیح رکھنے کے لیے بھی صحت مند نیندلینا اہم ہے لہذا اپنی نیند کی کوالٹی اور کوانٹٹی کو بہتر بنائیں 💠 بہت سی وجوہات ہیں جو وقت پر سونے نہیں دیتیں پڑھائی کی ٹینشن، سوشل میڈیا،لیٹ ڈنرٹائم، چائے یا کافی لینا، فنکشن اور پارٹیز وغیرہ 💠 ایک ٹائم ٹیبل بنائیں جس کے مطابق اپنے سارے کام مینیج کریں رات کو مت پڑھیں وہ میموری میں نہیں جاے گا 💠 سوشل میڈیا مت استعمال کریں سکرین میں سے ایک بلو لائٹ نکلتی ہے جو آنکھ کے ذریعے جسم کے اندر داخل ہوتی ہے اور ایک ھارمون جس کو *میلاٹونن* کہتے ہیں (جو سونے میں مدد کر تاہے) یہ لائٹ *میلاٹونن* کو *بریک* کر دیتی ہے جس کی وجہ سے نیند نہیں آتی 💠 میلاٹونن ہارمون کی میڈیسن بھی ملتی ہے اور یہ سورج کی روشنی سے بھی حاصل ہوتا ہے سونے کے لئے کبھی بھی سلیپنگ پلز نہ لیں ویکنڈ اور ویک ڈے سلیپ میں زیادہ فرق نہ رکھیں 💠 صحت مند موڈ اور صحت مند جسم کے لیے رات کو جلدی سوئیں، عشاء کی نماز کے ساتھ ہی سونے کے اذکار اور دعائیں پڑھیں،لیٹ جائیں اوردماغ کو ریلیکس کر دیں نیند خود بخود آجائے گی #ہماری_نیند
Show all...
❓ *کیا آپ جانتے ہیں*؟ 🪥🦷🪥🦷🪥🦷 🦷 *صحت مند دانت والے لوگ* *طویل عمر* پاتے ہیں...! ↩️ اگر آپ اپنے دانتوں کی اچھی طرح دیکھ بھال نہیں کرتے تو آپ کے منہ میں موجود *بیکٹیریا* اور *ان سے خارج ہونے والے مادے خون میں داخل ہو جاتے ہیں* اور جسم میں *سوزش* کا باعث بنتے ہیں جس سے *دل کا دورہ* پڑنے، *ڈیمنشیا یا T2, ذیابیطس* کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 💪🏻 *دانتوں کی صفائی* پر بھرپور توجہ دینا دراصل اپنی *ہیلتھ انشورنس* کرانے جیسا ہے. ✨ میں نے نوٹ کیا ہے اگر ہم *بیسن پر کھڑے کھڑے رگڑ رگڑ* کر زور لگا کر دانت صاف کرنے کی بجائے *کرسی پر اطمینان سے بیٹھ کر بہت ہلکے ہاتھ سے دانت صاف کرتے ہیں تو کئی گنا بہتر صفائی ہوتی ہے*، 🤝 کسی دن *تجربہ* کر لیں 🪥 کم از کم *تین سے پانچ منٹ* بہت آرام سے اچھی طرح ایک ایک دانت کی صفائی کیجئے پھر دن بھر پورے جسم میں *تازگی* کو انجوائے کریں. 🔄 *اسی طرح پانچ منٹ رات سونے سے پہلے دانتوں کی بہترین صفائی سے نیند بہت اچھی آئے گی صبح ترو تازہ اٹھیں گے* ✋🏻 اور ہاں..... دانتوں کے ماہرین کہتے ہیں *Dental Floss* *خاص دانتوں کی صفائی کے دھاگے کے بغیر درست صفائی ہو ہی نہیں سکتی*..! 🥥 *کوکونٹ آئل سے کلیاں Oil pulling کرنا کئی امراض کا علاج ہے اور بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے.* اور حرف آخر *صفائی نصف ایمان ہے*...! 🪥🦷🪥🦷🪥 ✍🏻 *جاوید اختر آرائیں* #health
Show all...
🌵🌵🌵🌵🌵🌵🌵 ✨ *سکن گلو اور فئیر رنگت کے لئے*✨ ایلو ویرا جیل (ALOE VERA GEL) : دو چمچ کھوپرے کا تیل: ایک چمچ ابلا ہو دودھ : 5 سے 6 چمچ دودھ کو ٹھنڈا کرکے تما م چیزوں کو ملائیں سب کو اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑی دیر تک رکھیں۔ 💕 جب یہ سخت ہوجائے تو کسی شیشی میں محفوظ کریں ۔ *استعمال کا طریقہ* : پہلے چہرے کو اچھے طریقے سے دھو لیں اور چہرے کو خشک کرکے اس کو لگا دیں ۔ اور پھر اس رات پھر چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر چہرا ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ، یہ طریقہ روز کریں آپ کو ایک ہی دن میں فرق دیکھ جائے گا اور اسے آپ گردن اور دونوں ہاتھوں پر بھی لگا سکتے ہیں... 🌵🌵🌵🌵🌵🌵🌵🌵 #health
Show all...
🌵🌵🌵🌵🌵🌵🌵 ✨ *سکن گلو اور فئیر رنگت کے لئے*✨ ایلو ویرا جیل (ALOE VERA GEL) : دو چمچ کھوپرے کا تیل: ایک چمچ ابلا ہو دودھ : 5 سے 6 چمچ دودھ کو ٹھنڈا کرکے تما م چیزوں کو ملائیں سب کو اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑی دیر تک رکھیں۔ 💕 جب یہ سخت ہوجائے تو کسی شیشی میں محفوظ کریں ۔ *استعمال کا طریقہ* : پہلے چہرے کو اچھے طریقے سے دھو لیں اور چہرے کو خشک کرکے اس کو لگا دیں ۔ اور پھر اس رات پھر چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر چہرا ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ، یہ طریقہ روز کریں آپ کو ایک ہی دن میں فرق دیکھ جائے گا اور اسے آپ گردن اور دونوں ہاتھوں پر بھی لگا سکتے ہیں... 🌵🌵🌵🌵🌵🌵🌵🌵 #health
Show all...
🌷🌷🌷🌷🌷🌷 ... 🍃 *وٹامن س ماسک جو بازار سے ہزاروں کا ملتا ہے*🍃. _پیسے بچائیں گھر بیٹھے وٹامن سی ماسک بنائیں_ 🍋وٹامن سی سے تیار کر دہ ماسک۔۔۔! جو آپ کے چہرے کو چمکدار،صاف اور صحت مند بنا دے گا🍋 مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں جسے ہمیشہ اس چیز کی فکر لگی رہتی ہے کہ میں جو کھارہی ہوں یہ میری جلد اور صحت کے لیے کیسی غذا ہے اور ان میں کون کون سے *وٹامنز اور اجزاء* شامل ہیں جو ہماری جلد اور صحت کیلئے کتنی اہمیت کی حامل ہے۔ *کچھ وٹامنز اور اجزاء ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ ہماری غذا میں خاصی اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں* لیکن ہمارا جسم انہیں صحیح طور سے کشید نہیں کرپاتا۔ اس لیے ہمیں ان اجزاء کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سپلیمنٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ وٹامن سی بھی انہی میں سے ایک ہے۔ 🍊 *آئیے آج آپ کو وٹامن سی کا بیوٹی ماسک بنانا سکھاتے ہیں۔*🍊 ماسک بنانے سے پہلے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وٹامن سی ہماری جلد کے لیے کتنا ضروری ہے۔   🍋 وٹامن سی جلد میں *کولاجن* کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔ کولاجن بنیادی طور پر ہماری جلد کا ایک ایسا اہم عنصر ہے جو ہماری جلد کو جوان، شاداب اور جھریوں سے پاک رکھتا ہے۔ *کولاجان ہماری جلد میں پیدائش سے لے کر 20 سال کی عمر تک خاصی اچھی مقدار میں ہوتا ہے۔لیکن اس کے بعد اس کی پیداوار میں کمی ہونا شروع ہوجاتی* جس کی وجہ سے چہرے پر جھریاں نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ 🍋 ہماری جلد کی مرمت بھی کرتا ہے، مطلب یہ کہ *ہماری جلد پر موجود داغ دھبوں کو کم کرتا ہے چاہے وہ ہارمونز کے پرابلمز کی وجہ سے ہوں* ، ایکنی کی وجہ سے ہوں یا پریگننسی کی وجہ سے ہوں۔ 🍋 *چہرے کے کھلے ہوئے مساموں* کو بند کرنے میں اور چہرے کو شاداب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ 🍋 *اگر وٹامن سی کا ماسک بنا کر لگایا جائے تو سورج کی وجہ سے جلی ہوئی جلد اور چھائیوں* کو ختم کرنے کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ *چہرے پر چھائیوں اور داغ دھبوںکی ایک بہت بڑی وجہ ہارمونز کی بے قاعدگی بھی ہے۔ ویسے تو ہارمونز کی بے قاعدگی ایک خاتون کے لیے انتہائی بری کیفیات میں سے ہے جو کہ ایک عورت کی راتوں کی نیند اڑادینے کے لیے کافی ہے*۔لیکن یہاں میرا موضوع چونکہ چہرے کے اوپر ہے اس لیے میں ہارمونز کی بے قاعدگی کی وجہ چہرے پر پڑنے والے داغ دھبے اور چھائیوں کا حل بتائوں گی جو کہ عموماً ہر عورت جانتی ہے کہ ایک انتہائی مشکل کام ہے۔ 🍃 *ویسے تو ہارمونز کی بے قاعدگی کی وجہ سے چہرے پر بننے والے داغ، دھبے اور چھائیوں کے لیے میڈیکل سٹورز سے ادویات مل جاتی ہیں لیکن وہ کیمیکلز سے تیار کی گئی ہوتی ہیں اس لیے ان کے نقصانات بھی اپنی جگہ ایک مسلمہ حقیقت ہیں۔*🍃 آج جو وٹامن سی کا ماسک آپ کو بتانے جا رہی ہوں یہ ہمارے لیے قدرت کی طرف سے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ میں خود بھی اس کو ہفتے میں دو دفعہ استعمال میں لاتی ہوںاور اس کے نتائج بہت ہی اعلیٰ ہیں۔ اورابھی تک مجھے اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نظر نہیں آیا۔ اس لیے دور دور تک ایسا کوئی امکان نہیں میں اس زبردست ماسک کا استعمال چھوڑ دوں گی۔ آپ کو وٹامن سی کے بنے بنائے ماسک بازار سے بھی باآسانی دستیاب ہو جائیں گے لیکن یقینا اس کی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔ 🍋 *اجزا*:🍋 ✨وٹامن سی پاؤڈر    :    ایک کھانے کا چمچ ✨گلیسرین        :    ایک کھانے کا چمچ *وٹامن سی بازار سے آسانی سے مل جاتا. Calcee کا شاشے لیں یا وٹامن سی کی گولی پیس لیں. Cecon500mg* وٹامن سی پائوڈر ایک کھانے کا چمچ لے کر اس میں گلیسرین ایک کھانے کا چمچ بھی مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھولیں۔ اس کے بعد اس پیسٹ کو چہرے پر لگالیں لیکن خیال رہے کہ آنکھوںپر اور اس کے ارد گرد نہیں لگانا۔ *اسے لگانے کے بعد 10 منٹ تک لگا رہنے دیجئے ۔اس کے بعد اس کو 10 منٹ کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ دھولیں* اور اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھونا مت بھولیے تاکہ آپ کے مسام بند ہوجائیں۔ اس ماسک کو ہفتے میں دو دفعہ ضرور استعمال کیجئے تاکہ آپ کا چہرہ شاداب اور صحت مند رہے۔ *_اگر آپ کو چہرے پر جلن محسوس ہوتی ہے تو گھبرائیے مت کیونکہ ایسا اکثر ہوتا ہے، لیکن بہت زیادہ جلن بھی اچھی نہیں۔ اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے تو فوراً اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیجئے ۔ اور دوبارہ ماسک تیار کیجئے لیکن اس میں وٹامن سی کی مقدار کم کرکے گلیسرین کی مقدار میں اضافہ کردیجئے۔* ماسک کو ہمیشہ نرمی سے اتارئیے۔ وٹامن سی کے کھردرے دانے سے ہوتے ہیں جو کہ آپ کی جلد ایکس فولی ایٹ(مردہ جلد کو اتارنا) کر تے ہیںاس لئے اسے استعمال میں نرمی برتئے۔_
Show all...
🎀🎀🎀🎀🎀🎀 🌿 *بدضمی اور گیس معمولی مرض نہیں*🌿 !  _عموماً بدہضمی اور گیس کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے لیکن یہ معمولی سمجھی جانے والی بیماری آگے جا کر معدے کے السر کی وجہ بن سکتی ہے_ *ایک اندازے کے مطابق ۶۰ سے ۸۰ فیصد افراد جو بد ہضمی کا شکار ہوتے ہیں ۔اُن میں معدے کے السر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور بد قسمتی سے زیادہ تر افراد بد ہضمی کی صورت میں کوئی علاج اور ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے*۔ _طبی ماہرین کے مطابق اگر بد ہضمی اور گیس جیسے مرض پر توجہ نہ دی جائے تو السر اور السر سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔_ 🌿 *صحت (health) کے مسائل*🌿 طبی ماہرین کے مطابق اگر بد ہضمی اور گیس جیسے مرض پر توجہ نہ دی جائے تو السر اور السر سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ جیسے کہ: ۱۔ٹھنڈے پسینہ آنا ۲۔خون کا دباؤ کم ہونا ۳۔ نبض مدہم ہو جانا ۴۔ پیٹ میں شدید درد 🥗 *مفید غذائیں*🥗 رات دیر سے کھانا کھانے، مستقل بیٹھے رہنے اور چند غذاؤں کے استعمال سے گیس یا بد ہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے ۔اس مرض میں مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے: 🍐 *امرود*🍐 بد ہضمی اور اپھارہ میں امرود بہترین غذا ہے ۔ جب کبھی بد ہضمی ہو ایک امرود کھانا کھانے کے بعد کھانا چاہئے اور عام حالات میں لوگوں کو کھانا کھانے سے پہلے امرود کھانا چاہئے 🍚 *دہی*🍚 دہی میں بھنا زیرہ، پودینہ اور کالا نمک ڈال کر کھانے سے بد ہضمی دور ہوتی ہے۔ اگر گھی، تیل یا چکنی چیزوںکی وجہ سے بد ہضمی ہو جائے تو چھاچھ پینا بہت مفید رہتا ہے۔ 🥛 *پانی*🥛 کھانا ہضم نہ ہو اور گیس بنتی رہے تو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہئے۔ ایسا بھی کیا جاسکتا ہے کہ ایک دن صرف پانی پیتے رہیں اور کچھ نہ کھائیں۔ اگر قبض ہو تو کھانے کے ساتھ ایک ایک گھونٹ پانی پیتے رہیں 🍵 *قہوہ*🍵 " گیس اور بد ہضمی میں ادرک ، پودینہ بڑا ہی مفید ثابت ہوتا ہے۔ روز رات کو کھانا کھانے کے بعد ادرک ،دار چینی ،پودینہ اور سونف کا قہوہ بنا کر پیا جائے تو یہ قہوہنظام ہضم کو درست کرتا ہے اور پیٹ میں گیس اور اپھارہ نہیں بننے دیتا 🍋 *لیموں*🍋 روزانہ نہار منہ لیموں پانی پینے سے پیٹ کا بھاری پن دور ہوتا ہے اور گیس آسانی سے خارج ہوتی ہے ۔ ایک چمچ سونف پر آدھا لیموں نچوڑ کر کھانے سے پیٹ کا اپھارہ ختم ہوتا ہے ،بھوک کھل کر لگتی ہے اور فضلہ صاف ہوتا  ہے 🎀🎀🎀🎀🎀🎀 #health
Show all...
〰🌷〰🌷〰🌷 🍃 *گرمی میں نکلنے والے دانوں کا شافی علاج، ایک عام سی سبزی سے*🍃 _گرمی کا زور ہے اورلوڈ شیڈنگ کی تو بات ہی مت کیجئے_ ۔ *حکما ء حضرات کہتے ہیں کہ موسمی پھل اور سبزیاں گرمی کے توڑ کا شافی علاج ہیں* ۔ _گرمی کے موسم کی مفید ترین چیزوں میں باقی تمام سبزیوں کے ساتھ ساتھ کریلے سرفہرست ہیں_ ۔ *انتہائی کڑوا ذائقہ لئے مگر پکنے کےبعد انتہائی لاجواب یہ سبزی بے پناہ خصوصیات کی حامل ہے* ۔ گرمی دانے ہوں یا *شوگر ، جوڑوں کا درد ہو یا پیٹ کے کیڑے ، لقوہ فالج ہو یا یرقان ، تبخیرِ معدہ ہو یا زخموں کی تکلیف* ان تمام میں کریلے کی افادیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ۔ ماہرین کے مطابق گرمی دانوں کے علاج کیلئے ہفتے میں ایک بار ایک کپ کریلے کے چھلکوں کے رس سے بہتر کوئی چیز ہو ہی نہیں سکتی ۔ 🍃 *طریقہ*🍃 3سے 4کریلے لے کر ان کے چھلکوں کو کدو کش میں کرش کر لیں ۔کرش کرنے کے بعد اس ملغوبے کو مٹھی میں لے کر اس کا سارا پانی نچوڑ لیں *ایک کپ* جتنا رس ہو جائے تو اسے ہفتے میں ایک بار پانی کی طرح پی لیں ۔کریلے کے ذریعے ان _*زخموں کا بھی علاج* کیا جا سکتا ہے جو طویل عرصے سے بھرنے میں نہ آرہے ہوں۔_ 🍃 *طریقہ*🍃 :کریلے کے بیجوں کو روغن ِبادام میں اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس ملغوبے کو متاثرہ جگہ پر لگائیں 🌷〰🌷〰🌷〰 #health
Show all...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
Show all...
سلسلہ سبق کہانی عقلمندی کی بات #story
Show all...
*اپنا خاص خیال رکھیں* ✨✨✨🌈✨✨✨ *اکثر ایسا ہوتا ہے کہ روٹیاں بناتے وقت گوندھا ہوا آٹا ختم ہوجاتا ہے۔باقی سب کے لیے تو روٹیاں بن جاتی ہیں۔لیکن میرے لیے آٹا نہیں بچتا میری یہ عادت ہے کہ میں آخر میں خود کو رکھتی ہوں، سب کو کھانا دے کر خود کھانے بیٹھتی ہوں۔ چاہے کتنی ہی بھوک کیوں نہ لگی ہوئی ہو*۔ 👎🏻 جب دیکھتی ہوں روٹی نہیں بچی یا آٹا کم پڑ گیا ہے۔تو پھر میں ایک روٹی کا آٹا گوندھتی نہیں ۔۔ بلکہ میں ایسا کرتی ہوں: 👇🏻📝👇🏻📝👇🏻📝👇🏻 ایک ڈش میں سوکھا آٹا لے کر اس میں *آدھا کپ دودھ*، *ایک انڈا* *1سبز مرچ* *2دھنیے کے پتے* *2 پیس ٹماٹر کے* *1چائے کا چمچ نمک* *ایک چائے کا چمچ کالی مرچ* یہ سب چیزیں ڈال پیسٹ بناتی ہو پھر *توے پے ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل* ڈالتی ہوں اس میں وہ آمیزہ روٹی کی شکل میں پھیلا دیتی ہوں۔۔ تو مزےدار پراٹھا بن جاتا ہے۔ 👎🏻 کچھ لڑکیاں ایسا کرتی ہیں روٹی نہیں بچی تو کہہ دیتی ہیں بھوک نہیں یا اپنے لیے زحمت نہیں کریں گی *بھئی میں تو ایسا نہیں کرتی میں تو زحمت سے بڑی زحمت کرلیتی ہوں کیوں نا کروں ۔میں بھی انسان ہوں بہن* *سارا گھر سنبھالتی ہوں ۔نت نئی ڈشز بناکر دیتی ہوں سب کو اپنے لیے الگ سے تھوڑی سی زحمت بھی نہ کروں* ۔ 🎁 *میرا ماننا ہے کہ انسان کو خود کو بھی اہمیت دینی چاہیے ۔کیونکہ جب ہم خود کی صحت کا ہی خیال نہ رکھ سکیں گی تو دوسروں کا کیسے رکھیں گی۔ اس لیے خود پر بھی توجہ دینی چاہیے* ۔ 👈🏻 *تو آپ سب بھی اپنا خاص خیال رکھیں* ۔ ✨✨✨🌈✨✨✨ #health
Show all...
*بچوں کواپنےشرسےبچائیے* 〰️〰️🎈🍥🎈〰️〰️ اپنے بچوں پر رحم کیجیے ، انہیں عالم ، ڈاکٹر ، انجینئر ، پائلٹ ، تاجر کچھ بھی بنایے لیکن کم ازکم بنیادی تربیت جو آپ کے ہاتھوں ہونی ہے اس میں کوتاہی نہ کیجیے ، *کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کا بچہ منفی سوچ کا حامل ہو ؟* *کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کا بچہ دوسروں بارے منفی بولے؟* نہیں ناں ، یقینا آپ ایسا ہرگز نہیں چاہتے تو پھر چھوٹے بچوں کے سامنے آپس میں باتیں کرتے ہوۓ دوسرے رشتے داروں کی غیبت اور چغلی کیوں کرتے ہیں ؟ آپ کے پاس آپ کا چار سال کا بچہ بیٹھا ہوا ہے اور اسی کے سامنے ساس بہو ، نند ، دیورانی ، جیٹھانی کے کچے چٹھے کھولے جارہے ہیں ، فلاں رشتے دار نے یوں کیا ، فلاں نے یوں کیا اور جوش خطابت میں مغلظات بکی جارہی ہیں ، لفظ آپ کی زبان سے ادا ہورہے ہیں اور معصوم بچے کے دماغ کی صاف تختی پر لکھے جارہے ہیں ، ہر بچے کا ابتدائی آئیڈیل اس کے ماں باپ ہوتے ہیں جب بچہ اپنے آئیڈیل کو منفی بولتے دیکھتا ہے تو منفی سوچنا اور بولنا سیکھتا ہے ۔ *یاد رکھیے غیبت گناہ کبیرہ ہے* احادیث میں مبارکہ میں اس کی شدید ترین مذمت بیان کی گئ ہے اور یہی عمل جب آپ بچوں کے سامنے کرتے ہیں تو اس کی شدت و نحوست میں مزید اضافہ ہوتا ہے.... اس سے اپنی اولاد کو بچائیں. #تربیت
Show all...
🌸☘🌸☘🌸☘🌸********************* 🍀 *دل کی دھڑکن اور پیٹ میں گیس بن رہا ہو تو*🍀 ******************* دل کی تیز دھڑکن ۔ اور پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کے لیئے *سونف اور خشک دھنیا* ایک ایک چھٹانک صاف کر کے پیس لیں ۔ پھر اس میں *ڈیڑھ چھٹانک شکر ( چینی )* ملائیں ۔ صبح و شام ایک ایک چمچہ کھائیں ۔ *۔ ان شا اللہ فائدہ ہوگا* ☘🌸☘🌸☘🌸☘ #health
Show all...
🖼🖼🖼🖼🖼🖼🖼🖼 ▪ *گھر کو بہتر بنانے کے20 سستےاورآسان طریقے*▪ آپ کا گھر بہترین ہے۰ آپ نے اپنے گھر میں ترمیم کی ہے اور اسے بہتر بنانا ہے۰ لیکن اب کچھ چیز یں ایسی ہیں جنہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۰ تو پريشان مت ہوں یہ ایک معمول کی بات ہے؛جب آپ گھر میں دہتے ہیں تو چیزیں ماند پڑ ہی جاتی ہیں۰ لیکن اس کا یہ مطلب بلکول نہیں کہ اس کے خوبصورت نظر آنے کے لیے آپ ہر چیز کو نئے سرے سے تیار کریں۰ نیچے20ایسے آسان اور سستے طریقےدئے گئے ہیں جو کچھ محنت سے آپ کے گھر کو بہتر بنانے میں کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۰ دروازے کے دستے سے لے کر کچن کی الماری اور چمڑے کے فرنيچر تک ہم یہاں آپ کو ايسے طریقے بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ Iپنے گھر کو مزید خو بصورت بناسکتے ہيں. 🌼 *سفید سطح کو صاف اور نیا رکھنے کے لیے واٹنگ پین استعمال کریں*. 🚪. کچن کی الماریوں کے نیںچے LEDلائٹوں کا استعمال کریں تاکہیں تاکہ شیلف خوبصورت اور روشن لگے. ▪. *بجلی کے بل بچانے کے لیے دروازوں کھڑکیوں اورAC یونٹ کے گیپ کےدرمیان فوم ویدر سٹرپ استعمال کریں.* .✨ اگر آپ کے دروازے اور الماریاں کیٹیلی آواز والے ہیں تو ان پر تیل کا سپرے کریں. . 🛋 *ہارڈ وُڈ فرش کی وجہ سے فرنیچر کو رگڑ سے بچانے کے لیے فرنیچر کے نیچے کوئی فوم نما چیز رکھیں*. 🛋چمڑے کے بنے فرنیچر کو نیا د کھانے کے لیے اسے شوپالش سے صاف کریں. 🍴 *کچن میں صفائی کرنے والے کپڑوں کو لٹکانے کے لیۓ رسی اور چٹکیوں کا استعمال کریں* ▪ تاروں کو کلپس کی مدد سے اکٹھا کرکےباندھ دیا کریں . 🛁 *اگرآپ کے گھر کی ٹونٹیوں سے پانی بہتارہتا ہے توان کا واشر بدل دیں آپ کا مسلہ حل ہوجائےگا* 💐. اپنے گھر کی اندرونی سجاوٹ کے لیے اپنے صحن سے پھول چُن لیا کریں اور انہین گلدان میں سجا لیا کریں 🖼 *اپنے کمرے کی شکل مکمل طور پر بدلنے کے لۓ وال آرٹ کروائیں۰ یہ ایک خوبصورت اور آسان حل ہے* . 🧥. بے موسمی کپڑے اور کمبل وغیرہ بیگ میں بند کرکے رکھ دیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ جگہ بچائی جاسکے۰ 🌹. *پھولوں کو تروتازہ رکھنے کے لیئے کھاد کا استعمال ضرور کریں.* 🗑 کوڑا دان ہمیشہ مخصوص چھپى جگہوں پر رکھیں تاکہ جگہ کی خوبصورتی ماند نہ پڑے اور بدبو پیدا نہ ہو. 🛀 *کچن کے سنک کو خوبصورت خوشبو دینے کے لیے اس می سرکہ یاسٹرس ڈال دیں* 🚪. اپنے کچن کی شکل فوری طور پر بدلنے کے لئے الماریاں اور دستے بدل دیں۰ 🛁. *واش رومز کو نئی شکل دینےکےلئےآپ ٹونٹیاں بھی بدل سکتے ہی*. 🥙. صحت بخش اور تروتازہ سبزیوں کے لئے ایک چھوٹا سا باغ بنا لیں یہ ایک سستا اور آسان طریقہ ہے . 🍴. *کچن میں ایک چاک بو رڈ بھی بنایا جاسکتا ہے جس پر اشیاء ضرورت کی لسٹ لکھی جا سکے*. 🏞.اگر آپ کا فرش کٹیلا اور بے رونق ہے تو اس کو یے بی پاوڈر ڈال کر صاف کريں۰ 🖼🖼🖼🖼🖼🖼 #health
Show all...
Audio from Alhamdulillah
Show all...
Audio from Alhamdulillah
Show all...
🗯️♦️🗯️♦️🗯️♦️🗯️ *بچوں کی تربیت* ♾️♾️🗯️♦️🗯️♾️♾️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ♦️موضوع ♦️ 🔅 *بچوں کی ضد کی وجہ.... انکی ہر خواہش کو پورا کرنا ہے* 🔅 *بچوں کے کھانے کے نخرے* 🎙️محترم سلمان صدیقی صاحب ♦️🗯️آج کے بچوں کی بگاڑ کی وجہ.... یہ دو اہم موضوعات ہیں.... *جنکی وجہ سے بچے بگڑ جاتے ہیں..* پھر ہم کہتے ہیں کہ بچے سنتے نہیں... اسکی وجہ ہم خود ہی ہیں.... توجہ سے سنیے. 🗯️♦️👆.. بہت اہم پوائنٹس پر بات ہو رہی ہے... توجہ سے سنیے. 🗯️♦️🗯️♦️🗯️♦️🗯️ #بچوں_کی_ضد
Show all...
Sign in and get access to detailed information

We will reveal these treasures to you after authorization. We promise, it's fast!